BUZZ FM

BUZZ FM FM Radio Station Pakistan
(3)

From yesterday hiba bukhari pictures circulating on social media while attending majlis although these pictures taken wh...
18/07/2024

From yesterday hiba bukhari pictures circulating on social media while attending majlis although these pictures taken while shooting Firqa -E- ishq drama.

دوبئی حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ بنت نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر کو طلاق دے دی۔ ...
18/07/2024

دوبئی حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ بنت نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر کو طلاق دے دی۔ دوشیزہ نے شوہر کو ٹیگ کر کے تین بار لکھا میں تجھے طلاق دیتی ہوں میں تجھے طلاق دیتی ہوں میں تجھے طلاق دیتی ہوں۔

17/07/2024
13/07/2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قیدکی سزائیں معطل کردیں۔

مرکزی اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کر رہے تھے، سماعت کے دوران خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف ایڈووکیٹ اور عمران خان کے وکیل عمران صابر، مرتضیٰ طوری، زاہد ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل زاہد آصف نے مؤقف اپنایا کہ اگر ملزمان کوئی مزید شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں ، تو پیش کر سکتے ہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں، مزید کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی سے ان کے فقہ کے بارے میں نہیں پوچھا گیا۔

وکیل زاہد آصف نے دلائل دیے کہ مفتی سعید نے بھی نہیں کہا کہ ملزمان حنفی فقہ سے ہیں، سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ ان کے کلائنٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شادی کی ہے انہیں عدت کے بارے میں علم نہیں۔

وکیل زاہد آصف کا کہنا تھا کہ تمام تر ذمہ داری بشری بی بی کے کندھوں پر منتقل کی جارہی ہے، شوہر عورت کی قربانیوں کو سائیڈ پر رکھ کر کہہ رہا ہے میں نے کچھ نہیں کیا، خاتون مشکل وقت میں خاوند کے ساتھ کھڑی رہی۔

وکیل زاہد آصف نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈر سے ایسی توقع نہیں کی جاسکتی، بیوی بنی گالہ کی آسائش چھوڑ کر اڈیالہ جیل تک چلی گئی، ایسے ہو ہی نہیں سکتا اگر شادی ہوئی تو دونوں ذمہ دار ہیں۔

وکیل زاہد آصف نے کہا کہ بشری بی بی کی جانب سے کہا گیا کہ اپریل 2017 میں زبانی طلاق دی گئی، اگر خاتون کہتی ہے کہ اسے زبانی طلاق دی گئی تو کیا اس کی زبانی بات پر اعتبار کیا جائے گا، زبانی طلاق کی کوئی حیثیت نہیں ہے اس حوالے سے عدالتی فیصلے موجود ہیں، قانون کہتا ہے دستاویزی ثبوت زبانی بات پر حاوی ہو گا۔

وکیل زاہد آصف نے کہا کہ بشری بی بی نے کس بیان میں کہا شادی عدت کے دوران نہںں ہوئی، مفتی سعید نے بشری بی بی کی بہن کے کہنے پر کہ شادی کے لوازمات پورے ہیں نکاح پڑھوایا، کسی جگہ بشری بی بی نے مفتی سعید کو نہیں کہا کہ انکی عدت پوری ہے ، جس بہن نے عدت پوری ہونے کا کہا اسے پھر بطور گواہ لایا جاتا۔

جج افضل مجوکا نے کہا کہ پراسیکوشن کی ڈیوٹی ہے کہ وہ ثابت کرے کہ عدت پوری نہیں، 16وکیل زاہد آصف نے کہا کہ جنوری 2024 کو بشری بی بی پر فرد جرم عائد ہوئی اور صحت جرم سے انکار کیا، بشری بی بی نے نہیں کہا کہ انھوں نے عدت مکمل ہونے پر شادی کی، بانی پی ٹی آئی کا بیان پر فرد جرم عائد ہوئی، جس کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ جھوٹا کیس ہے اور لندن پلان کا حصہ ہے اور اس کا مقصد پارٹی کا ختم کرنا اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنا ہے۔

وکیل زاہد آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی کہیں نہیں کہا کہ انھوں نے عدت مکمل ہونے پر شادی کی، اگر ٹرائل کورٹ میں کوئی غیر قانونی کام ہوا تو کیا کیس ریمانڈ بیک کروانا چاہتے ہیں۔

وکیل عثمان گل نے کہا کہ ہم کیس ریمانڈ بیک نہیں بلکہ ہائی کورٹ کی ٹائم لائن کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ چاہتے ہیں۔

وکیل زاہد آصف نے کہا کہ بشری بی بی کا کوئی بیان دکھا دیں جس میں کہا گیا ہو کہ عدت مکمل کرنے پر شادی کی، پوری کیس فائل میں ایسا بیان موجود نہیں، بطور گواہ عدالت میں پیش ہونے سے بھی دونوں ملزمان نے انکار کیا، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اس کیس میں بہترین گواہ تھے۔

وکیل زاہد آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی حلف پر اپنے حق میں گواہی دیتے، طلاق ڈیڈ پر ٹمپرنگ کا کہا گیا مگر شواہد پیش نہیں کیے گئے، ہم مطمئن ہیں کہ طلاق ڈیڈ پر کوئی ٹمپرنگ نہیں، اپریل میں کوئی طلاق نہیں دی نومبر 2017 خاور مانیکا نے تحریری طلاق دی۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ قرآن پاک میں ہے دوران عدت رجوع کرنے کا حق اور عدت مکمل ہونے پر دوسری شادی کی اجازت دی گئی، عدت کے دوران دوسری شادی کا فیصلہ بھی نہیں کیا جا سکتا، اسلام کہتا ہے کہ اکٹھی تین طلاقوں کو ایک تصور کیا جائے گا، خاور مانیکا نے کہیں نہیں کہا کہ وہ فقہ حنفی سے ہیں وہ بطور مسلمان عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

وکیل زاہد آصف کا کہنا تھا کہ جب تک عدت مکمل نہیں ہوتی خاتون طلاق دینے والے کی بیوی ہی تصور گی۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے دوپہر 3 بجے سنایا جائے گا۔

بعد ازاں محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیلیں منظور کرتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی7،7سال قیدکی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کو بری کرنے کا حکم دیا ور کہا کہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔

عدت نکاح کیس کے اندراج کا پسِ منظر
واضح رہے کہ گزشتہ سال 25 نومبر کو اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہو کر بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف دوران عدت نکاح کا کیس دائر کیا تھا، درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ میراتعلق پاک پتن کی مانیکا فیملی سے ہے، بشریٰ بی بی سے شادی 1989 میں ہوئی تھی، جو اس وقت پر پُرسکون اور اچھی طرح چلتی رہی جب تک عمران خان نے بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کے ذریعے اسلام آباد دھرنے کے دوران مداخلت نہیں کی، جو متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر اور درخواست گزار کو یقین ہے کہ اس کے یہودی لابی کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔

خاور مانیکا نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شکایت کنندہ کے گھر میں پیری مریدی کی آڑ میں داخل ہوئے اور غیر موجودگی میں بھی اکثر گھر آنے لگے، وہ کئی گھنٹوں تک گھر میں رہتے جو غیر اخلاقی بلکہ اسلامی معاشرے کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ عمران خان وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی گھسنا شروع ہوگئے، حالانکہ اسے تنبیہ کی اور غیر مناسب انداز میں گھر کے احاطے سے بھی نکالا۔

خاور مانیکا نے درخواست میں بتایا تھا کہ ایک دن جب اچانک وہ اپنے گھر گئے تو دیکھا کہ زلفی بخاری ان کے بیڈ روم میں اکیلے تھے، وہ بھی عمران خان کے ہمراہ اکثر آیا کرتے تھے۔

انہوں نے درخواست میں بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی نے میری اجازت کے بغیر بنی گالا جانا شروع کر دیا، حالانکہ زبردستی روکنے کی کوشش بھی کی اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

مزید لکھا تھا کہ بشریٰ بی بی کے پاس مختلف موبائل فونز اور سم کارڈز تھے، جو چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر فرح گوگی نے دیے تھے۔

خاور مانیکا نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نام نہاد نکاح سے قبل دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ غیر قانونی تعلقات قائم کیے، یہ حقیقت مجھے ملازم لطیف نے بتائی۔

درخواست میں مزید بتایا تھا کہ فیملی کی خاطر صورتحال کو بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن یہ سب ضائع گئیں، اور شکایت کنندہ نے 14 نومبر 2017 کو طلاق دے دی۔

خاور مانیکا کی درخواست کے مطابق دوران عدت بشریٰ بی بی نے عمران خان کے ساتھ یکم جنوری 2018 کو نکاح کر لیا، یہ نکاح غیر قانونی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

مزید لکھا تھا کہ دوران عدت نکاح کی حقیقت منظر عام پر آنے کے بعد دونوں نے مفتی سعید کے ذریعے فروری 2018 میں دوبارہ نکاح کر لیا، لہٰذا یہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 496/ 496 بی کے تحت سنگین جرم ہے، دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے تھے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کیا جائے اور انہیں آئین اور قانون کے تحت سخت سزا دی جائے۔

11 دسمبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف خاور مانیکا کی جانب سے دائر غیر شرعی نکاح کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا تھا۔

Iffat Omar reacts on the news of domestic violence against Ayesha Jahanzeb by her husband calling it "unacceptable" and ...
11/07/2024

Iffat Omar reacts on the news of domestic violence against Ayesha Jahanzeb by her husband calling it "unacceptable" and urging an action against him while hoping that Ayesha now understands why Aurat March is needed.

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹے کے کہنے پر انہوں...
11/07/2024

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف، سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹے کے کہنے پر انہوں نے اپنے تیسرے شوہر ثمر علی خان کو خود شادی کی پیشکش کی۔

حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی تیسری شادی میں اپنے بیٹے کے کردار کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16 برس تک شادی رہی، ہماری ایک بیٹی بھی ہے، جب ہماری شادی ختم ہوئی تو بہت مہذب انداز میں ختم ہوئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ دوسری شادی ختم ہونے کے چند سال کے بعد ایک فیملی ایونٹ میں ثمر علی خان سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے بلال نے ہماری شادی میں اہم کردار ادا کیا، اس نے مجھے بیٹھا کر بات کی اور کہا کہ آپ بہت مشکلوں سے گزریں ہیں۔ یہ شخص (ثمر علی خان) اچھا ہے، ہم بھی اسے پسند کرتے ہیں وہ بھی انٹرسٹڈ لگتا ہے آپ کو شادی کرلینی چاہئے۔

انہوں نے اس پر بیٹے سے کہا کہ تمہاری دو بہنیں بھی ہیں، وہ ہمیں بالکل پسند نہیں کرتی ہیں، جس پر اس نے یقین دہانی کروائی کہ انہیں وہ دیکھ لے گا۔

عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ وہ ثمر علی کو چائے پر لے کر گئیں اور وہاں شادی کے لیے پرپوز کیا۔

خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 برس کی عمر میں ہوئی تھی جو 10 برس چل سکی اس کے بعد انہوں نے اپنی مرضی سے دوسری شادی کی تھی مگر وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

اداکارہ نے اپنی مسلسل دو شادیوں میں ناکامی کے بعد جون 2012 میں ثمر علی خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

ڈاکٹر ثمر علی خان 2013 سے 2018 تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔

Azfar Rehman reacts on the news of the PIA manager's arrest in Bahrain for stealing passenger's luggage!                ...
11/07/2024

Azfar Rehman reacts on the news of the PIA manager's arrest in Bahrain for stealing passenger's luggage!

Mira Sethi sarcastically refers to the criticism faced by Aurat March while sharing the news about a woman getting kille...
11/07/2024

Mira Sethi sarcastically refers to the criticism faced by Aurat March while sharing the news about a woman getting killed by in-laws over delay in cooking!

ایک لڑکی جونؔ بھائی کو پسند آئی اور کراچی کے ایک معروف ریستوران میں دونوں اکٹھے ہوۓ۔ لڑکی نے چاۓ بناتے ہوۓ پوچھا  ” آپ ک...
11/07/2024

ایک لڑکی جونؔ بھائی کو پسند آئی اور کراچی کے ایک معروف ریستوران میں دونوں اکٹھے ہوۓ۔ لڑکی نے چاۓ بناتے ہوۓ پوچھا ” آپ کتنی چینی لیں گے؟ “۔ جونؔ بھائی نے کہا” ڈیڑھ چمچ “ ۔ کچھ دن بعد دونوں پھر اسی ریستوران میں ملے اور لڑکی نے چاۓ بناتے ہوۓ پھر جونؔ بھائی سے پوچھا ” آپ کتنی چینی لیں گے؟ “۔ بہ قول جونؔ بھائی ” اس کے سوال پر میرا دل کٹ کر رہ گیا۔ اپنے محبوب کے بارے میں ایسی بنیادی باتیں فراموش کر دینا میرے تصورِ عشق کی نفی تھی۔ وہ اُس لڑکی سے میری آخری ملاقات تھی“۔

طاہر یوسف

Address

909, Business Avenue, PECHS, Shahra E Faisal
Karachi
75400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BUZZ FM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

BUZZ FM - Absolute Music

BUZZ FM is a private FM radio station in Pakistan. It broadcasts at six metro stations i.e., Karachi 99, Lahore 99.4, Islamabad 97, Hyderabad 99.4, Sahiwal 96 & Sargodha 96.

It has thematic playlists comprising of 70% English and 30% Pakistani music round the clock.

BUZZ FM, has evolved with the changing times. With the new positioning, BUZZ FM will play a meaningful, relevant and compelling role in lives of consumers.

It will not just be about entertainment but a brand that has a purpose. With its extensive reach, localized content and credible RJs the brand will play the role of a ‘thought inspirer’ and an agent of positive change in society.


Other Radio Stations in Karachi

Show All