Live-News

Live-News A new voice for a new and aware Pakistan. Live-News entrust in fearless and unbiased reporting and t

ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ!! سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں...
31/12/2023

ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ!!

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں یارک انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی جس میں سربراہ جے یو آئی سمیت انکے ہمراہ موجود تمام افراد محفوظ رہے۔مولانا فضل ارحمان الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گزر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان واقعے کے بعد اپنے آبائی گھر عبد الخیل پہنچ گئے۔

بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا بلکہ پوری دنیا میں نام ہوگا..
31/12/2023

بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا بلکہ پوری دنیا میں نام ہوگا..

سال 2023؛ کراچی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کے واقعات میں اضافہ!! سال 2023 میں شہر کے مختلف علاقوں میں نامع...
31/12/2023

سال 2023؛ کراچی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کے واقعات میں اضافہ!!

سال 2023 میں شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کے واقعات میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ شہرکے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے7 معصوم بچوں سمیت 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 245 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 41 بچے اور16 خواتین بھی شامل ہیں۔ نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کے سب سے زیادہ واقعات اگست کے مہینے پیش آئے ان واقعات میں 2 افراد جاں بحق 45 افراد زخمی ہوئے، 31 جنوری کوسکھن کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ کمسن بچی طیبہ جاں بحق ہوئی۔

12 فروری کو کورنگی قیوم آباد میں ہوائی فائرنگ سے ہائی روف پک اپ میں سوار 6 سالہ عبدالغنی جاں بحق ہوا،اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ عبداللہ کی جان گئی،14 اگست کو بغدادی میں ہوائی فائرنگ سے 40 سالہ وہاب جانب حق ہوا۔27 اگست کو اورنگی ٹاون بخاری کالونی میں شادی کے فنکشن میں ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ عمر مارا گیا۔11 ستمبر کو کیماڑی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جواد جانب حق ہوا۔14 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ سے 7 سالہ ایان جان سے گیا18 نومبر کو کورنگی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ اریب کی جان گئی۔17 دسمبر کو شاہ لطیف ٹاون میں تیرہ سالہ رضا شادی میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر جانب حق ہوا،24 دسمبر کو نصرت بھٹو کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے سعد حسن جانب حق ہوا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کی ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری لگ گئی!!ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس ڈرا EASY6 میں ڈی ...
31/12/2023

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کی ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری لگ گئی!!

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ایمریٹس ڈرا EASY6 میں ڈی ایچ 15 ملین لاٹری کی قرعہ اندازی میں محمد انعام نامی پاکستانی شہری کی قمست جاگ گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق جب محمد انعام کو قرعہ اندازی میں اوّل انعام نکلنے پر کمپنی کی جانب سے فون کیا گیا تو وہ اُسے ایک پرینک کال سمجھے اور آخری وقت تک انھیں اپنی قمست پر یقین نہیں آرہا تھا۔ابو ظہبی میں پیدا ہونے والے پاکستانی محمد انعام پیشے کے اعتبار سے آڈیٹر ہیں اور 2021 سے لاٹری ایمریٹس ڈرا EASY6 خرید رہے تھے لیکن کبھی ان کا کوئی چھوٹا سا انعام بھی نہیں نکلا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے کاغذات مسترد، خواجہ سرا نایاب کے منظور!!اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے مج...
31/12/2023

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے کاغذات مسترد، خواجہ سرا نایاب کے منظور!!

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 209 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ 116 امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے گئے جبکہ 93 امیدواروں کے مسترد کردیے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کے کاغذات تینوں حلقوں سے مسترد کر دیے گئے جبکہ خواجہ سرا نایاب علی کے منظور کر لئے گئے۔

31/12/2023

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پی پی 156 سے شیخ امتیاز احمد کے تجویز کنندہ کے ساتھ سکروٹنی کےلیے آر او آفس جارہے تھے.. آر او آفس کے باہر سے نامعلوم افراد نے تجویز کنندہ کو اٹھا لیا۔۔ الیکشن کے دن دھاندلی کا کیا عالم ہوگا ..اندازہ لگا لیں۔۔ ایسی سرعام دھاندلی قائد کے لیے کی جارہی ہے..

عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کے کاغذات مسترد، بھائی گرفتار!!سیالکوٹ این اے 71 سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے  کاغذات نامز...
30/12/2023

عثمان ڈار کی والدہ اور بھابھی کے کاغذات مسترد، بھائی گرفتار!!

سیالکوٹ این اے 71 سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ عمر ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار اور بیوی عروبہ ڈار کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔ دونوں ساس بہو نے این اے 71 سے خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کروائے تھے۔

عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو اغوا کرلیا گیا جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست عثمان ڈار کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی نے دائر کی ہے جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پاکستان نے ٹیکس جمع کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی!!اسلام آباد: پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے...
30/12/2023

پاکستان نے ٹیکس جمع کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی!!

اسلام آباد: پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 4.44 ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرکے آئی ایم ایف کی ایک بنیادی شرط پوری کردی۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران انکم ٹیکس 730 ارب روپے اضافے کے ساتھ 2.13 ہزار ارب روپے وصول کیا گیا جو کہ ہدف سے 335 ارب روپے زیادہ ہے، سیلز ٹیکس20 فیصد اضافے کے ساتھ 1.5 ہزار ارب روپے جمع کیا گیا، جو کہ مقررہ ہدف سے 220 ارب روپے کم ہے، جس کی بنیادی وجہ امپورٹس میں کمی رہی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نےکہا ہےکہ سوشل میڈیا پر ہیجان، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے ، جھوٹی خبروں س...
30/12/2023

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہےکہ سوشل میڈیا پر ہیجان، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے ، جھوٹی خبروں سے تاثر دیا جا رہا ہے جیسے ریاست وجودکھوتی جا رہی ہے، قوم کے ساتھ مل کر ہر قسم کے مافیا کی سرکوبی کریں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کلمےکے نام پر دو ہی ریاستیں قائم ہوئیں، ریاست طیبہ اور پاکستان، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان، یہ محض اتفاق نہیں ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نگران۔ حکومت پر ریمارکس !!چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر وکلا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی...
29/12/2023

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نگران۔ حکومت پر ریمارکس !!

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر وکلا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کو سابق وزیراعظم سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انتخابات کے لیے مشاورت کی اجازت بنیادی حق ہے، انتخابات میں نگران حکومت کوغیر جانبدار ہونا چاہیے، سابق اور موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مشاورت میں مخالفت سے نگران حکومت کی غیر جانبداری پر سوال اٹھتا ہے

29/12/2023

کریم آباد میں بیٹری چوری کی انوکھی واردات جاتے ہوئے ہات بهی ہلایا

سپریم کورٹ کی جانب سے اہم نوٹیفیکیشن جاری!!گزشتہ روز 28 دسمبر کو بھی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کیلئے مقرر مقدمات...
29/12/2023

سپریم کورٹ کی جانب سے اہم نوٹیفیکیشن جاری!!

گزشتہ روز 28 دسمبر کو بھی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کیلئے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کیے گئے تھے، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔آج بھی 29 دسمبر کو قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے سماعت کرنا تھی، کاز لسٹ بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے۔اور اس حوالے سے خصوصی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بینک ڈیفالٹر نکلیں!!۔پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو نااہل قرار دینے کیلئے اعتراضات بھی صو...
29/12/2023

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بینک ڈیفالٹر نکلیں!!
۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو نااہل قرار دینے کیلئے اعتراضات بھی صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کرا دیئے گئے ہیں اور یہ اعتراضات پیپلز پارٹی کی سابق رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیںجس میں کہا گیا ہے کہ فہمیدہ مرزا 21 کروڑ سے زائد کی بینک ڈیفالٹر ہیں، کوئی بینک ڈیفالٹر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔لہزا فہمیدہ مرزا کے خواتین کی مخصوص نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں

اسرائیل غزہ پر برّی، فضائی اور بحری راستوں سے مسلسل بمباری کر رہا ہے، اقوام متحدہ!!عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام م...
28/12/2023

اسرائیل غزہ پر برّی، فضائی اور بحری راستوں سے مسلسل بمباری کر رہا ہے، اقوام متحدہ!!

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے رابطہ برائے امداد نے بتایا کہ غزہ کے وسطی علاقوںمیں 23 سے 26 دسمبر کے دوران برّی، فضائی اور سمندری راستوں سے بمباری کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے بقول ان علاقوں میں اسرائیل کی ہولناک بمباری کے باعث امدادی کارکنوں اور تنظیموں کو اپنا کام کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے اور کئی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں معطل ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے مزید بتایا کہ پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کے بعد امدادی کاموں کے لیے پہنچنے والے کارکنوں کو بھی دوبارہ بمباری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لگاتار بمباری میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہیں۔

نگراں سیٹ اپ اقداربھلا بیٹھا، کیسے ممکن ہے شفاف الیکشن کراسکے، چیئرمین پی ٹی آئی!!چیئرمین  پاکستان تحریک  انصاف بیرسٹر ...
28/12/2023

نگراں سیٹ اپ اقداربھلا بیٹھا، کیسے ممکن ہے شفاف الیکشن کراسکے، چیئرمین پی ٹی آئی!!

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہنا ہے الیکشن کمیشن سے کوئی بھی مطمئن نہیں، نگراں سیٹ اپ تو سارے اقدار بھلا بیٹھا ہے، کیسے ممکن ہے کہ یہ صاف شفاف الیکشن کرا سکے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کو سائفر کیس کے بارے میں ہائیکورٹ سے ملنے والے حکم امتناعی سے آگاہ کردیا ہے، سابق چیئرمین آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں اور آخری بال تک لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد آئین و قانون کی بالادستی کے لیے

الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا !!پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے...
28/12/2023

الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا !!

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہ کیا جائے الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلنگ فلید مہیا کی جائے تاکہ وہ آزادی سے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے کہ سیاسی جماعت کی شکایت پر قانون کے مطابق دور کی جائیں اور یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے آزادانہ پیش ہوں۔گزشتہ دنوں شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کی شکایات کے بارے میں ای سی پی کو آگاہ کیا تھا۔

خیبر پختونخوا: قیدیوں کو جیل میں مزدوری اور بینک اکاؤنٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ!! آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا عثمان ...
28/12/2023

خیبر پختونخوا: قیدیوں کو جیل میں مزدوری اور بینک اکاؤنٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ!!

آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا عثمان محسود نے بتایا ہے کہ قیدیوں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی منظوری ویلفئیر فنڈ رولز 2023ء کے تحت دی گئی، پہلی بار قیدیوں کی جانب سے خاندان کی کفالت کے لیے رولز بنائے گئے ہیں اور اب اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بینک آف خیبر سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قیدی جیل میں مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں گے، قیدیوں کو ملنے والی اجرت کا 10 فیصد حکومت، 30 فی صد قیدیوں کو دیا جائے گا جب کہ 60 فی صد ویلفئیر فنڈ میں جمع ہوگا۔آئی جی جیل خانہ جات نے مزید بتایا کہ جیلوں میں قیدی قالین سازی، فرنیچر اور چمڑے کے چھوٹے کارخانوں میں مزدوری کرسکیں گے، قیدی پی سی او اور کینٹین میں بھی مزدوری کرسکیں

پشاورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تعینات کیے گئے ریٹرننگ آفیسر معطل !!صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 91  کوہاٹ کے ر...
27/12/2023

پشاورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تعینات کیے گئے ریٹرننگ آفیسر معطل !!

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 کوہاٹ کے ریٹرننگ آفیسر کے تقرر کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس فضل سبحان نے کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ پی کے 91 کوہاٹ 2 کے ریٹرننگ آفیسر عثمان اشرف ہیں اور ان کی جگہ اب عرفان مروت کو تعینات کیا گیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے خود پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی عائد کی ہے۔ عثمان اشرف ریٹرننگ آفیسر ہے، ان کی جگہ دوسرے ریٹرننگ آفیسر کو لایا گیا۔

ہم الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانے اور کاغذات چھین کر بھاگنے والوں میں سے نہیں، بلاول!گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم بے نظیر...
27/12/2023

ہم الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانے اور کاغذات چھین کر بھاگنے والوں میں سے نہیں، بلاول!

گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ قوتوں نے سوچا کہ بے نظیر کو ختم کرکے پیپلز پارٹی کو ختم کردیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوسکا اور پیپلز پارٹی آج بھی قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن لڑنا جانتے ہیں اور آج بھی تیار ہیں یہ ہمارا ہی مطالبہ تھا کہ الیکشن کرو، ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔

27/12/2023

اٹک، آر او کے آفس کے اندر پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر کی 70 برس کی والدہ کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے آئی تائید اور تجویز کنندہ خواتین گرفتار، پولیس اہلکاروں کیجانب سے خواتین کو تھپڑ بھی مارے گئے

عوامی شکایات کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم!!الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو الیک...
27/12/2023

عوامی شکایات کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم!!

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔اُن کے شکایت کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ۔الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلع سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار!!راولپنڈی پولیس نے شاہ محمود قریشی کو...
27/12/2023

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار!!

راولپنڈی پولیس نے شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا۔ پولیس کی بھاری نفری شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لیکر روانہ ہوئی اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی میں جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کو آج یا کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔

عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر !!عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرد...
27/12/2023

عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر !!

عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر کردیا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہے اس لیے وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بھی لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے، جس میں شہری محمد ایاز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی ہے جب کہ وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں اور دونوں الگ الگ جماعتیں اور ان کے انتخابی نشان الگ ہیں۔

CHHIPA INFORMATION BUREAUچھیپا انفارمیشن بیورو۔(CIB) MESSAGE NUMBER:A-312وقت:20:48 تاریخ:2023-12-26 دن:منگلکراچی: سرجانی...
26/12/2023

CHHIPA INFORMATION BUREAU
چھیپا انفارمیشن بیورو۔(CIB)
MESSAGE NUMBER:A-312
وقت:20:48 تاریخ:2023-12-26 دن:منگل
کراچی: سرجانی تیسر ٹاؤن علی محمد گوٹھ اللہ والا چوک کے قریب دکان پر فائرنگ 01 شخص شدید زخمی۔چھیپا ذرائع۔
شدید زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔چھیپا ذرائع۔
شدید زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فیصل ولد اسلم عمر25سال۔چھیپا ذرائع۔
چھیپا ایمبولینس ۔1020📞

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کردی !!سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے آئی جی اکبر ناصر خان اور ڈپٹی ...
26/12/2023

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کردی !!

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے آئی جی اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو عہدے سے ہٹانے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نےکہا ہے ان دونوں افسران کو برقرار رکھا جائے، الیکشن کمیشن افسران کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

پرویزخٹک کے بیان کو "بلے" کا نشان ہتھیانے کی سازش قرار دے دیا!!گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ پی ٹی آ...
26/12/2023

پرویزخٹک کے بیان کو "بلے" کا نشان ہتھیانے کی سازش قرار دے دیا!!

گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے بلے کی آفر ہوئی تھی میں نے لینے سے انکار کیا ہے بلا ہو یا نہ ہو ہم نے اپنا پروگرام دینا ہے صوبے کے ضبط حقوق کے لیے جدوجہد کروں گا۔سابق وزیردفاع پرویزخٹک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پرویزخٹک کے بیان پر چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف زیرِالتوا ریفرنس پرکارروائی کی جائے۔ اس سازش میں مرکزی کردارچیف الیکشن کمشنرہیں جوپوری تاریخ رکھتےہیں۔ ”بلّے“ کے نشان پر الیکشن کمیشن کے متنازعہ ترین فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ”بلّے“ کا انتخابی نشان فراہم کیا جائے، جمہوریت اور دستور کے خلاف سازشوں کے کلیدی کردار چیف الیکشن کمشنر کے ملک و قوم کے خلاف سنگین جرائم کا حساب قوم ضرور لے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو جبر سے انتخابات سے باہر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، نشان ہتھیانے کی سازش کی جامع تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے
پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو  کا ظالمانہ اعلان !!اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ غزہ میں آنے والے دنوں میں لڑائی کو مز...
26/12/2023

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا ظالمانہ اعلان !!

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ غزہ میں آنے والے دنوں میں لڑائی کو مزید تیز کریں گے۔ یہ ایک طویل لڑائی ہوگی۔ غزہ میں کارروائی کرنے والے اسرائیلی فوجی بھی طویل جنگ کےحق میں ہیں
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اب تک اسرائیل کے حملوں میں 20 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہےجبکہ 54 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنے حملوں کی شدت کم کرنی چاہیے
جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مصر نے فریقین کے درمیان جنگ بندی کا منصوبہ تجویز کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ڈیڑھ ماہ کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید تمام اسرائیلی یرغمالیوں اور غیر معینہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی ہوگی جس کا اختتام اسرائیل کے حملے کی معطلی پر ہوگا لیکن نیتن یاہو کے اس ظالمانہ اعلان نے کہ غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی جنگ بندی کے امکان کو یکسر مسترد کردیا ہے.

عام انتخابات میں حصہ لینے کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا!!الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2013اور2018کے نسبت امیدوارو...
26/12/2023

عام انتخابات میں حصہ لینے کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا!!

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2013اور2018کے نسبت امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاریکارڈ بنا ڈالا۔ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار 7ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں 21ہز ار482، حالیہ عام انتخابات میں 28ہز ار 626کاغذات نامزددگی جمع ہوئے۔گزشتہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر436 حالیہ الیکشن میں مخصوص نشستوں پر خواتین کی جانب سے 459کاغذات نامزدگی فائل ہوئے ہی۔

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پرگزشتہ انتخابات میں 5473 جبکہ اس بار 7713 امیدوار میدان میں آئے ہیں
عام انتخابات 2024 میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اور امیدواروں کی تعداد گزشتہ تمام سالوں سے کہیں زیادہ ہے

بلے کا نشان واپس لینےکے لیے پی ٹی آئی کا اقدام !! بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات کی ا...
26/12/2023

بلے کا نشان واپس لینےکے لیے پی ٹی آئی کا اقدام !!

بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات کی اور مشاورت کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی چند روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا

اور اسی حوالے سے بلے کا نشان واپس لینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم آج پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انتخابی نشان واپس لینے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ جائیں گے، کیس سے متعلق پٹیشن تیار کر لی گئی، کوشش ہو گی کہ پٹیشن آج ہی سماعت کیلئے مقرر ہو، پٹیشن میں مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی فیصلہ کیا، غیر متعلقہ شخص کی درخواست پر انتخابی نشان واپس لینا غیرقانونی ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی سکروٹنی کا شیڈول جاری!!الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے س...
26/12/2023

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی سکروٹنی کا شیڈول جاری!!

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،سابق صدر آصف علی زرداری کے این اے 207 نوابشاہ، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے راولپنڈی، پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو، روبینہ قائم خانی، سعید غنی، تنزیلہ قمبرانی، جمیل سومرو، ٹی ایل پی کی ثروت فاطمہ، ایم کیو ایم کی افشاں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے امیدواروں کی سکروٹنی کل، استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی سکروٹنی 28 دسمبر کو کی جائے گی

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Live-News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Live-News:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Karachi

Show All