Bolna Hoga

Bolna Hoga news / entertainment channel

19/12/2024

ٻٻرلو خیرپور خوفناک حادثہ:
خیرپور ببرلو بائی پاس پر کار اور مزدا میں ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق ہوگئے. ببرلو سے سکھر شادی میں جانے والی فیملی روڈ حادثے کا شکار ہوگئی. جانبحق ہونے والوں میں 3 خواتین، ایک معصوم بچہ اور ٹیکسی ڈرائیور شامل ہے. موٹر وے پولیس مقامی حادثے والی جگہ پہنچ گئی. نعشیں گاڑی میں اندر پھنسی ہوئی ہیں. لاشوں کو نکالنے کے لئے موٹر وے پولیس کی جانب سے رسیکیو اپریشن شروع 😢

16/12/2024

آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں اسٹیم ایگزیبشن 👏

15/12/2024

فرض کی ادائیگی عوام پر احسان نہیں، وزیر تعلیم نے درست کہا 👏

09/12/2024

مٹی برتن خاص کیوں ہیں؟ 👆

08/12/2024

ہم احتجاج میں کسی کا نام لیکر لعنت ملامت کے ہمیشہ سے خلاف رہے ہیں، لیکن بھوسہ لائن کے رہائشی کچرے اور گندگی کے ڈھیروں پر کھڑے ہو کر یو سی چیئرمین نیو پنڈ رمضان عباسی اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کے جو احتجاج کر رہے ہیں یہ کسی طور غلط نہیں. خدارا ایسی صورت حال پیدا نہ کریں کہ مسائل سے تنگ آئے شہری گالم گلوچ پر اُتر آئیں 😢

03/12/2024

سکھر میں معذور افراد اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے 👍

02/12/2024

جب سندھی کلچر ڈے کا فیور زور پکڑ گیا... ❤️

20/11/2024

تعليم، صحت اور بہتر تربیت بچوں کا پیدائشی حق ہے، زبیر مہر کا ورلڈ چائلڈ ڈے پر پیغام

سکھر( بولنا ہوگا نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ نے تھائی لینڈ کی سرزمین پر پاکستان،سندھ خصوصاً سکھر شہر کا ن...
20/11/2024

سکھر( بولنا ہوگا نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ نے تھائی لینڈ کی سرزمین پر پاکستان،سندھ خصوصاً سکھر شہر کا نام روشن کرنے, باڈی بلڈنگ ورلڈ چمپئن شپ 2024 میں شاندار کامیابی کیساتھ گولڈ میڈل حاصل کرنے اور چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے ویٹ لفٹر"یوسف اعوان" کو اپنی آفس میں خصوصی مبارکباد دی، شال کا تحفہ پیش کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یوسف اعوان اور ان کی پوری کوچنگ ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی اور تاریخی فتح و ٹیم کی خدمات کے اعتراف میں ٹیم ممبرز میں بھی شال تقسیم کیں اور یوسف اعوان سمیت باڈی بلڈنگ کی پوری ٹیم کو اپنے ہر ممکن تعاون اور باڈی بلڈنگ کھیل کی سرگرمی سے متعلق مکمل سپورٹ کی یقین دہانی بھی کرائی،
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثوبیہ فلک راؤ کا کہنا تھا کہ سکھر کے ویٹ لفٹر یوسف اعوان نے یونائیٹڈ ورلڈ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیڈریشن کے زیر اہتمام تھائی لینڈ میں ہونے والی چمپئن شپ میں اپنی مدد آپ کے تحت جس طرح دوسرے ملک کی سرزمین پر کامیابی کے پنجے گاڑے اور میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ان کی یہ کامیابی عالمی بلڈنگ کے میدان میں پاکستان کے لئے باعث فخر ہے, یہ فتح یوسف اعوان کی محنت, سخت تربیت اور کھیل سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر تجربہ کار حریفوں کو شکست دی, اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ یوسف اعوان پاکستان اور سکھر کا چمکتا،دمکتا اور بے پناہ ٹیلنٹ و صلاحیتوں سے مالا مال ہونہار نوجوان ہے اگر ہم، دیگر ادارے یا ایسی تنظیمیں جو یوسف اعوان سمیت ایسے نوجوانوں کو مالی اور ہر طرح سے سپورٹ کریں تو یہ بے پناہ صلاحیتیں رکھنے والے نوجوان مستقبل میں پاکستان کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں👏

15/11/2024

جیت کے حوالے سے اللہ مالک ہے، ارشاد علی سولنگی

13/11/2024

سکھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، الیکشن بخیر و خُوبی انجام پائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ

✍🏻نظم ”مسلمان اور موبائل“  ہاتھوں میں موبائل ہے مسلمان کا ہتھیارمتروک ہوئے تیر، پرانی ہوئی تلوارکافر کی یہ ایجاد ہے، اس ...
13/11/2024

✍🏻
نظم ”مسلمان اور موبائل“

ہاتھوں میں موبائل ہے مسلمان کا ہتھیار
متروک ہوئے تیر، پرانی ہوئی تلوار

کافر کی یہ ایجاد ہے، اس عہد کا قصّہ
اب ٹیکنالوجی بھی، عقیدت کا ہے حصّہ

مسواک، نہ ٹوپی، نہ فضائل پہ نظر ہے
مسجد میں مسلماں کی موبائل پہ نظر ہے

یہ آج کا میسیج کبھی،رکھتا نہیں، کل پہ
کفّار سے لڑجاتا ہے، الفاظ کے بل پہ

بن مانگے مریضوں کو دوا بھیج رہا ہے
میسیج میں جنازے کی دعا بھیج رہا ہے

کچھ ایسے مسلمان بھی ہیں ساٹھ برس کے
”وٹس ایپ“ پہ لیتے ہیں خواتین سے چَسکے

جب شمع جلاتا ہے، جمعرات کو اپنی
ویڈیو میں دکھاتا ہے عبادات کو اپنی

اللہ رے! مسجد میں موبائل کا یہ رُتبہ
چیٹنگ ہے اِدھر اور اُدھر جمعہ کا خطبہ

مسجد میں نمازی کی لگن اتنی ہے سچّی
مولانا تو منبر پہ ہیں، لائن پہ ہے بچّی

بیٹھا ہے نمازی جو سمیٹے ہوئے زانو
کامینٹس میں لکھتا ہے ”غضب لگتی ہو جانو!“

باندھی جو نیت، کان موبائل کی طرف ہے
پڑھتا ہے ثنا، دھیان موبائل کی طرف ہے

گولی سے، نہ بجلی سے، نہ آئل سے لڑے گا
اب جنگ مسلمان موبائل سے لڑے گا

پھیلائے گا دشمن کی صفوں میں یہ تباہی
”مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی“

شاعر نامعلوم. 🌹

10/11/2024

گرمیاں بڑھنے سے ڈھول شرنائی بجانے والوں کا سیزن بھی نہ آیا، سازندے بیروزگاری سے پریشان 😔

10/11/2024

سکھر کے بازاروں میں دالیں، چاول آٹا اور گھی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں 😢

01/11/2024

اگر نیشنل ہائی وے پر موٹروے پولیس سرگرم ہوتی تو یہ صورت حال نہ ہوتی ؟

ہیپی دیوالی ❤️
01/11/2024

ہیپی دیوالی ❤️

مکی شاہ ٹاؤن سکھر کی یونین کمیٹی 6 بیراج کالونی کے وائس چیئرمین کی خالی ہونے والی نشست پر 14 نومبر کو ہونے والے انتخاب م...
30/10/2024

مکی شاہ ٹاؤن سکھر کی یونین کمیٹی 6 بیراج کالونی کے وائس چیئرمین کی خالی ہونے والی نشست پر 14 نومبر کو ہونے والے انتخاب میں آزاد اُمیدوار نوید احمد کھوسو نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں. مذکورہ الیکشن میں پی ٹی آئی نے آزاد اُمیدوار نوید احمد کھوسو کی حمایت کا اعلان کردیا ہے. زیرِ نظر تصویر میں پی ٹی آئی رہنما دوا خان اور دیگر اُن کے ہمراہ دکھائی دے رہے ہیں ہیں. اس موقع پر نوید احمد کھوسو اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں پھولوں کے ہار پہنے فاتحانہ مسکراہٹ کے ساتھ الیکشن کے کاغذات جمع کراتے ہوئے. ✌️

Address

Lateef Street
Karachi

Telephone

+923162039529

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bolna Hoga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category