Eyewitness Karachi

Eyewitness Karachi Weekly Eyewitness News Karachi
Current Afairs
Latest News
Islamic Issues
Interviews
Road Shows
World
(1)

بھارتی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار علی اصغر نے بھی فریضہ حج ادا کرلیا۔نامور کامیڈین کپل شرما کے شو ‘کامی...
24/06/2024

بھارتی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار علی اصغر نے بھی فریضہ حج ادا کرلیا۔

نامور کامیڈین کپل شرما کے شو ‘کامیڈی نائٹس وِد کپل’ میں دادی کا مزاحیہ کردار ادا کرنے والے علی اصغر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی چند ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں جوکہ دورانِ حج لی گئی تھیں۔

ایک تصویر میں علی اصغر احرام باندھے مکہ کلاک ٹاور کے سامنے کھڑے ہیں، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے مقرر کیا گیا وقت ہمیشہ پرفیکٹ ہوتا ہے۔

علی اصغر نے خانہ کعبہ کے سامنے دُعا مانگتے ہوئے اپنے ہاتھوں کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی، اس پوسٹ میں اداکار نے کہا کہ کعبہ وہ جگہ ہے جہاں میں ہمیشہ آنا چاہتا تھا اور میں خاص موقع کے لیے اللہ تعالیٰ کا بےحد شکرگزار ہوں۔

بھارتی اداکار نے عیدالاضحیٰ کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں اُنہیں دیگر عازمین حج کے ساتھ خانہ کعبہ کے اطراف میں دیکھا جاسکتا ہے۔

جنوبی کوریا میں لیتھیم بیٹری کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں لگنے والی خوفناک آگ میں 20 ملازمین بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب ...
24/06/2024

جنوبی کوریا میں لیتھیم بیٹری کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں لگنے والی خوفناک آگ میں 20 ملازمین بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔

یہ واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ہواسیونگ میں بیٹری بنانے والی کمپنی ’’ایریسیل‘‘ میں پیش آیا۔ آگ فیکٹری کے گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ گودام کے اندر بیٹری سیلز کے پھٹنے سے لگی۔ اس گوادم میں تقریباً 35 ہزار بیٹریاں رکھی ہوئی تھیں۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران جلی ہوئی فیکٹری کے ملبے سے 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

قریبی اسپتال میں ایک درجن کے قریب زخمی ملازمین کو لایا گیا جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق...
24/06/2024

ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور پلانٹ مافیا نے سرکاری قیمت کے بجائے اپنی من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنا شروع کر دی ہے اور قیمت میں بلاجواز 50 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی بلیک مار کیٹنگ دھڑلے سے جاری ہے اور ملک بھر میں سرکاری قیمت پر کسی بھی جگہ ایل پی جی دستیاب نہیں ہے۔ اوگرا نے 234 روپے 60 پیسے قیمت مقر ر کی تھی ، جب کہ مارکیٹ میں گیس 280 روپے سے 285 روپے فی کلو پر فرخت ہو رہی ہے۔
ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 600 روپے اور کمرشل سلنڈر 2250 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 2770 کی جگہ3370 روپے میں فروخت جاری ہے۔ اسی طرح کمرشل سلنڈر بھی 10715 کی جگہ 12435 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گیس مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ حکومت جب تک ایل پی جی کے طاقتور مافیا کو نہیں پکڑے گی ، تب تک بلیک مارکیٹنگ بند نہیں ہوگی۔

صدف کنول نے حال ہی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مخت...
24/06/2024

صدف کنول نے حال ہی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف سوالات کے جواب دیے۔

دورانِ انٹرویو صدف کنول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری کی چند اداکارائیں ایسی ہیں جو مجھے بالکل پسند نہیں، میں اُن اداکاراؤں سے بات بھی نہیں کرتی جس کی وجہ سے انڈسٹری کے لوگ مجھے بناوٹی کہتے ہیں۔
صدف کنول نے کہا کہ اگر لوگ مجھے بناوٹی سمجھتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، میں لوگوں کے بارے میں نہیں سوچتیں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میں فیک نہیں ہوں۔

میزبان نے صدف کنول سے اُن کی خوبصورتی سے متعلق سوال کیا جس پر اُنہوں نے کہا کہ میں پہلے خوبصورت نہیں تھی بلکہ بچپن سے ہی میری عام سی شکل تھی۔

صدف کنول نے کہا کہ جب میں بڑی ہوئی اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا تو خود کو خوبصورت کرنے کی کوشش کی، میں نے اپنے دانتوں کی سرجری بھی کروائی جس کے بعد، میں خوبصورتی ہوگئی۔

اُنہوں نے اپنی تعلیم کے حوالے سے کہا کہ میں نے صرف بی کام تک تعلیم حاصل کی، مجھے افسوس ہے کہ میں مزید تعلیم حاصل نہیں کرسکی۔

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کولیسٹرول قابو کرنے والی دوا ذیابیطس کے مریضوں میں آنکھ کی بیماری کو سست کر سکتی ہے۔ذ...
24/06/2024

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کولیسٹرول قابو کرنے والی دوا ذیابیطس کے مریضوں میں آنکھ کی بیماری کو سست کر سکتی ہے۔

ذیا بیطس آنکھ کی پشت میں موجود خون کی باریک شریانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ڈائیبیٹک ریٹینوپیتھی نامی یہ کیفیت دنیا بھر میں بینائی جانے کے پانچ بڑے اسباب میں سے ایک ہے۔

تازہ ترین تحقیق میں بتایا ہے کہ فینو فائبریٹ نامی ایک دوا جس کو 30 سال سے زیادہ عرصے تک کولیسٹرول کو قابو کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے ممکنہ طور پر اس کیفیت کے بڑھنے کو 27 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس کیفیت میں مبتلا افراد کو فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈائیبیٹیز یو کے میں ریسرچ کمیونیکیشنز کی سربرہ ڈاکٹر لوسی چیمبرز کا کہنا تھا کہ آنکھ کے مسائل بہت خوفناک ہوتے ہیں اور ذیابیطس کے سبب ہونے والی معمول کی پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔ تاہم، بروقت اقدامات نقصان کے عمل کے ابتدائی اشاروں کو روک سکتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کمی کا اعلان کردیا، جس کے بعد پیٹ...
15/06/2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کمی کا اعلان کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی لیٹر قیمت 258 روپے 16 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے پر کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بھی کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی جبکہ اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستانیوں کے لیے ویزا بند ہونے کے جھوٹے پروپیگنڈہ کی تردید کردی۔یو...
15/06/2024

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستانیوں کے لیے ویزا بند ہونے کے جھوٹے پروپیگنڈہ کی تردید کردی۔

یو اے ای کی جانب سے پاکستانیوں کیلے ویزا بند ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے خبرکی تردید کردی، قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے قونصلیٹ ویزاسیکشن کی وڈیو جاری کردی۔

بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق پاکستانیوں کیلے یو اے ای کا ویزا بند نہیں کیا گیا، قونصلیٹ میں پاکستانیوں کے لیے ویزا سیکشن کھلا ہوا ہے، پاکستانی ورک ویزے پرمتحدہ عرب امارات جا رہے ہیں،متحدہ عرب امارات جانے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

سندھ کے علاقے سانگھڑ میں اپنی زمینوں میں داخل ہونے پر ظالم وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے...
15/06/2024

سندھ کے علاقے سانگھڑ میں اپنی زمینوں میں داخل ہونے پر ظالم وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اونٹ کو بلبلاتے اور روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اونٹ کے مالک نے بھی کٹی ہوئی ٹانگ اٹھاکر پریس کلب سانگھڑ پر شدید احتجاج کیا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان اور اونٹ مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے، انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے بھی واقعے کا نوٹس لیا جس پر ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ شازیہ مری کے نوٹس پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ نے ڈاکٹروں کی ٹیمیں اونٹ کے علاج کیلئے روانہ کیں۔

زرعی زمین پر اونٹ گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے اثر و رسوخ کے افراد کو منگلی پولیس نے مبینہ طور پر بچالیا تھا اور اونٹ مالک کے بجائے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

عازمین حج کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے روبوٹس بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انسانوں کے ساتھ ساتھ روبوٹس بھی عازمین ح...
15/06/2024

عازمین حج کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے روبوٹس بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انسانوں کے ساتھ ساتھ روبوٹس بھی عازمین حج کو پانی پلانے اور معلومات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روبوٹس تعینات کیے گئے ہیں۔

روبوٹ معلومات فراہم کرنے سے قبل متعلقہ شخص سے پوچھتے ہیں کہ وہ کس زبان میں جواب سننا پسند کریں گےاس کے بعد بتائی گئی زبان میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ روبوٹس عازمین کو صحت اور سیفٹی کے بارے میں معلومات دینے کے ساتھ ساتھ پانی پلانے کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔

سعودی وزارت نے کہا ہے کہ سمارٹ روبوٹ سروس کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عازمین کی سیفٹی اور آگاہی کے لیے دنیا کی 96 سے زیادہ زبانوں میں تعلیمی پیغامات اور صحت سے متعلق مشورے دینا اور انہیں براڈ کاسٹ کرنا ہے۔

14 جون کو فلوریڈا میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان  کھیلا گیا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، گروپ اے سے بھارت اور امریکا...
15/06/2024

14 جون کو فلوریڈا میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، گروپ اے سے بھارت اور امریکا سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر گئے جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کے عالمی ایونٹ سے باہر ہونے پر جہاں شائقین کرکٹ قومی ٹیم پر سیخ پا ہیں تو وہیں شوبز شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔
اس حوالے سے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کے گولڈ میڈل جیتنے کی خبر شیئر کی۔

علی ظفر نے خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کرکٹ کے علاوہ بھی دیگر کھیل اور کھلاڑی ہیں، ویلڈن نوح بٹ! آپ چھاگئے۔

واضح رہے کہ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں ازبکستان میں ہونے والے اسٹرانگ مین گیمز میں بھارتی حریف کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا تھا۔

اسٹرانگ مین گیمز میں پاکستان، آسٹریلیا، ترکیہ، امریکا، ایران اور بھارت سمیت 16 ممالک نے حصہ لیا تھا، اس ایونٹ میں نوح بٹ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔

فہد مصطفیٰ نے آخری بار سال 2015 میں ڈرامہ سیریل ’دوسری بیوی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، اس ڈرامے کے بعد اداکار نے ...
14/06/2024

فہد مصطفیٰ نے آخری بار سال 2015 میں ڈرامہ سیریل ’دوسری بیوی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، اس ڈرامے کے بعد اداکار نے ڈرامہ انڈسٹری وقفہ لے لیا تھا۔

ڈراموں میں اداکاری سے وقفہ لینے کے بعد فہد مصطفیٰ گیم شو کی میزبانی اور فلم پروڈکشن کے شعبے میں مصروف ہوگئے تھے۔
اب تقریباََ دس برس کے بعد فہد مصطفیٰ کے مداح دوبارہ اُنہیں ڈراموں میں دیکھیں گے، وہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے کا نام ‘کبھی میں کبھی تم’ ہے جوکہ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا جبکہ ڈرامے کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹیزر پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ فہد مصطفیٰ کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ نے سال 2003 میں ڈرامہ سیریل ’امراؤ جان ادا‘ سے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا تھا، اُنہوں نے تقریباََ 27 ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فہد مصطفیٰ نے سال 2014 میں فلم ‘نامعلوم افراد’ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے کئی ڈرامے بھی پروڈیوس کیے۔

ڈھلتی عمر کے اثرات کس پر نہیں آتے لیکن کچھ لوگوں کی سدا بہار جوانی دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ان میں سے ایک سنگاپور کے ...
14/06/2024

ڈھلتی عمر کے اثرات کس پر نہیں آتے لیکن کچھ لوگوں کی سدا بہار جوانی دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ان میں سے ایک سنگاپور کے ماڈل اور فیشن ڈیزائنر چوانڈو تان بھی ہیں۔

معروف ماڈل نے حال ہی میں اپنی 58 ویں سال گرہ منائی ہے لیکن کسی کو یقین نہ آیا کہ بمشکل 25 سے 30 سال کے نظر آنے والے چوانڈو تان 58 سال کے ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے جہاں سال گرہ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں ماڈل سے ان کی صحت اور کم عمر نظر آنے کا راز بھی پوچھا۔

جس پر ماڈل نے بتایا کہ اس کا راز متوازن غذا کا انتخاب، ورزش کو معمول بنانا اور ذہنی و جسمانی صحت کا خیال رکھنا ہے۔ ہم جو کھاتے ہیں وہ غذا ہماری شخصیت پر اثرانداز ہوتی ہے۔

ماڈل نے مزید کہا کہ ذہنی تناؤ سے دور اور فطرت کے قریب رہیں۔ وزن اُٹھانے والی ورزش کریں، چہل قدمی کریں اور دھوپ میں ایک بار ضرور باہر نکلیں۔

فطرت نے آپ کو صحت مند رکھنے کے مواقع ہر جگہ فراہم کیے ہوئے ہیں۔ ان سے استفادہ کریں۔ رشتہ داروں اور دوستوں کی محافل سجائیں۔ زندگی سے لطف اندوز ہوں۔

صوبائی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ مجبتی شجاع الرحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرن...
14/06/2024

صوبائی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ مجبتی شجاع الرحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے 9 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا ہے، جس کے ذریعے صوبے کی سطح پر مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کرے جارہے ہیں جبکہ تنصیب کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام کے ذریعے ہر غریب کو گھر فراہم کیا جائے گا جبکہ پانچ مرلے کے گھر کی تعمیر کے لیے حکومت شہریوں کو قرض بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلیے 10 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

مناسک حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز ہو گیا۔مناسک حج کے پہلے مرحلے میں لاکھوں عازمین لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئ...
14/06/2024

مناسک حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز ہو گیا۔

مناسک حج کے پہلے مرحلے میں لاکھوں عازمین لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ قیام کریں گے۔ عازمین حج بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچیں گے۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ہفتہ 15 جون کو ہوگا ۔لاکھوں فرزندان توحید منیٰ میں قیام کے دوران عبادات کریں گے اور ہفتے کو صبح وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔
عرفات میں حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ملا کر ادا کی جائے گی۔ مغرب سے قبل حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے اور وہاں مغرب اور عشا کی نماز اکٹھی پڑھیں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام رمی جمرات کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے ۔

اتوار کی صبح حجاج کرام واپس منیٰ روانہ ہوں گے اور رمی جمرات کریں گے جس کے بعد قربانی کی جائے گی اور عازمین کا فریضہ حج مکمل ہو جائے گا۔

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے لیے آڈیو سپورٹ کے ساتھ اسکرین شیئرنگ اور نیا اسپیکر اسپاٹ لائٹ فی...
14/06/2024

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے لیے آڈیو سپورٹ کے ساتھ اسکرین شیئرنگ اور نیا اسپیکر اسپاٹ لائٹ فیچر متعارف کرا دیا۔

رپورٹس کے مطابق نئی اسپیکر اسپاٹ لائٹ اپ ڈیٹ ویڈیو کال پر بات کرنے والے صارف کو خود بخود نمایاں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پلیٹ فارم نے ویڈیو کال پر شرکاء کی تعداد 32 تک بڑھا دی ہے۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے ایپ پر میٹا لو بِٹ ریٹ(ایم لو) کوڈیک فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کا مقصد خراب نیٹورک یا پرانی ڈیوائس میں کال کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

یہ سہولت انسٹاگرام اور میسنجر کالز کے لیے پہلے سے ہی دستیاب ہے اور اب اس کو میٹا کے تمام پلیٹ فارم کا تجربہ بہتر بنانے کے لیے واٹس ایپ پر بھی جاری کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ نئی اپ ڈیٹ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کے لیے متعارف کرا دی جائے گی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے اور اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو م...
10/06/2024

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے اور اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ ہم پہلے چھ اوورز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکے اور پاور پلے میں پہلی وکٹ گرنے کا بہت نقصان ہوا اسکے بعد ٹیم سنبھل نہ پائی۔

انہوں نے کہا کہ جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکلا، بیٹنگ میں بیک ٹو بیک وکٹیں گنوائیں اور بہت زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیل اینڈرز سے کوئی امید نہیں رکھی تھی، سوچا تھا پہلے ہی جیت جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کی ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور مرحلے میں شکست دوچار کیا تھا۔

گزشتہ برس دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد فرزندگان توحید نے حج کی سعادت حاصل کی تھی اور رواں برس یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ م...
10/06/2024

گزشتہ برس دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد فرزندگان توحید نے حج کی سعادت حاصل کی تھی اور رواں برس یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ متوقع ہے۔

اس لیے سعودی حکومت نے بھیڑ سے بچنے، ہجوم کو قابو میں رکھنے اور آسانی کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے کچھ اصول و ضوابط وضع کیے تھے جن میں سے ایک حج کے لیے این او سی کا حصول بھی ہے۔

اس اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے 3 لاکھ سے زائد غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا۔

اسی طرح گردن توڑ بخار کی ویکسین نہ لگوانے والے سیکڑوں حاجیوں کے اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد ایسے افراد کو گرفتار کرلیا جنھوں نے مکہ میں حج پرمٹ کے بغیر رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔

سعودی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات 2015 کو منیٰ میں ہونے والی بھگدڑ میں 2 ہزار سے زائد حاجیوں کی شہادت جیسے واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے ہیں جن کا مقصد حاجیوں کی زندگیوں کی حفاظت ہے۔

پاکستان دُنیا کا وہ واحد ملک بن گیا ہے جہاں مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے سبسکرپشن پیکجز سب سے سستے ہیں۔دسبمر 2023 میں...
10/06/2024

پاکستان دُنیا کا وہ واحد ملک بن گیا ہے جہاں مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے سبسکرپشن پیکجز سب سے سستے ہیں۔

دسبمر 2023 میں Visual Capitalist کے مرتب کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ دُنیا بھر میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں نیٹ فلکس کی ماہانہ سبسکرپشن فیس سب سے سستی 2.82 ڈالر ہے جوکہ پاکستانی تقریباََ 794 روپے بنتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے بعد جن ممالک میں نیٹ فلکس کا ماہانہ پیکج سستا ہے وہ یہ ممالک ہیں جن میں ترکیہ 3.38 ڈالر، ارجنٹائن 3.57 ڈالر، مصر 3.88 ڈالر اور نائیجیریا 4.88 ڈالر کے ساتھ فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب نیٹ فلکس کی سب سے مہنگی ماہانہ سبسکرپشن فیس سوئٹزرلینڈ میں 21.48 ڈالر ہے، اس کے علاوہ ڈنمارک، گرین لینڈ، آئرلینڈ اور ریاستہائے متحدہ میں نیٹ فلکس کی ماہانہ فیس 16.46 ڈالر سے 15.49 ڈالر تک ہے۔

تھانہ اکبر پورہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشتو اداکارہ خوشبو جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور کی مقامی...
10/06/2024

تھانہ اکبر پورہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشتو اداکارہ خوشبو جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی مقامی اداکارہ خوشبو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اداکارہ کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

اداکارہ خوشبو کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں واقعے کی ایف آئی آر نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ خوشبو کے قتل کی وجہ شوبز کے کام سے منع کرنا ہے۔

32 سالہ اداکارہ نور مالابیکا داس نے 6 جون کو ممبئی میں اپنا رہائش گاہ پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔رپورٹ میں ب...
10/06/2024

32 سالہ اداکارہ نور مالابیکا داس نے 6 جون کو ممبئی میں اپنا رہائش گاہ پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے پڑوسیوں نے اُن کے اپارٹمنٹ سے آنے والی بدبو کی شکایت پر پولیس کو بُلایا جب پولیس اپارٹمنٹ کے اندر گئی تو وہاں نور مالابیکا کی پنکھے سے پھندہ لگی لاش لٹک رہی تھی۔
پولیس نے اداکارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی تھی جس کے بعد اُن کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں لیکن اداکارہ کے اہلخانہ اپنی بیٹی کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہوئے۔

پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ ماہ مئی تک نور مالابیکا داس کے اہلخانہ، اسی اپارٹمنٹ میں مقیم تھے اور اداکارہ کی خودکشی سے قبل وہ واپس اپنے گاؤں چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 32 سالہ اداکارہ کا تعلق آسام سے تھا، اداکارہ بننے سے پہلے وہ قطر ایئرویز کے ساتھ بطورِ ایئر ہوسٹس کام کرتی تھیں۔

انہوں نے چند فلموں اور ویب سیریز میں اداکاری کی، جن میں ‘دی ٹرائل’، ‘سسکیان’، ‘واکمان’، ‘تیکھی چٹنی’، ‘جگھنیا اپایا’، ‘چرم سکھ’، ‘دیکھی آندھی’ اور ‘بیکروڈ ہسٹلے’ شامل ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔پاکستان سمیت دُنیا ...
08/06/2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں، اللہ تعالیٰ کے انہی خاص بندوں میں مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر بھی شامل ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُنہیں حجاب اور عبایہ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں حج کے لیے روانہ ہورہی ہوں، مجھے اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا۔

ندا یاسر نے اپنے دوست احباب اور چاہنے والوں سے مزید کہا کہ اس مبارک موقع پر، میرا پیچھلا کہا سُنا معاف کیجیے گا۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ندا یاسر کو حج کی ادائیگی کے لیے مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ندا یاسر اپنی زندگی میں پہلی بار حج کریں گی، وہ اس سے قبل عُمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

جمعےکوسرسید تھانے کےعلاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے پیٹرول پمپ کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والے 16 سال...
08/06/2024

جمعےکوسرسید تھانے کےعلاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے پیٹرول پمپ کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والے 16 سالہ صمد گل جاں بحق ہو گیا تھا۔

سرسید پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 324 کی دفعہ کے تحت مقتول صمد گل کے والد محمد عیوض کی مدعیت میں سیکیورٹی گارڈ رمضان کے خلاف درج کرلیا۔
مقتول نوجوان کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ میں اور میرا بیٹا کچرا چننے کے لیے نارتھ کراچی سیکڑ الیوں اے پہنچے تھے۔ نماز جامعہ کی ادائیگی کے لیئے صمد کو اسی مقام پر چھوڑ کر مسجد چلا گیا تھا۔

نماز پڑھ کر جب آیا تو میرے بیٹے کے پیٹ میں گولی لگی ہوئی تھی اور وہ زمین پر پڑا ہوا تھا۔

زخمی بیٹے نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ رمضان نے گولی ماری اور فرار ہوگیا ملزم رمضان شاہ عاصم سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔

پولیس نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے تین ذمہ داروں کو حراست میں لے لیا۔ دوران تحقیقات پولیس کو انکشاف ہوا کہ نجی کمپنی نے غیر تربیت یافتہ گارڈ بھرتی کیے ہوئے تھے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سیکیورٹی گارڈ رمضان کو اسلحہ سمیت فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائز نہیں ہے۔مفتی اعظم  سعودی عرب ...
08/06/2024

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائز نہیں ہے۔

مفتی اعظم سعودی عرب اور سینئر کونسل کے چئیرمین شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے بیان میں کہا کہ کسی کے لیے بھی بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں۔ حجاج کرام سرکاری ہدایات اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہدایات میں حج پرمٹ حاصل کرنا اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ویکسین لگوانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے۔یہ شریعت کے مطلوبہ مفادات کے مطابق ہے۔ مصالح کو بہتر کرنا اور برائی کو دور کرنا شریعت میں شامل ہے۔
رواں برس ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 19 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

30 سالہ محمد رامزی ویلاگر ہیں جنہیں حال ہی میں راپگیروں سے گلے ملنے پر غیر اخلاقی رویے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ شہری کو ...
08/06/2024

30 سالہ محمد رامزی ویلاگر ہیں جنہیں حال ہی میں راپگیروں سے گلے ملنے پر غیر اخلاقی رویے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ شہری کو سڑک پر چل رہے ہر ایرے غیرے کو گلے لگانے کے جرم میں دو ماہ قید کی سزا اور 50 لاکھ دینار جرمانے کی سنائی گئی ہے۔

محمد رمزی نے ایک مشہور یورپی ویلاگر سے متاثر ہوکر ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں لوگوں کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا۔ ویڈیو نےعوام میں شدید غم و غصے کو جنم دیا کیونکہ مسلم ملک ہونے کی وجہ سے الجزائر میں اس قسم کا رویہ ناقابل قبول ہے۔
عوام کی جانب سے شدید تنقید پر اگرچہ محمد رامزی نے معذرت کی تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ واقعہ گزشتہ سال کا ہے جب ایک عدالت نے انہیں تمام الزامات میں بےقصور قرار دیا تھا تاہم استغاثہ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جس پر کیس الجزائر کی جوڈیشل کونسل کو منتقل ہوگیا اور اب ایک سال بعد کونسل نے محمد رامزی کو بالآخر مجرم قرار دیتے ہوئے دو ماہ قید اور 50 لاکھ دینار جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

رامزی پر سرعام گلے ملنے کے ناشائستہ رویے اور دوسری ویڈیو جس میں مختصر لباس پہنے لڑکیوں کو دکھایا گیا تھا، کی وجہ سے بے حیائی کے مظاہرے کا الزام لگایا گیا تھا۔

ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کردیا،...
07/06/2024

ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کردیا، اس شکست کے بعد جہاں شائقین کرکٹ غصے سے آگ بگولہ ہیں تو وہیں قومی ٹیم پر مزاحیہ میمز بھی بن رہی ہیں جبکہ شوبز شخصیات بھی پاکستان کی شکست پر دلچسپ ردعمل دیتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر انور مقصود کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن سے پوچھا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے میچ ہارنے پر وہ کیا کہیں گے؟
اس سوال کے جواب میں انور مقصود نے کہا کہ پاکستان مجبوری میں امریکا سے میچ ہارا ہے کیونکہ ہمیں آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے جو ابھی تک نہیں ملا۔

انور مقصود نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہوگی کہ امریکا سے میچ ہارو، اسی صورت میں قرضہ ملے گا، اس کے علاوہ تو مجھے شکست کی کوئی دوسری وجہ نظر نہیں آتی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ اب آدھی قیمت میں وہی ٹکٹ فروخت کریں گے کہ لے لو بھائی۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں آج ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا۔ اسلامی کلینڈر کے آخری مہینے کا ا...
07/06/2024

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں آج ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا۔ اسلامی کلینڈر کے آخری مہینے کا آغاز ہوگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ذوالعقد کی 29 تاریخ کو ملک کے بیشتر حصوں میں چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کل یکم ذوالحجہ ہے۔ اس طرح سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی جب کہ 15 جون کو یوم عرفات ہے۔
خیلجی ممالک سمیت برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا۔

سعودی عرب نے اس سال دنیا بھر سے حاجیوں کی ریکارڈ تعداد میں آنے کے پیش نظر حج کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے سڑکوں پر سفید پینٹ بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعہ 7 جون کو ہوگا۔

حکومت کی جانب سے 15 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 12 روپے تک کمی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی...
07/06/2024

حکومت کی جانب سے 15 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 12 روپے تک کمی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 16 اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹرکی کمی ہو چکی ہے۔

ہیکرز نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے ڈائریکٹ میسج فیچر میں نقص کی نشان دہی کرتے ہوئے متعدد ہائی پروفائل ٹک ٹاک اکا...
07/06/2024

ہیکرز نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے ڈائریکٹ میسج فیچر میں نقص کی نشان دہی کرتے ہوئے متعدد ہائی پروفائل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہیک کر لیے۔

زیرو ڈے ولنریبلیٹی نامی سیکیورٹی کے اس مسئلے کو ریئلٹی ٹی وی اسٹار پیرس ہلٹن سمیت سی این این اور سونی کے آفیشل اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ کمپنی نے مسئلے کو مستقبل میں واقع ہونے سے روکنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے اور فی الوقت کمپنی ہیک کیے جانے والے صارفین کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق کمپنی کی سیکیورٹی ٹیم نشانہ بننے والے برانڈز اور سلیبریٹی اکاؤنٹس کی تعداد جانتی ہے۔ کمپنی نے مستقبل میں ایسا نہ ہونے دینے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں۔

ٹک ٹاک ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پلیٹ فارم اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے مخلص ہے اور مزید کسی غیر مستند سرگرمیوں کی نگرانی کرنا جاری رکھے گی۔

حال ہی میں ویویک آنند اوبرائے بھارتی ٹاک شو ”سنڈے برنچ“ کا حصہ بنے جہاں اُنہوں نے گاڑی چلاتے ہوئے شو کی میزبان کو انٹرو...
07/06/2024

حال ہی میں ویویک آنند اوبرائے بھارتی ٹاک شو ”سنڈے برنچ“ کا حصہ بنے جہاں اُنہوں نے گاڑی چلاتے ہوئے شو کی میزبان کو انٹرویو دیا۔

شو میں گفتگو کرتے ہوئے ویویک اوبرائے اپنی ڈرائیو سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک سڑک پر آنے والی ایک گاڑی سے اداکار کے پاکستانی مداح نے اُنہیں آواز دی۔
ویویک اوبرائے نے پاکستانی مداح کو دیکھ کر اپنی گاڑی سے ہاتھ ہلایا جس پر مداح نے کہا کہ ویویک ہم پاکستان سے ہیں اور ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔

پاکستانی مداح کی محبت دیکھ کر ویویک اوبرائے نے میزبان سے کہا کہ جب ہم دبئی آتے ہیں اور یہاں ہم اپنے لیے پاکستانی، بنگلہ دیشی، نیپالی اور سری لنکن مداحوں کی محبت دیکھتے ہیں تو ہم بھولنے لگتے ہیں کہ ہماری سرحدیں الگ الگ ہیں۔

ویویک اوبرائے نے کہا کہ کچھ بھارتی میری بات سے اختلاف کریں گے لیکن جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ پ اکستانی لوگ ہمارے کھانے، ہماری ثقافت، ہماری فلموں اور ہمارے اداکاروں سے محبت کرتے ہیں تو میں یہ سوچتا ہوں کہ وہ نفرت کہاں ہے جس کا شور میڈیا پر ہوتا ہے؟

امریکا میں 90 سالہ شخص نے دنیا کے معمر ترین ٹرک ڈرائیور کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔90 سالہ ڈوئل آرچر نے معمر ترین ٹرک ڈر...
05/06/2024

امریکا میں 90 سالہ شخص نے دنیا کے معمر ترین ٹرک ڈرائیور کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

90 سالہ ڈوئل آرچر نے معمر ترین ٹرک ڈرائیور کا گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنے نام درج کرالیا ہے۔

ڈوئل نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ لفظ ‘ریٹائرمنٹ’ ان کے ذخیرہ الفاظ میں نہیں ہے۔
ڈوئل کینساس میں کومس انکارپوریشن کمپنی کے لیے 20 سال تک کام کرتے آرہے ہیں اور اب وہ 90 سال اور 55 دن کی عمر میں دنیا کے سند یافتہ معمر ترین ٹرک ڈرائیور بن چکے ہیں۔

ڈوئل 60 سال سے زائد عرصے سے 5.5 ملین میل کا سفر طے کرچکے ہیں۔ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ میں اپنے کام سے جلد ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ جب تک میری صحت اجازت دے گی، میں ٹرک چلاتا رہوں گا۔

Address

Gulshan Iqbal
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eyewitness Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Eyewitness Karachi:

Videos

Share

Category

Nearby media companies


Other Newspapers in Karachi

Show All