Magray Academy

Magray Academy Coaching classes for
Mont. to Matric, I.Com, B.Com, F.A, B.A. B.Com
Admission open 03432036864

05/01/2025

آئی کام کا فریش گروپ۔
کوچنگ کلاسز کیلئے رابطہ کیجئے 03432036864
ماگرے اکیڈمی نیول کالونی

27/12/2024

نویں دسویں/ گیارہویں بارہویں کا استعمال شدہ کورس دستیاب ہے مع ہوم ڈیلیوری۔
03432036864
ماگرے اکیڈمی

22/12/2024

جن چند چیزوں نے مجھے سخت ستایا ہوا ہے ان میں ایک میری اکیڈمی کے بچوں کا ننھیال ہے۔
ٍ
ہماری تاریخ گواہ ہے کہ جونہی چھٹیوں کا کوئی سندیسہ موصول ہوا ہے مثلا اتوار کے ساتھ کوئی چھٹی منسلک ہوکر آگئی، سردیوں کی چھٹیاں، گرمیوں کی چھٹیاں، عید کی چھٹیاں،
ٍ
تو بچوں کی ماؤوں نے بچوں کو فورا سے پہلے انکے ننھیال لے جانے کا قصد کررکھا ہوتا ہے اور چھٹیاں ختم ہونے کے دو تین دن بعد واپسی ہوتی ہے۔
ٍ
لگتا ہے اگلی دفعہ اکیڈمی کے پوسٹرز کےنیچے اس حوالے سے کوئی نوٹ الگ سے لکھوانا پڑیگا۔
ٍ
اب دیکھ لیجئے آج سردیوں کی پہلی چھٹی ہے اور بچوں کی تعداد غائب ہے۔
ٍ
جس کو بھی واٹس ایپ کیا لگ بھگ یہئ جواب موصول ہوا۔
ٍ
اب یا تو بچوں کے والد ، بیگم کے سسرال جانے میں ہی اپنی عافیت جانتے ہیں یا شائد بیگم کو روکنا انکے بس کی بات نہیں۔
ٍ
ہیش ٹیک : " متاثرینِ ننھیال " چلانے کی بھرپور اپیل ہے۔

کفیل اسلم - 22 دسمبر 2022
2سال قبل کا گلہ تاحال موجود ہے

اب کی بار تو غریب مچھیرے بس ہوگئی۔ اس نے آسمان کیطرف ہاتھ اٹھائے اور  التجائیہ انداز میں کہا"مولا کریم! تو میرے گھر کو خ...
18/12/2024

اب کی بار تو غریب مچھیرے بس ہوگئی۔ اس نے آسمان کیطرف ہاتھ اٹھائے اور التجائیہ انداز میں کہا

"مولا کریم! تو میرے گھر کو خوب جانتا ہے۔ اگر آج بھی کوئی مچھلی ہاتھ نہ آئی تو میں خالی ہاتھ گھر جاؤنگا اور میرے بیوی بچے بھوکے سوئیں گے۔ رحم کر مولا...."

امید اور بے یقینی کے ملے جلے رجحان کیساتھ اس نے پوری طاقت سے جال پھینکا۔ اسے ایک کھنکتی ہوئی چیز جال میں آتی ہوئی محسوس ہوئی۔

باہر نکال کر دیکھا تو ایک پرانی زنگ آلود صراحی تھی۔ مایوس تو اب بھی ہوا مگر یہ سوچ کر تسلی ہوگئی کہ چلو مچھلی نہ سہی صراحی ہی سہی۔

اسی کو بیچ کر چند اشرفیاں مل گئیں تو آٹا گھر لے جا پاؤنگا۔ صحرائی کو صاف کرنے کی نیت سے رگڑا ہی تھا کہ اسکے اندر سے ایک ہیبت ناک جن برآمد ہوا۔

مچھیرا مارے خوف کے پیچھے کو ہٹا۔

"ڈرو نہیں مالک! تم نے تو مجھے آزادی بخشی ہے۔ کیا حکم ہے؟" جن نے پر اعتماد انداز میں کہا

مچھیرا بولا
"اور تو کچھ نہیں بس مجھے میرے بیوی بچوں کیلئے روٹی چاہئے۔ مہینے بھر کے آٹے کیلئے کیا تم مجھے 100 اشرفیاں دے سکو گے "

جن مچھیرے کی معصومیت پہ بہت ہنسا ۔ جب وہ خوب ہنسی چکا تو بولا

"میرے مالک! یہ تو بہت چھوٹی سی بات ہے۔ میں سوچ رہا تھا آہ کوئی بڑی چیز مانگیں گے؟ چلیں میں ابھی آپکو 100 اشرفیاں دیتا ہوں ۔ یہ لیں"

یہ کہتے ہی جن کے ہاتھوں سے کھنکتی ہوئی چمکدار اشرفیاں برآمد ہونے لگیں۔

مچھیرے کی آنکھیں چندھیا گئیں۔ اس نے وہ اشرفیاں جلدی جلدی سمیٹی اور بازار کیطرف دوڑ لگا دی

جن بھی انپڑھ تھا ورنہ وہ ضرور کچھ سونے کی اشرفیاں اضافی دیتا اور کہتا کہ قریبی بینک سے ان اشرفیوں کو دے کر پاکستانی روپیے لے کو اور سیدھا ماگرے اکیڈمی چلے جاؤ۔

بچوں کا پیٹ بھرنے کیبعد انہیں پڑھنا لکھنا بھی سکھانا تاکہ زندگی میں تمہارے بچے مچھلی کا جال ہی نہ پھینکتے رہیں۔

کوچنگ کلاسز کیلئے قابلِ اعتماد ادارہ
-------- ماگرے اکیڈمی --------
پتہ : 📌 پلاٹ نمبر 50, سیکٹر 4, گلی 9,
ہارون بحریہ کوآپریٹیو سوسائٹی نیول کالونی حب ریور روڈ،نیول کالونی کراچی۔

✍🏻 کفیل اسلم | 2 اپریل 2024

🤳 0343 2036864 (واٹس ایپ )

18/12/2024

کراچی بورڈ کیطرف سے انٹر کے سلیبس میں ٪25 کمی کردی گئی ہے۔ طلباء امتحان کیلئے پورے کورس سے تیاری نہ کریں۔

18/12/2024

مونٹیسوری تا کلاس 5 کیلئے ایک ٹیچر جسکی کم سے کم تعلیم انٹر (سائنس) ہو، کی نیول کالونی میں شام 4 سے 7:30 تک ضرورت ہے۔ رابطہ: 03432036864

وقتِ مقررہ پر گاڑیاں بھی پہنچ گئی اور سب "شپاٹر" بھی تیار تھے۔ سیلفی سٹکس، کیمرے اور چارجنگ سے لبالب بھرے ہوئے موبائل سم...
12/12/2024

وقتِ مقررہ پر گاڑیاں بھی پہنچ گئی اور سب "شپاٹر" بھی تیار تھے۔ سیلفی سٹکس، کیمرے اور چارجنگ سے لبالب بھرے ہوئے موبائل سمیت جملہ اشیاء تیار ہوگئیں

ہم سب پرجوش تھے۔ ایسے ایجوکیشنل وزٹ (تعلیمی دورے) تعلیمی اداروں میں باقاعدگی سے ہوتے رہنے چاہئے۔

طلباء کو اس بار انٹرنیشنل بِک فئیر لے جانا تھا۔

یہ بات ہے غالبا سال 2020-21 کے بیچ کی۔ اسکے بعد تو خیر ہر سال ہی کتب میلے میں جانے کا پروگرام بنتا رہتا ہے۔

وہاں جا کر طلباء کے تاثرات بہت مختلف لگے۔

آپ یقین کیجئے سکرین سے جُڑی اس نسل کو کتاب سے متعارف کروانے کا تجربہ بہت حیران کن رہا

ایک بچے کا کتب میلے میں لوگوں اور کتابوں کو دیکھ کر یہ تبصرہ تھا

"سر مجھے نہیں معلوم تھا آج بھی کتابیں پڑھنے والے موجود ہیں۔ اتنے سارے لوگوں کو کتابوں کے شوق میں ساتھ دیکھنا بہت حیرانی کا باعث ہے"

خود بھی جائیں اور اپنے بچوں کو بھی لے جائیے۔

اچھا ڈسکاؤنٹ بھی آفر ہوتا ہے

خود کیلئے لیجئے،

کسی کے مزاج کے مطابق اسکے لئے تحفتاً کتاب لے لیجئے،

کسی کو اچھی کتاب سے جوڑنا آپکے لئے بہترین صدقہ جاریہ ہے۔

تو بتائیے پھر کون کون جا رہا ہے ایکسپو ؟

کفیـᷞــⷷــⷷــᷫــⷣــⷦـــل اسلـⷨــⷣــᷞــᷤــⷣـــم ✍🏻 دسمبر 2024

ماگرے اکیڈمی
📌 پلاٹ نمبر 50, سیکٹر 4, گلی 9,
ہارون بحریہ کوآپریٹیو سوسائٹی نیول کالونی حب ریور روڈ،نیول کالونی کراچی۔
🤳 03432036864 (واٹس ایپ )

05/12/2024

Admission open داخلے جاری ہیں

ماگرے اکیڈمی

کوچنگ کلاسز کیلئے قابل ِ اعتماد ادارہ

پتہ :

پلاٹ نمبر 50,
سیکٹر 4,
گلی 9,

ہارون بحریہ کوآپریٹیو سوسائٹی نیول کالونی حب ریور روڈ،نیول کالونی کراچی۔

واٹس ایپ : 03432036864

رابطہ کیلئے ان پلیٹ فارمز پر آئیے

🥏 واٹس ایپ لِنک:
https://rb.gy/gqzlnu

🤳 فیس بُک لِنک :
https://www.facebook.com/kafeeelaslam?mibextid=ZbWKwL

🎬 یوٹیوب لنک :
https://youtube.com/

04/12/2024

دوستو! کسی کا مال رکھ کر پچھتانے سے بہتر ہے، کسی کو مال دے کر پچھتا لینا۔
اللهمّ لا تؤاخذني في أمر المال

30/11/2024

آپ اپنے اوپر ٹھپہ کیوں لگواتے ہیں؟
جو ہیں ویسے رہیں۔ کیوں دوسروں کیلئے اپنی رائے ، پسند ناپسند بدلتے رہتے ہیں؟

کیوں آپکو دوسروں کی رائے درکار ہوتی ہے خود کو مطمئن کرنے کیلئے۔
انسان ہیں ، انسان رہیں۔
انکے ٹشو پیپر تو نہ بنیں۔
اپنی عزت کریں۔ آپ سچ میں بہت اچھے ہیں۔

کفیـᷞــⷷــⷷــᷫــⷣــⷦـــل اسلـⷨــⷣــᷞــᷤــⷣـــم ✍🏻 30 نومبر 2024

اب ڈیمانڈ ہی اتنی بڑی تھی کہ سامنے بیٹھے چاروں شارکس چونک گئے۔ ایک شارک نے کانوں کو ہاتھ لگائے جبکہ ایک نے کہا انکے دماغ...
22/11/2024

اب ڈیمانڈ ہی اتنی بڑی تھی کہ سامنے بیٹھے چاروں شارکس چونک گئے۔

ایک شارک نے کانوں کو ہاتھ لگائے جبکہ ایک نے کہا انکے دماغ کا بریک ڈاؤن ہوگیا ہے۔

چند کروڑ کی کمپنی کے مالک نے شارکس سے 300 کروڑ مانگ لئے۔

ایک شارک نے طنز کیا کہ 300 کروڑ کیوں ؟ 1000 کروڑ تو مانگیے۔

جواب میں بابا جی بولے "میرے پاس 1000 ہوتے تو میں وہاں آپکی جگہ بیٹھا ہوتا"

شارک ٹینک پاکستان ایک اچھا پروگرام ہے۔ اب تک تین اقساط نشر ہوچکی۔ کاروبار میں سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والوں کو یہ شو ضرور دیکھنا چاہئے۔

حیرت ان فلسفیوں پہ ہے کہ شارک ٹینک پاکستان کی ویڈیوز کے نیچے لافٹر والے ایموجیز بنارہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنکی اپنی زندگی میں کوئی اچیومنٹ نہیں ہوگی اور ملک میں کبھی بھی اچھا ہو تو یہ بھپتیاں کسنے سے باز نہیں آتے۔

آپ ان لوگوں کی معلومات کا اندازہ لگائیے ۔

اکثر تو اس بات پر بغلیں بجا رہے تھے کہ پاکستان نے شارک ٹینک انڈیا کی نقل کی۔ مطلب انہیں یہ تک معلوم نہیں یہ اس شو کی ابتدا انڈیا سے نہیں ہوئی۔ اسکا لائسنس دنیا بھر میں کئی ممالک کو مل چکا ہے جس میں اب پاکستان بھی شامل ہوا ہے۔

بہرکیف یہ والی پِچ دوسری قسط میں آئی تھی۔ اسکو ضرور دیکھئے گا۔ shark tank Pakistan 300crores

فیس بک پہ مختلف پوسٹوں کے نیچے کتابیں ڈھونڈنے والوں کی مدد کی نیت سے مجھے مینشن کیا جارہا ہوتا ہے۔

سب کا بےحد مشکور ہوں۔ سوچا چند کتب جنکے اڈرز سب سے زیادہ موصول ہوتے ہیں وہ وہاں لکھ دی جائیں اور یہ بھی بتا دیا جائے کہ وہ کتابیں اپنے اندر کیا شاندار مواد رکھتی ہیں۔

1-اپنی شخصیت نکھارنی ہے تو پڑھئے :
"زندگی سے لطف اٹھائیے"

2-لوگوں کے دل جیتنے کے گُر سیکھنے ہیں تو پڑھئے:
" میٹھے بول میں جادو ہے "

3-روز مرہ کے آداب سیکھنے ہیں تو پڑھئے :
"روز مرہ کے آداب"

4-کیرئیر بنانے پر مختلف فیلڈز کے بارے میں جاننا ہے تو پڑھئے :
"کیرئیر انسائیکلو پیڈیا"

5-ان لوگوں کے بارے میں جاننا ہے جنہوں نے دنیا میں طوفانوں کے دھارے موڑ دئیے تو پڑھئے :
"کامیاب لوگوں کی دلچسپ باتیں"

6-عظیم لیڈر بننا ہے تو پڑھئے :
"لیڈر شپ کے 21 لاجواب قوانین"

7-لوگوں کا سامنے کرنے سے ڈر لگتا ہے اور اعتماد چاہئے تو پڑھئے :
"گفتگو اور تقریر کا فن "

8-لوگوں کی سازشوں سے بچنا چاہتے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں وہ آپکو اپنے مقصد کیلئے جب اور کسے استعمال کرتے ہیں تو پڑھئے :
"آپ استعمال ہورہے ہیں"

9- طاقت اور اثر و رسوخ پانے کی خواہش ہے تو پڑھئے
"طاقت حاصل کرنے کے 48 اصول"

10- کاروبار کررہے ہیں مگر پراڈکٹ/سروس نہیں بِکتی اور علم بھی نہیں کہ گاہک سامان کیوں نہیں خریدرہا تو پڑھے
"سیلز کی 1000 غلطیاں"
یا
"شاندار سیلز"

اچھی اچھی کتابیں ایک واٹس ایپ میسج کی دوری پر
واٹس ایپ : 03432036864

کفیـᷞــⷷــⷷــᷫــⷣــⷦـــل اسلـⷨــⷣــᷞــᷤــⷣـــم ✍🏻 22 نومبر 2024

Address

Haroon Behria Society Naval Colony , Hub River Road , Plot 50, Sector 4 Street 9
Karachi

Opening Hours

Monday 17:30 - 21:30
Tuesday 17:30 - 21:30
Wednesday 17:30 - 21:30
Thursday 17:30 - 21:30
Friday 17:30 - 21:30
Saturday 17:30 - 21:30

Telephone

+923432036864

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Magray Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share