یونین کمیٹی 5 گلشن حدید کے چییرمین رضا جتوئی کی مئیر کراچی کو دی گئی درخواست پر فوری عمل
مئیر کراچی مرتضی وھاب نے گلشن حدید کے لئے این أئی سی وی ڈی موبائل ھسپتال کی منظوری دیدی
گلشن حدید میں جلد این أئی سی وی ڈی موبائل مقرر کی جائے گی ۔ چئیرمین یونین کمیٹی 5 گلشن حدید رضا جتوئی
عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار.
01/02/2025
کوئی نا کوئی ہوتا ہے جو آپ سے چھوٹا ہوتا ہے اور آپ کی تقلید کر رہا ہوتا ہے۔
اس لیے توجہ سے قدم رکھیں، آپ کے قدموں کے نشان کسی کے لیے فہم و فکر، کسی کا طرز زندگی بن جاتے ہیں۔
01/02/2025
24/11/2024
میں نے اپنی ماں کو پڑوسیوں سے نمک مانگتے ہوئے سنا، حالانکہ ہمارے گھر میں پہلے سے نمک موجود تھا۔ میں نے ان سے پوچھا کہ وہ نمک کیوں مانگ رہی ہیں؟
انہوں نے جواب دیا:
"کیونکہ ہمارے پڑوسی مالی طور پر زیادہ مستحکم نہیں ہیں اور اکثر ہم سے کچھ نہ کچھ مانگتے رہتے ہیں۔ میں وقتاً فوقتاً ان سے کوئی چھوٹی سی اور معمولی چیز مانگ لیتی ہوں تاکہ انہیں یہ محسوس ہو کہ ہمیں بھی ان کی ضرورت ہے۔ اس طرح انہیں زیادہ سکون ملے گا اور وہ بلا جھجک اپنی ضرورت کی چیزیں ہم سے مانگ سکیں گے۔"
انسانی وقار کا احترام یقیناً سب سے اعلیٰ جذبات میں سے ایک ہے۔
یہی سبق میں نے اپنے والدین سے سیکھا۔ آئیں ہم ہمدرد، عاجز، اور مددگار بچوں کی پرورش کریں اور ان اعلیٰ اقدار کی قدر کریں!
From the wall of Gumnam muhbat.
24/08/2024
محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
16/06/2024
😥😥
انصاف کرو ورنہ یاد رکھنا حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کے قاتل صرف 4 لوگ تھے
مگر غرق پوری قوم ہو گئی تھی
کیونکہ باقیوں کا جرم خاموش رہنا تھا۔!!
(حضرت امام علی ع )
01/11/2023
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، خبردار
ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ،یکم نومبر سے بھاری جرمانے ہوں گے
ون وے کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو 2ہزار، گاڑی کو 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا،ڈی آئی جی ٹریفک
ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 روپے کا جرمانہ ہوگا ،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا
ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے موٹرسائیکل سوار کو 600روپے،گاڑی کو 800 روپے جرمانہ اداکرنا ہوگا،ڈی آئی جی
سگنل توڑنے والے موٹرسائیکل اور کار سوار کو 500 روپے جرمانے کی منظوری دے دی گئی ،ڈی آئی جی ٹریفک
رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی ،ڈی آئی جی اقبال دارا
لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل سڑک پہ لانے والا1000، کار ڈرائیور 1500 جرمانہ بھرے گا ،ڈی آئی جی
ٹریفک اہلکار کے اشارے پر نہ رکنے والا موٹرسائیکل سوار 400 ،گاڑی والا 800 روپے جرمانہ بھرے گا،ڈی آئی جی
کم عمری میں موٹرسائیکل چلانے والے کو 1500،گاڑی چلانے والے کو2000 روپے جرمانہ بھرنا ہوگا
مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل ڈھائی ہزار،گاڑی والا 3ہزار جرمانہ بھرے گا
غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل چلانے پر 700،گاڑی چلانےپر1ہزارجرمانہ
موٹرسائیکل میں پریشرہارن لگانےپر1ہزار،گاڑی میں استعمال کرنےپر1500جرمانہ
اسکول وین میں سیفٹی رول پر خلاف ورزی پر 2ہزارجرمانہ
11/09/2023
پاکستان اسٹیل سیکورٹی نے 2 الیکٹرک چور پکڑ لیے
سیکورٹی آفیسر کاشف غفور نے الیکٹرک کیبل چوری کرنے والے 2 چور پکڑ لیے
ملزم گلشن حدید کی الیکٹرک مین لائن کیبل کاٹ رہے تھے
دونوں ملزمان کو پولیس کے حوالے ، مقدمہ درج کر لیا گیا
ملزمان کی شناخت محمد مشتاق اور ساجد علی کے نام سے ہوئی
ملزمان اس سے قبل کئی بار الیکٹرک کیبل چوری کر چکے ہے
09/09/2023
ہم نہایت ہی مشکور ہیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر و ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد صاحب، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر & سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے محمد ساجد جوکھیو صاحب، صدر PS-87 پی پی پی امداد جوکھیو صاحب، چیرمین گلشن حدید یونین کمیٹی 4 گڈاپ ٹاؤن راؤ صفدر حیات صاحب کے جنھوں نے عوام سے کیا ہوا وعدہ وفا کیا مین ڈبل روڈ پر پیچ ورک مکمل ہونے کے بعد آج سے الخدمت ہسپتال گلشن حدید فیز 02 سے پیپلز بس سروس(ریڈ بس) شروع کر دی گئی ہے جو الخدمت ہسپتال سے ہوتے ہوئے بدھ بازار ، Chase up مارٹ، ڈائمنڈ بینکیوٹ اور پھر اللہ والی چورنگی سے ٹاور کی جانب رواں دواں ہونگی، عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیع ہم باتوں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں گلشن حدید میں کام پہلے بھی ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کروایا اور انشاءاللہ آگے بھی صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کروائے گی ۔
05/09/2023
الائینس اسکول گلشن حدید کی جانب سے حالیہ واقعے سے متاثر ہونے والے اسکول کے طلبا کے لئیے فری ایڈمیشن کا اعلان کیا جا تا ہے۔ اسکول انتظامیہ کی کوشش ہے کہ طلبا کا تعلیمی تسلسل برقرار رہ سکے ۔
آپ کے ارد گرد جو طلبا بھی متاثر ہونے والے سکول سے منسلک انکی آسانی کیلیے انکے والدین کو یہ پوسٹ سینڈ یا کمنٹ پر مینشن کریں یا مزید معلومات کے لیے دیے گئے نمبر پر بھی رابط کر سکتے ہیں جزاک اللہ خیر
ایڈریس C-39 گلشن حدید فیز 2 نزد بدھ بازار گراؤنڈ ۔واضح رہے کہ الائینس اسکول قومی کرکٹر یونس خان اور ڈاکٹر علی کا تعلیمی پروجیکٹ ہے۔
اعتماد اور معیار کا نام۔
ڈاکٹر علی الائیڈ اسکول گلشن حدید اور الائینس اسکول میں بطور ڈائریکٹر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
رابطہ نمبر
0344-2930961
0335-3411911
05/09/2023
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بروز جمعرات 7 ستمبر 2023 کو بند رہیں گے۔
نوٹیفیکیشن جاری.
Be the first to know and let us send you an email when Hadeed News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.