![دن بھر محنت کرتے ہیں پھر شام میں ساتھ ملکر دودھ پتی چائے اور پراٹھا کھاتے ہیں یہ اسکول جاتے ہیں نا ہی ان کے ماں باپ تفری...](https://img5.medioq.com/190/434/902078301904341.jpg)
01/12/2024
دن بھر محنت کرتے ہیں پھر شام میں ساتھ ملکر دودھ پتی چائے اور پراٹھا کھاتے ہیں یہ اسکول جاتے ہیں نا ہی ان کے ماں باپ تفریح کراتے ہیں یہ وقت سے پہلے بڑے ہوچکے ہیں یہ وہی چھوٹے ہیں جنہیں اپنے گھر کے بڑے کہا جاتا ہے ، یہ میرے دیس کے بچے ہیں جن کے حصے کی رقم کچھ ملکی دفاع کچھ بدعنوانی اور کچھ قوم پہ لگ جاتی ہے ۔
اسلام آباد سبزی منڈی کے ایک سستے سے ہوٹل میں چائے پی کر اُٹھا تو برابر والی ٹیبل سے ان بچوں نے شرارتی سی فرمائش کی کہ
چچا ہمارا عکس لو نا ۔
تلخ زندگی مسکراتی ملتی ہے اس تصویر میں۔