Hasan Ilyas

Hasan Ilyas السلام علی من تبع الھدیٰ

تازہ غزل مشکل پڑی تو سر بھی کٹا کر دکھائیں گے مٹی کو خون سونپ کے دنیا سے جائیں گےاپنی زمیں کو چھوڑ کے تم جاؤ چاند پرہم چ...
13/08/2024

تازہ غزل

مشکل پڑی تو سر بھی کٹا کر دکھائیں گے
مٹی کو خون سونپ کے دنیا سے جائیں گے

اپنی زمیں کو چھوڑ کے تم جاؤ چاند پر
ہم چاند کو بھی اپنی زمیں پر بلائیں گے

چودہ اگست آتی ہے اک بار سال میں
جھنڈے لگا کے خوب چمن کو سجائیں گے

پوچھو ذرا بزرگوں سے کیسے ملا وطن
قربانیوں کے تم کو وہ قصے سنائیں گے

حالات اپنے دیس کے بدلیں گے تب جو ہم
گلشن کو خود ترقی کی جانب بڑھائیں گے

مٹی میں کھیل کر ہی ہوئے ہیں جوان ہم
حرمت پہ پھر اسی کی یہ تن من لٹائیں گے

دشمن نہیں ہیں اپنے پڑوسی ہیں وہ حسن
آئے اگر وہ پھر سے تو چائے پلائیں گے

حسن الیاس 🩶

02/08/2024

وہ نہیں ہوں تو محفل ادھوری لگے
ان کو کہہ دو کہ محفل میں شرکت کریں

اس لیے بھی وہاں میں نہیں جاؤں گا
تاکہ کھل کر مرے یار غیبت کریں

لازمی یہ نہیں شعر کہنا ہو تو
آپ پہلے کسی سے محبت کریں

حسن الیاس 🩶

مجاہدین کا خیمہ جلایا ، مار دیاخباثتوں کا وطیرہ دکھایا ، مار دیاہزار سال کے ماتم سے بھی نہ بدلا مزاج وہی روش ہے کہ گھر پ...
02/08/2024

مجاہدین کا خیمہ جلایا ، مار دیا
خباثتوں کا وطیرہ دکھایا ، مار دیا

ہزار سال کے ماتم سے بھی نہ بدلا مزاج
وہی روش ہے کہ گھر پر بلایا ، مار دیا

"تازہ غزل"رات یاروں کی محفل میں مجھ کو سنانے کا موقع ملا ، میں نے نوحہ پڑھا دو نے غزلیں کہیں ، چار چھ نے سنا ، میں کہ غم...
19/07/2024

"تازہ غزل"

رات یاروں کی محفل میں مجھ کو سنانے کا موقع ملا ، میں نے نوحہ پڑھا
دو نے غزلیں کہیں ، چار چھ نے سنا ، میں کہ غمگین تھا ، میں نے نوحہ پڑھا

اس سبب رب نے بھائی کا رشتہ دیا ، تاکہ اپنی بہن کی حفاظت کرے
پھر کوئی بھائی وحشت میں اپنی بہن کا ہی قاتل بنا ، میں نے نوحہ پڑھا

پیڑ کی چھاؤں میں ، میں نے غزلیں لکھیں ، پھر اسی کو ہی کٹتا ہوا دیکھ کر
میری آنکھوں سے آنسو کا قطرہ گرا ، پھر میں رونے لگا ، میں نے نوحہ پڑھا

گاؤں کو چھوڑ کر شہر جب وہ گیا ، سال کتنے ہوئے پر وہ لوٹا نہیں
سارا کچھ بھول کر ، عشق کے جال میں پھر وہ ایسا پھنسا ، میں نے نوحہ پڑھا

میرے والد نے مجھ سے کہا تھا حسن ، تم ترقی کرو ، خوب آگے بڑھو
اور میں تھا کہ معمولی شاعر بنا ، میں نے نوحہ لکھا ، میں نے نوحہ پڑھا

حسن الیاس 🪶🩶

شاید کسی بلا کا تھا سایہ درخت پرچڑیوں نے رات شور مچایا درخت پرموسم تمہارے ساتھ کا جانے کدھر گیاتم آئے اور بور نہ آیا درخ...
18/07/2024

شاید کسی بلا کا تھا سایہ درخت پر
چڑیوں نے رات شور مچایا درخت پر

موسم تمہارے ساتھ کا جانے کدھر گیا
تم آئے اور بور نہ آیا درخت پر

دیکھا نہ جائے دھوپ میں جلتا ہوا کوئی
میرا جو بس چلے کروں سایہ درخت پر

سب چھوڑے جا رہے تھے سفر کی نشانیاں
میں نے بھی ایک نقش بنایا درخت پر

اب کے بہار آئی ہے شاید غلط جگہ
جو زخم دل پہ آنا تھا آیا درخت پر

ہم دونوں اپنے اپنے گھروں میں مقیم ہیں
پڑتا نہیں درخت کا سایہ درخت پر

عباس تابش ❤️

آل نبی سے مجھ کو عقیدت ہے سو علیاک لمحے بھی نہ چھوڑوں گا مدحت حسین کیعلی ❤️
17/07/2024

آل نبی سے مجھ کو عقیدت ہے سو علی
اک لمحے بھی نہ چھوڑوں گا مدحت حسین کی

علی ❤️

ضروری اعلان
13/02/2024

ضروری اعلان

08/02/2024

اللھم لا تسلط علینا من لا یرحمنا، ولا یخافک فینا ❤️

دشت امکاں میں اک نخل اگایا ہم نے ♥️جامعۃ الرشید لٹریری سوسائٹی JTR literary society کے زیر اہتمام ہونے جارہا ہے 13 اور 1...
05/01/2024

دشت امکاں میں اک نخل اگایا ہم نے ♥️

جامعۃ الرشید لٹریری سوسائٹی JTR literary society کے زیر اہتمام ہونے جارہا ہے 13 اور 14 جنوری کو کل پاکستان ادبی میلہ بنام” ارشاد“ جس میں تمام مقررین، کوئزرز، قراء اور نعت خواں حضرات اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے ♥️

سو تمام حضرات سے گزارش ہے کہ اس مقابلہ میں حصہ لیں یا اس مقابلے میں شامل ہوں اور اپنی سماعتوں کو پر نور آوازوں سے مزین کریں 🤍❤️

بہت ساری دعائیں اور نیک تمنائیں JTR Literary Society کی پوری ٹیم کے لیے ❤️




05/01/2024

خلیفہ بلا فصل ❤️🤍

09/12/2023

یہ جنگ ختم ہونے والی جنگ نہیں ہے....
#ابوعبيدة #فلسطین #الاقصی

 #ابوعبيدة  #فلسطین  #اقصی
09/12/2023

#ابوعبيدة #فلسطین #اقصی

08/12/2023
05/12/2023

آج صبح غزہ میں کمال عدوان ہسپتال پر جنازوں کی بھیڑ کا منظر ، اور قابض اسرائیل کی مسلسل بمباری کی وجہ سے جنازوں کی تدفین کرنا ممکن نہیں

#ابوعبيدة #فلسطین #الاقصی

خدا نے گویائی دی کہ بولو 🤍الحمدللہ والدین اور اساتذہ کی دعاؤں سے Baldia literary society کی جانب سے منعقد کردہ کل کراچی ...
03/12/2023

خدا نے گویائی دی کہ بولو 🤍

الحمدللہ والدین اور اساتذہ کی دعاؤں سے Baldia literary society کی جانب سے منعقد کردہ کل کراچی دولسانی مذاکرہ تقریر میں اردو کیٹگری میں جامعہ الانور کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ❤️

بفضل اللہ الحمد ❤️❤️❤️

آج صبح سے اسرائیلی کی جانب سے غزہ میں ہونے والی بمباری سے 109 فلسطینی شہید ہوگئےالھم انصر الاسلام و المسلمین....❤️
01/12/2023

آج صبح سے اسرائیلی کی جانب سے غزہ میں ہونے والی بمباری سے 109 فلسطینی شہید ہوگئے

الھم انصر الاسلام و المسلمین....❤️

01/12/2023

جہاں فلسطین میں معصوم جانوں کی پکار پر 57 مسلم ممالک کے حکمران زبانوں پر تالے لگا کر اپنی زبانوں کو مقفل کر چکے ہیں تو وہیں ایک چھوٹے سے مدرسے (جامعہ الانور)کے ننھے منھے طلباء مظلوم فلسطینیوں کا درد محسوس کرتے ہوئے جتنا انکے بس میں تھا ہاتھوں میں قرآن لیے سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے نظر آئے سو ایسے میں سلام ہے ان جامعہ الانور کے ننھے منھے بچوں پر ...❤️

اللّٰہ پاک فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت فرمائے...آمین ❤️ ثم آمین...❤️❤️❤️

#فلسطین #الاقصی #ابوعبيدة

01/12/2023

نصر من اللہ وفتح قریب

اسرائیل کی موت ہی اسلام کی بقاء ہے

#فلسطین #ابوعبيدة #اقصی

30/11/2023

کافی سالوں بعد اسرائیل کی قید سے رہا ہوتے ہی فلسطینی اپنے رب کے حضور سربسجود ہوگئے


رب کریم فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت فرمائے اور انہیں سرخرو کرے .... آمین ❤️
#ابوعبيدة #فلسطین

Address

Maskan Chowrangi
Karachi
75300

Telephone

+923112376915

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hasan Ilyas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hasan Ilyas:

Videos

Share