Join social Media Channel itvanews f.b,youtube and Twitter, print media news papper partner.
04/10/2025
کراچی میں ای چالان سسٹم کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے وضاحت جاری کی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ای چالان کی تصویر صرف ڈمی ہے جو ٹیسٹنگ مقاصد کیلئے جاری کئے گئے۔ فیس لیس ای چالاننگ سسٹم کا باقاعدہ آغاز تاحال نہیں ہوا۔ جب یہ سسٹم باضابطہ طور پر فعال کیا جائے گا تو اس کی مکمل تفصیلات عوام اور میڈیا کے ساتھ سرکاری ذرائع کے ذریعے شیئر کی جائیں گی۔
02/10/2025
اسرائیل نے عالمی توجہ کا مرکز بننے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا“ پر حملہ کرکے امداد لے جانے والی 39 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا جب کہ ایک کشتی اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہے۔ حملے کے دوران اسرائیلی فوج نے 40 کشتیوں میں سوار سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد دنیا بھر میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔
اسرائیلی افواج نے غزہ کی جانب امدادی سامان اور غیر ملکی کارکنوں کو لے جانے والے بیڑے کے بیشتر حصے کو روک لیا ہے۔ منتظمین کے مطابق اس بیڑے میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت متعدد غیر ملکی کارکن شامل تھے۔
اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 39 کشتیوں کو روک لیا گیا ہے اور صرف ایک کشتی بدستور فلسطینی علاقے غزہ کی جانب بڑھ رہی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کشتیوں سے براہِ راست نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ اسرائیلی فوجی ہیلمٹ اور نائٹ وژن چشمے پہنے کشتیوں پر سوار ہو رہے ہیں جب کہ کشتیوں پر موجود کارکن لائف جیکٹس پہنے ہاتھ بلند کیے ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہیں۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں گریٹا تھنبرگ کو بھی دکھایا گیا جو ڈیک پر فوجیوں کے درمیان بیٹھی ہیں۔
یہ بیڑا اگست کے آخر میں روانہ ہوا تھا، جس کا مقصد غزہ کے محصور عوام کے لیے ادویات اور خوراک پہنچانا تھا۔ منتظمین کے مطابق، اس میں 40 سے زائد سول کشتیوں پر تقریباً 500 افراد شریک تھے، جن میں ارکانِ پارلیمنٹ، وکلا اور کارکن شامل تھے۔
اسرائیلی فوج نے 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد دنیا بھر میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ کارکنان کو حراست میں لے کر اسرائیل منتقل کر دیا ہے، جہاں سے انہیں یورپ ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
مبصرین کے نزدیک یہ بیڑا اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف اب تک کی سب سے نمایاں علامت تصور کیا جا رہا ہے۔
بحیرہ روم میں بیڑے کی پیش رفت عالمی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ ترکی، اسپین اور اٹلی سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے کشتیاں یا ڈرونز روانہ کیے تاہم اسرائیل بار بار بیڑے کو واپس مڑنے کی وارننگ دیتا رہا۔
اسرائیلی کارروائی کے خلاف اٹلی اور کولمبیا میں مظاہرے پھوٹ پڑے جب کہ یونان، آئرلینڈ اور ترکی میں بھی احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ اٹلی میں مزدور یونینوں نے جمعہ کے روز عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی حملے کے بعد صمود فلوٹیلا کی عوام سے دنیا بھر میں احتجاج کی درخواست
اس سے قبل گلوبل صمود فلوٹیلا کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اگلے چھ گھنٹوں میں فلوٹیلا کے جہاز غزہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوں گے تو گلوبل صمود فلوٹیلا کی تحریک پوری دنیا کو ایک پیغام دے گی کہ محاصرہ توڑنا ہمیشہ ممکن تھا۔ پوری دنیا غزہ میں جاری نسل کشی کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہی ہے اور کچھ نہیں کر رہی‘۔
01/10/2025
اسرائیلی حکام نے غزہ کےلیے امداد لے جانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
01/10/2025
اسرائیلی فوج نےگلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا بول دیا، اسرائیلی فوج نے فلوٹیلا کے جہازوں، کشتیوں کو روکنا شروع کردیا۔
منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکار جہازوں، کشتیوں پر چڑھ گئے، کیمرے بند کردیے، فلوٹیلا میں شریک افراد کی خیریت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل جہازوں اور کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا۔
گلوبل صمود فلوٹیلا 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل ہے اور قافلے میں 500 سے زیادہ افراد سوار ہیں جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی قافلے میں شامل ایک کشتی میں داخل ہوگئے اور اس کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔
01/10/2025
*معمار موڑ کے قریب فائرنگ سے بچے کے زخمی ہونے کا معاملہ*
والد کے مطابق وہ بچے کو پیشاب کرانے کے لیے رکا تو مشکوک افراد آئے، جن کو دیکھ کر اس نے فائر کیا جو کہ اس کے بچے اور راہگیر بچے کو لگا اور وہ زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ یہ بھی تاثر مل رہا ہے کہ فائر گاڑی کے اندر سے ہوا۔ والد یہ بھی بیان کرتا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
والد پولیس کے ساتھ موقع پہ جارہا ہے۔ والد کی نشاندہی، تکنیکی مدد و سی سی ٹی وی شواہد کی روشنی میں واقعہ واضح ہوگا۔
تاحال معاملہ معمہ ہے جس کو سلجھانے کے لئے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔
مزید معلومات میسر ہوگی تو شیئر کی جائے گی۔
ترجمان ضلع پولیس شرقی
30/09/2025
*Breaking News 🚨*
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا
وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
30/09/2025
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
17/09/2025
15/09/2025
*💥حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا*
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اور کوئی خدمت پٹواریوں کے لئے
13/09/2025
یہ جلالپور پیر والا ہے ایک پرائیویٹ کشتی والا متاثرین سیلاب سے صرف ایک طرف جانے کا چالیس ہزار مانگ رہا ہے آنا جانا اسی ہزار روپے میں ہوگا پانی میں پھنسے لوگ منہ مانگے پیسے دیکر خشکی پر تو آجاتے ہیں لیکن آگے کدھر جائیں؟
10/09/2025
*الحمدللہ کراچی میں بارش* *برسانے والا سسٹم آہستہ آہستہ مغرب کی طرف جا رہا ہے۔ اب کراچی میں تیز بارش کا امکان نظر نہیں آ رہا مگر کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔*
Be the first to know and let us send you an email when ItvaNews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.