Pak TV

Pak TV GENERAL HISTORY,NEWS,POLITICS AND INFO

12/05/2021

For only $5, Haiderrehman939 will do perfect data entry, web research and copy paste. | Hi, Welcome to my Gig!I'm a professional with over 3 years of Data Entry, Web Research, Data Mining and Copy-Paste. I want to share my | Fiverr

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاسقومی اسمبلی نے گزشتہ مالی سال کے222 ارب روپے سے زائد کی107ضمنی گرانٹس اور1993 سے لے کر ...
30/06/2019

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس
قومی اسمبلی نے گزشتہ مالی سال کے222 ارب روپے سے زائد کی107ضمنی گرانٹس اور1993 سے لے کر اب تک مختلف وزارتوں، ڈویثرنوں اور اداروں کی جانب سے استعمال کئے جانے والے اضافی اخراجات کی منظوری دی ۔ جبکہ سپیکراسد قیصر کے خلاف نازیبازبان استعمال کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کے خلاف مذمتی قرارداد کی بھی منظوری دی گئی

امریکہ, طالبان مذاکرات کا ساتواں دور آج دوحا میں ہورہا ہےامریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور آج دوحا میں ہ...
30/06/2019

امریکہ, طالبان مذاکرات کا ساتواں دور آج دوحا میں ہورہا ہے
امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور آج دوحا میں ہورہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ مذاکرات میں غیر ملکی فوج کے انخلاءاور افغان امن عمل پر حتمی بات چیت متوقع ہے اور تمام فریق بات چیت میں پیش رفت کے خواہاں ہیں۔

اس میچ میں فتح پاکستان ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر آسان کردے گی۔
29/06/2019

اس میچ میں فتح پاکستان ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر آسان کردے گی۔

بلاول نے شادی کیلئےہاں، میں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا، زرداریاسلام آباد( پرویز شوکت)چیئرمین پیپلز پارٹی بلا...
29/06/2019

بلاول نے شادی کیلئےہاں، میں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا، زرداری

اسلام آباد( پرویز شوکت)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شادی کیلئے ہاں کردی ہے جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول شادی کیلئے مان گیا ہے۔ اب لڑکی ڈھونڈنی ہے ، بلاول کے پاس وقت نہیں ہے اس لئے لڑکی ڈھونڈنے کا کام ہمیں ہی کرنا پڑے گا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کے سیاسی محاذ سنبھالنے کے بعد اپنی سیاست سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بھی صحافیوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول نے سیاسی محاذ مکمل طور پر سنبھال لیا ہے میں تو اب آرام کرنا اور اپنی زمین پر بیٹھنا چاہتا ہوں اب یہ عمر پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہے۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ چیئرمین سینیٹ کون بن رہاہے تو انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ میں بنوں گا۔

کراچی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کو ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم ج...
28/06/2019

کراچی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کو ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم جولائی بروز پیر کو تمام بینکس اور تمام مالیاتی ادارے بینک ہالیڈے کی وجہ سے بند رہیں گے۔

تمام بینکس اورتمام مالیاتی ادارےبندہونےکے باعث عوامی لین دین نہیں ہوسکےگا،تمام بینکس سرکاری ملازمین کی تنخوہیں 2جولائی کو ادا کریں گے

سوئس بینکوں میں پاکستانی شخصیات کی رقوم 3 سال میں کم ترین سطح پر آگئیںبرن: پاکستانی شہریوں کی سوئس بینکوں میں رکھی گئی ر...
28/06/2019

سوئس بینکوں میں پاکستانی شخصیات کی رقوم 3 سال میں کم ترین سطح پر آگئیں

برن: پاکستانی شہریوں کی سوئس بینکوں میں رکھی گئی رقوم میں 3 سال کے دوران کمی واقعی ہوئی ہے اور اب یہ رقوم کم ترین سطح پر آگئیں۔

سوئس بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی کاروباری اداروں اور شہریوں کی بینکوں میں رکھی گئی رقوم میں 33 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو 2018 میں کم ہو کر 744 ملین سوئس فرانک رہ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سوئس بینکوں میں پاکستانی شخصیات کی رکھی گئی رقوم میں 2017 میں 20 فیصد اور 2016 میں 6 فیصد کمی آئی جب کہ اس سے قبل 2015 میں ان رقوم میں 16 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ سوئس بینکوں میں بھارت کے مقابلے میں پاکستانیوں کے پیسے کم رہ گئے، بینکوں میں پاکستانیوں کے 63 بلین روپے اور بھارتی شخصیات کے 95 بلین روپے پڑے ہیں۔

رپورٹ میں اس بارے میں کوئی رائے نہیں دی گئی کہ کیا یہ فنڈز غیر قانونی ذرائع سے حاصل کئے گئے تھے جبکہ سوئس نیشنل بینک نے ان اعداد و شمار میں وہ رقوم شامل نہیں کیں جو سوئس بینکوں کے غیر ملکی کلائنٹس شیل کمپنیوں کے نام پر رکھتے ہیں۔

MUAZIZ DOSTO , IS BARE MAI APKI KYA RAY HAI PLZZ COMMNET BOX MAI APNI RAY DIJIYEپاکستان کےلیے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہ...
28/06/2019

MUAZIZ DOSTO , IS BARE MAI APKI KYA RAY HAI PLZZ COMMNET BOX MAI APNI RAY DIJIYE

پاکستان کےلیے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد(24نیوز) پاکستان کےلیےبڑاخطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں۔ فوادچودھری نے
نیا پنڈوراباکس کھول دیا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈٹیکنالوجی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تمام طبقہ فکرکوفتویٰ باز مولویوں کے اس رویے کےخلاف جہادکرناچاہیے۔ 75فیصد مسائل کی وجہ ہی مولوی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کا اسٹینڈلینا قابل تعریف ہے۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے کمی کے بعد163 روپے کا ہوگیاکراچی :انٹربینک میں کاروبارکے آغاز پرروپےکی قدرمیں بہتری آئی ہے ،ا...
28/06/2019

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے کمی کے بعد163 روپے کا ہوگیا

کراچی :انٹربینک میں کاروبارکے آغاز پرروپےکی قدرمیں بہتری آئی ہے ،انٹربینک میں ڈالر ایک روپے کمی کے بعد163 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں آج کاروبارکے آغاز پرروپےکی قدرمیں بہتری دیکھی جارہی ہے،انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپے کمی ہوئی ، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر163روپےکی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں چند گھنٹوں کے دوران ہی 5 روپے 2پیسے اضافہ ہوا،جس کے بعد ڈالر کی کلوزنگ 162 روپے پر ہوئی تھی۔

28/06/2019

APNE RAY SE AGAH KARE

سونے کی قیمت81 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی
26/06/2019

سونے کی قیمت81 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی

463 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئےگئے
25/06/2019

463 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئےگئے

عوام اور حکومت خود کو بدلیں،پاکستان دوراہے پر ہے، اچھا وقت انشاء اللہ آئے گا، کرپشن کی وجہ سے لوگ ٹیکس نہیں دیتے، پی ای...
25/06/2019

عوام اور حکومت خود کو بدلیں،پاکستان دوراہے پر ہے، اچھا وقت انشاء اللہ آئے گا، کرپشن کی وجہ سے لوگ ٹیکس نہیں دیتے، پی ایم ہاؤس کا خرچہ کم کرکے میں نےقربانی کاعمل اپنے آپ سے شروع کیا، وزیراعظم

40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کی فروخت آج سے بند اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کی فروخت آج سے بند...
25/06/2019

40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کی فروخت آج سے بند

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کی فروخت آج سے بند کردی اور31 مارچ 2020 کے بعد یہ کیش بھی نہیں ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈزکی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے دیگر بینکوں کو بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز کی فروخت روک دیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے غیر رجسٹرڈ اور پرانے پرائز بانڈز 31 مارچ 2020 کےبعد کیش ہوں گے نہ رجسٹرڈ جب کہ اب ان کی کوئی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کو چالیس ہزار پریمیم پرائز میں تبدیل کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ بانڈ ہولڈرز اسے قومی بچت کے سرٹیفیکٹ میں تبدیل کرواسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 31 مارچ 2020 تک اسٹیٹ بینک اور 6 کمرشل بینکوں سے 40 ہزار کے بانڈز پریمیم پرائز بانڈز میں رجسٹر کرا سکیں گے اوراگر کیش کرانا ہو تو فارم بھر کر بانڈز کے مالک کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی جاسکے گی۔

علی وزیر اور محسن داوڑ کو جیل بھیج دیا گیاشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں قومی اسمبلی کے گرفتا...
25/06/2019

علی وزیر اور محسن داوڑ کو جیل بھیج دیا گیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں قومی اسمبلی کے گرفتار ارکان علی وزیر اور محسن داوڑ کو بنوں کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر عدالت میں سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

شرجیل میمن کی ضمانت منظور، ECL میں نام ڈالنےکا حکمسندھ ہائی کورٹ نے پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے نیب ریفرنس میں سابق صوبا...
25/06/2019

شرجیل میمن کی ضمانت منظور، ECL میں نام ڈالنےکا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے نیب ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share