Azmat nama

Azmat nama عظمت نامہ بنیادی طور پر میری پروفائل ویب سائٹ www.azmatnama.com

خط لکھنا و پڑھنا مجھے شروع سے اچھا لگتا تھا ۔ ۔ ۔ پاکستان پوسٹ کا بھی بھلا ہو گیا اور ہمیں بھی RTI جیسی سہولت میسر آ گئی...
18/02/2025

خط لکھنا و پڑھنا مجھے شروع سے اچھا لگتا تھا ۔ ۔ ۔ پاکستان پوسٹ کا بھی بھلا ہو گیا اور ہمیں بھی RTI جیسی سہولت میسر آ گئی ۔ ۔ ۔ سو خود کو مصروف عمل رکھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

تلسی Basilیہ کیڑوں کو بھگانے کے لیے ایک قدرتی حل ہے ۔ تلسی مچھر، گھر کی مکھیاں اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کو بھگانے میں بہت...
27/12/2024

تلسی Basil

یہ کیڑوں کو بھگانے کے لیے ایک قدرتی حل ہے ۔ تلسی مچھر، گھر کی مکھیاں اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کو بھگانے میں بہترین کردار ادا کرتی ہے۔

اسے اردو میں "تلسی" اور پشتو میں "کشمالو" اور ہندکو میں نیاز بُو کہتے ہیں ۔ تلسی ایک خاص خوشبو خارج کرتی ہے جو مچھروں اور مکھیوں کے لیے ناگوار ہوتی ہے۔

اگر آپ اپنے گھر کو کیڑوں سے پاک رکھنا چاہتے ہیں تو کچن، دروازوں کے قریب یا باغیچے میں تلسی کے پودے لگائیں۔ اس کے علاوہ، تلسی کو اپنے سبزیوں کے قریب کاشت کریں تاکہ کیڑوں کو دور رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی خوشبو سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔

یہ قدرتی طریقہ آپ کے ماحول کو صحت مند اور خوشگوار بناتا ہے۔

رواں سال افغانستان میں 40 ٹن زعفران پیدا کیا گیا ہے۔افغانستان زعفران ورکرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطاب...
06/12/2024

رواں سال افغانستان میں 40 ٹن زعفران پیدا کیا گیا ہے۔

افغانستان زعفران ورکرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال ملک میں 40 ٹن زعفران حاصل کیا گیا، جب کہ گزشتہ سال یہ پیداوار 30 ٹن تھی۔

امریکہ، یورپ، چین، بھارت، سعودی عرب اور عمان کو 40 ملین امریکی ڈالر مالیت کا زعفران برآمد کیا گیا۔

افغانستان زعفران کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔

پہلے نمبر پر ایران ہے۔افغانستان مسلسل کئی سالوں سے اس نے معیار کے اعتبار سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں؟  سقطری جزیرہ، جو بحرِ ہند میں واقع ہے اور یمن کا حصہ ہے، اپنی منفرد حیاتیاتی تنوع کے لیے مشہور ہے۔ اسے...
06/12/2024

کیا آپ جانتے ہیں؟

سقطری جزیرہ، جو بحرِ ہند میں واقع ہے اور یمن کا حصہ ہے، اپنی منفرد حیاتیاتی تنوع کے لیے مشہور ہے۔ اسے "قدرتی تجربہ گاہ" کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں پائی جانے والی بہت سی خاص مخلوقات اور پودے دنیا میں کہیں اور نہیں ملتے۔ ان میں سب سے مشہور ڈریگن بلڈ ٹری (Dracaena cinnabari) ہے، جو اپنے انوکھے انداز اور سخت ماحول میں رہنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔

سقطری میں خوبصورت قدرتی مناظر موجود ہیں، جن میں پہاڑ، سفید ریتیلے ساحل اور غار شامل ہیں۔ تاہم، یہ جزیرہ ماحولیاتی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جیسے کہ مسکن کی خرابی اور یمن کی غیر مستحکم صورتحال۔

سقطری کا ایک حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ یہاں کے 30 فیصد سے زیادہ پودے اور جانور صرف یہیں پائے جاتے ہیں اور دنیا میں کہیں نہیں ملتے۔ یہ جغرافیائی تنہائی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، جس نے منفرد انواع کو ارتقا کا موقع دیا۔ خاص طور پر ڈریگن بلڈ ٹری، جو سرخ گوند پیدا کرتا ہے جو خون جیسا لگتا ہے اور روایتی طور پر دوا اور رنگ بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

یہ کرغستان کا ایک سیاحتی مقام ہے اور یہ لوگ ہماری طرح ہوٹلز ریسٹورنٹس بنا کر کنکریٹ کا جنگل کھڑا کر سکتے تھے نیچر کو تبا...
23/11/2024

یہ کرغستان کا ایک سیاحتی مقام ہے اور یہ لوگ ہماری طرح ہوٹلز ریسٹورنٹس بنا کر کنکریٹ کا جنگل کھڑا کر سکتے تھے نیچر کو تباہ کر سکتے تھے ۔

لیکن

انہوں نے قدرتی خوبصورتی، اپنے کلچر اور روایات کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ ان traditional ٹینٹ میں آپ آرام دہ رات گزار سکتے ہیں ۔

صاف ستھرا بستر، بہترین روایتی کھانے سب کچھ میسر ہوتا ہے ۔

قدرتی ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر یہ ٹینٹ آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو سکتے ہیں ❤️



کروز جہاز حیرت ہے کہ یہ کروز جہاز اس پہاڑی کی چوٹی پر کیسے پہنچا ؟ جنوبی کوریا کے جیونگ ڈونگجن میں ایک پہاڑ پر واقع سن ک...
23/11/2024

کروز جہاز

حیرت ہے کہ یہ کروز جہاز اس پہاڑی کی چوٹی پر کیسے پہنچا ؟ جنوبی کوریا کے جیونگ ڈونگجن میں ایک پہاڑ پر واقع سن کروز ریسارٹ اینڈ یاٹ ایک ہوٹل ہے جو کروز جہاز سے مشابہت رکھتا ہے۔

اس کی لمبائی 165 میٹر ہے، اس کی اونچائی 45 میٹر ہے اور اس کا وزن 30,000 ٹن ہے۔ 2002 میں کھولا گیا، اس ریزورٹ میں 211 کمرے ہیں، جن میں ہوٹل اور اپارٹمنٹ دونوں طرز، چھ ریستوراں، ایک گھومنے والا اسکائی لاؤنج، ایک نائٹ کلب، ایک کراوکی بار، اور سمندری پانی کا تالاب شامل ہیں۔

ہوٹل کے چاروں طرف اسپیکرز کے ذریعے بجنے والی کریشنگ لہروں کی آواز کی بدولت مہمان حرکت کی بیماری کے خطرے کے بغیر کروز شپ پر ہونے کے احساس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اس ریزورٹ میں ایک مشاہداتی علاقہ بھی ہے جس میں شیشے کا فرش سمندر پر معلق ہے، مجسموں والا ایک پارک، اور کھیلوں کی مختلف سہولیات جیسے جالی دار گولف رینج اور والی بال کورٹ۔

پہلی تصویر Window XP کی آفیشل تصویر ہے جو امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے خوبصورت مقام سونوما کی ہے اس پہاڑی کو Bliss hill...
21/11/2024

پہلی تصویر Window XP کی آفیشل تصویر ہے جو امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے خوبصورت مقام سونوما کی ہے اس پہاڑی کو Bliss hill یعنی رحمت والی پہاڑی کہا جاتا ہے۔

دوسری تصویر خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان کے سیاحتی مقام موڑو چراگاہ کی ہے۔ جو خوبصورتی میں کسی بھی طرح کیلفورنیا کی پہاڑی سے کم نہیں۔

یہاں جو سب سے واضح فرق ہے وہ سیاحت کے فروغ کا ہے ورنہ خوبصورتی بانٹنے میں رب کائنات کی تقسیم یکساں ہے ۔

مرد کا دوسرا تیسرا نکاح کرنے کا جو سکون عورت ذات کو ہے وہ مردوں کو نہیں ہیں۔ عورتوں کو اپنی مرضی سے آرام کرنے کا موقع مل...
02/11/2024

مرد کا دوسرا تیسرا نکاح کرنے کا جو سکون عورت ذات کو ہے وہ مردوں کو نہیں ہیں۔ عورتوں کو اپنی مرضی سے آرام کرنے کا موقع مل جاتا ہے ماں باپ کے گھر جانے کیلیے وافر ٹائم مل جاتا ہے یہ ٹینشن نہیں ہوتی پیچھے شوہر کا کیا ہوگا اسکو کھانا کون دے گا کپڑے کون تیار کرے گا مرد حرام رشتوں اور حرام کاریوں اور حرام جگہ پیسہ برباد کرنے سے بچ جاتا ہے ۔۔عورتوں کے اللہ کی طرف سے بنائی ہوئی ساخت کے مطابق ماہانہ بھی اس کو آرام مل جاتا ہے گھر کی کام والی بننے کی بجائے وہ گھر میں اور بھی بہت سے کاموں اور کورسسز کی طرف توجہ دے سکتی ہے لامحدود کام اور بچوں کو سنبھالنے کی وجہ سے جو عورتوں کی صحت کا حال ہوتا ہے ۔۔۔ 35 سال میں ہی ختم ہو جاتی ہیں ۔۔ نا ظاہری حسن بچتا ہے ۔۔ نا باطنی۔موٹاپا اور دوسرے امراض کا شکار ہو جاتی ہیں۔ نماز اور دیگر عبادات یکسوئی سے نہیں کر سکتیں۔

اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلے وقت نہیں ملتا ۔اور اس سب کے پیچھے ۔۔کیا سوچ کار فرما ہے ۔۔۔۔ شوہر صرف میرا ہو ۔۔شوہر آپکا ہی ہوتا ہے ۔ یہ جو انسیکورٹی جو کہ ایک بیماری بن چکی ہے ۔۔ یہ۔ چین نہیں لینے دیتی میری مرضی کے مطابق چلے ۔۔ہر کام مجھ سے پوچھ کر کرے ۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔اور کیا آجکی عورت کے دل و دماغ میں گھومنے والے خیالات کا اللہ کو نہیں علم تھا ۔۔ جب اللہ قرآن میں حکم دے رہا تھا ۔۔۔اور اللہ کے رسول اور صحابہ نے اور انکے بعد آنے والوں نے ۔۔۔۔ بلکہ ترکی ، ایران ، عرب ممالک ۔۔ مصر ، شام ، الجزار سب میں آج تک مرد ک ایک سے زیادہ نکاح کرنا عام ہے یہ انکے دور کی بات بتا رہا ہوں ۔

آجکی عورت جو کہ یہود و ہنود کے پروپیگنڈا کا شکار ہے ۔۔۔۔وہ خود ہی عورت ذات کی دشمن بنی ہوئی ہے ۔۔۔ کتنی بیچارہ کنواری اور ، بیوہ اور طلاق یافتہ لڑکیاں ، گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہو رہی ہیں۔ لیکن اکثر عورتوں نے جو فتنہ پھیلایا ہوا ہے کہ عورت کو یہی غم بہت ہے کہ اسکا مرد کسی اور کاشریک کیوں ہے ۔ انکا دور دیکھو ۔۔ 60 فیصد دنیا میں عورتیں ہیں اور چالیس فیصد مرد ہر گھر میں عورتوں کی تعداد دیکھ لو ۔۔۔اللہ کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے سے معاشرہ تباہی اور بربادی کی طرف جا رہا ہے یہی عورت مرد کے حرام افیئرز کا بھی رونا روتی ہے۔ایک سے زیادہ نکاح اللہ نے مرد کی جسمانی ضرورت کے لیےرکھے صحابہ کے دور میں جب صحابہ غزوات میں ، جہاد میں بڑی تعداد میں شہید ہو جاتے تو اس وقت بھی ۔۔۔ جو بیوہ لڑکیاں ہوتیں انکی مشکل سے گھروں میں عدت پوری ہوتی ۔۔اور انکو دو یا تین جگہوں سے نکاح کی پیغام آجاتے آجکی عورت نے خود ہی ہر چیز کو مشکل کیا ہوا ہے ۔

اداسی سی لیئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کالی چادر اوڑھنے کی وعید سناتی ۔ ۔ ۔ روشنی کی آخری سانسیں ۔ ۔ ۔ ۔ دلگداز سی ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ تصاوی...
23/10/2024

اداسی سی لیئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کالی چادر اوڑھنے کی وعید سناتی ۔ ۔ ۔ روشنی کی آخری سانسیں ۔ ۔ ۔ ۔ دلگداز سی ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔

تصاویر بشکریہ وحید شہزاد

ذاکر نائیک کی تقریر میں سوال پوچھنے والی پٹھان لڑکی اور ماڈل یشما ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں، جو ایماار کلفٹن میں ہے۔ ...
08/10/2024

ذاکر نائیک کی تقریر میں سوال پوچھنے والی پٹھان لڑکی اور ماڈل یشما ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں، جو ایماار کلفٹن میں ہے۔ ان کے پاس ایک ہی بلی ہے اور وہ رشتہ دار ہیں۔ 😂😂😂

Instagram: alikhanakreal
https://www.instagram.com/alikhanakreal
Snapchat: alikhan-ak
https://www.snapchat.com/add/alikhan-ak

کانتالوک 1500 سال پرانی آبی گزرگاہیںکانتالوک آبی گزرگاہیں، جو نازکا تہذیب نے تقریباً پندرہ سو سال قبل پیرو کے بنجر اور خ...
09/09/2024

کانتالوک 1500 سال پرانی آبی گزرگاہیں

کانتالوک آبی گزرگاہیں، جو نازکا تہذیب نے تقریباً پندرہ سو سال قبل پیرو کے بنجر اور خشک صحرا میں تعمیر کیں، آج بھی قابلِ استعمال ہیں اور اپنی مثال آپ ہیں۔ ان آبی گزرگاہوں کا نظام خاص طور پر پانی کی کمی سے متاثرہ علاقوں میں آبپاشی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

ان گزرگاہوں میں سانپ کی مانند بل کھاتے ہوئے سوراخ بنائے گئے ہیں جنہیں "اوکس بو" کہا جاتا ہے۔ ان سوراخوں کی مدد سے ہوا زیرِ زمین نہروں میں داخل ہوتی ہے اور ہوا کے دباؤ سے پانی کو زمین کے اندر موجود قدرتی آبی ذخائر سے کھینچ کر ان علاقوں میں پہنچایا جاتا ہے جہاں پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

یہ گزرگاہیں نازکا تہذیب کی انجینئرنگ کا شاہکار ہیں، جو آج تک کام کر رہی ہیں۔

کانتالوک آبی گزرگاہوں کا یہ نظام جدید انجینئرنگ کے لیے بھی ایک معمہ بنا ہوا ہے کیونکہ یہ بغیر کسی جدید آلات یا تکنیک کے تعمیر کیا گیا تھا۔
Copy

05/08/2024
11/05/2024

جیسے زندگی گزاریں گے ویسے ہی موت آئے گی۔* حیرت کی بات ہے ناں۔۔۔۔۔۔۔؟

نمازیں قضا کر کے ہم سجدے کی حالت میں مرنا چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔ گنگناتے گانے ہیں مگر مرتے وقت کلمہ پڑھنا چاہتے ہیں ۔

جس حال میں مرنا پسند کرتے ہیں، اس حال میں زندگی گزارنا شروع کر دیں ۔

نمازِ فجر کا وقت برکتوں رحمتوں سے بھرپور لمحات کو سمیٹیے۔۔۔
اٹھیے نمازِ ادا کیجیے ۔

11/05/2024

الحمد اللہ

ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ اس چینل کے ذریعے خبر دیں ۔ رپورٹ دیں ۔ معلومات فراہم کریں اور عامتہ الناس کی حتی المقدور رہنمائی کر سکیں ۔

اس کے بدلے ہم نے لائک ۔ سبسکرائب اور شیئر کی استدعا تک نہیں کی ۔

پھر بھی 10 ہزار سے زائد افراد کی محبت ہے وہ ہم سے جڑے بیٹھے ہیں ۔

معاونین حجاج کے نتائج جاریپاسنگ میرٹ کیسے بنا ؟فیزیکل ٹیسٹ کیسے ہو گا ؟وزارت اور NTS نے کیا غلطیاں کیں ؟فیزیکل 2 اپریل ص...
29/03/2024

معاونین حجاج کے نتائج جاری

پاسنگ میرٹ کیسے بنا ؟

فیزیکل ٹیسٹ کیسے ہو گا ؟

وزارت اور NTS نے کیا غلطیاں کیں ؟

فیزیکل 2 اپریل صبح 8 بجے ہونگے ۔

Moavineen Hujjaj NTS Result Released | Passing Merit | When Is The Physical Test? | : فیزیکل ٹیسٹ یکم اور دو اپریل کو صبح 8 بجے متوقع ہے ۔ ویڈی...

29/03/2024

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azmat nama posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azmat nama:

Videos

Share