Chitral HD News

Chitral HD News Chitrali culture...
(1)

اکرام اللہ خان  صاحب کو  دوسری مرتبہ DPO ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئیر چترال تعینات ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد ...
31/08/2023

اکرام اللہ خان صاحب کو دوسری مرتبہ DPO ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئیر چترال تعینات ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور خوش آمدید کہتے ہیں ۔

District Lower Chitral Police
Deputy Commissioner Lower Chitral
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Malakand Division
Khyber Pakhtunkhwa Police
Government of Khyber Pakhtunkhwa
KPK POLICE
Kpk police
Kpk Police Officers
KpK Police CCPO peshawar
Kpk Police World
KPK POLICE officers🇵🇰
KPK Police
Kpk police
KPK Police
Kpk police
KPK Police
Kpk Police
Kpk Police
Khyber Pakhtunkhwa Police

the esteemed Chitrali paraglider, left a lasting impact at the Orakzai Gliding Gala with his astonishing performance. By...
31/08/2023

the esteemed Chitrali paraglider, left a lasting impact at the Orakzai Gliding Gala with his astonishing performance. By capturing the second place for accuracy landing and securing the third position for the longest flight, he not only demonstrated remarkable skills but also highlighted his unwavering commitment to the sport.

His efforts to promote adventure sports in Chitral, including initiating tandem flying, deserve applause, and I wholeheartedly wish him continued success in his endeavors.

آج ROSE, Chitral آفس میں ایک تقریب میں پشاور یونیورسٹی کی بی ایس میتھ کی ایک باصلاحیت اور ہونہار طالبہ عروج ظہیر کو اکیا...
27/08/2023

آج ROSE, Chitral آفس میں ایک تقریب میں پشاور یونیورسٹی کی بی ایس میتھ کی ایک باصلاحیت اور ہونہار طالبہ عروج ظہیر کو اکیاون ہزار روپے سکالر شپ کا چیک بدست مہمان خصوصی پروفیسر مسرت جبین صاحبہ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دیاگیا۔ اس تقریب میں اسسٹنٹ پروفیسر نویدہ روزی بھی موجود تھی۔
طالبہ عروج کے والد کا تعلق پشاور سے تھا جبکہ والدہ کا تعلق چترال شہر سے ہے والد کی رحلت کے بعد وہ اپنی والدہ کے ساتھ چترال منتقل ہوئی۔ یونیورسٹی اخراجات میں مشکلات کے پیش نظر طالبہ نےروز سکالر شپ کے لئے رابطہ کیا روز چترال کے ایک مہربان ڈونر نے سکالر شپ کی رقم ادا کرنے میں معاونت کی۔
ہم انتہائی مشکور کہ روز کی درخواست پر چترال اور ملک کے دوسرے حصوں سے ڈونرز روز کے شانہ بشانہ ضرورتمند طلبہ کی اعانت کررہے ہیں۔
ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ اللہ کی خوشنودی اور مدد اللہ پاک کے بندوں کے ساتھ مدد کے نتیجے میں حاصل ہوتی ہے

چترال HD نیوز

عوامی ردعمل کے باعث واپڈا PESCO نے اپنی تمام گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹ ہٹانے کی ہدایات کردیں ۔۔
27/08/2023

عوامی ردعمل کے باعث واپڈا PESCO نے اپنی تمام گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹ ہٹانے کی ہدایات کردیں ۔۔

(لوئر چترال) گزشتہ شام کجو بالا سے دریائے چترال میں گرنے والے خاتون کی ڈیڈباڈی کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے دریائے چترال سے ر...
26/08/2023

(لوئر چترال) گزشتہ شام کجو بالا سے دریائے چترال میں گرنے والے خاتون کی ڈیڈباڈی کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے دریائے چترال سے ریکور کرکے DHQ ہسپتال لوئر چترال منتقل کر رہے ہیں، ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ لوئر چترال کے مقام شیلی میں دریائے چترال سے خاتون کی ڈیڈباڈی کو ریکور کر لیا ہے، اطلاع کے مطابق گزشتہ شام کجو بالا سے تعلق رکھنے والے ماں اور بیٹا پاؤں پھسلنے کے باعث دریائے چترال میں گر گئے تھے، ریسکیو1122 کی ٹیم دریائے چترال میں ماں اور بیٹے کی ڈیڈباڈی کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھے سرچ آپریشن کے دوران خاتون کی ڈیڈباڈی کو ریکور کر کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا-

Chitral HD News

مستوج پل سے گر کر لاپتہ نوجوان کی لاش  جنجریت دروش سے برامد، فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیاچترا...
25/08/2023

مستوج پل سے گر کر لاپتہ نوجوان کی لاش جنجریت دروش سے برامد، فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
چترال ایک مہینے پہلے پرواک سے مستوج جاتے ہوئے پاک آرمی کا جوان شہزادہ حسین مستوچ پل میں موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں دریا میں گر کر لاپتہ تھا ۔ تین دن پہلے جنجریت میں دریا کے کنارے علاقے کے لوگوں کو لاش دکھائی دینے پر 1122 ریسکیو والوں نے اس لاش کو دریا سے نکال کر چترال ڈی ایچ کیو ہاسپٹل منتقل کئے۔پھر وہاں سے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پشاور سی ایم ایچ ہاسپٹل لے گئے تھے ۔ڈی این اے ٹیسٹ اس جوان کے وارثوں کے ساتھ میچ ہونے کے بعد گزشتہ دن فوجی اعزاز کے ساتھ اس کی ابائی علاقے پرواک مستوج میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Chitral HD News

چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا گیااب چترال پولیس کو لوئر چترال دروش قتل کیس کو شفاف تحقیق...
23/08/2023

چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا گیا

اب چترال پولیس کو لوئر چترال دروش قتل کیس کو شفاف تحقیقات کرکے کے عوام کے سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ورنہ کافی مشکلات چترال کے اندر درپیش ہو سکتے ہیں ۔ہم پر امن لوگ ہیں ہمارے چترال کے پر امن ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔

اسلام آباد میں چیرمین ROSE, Chitral ہدایت اللہ چترالی صاحب اور روز کے محسن اور کراچی میں روز کے نمائندے انجینئر عمران صد...
17/08/2023

اسلام آباد میں چیرمین ROSE, Chitral ہدایت اللہ چترالی صاحب اور روز کے محسن اور کراچی میں روز کے نمائندے انجینئر عمران صدیقی صاحب نے روز کے ایک مستقبل ڈونر جناب حفظ الدین آصف صاحب کی توسط سے اسلام آباد میں انکے دوست سے ملاقات کی جنھوں نے یارخون چترال سے تعلق رکھنے والی سی اے کی ہونہار طالبہ نورالفرح کے لئے نویں ہزار روپے اسکالر شپ کا چیک ان کے حوالے کیا۔ چیرمین روز نے ادارے کے اعراض و مقاصد سے ڈونر کے آگاہ کیا جنھوں نے اس شعبے میں روز کی اب تک کی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں اپنے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے چترال سے سی ۔اے کے دیگر طالب علموں ارسلان طارق اور طاہرہ اقبال کی بھی معاونت کی بھی یقین دہانی کی۔
روز چترال جناب حفیظ الدین صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہے کہ انھوں نے وعدے کے مطابق اپنے حلقہ احباب میں روز کو متعارف کرایا اور آج کی ملاقات اسی سلسلے کی کڑی تھی۔ روز چترال انجینئر عمران صدیقی صاحب کا بھی ممنون ہے کہ ان کی رہنمائی اور کوششوں کے نتیجے میں یہ کامیابی ممکن ہوسکی کیونکہ طالبہ نورالفرح مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مشکلات کا شکار تھی اور اس سکالر شپ کے نیجتے میں ان کی کسی حد تک معاونت ممکن ہوئی ہے۔ انجینئر عمران صدیقی صاحب نے پشاور جاکر چیک طالبہ کے حوالے کیا۔ روز چترال کی کوشش ہے کہ چترال کا کوئی بھی طالب علم مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔
نوٹ: ڈونر کی درخواست پر انکانام ظاہر نہیں کیا گیا۔

چیئرمین ROSE, Chitral ہدایت اللہ صاحب نے آج لاہور میں مصروف دن گزارا اور کئی شخصیات سے ملاقات کی۔ سب سے اہم ملاقات لاہور...
17/08/2023

چیئرمین ROSE, Chitral ہدایت اللہ صاحب نے آج لاہور میں مصروف دن گزارا اور کئی شخصیات سے ملاقات کی۔
سب سے اہم ملاقات لاہور کے مخیر اور علم دوست شخصیت شاہدجاوید ملک صاحب سے ہوئی۔
ملک صاحب فلاحی کاموں میں حصہ لینے میں پیش پیش رہتے ہیں اور روز کی اپیل پر اب چترالیوں تک اپنا تعاون اور امداد پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔خصوصاً اعلی تعلیم کے شعبے میں روز کے ساتھ ملکر کر کام کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے جس کے لیے ہم روز کے پلیٹ فارم اور تمام چترالیوں کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں

 #ریسکیو1122اپرچترال17 اگست 2023(اپر چترال)اپر چترال سور ریچ سے تعلق رکھنے والے انوارالدین صبح سکول جاتے ہوئے حادثے کا ش...
17/08/2023

#ریسکیو1122اپرچترال

17 اگست 2023

(اپر چترال)اپر چترال سور ریچ سے تعلق رکھنے والے انوارالدین صبح سکول جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر موٹر-سائیکل سمیت دریا میں جاگرا، ریسکیو1122کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 تیراک ٹیم اپر چترال دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہے ہیں لیکن تاحال ڈیڈباڈی کا کوئی سراغ نہ مل سکا، ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کے دوران جائے حادثہ پر دریا سے موٹرسائیکل کو ریکور کر لیا، ابتدائی معلومات کے مطابق کے مطابق انوارالدین چھوٹے بھائی کو لیکر سکول جارہا کہ حادثہ پیش آیا، معجزاتی طور چھوٹا بھائی محفوظ رہا، انوارالدین پیشے کے لحاظ سے استاد ہیں اور ریسکیو1122 کی ٹیمیں ڈیڈباڈی کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں .
Cop.
میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 اپر چترال

صدر تحریک تحفظ حقوق چترال لوئیر چترال ایڈووکیٹ نواب علی، ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر عبدالواحد ، سلمان علی، زاہد خراسانی, پیر م...
15/08/2023

صدر تحریک تحفظ حقوق چترال لوئیر چترال ایڈووکیٹ نواب علی، ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر عبدالواحد ، سلمان علی، زاہد خراسانی, پیر مختار نبی صاحب کے سربراہی میں درخواست تھانہ چترال میں جمع کئے۔
ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد علی صاحب کے پاس بھی درخواست جمع کرادی گئی ایک کاپی ڈی_پی_او کے پاس بیجھ دیا گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ اکٹیو نہیں ہے چار بجے جب وہاں گئے تو اس کو تالہ لگ چکا تھا ۔
چترال میں 80٪ خودکشیوں کا سبب یہی بلیک میلنگ ہے۔
اگر پولیس قرار واقعی سزا دے تو پھر کوئ بھی اس طرح حرکت کرنے کی جرت نہیں کرے گا۔

چترال HD نیوز

16/07/2023

*تحریک تحفظ چترالی پاکستان* رجسٹرڈ
*تحریر* :
سینیئر صحافی *مبارک اسحاق* چترالی
(مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک تحفظ چترالی پاکستان)

*عنوان*
(چترال کی ترقی اور تحریک تحفظ چترالی پاکستان)

ترقی اُن اقوام کا مقدر بنتی ہے جن کے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی لگن اور تڑپ ہوتی ہے، اگر نسلِ نو قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیتے ہوئے تعمیرِ ملّت کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور چترال میں ہر بُرائی کو اچھائی میں بدلنےکی ٹھان لیں، تو یقین کیجیے کہ تعمیرِقوم کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ دریا میں تنکے کی طرح بہہ جائے، اِس بات میں شک کی گنجائش نہیں کہ نسلِ نو ہی چترال میں مُثبت تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، کھیل کا میدان ہو یا معاشرتی و معاشی مسائل کسی بھی شعبے میں نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر چترال کی ترقی ممکن ہی نہیں، اگر نوجوانوں میں یہ شعور بیدار ہوجائے کہ چترال اور مُلک و قوم کو بام عروج پر پہنچانے کے لیے ان کی اہمیت کیا ہے اور وہ اپنی تمام تر توجہ مُلک اور چترال کی تعمیر و ترقی پر مرکُوز کر دیں، تو ہمارے چترال کے آدھے سے زیادہ مسائل تو ویسے ہی حل ہو جائیں۔
ویسے ہم نوجوانوں کے لیے مستقبل تعمیر نہیں کرسکتے، مگر ہم مستقبل کے لیے با شعور اور باصلاحیت نوجوان ضرور پیدا کرسکتے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ اگر نوجوانوں میں یہ شعور اُجاگر ہوجائے کہ چترال کا مستقبل ان کے ہی ہاتھوں میں ہے، ان ہی کے کاندھوں پر قوم کی ترقی کا دار ومدار ہے، اور وہ ہر برائی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تو چترال میں مثبت تبدیلی آتے دیر نہیں لگے گی, ضرورت اس امر کی ہے کہ ان باصلاحیت نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا جائے،
وقت کی اس ضرورت کو شدت سے محسوس کرتے ہوئے اور اِس عظیم سوچ کو عملی جامہ پہنانے کی مقصد کو لےکر تحریک تحفظ چترالی پاکستان رجسٹرڈ تنظیم کی بنیاد رکھی گئی، تاکہ وطن عزیز کا ہر نوجوان ملک کو ایک جدید اور اسلامی ریاست بنانے میں کردار ادا کرسکے ۔

مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک تحفظ چترالی پاکستان رجسٹرڈ
مُبارک اِسحاق چترالی

09/06/2023
 آج ہم اپ سے تعارف کرواتے ہیں چترال کی قابل اور باصلاحیت بیٹی عمرانہ سحر سے جن کو امریکی ریاستوں کے محکمہ نے کیلیفورنیا ...
09/06/2023



آج ہم اپ سے تعارف کرواتے ہیں چترال کی قابل اور باصلاحیت بیٹی عمرانہ سحر سے جن کو امریکی ریاستوں کے محکمہ نے کیلیفورنیا میں سمر اسکول کے لئے
Sister 2 Sister
ایکسچنج پروگرام کے لئے ہونے والے ٹیسٹ میں ہزاروں امیدواروں کے درمیان انتہائی سخت مقابلے کے بعد مکمل اسکالرشپ کے لئے منتخب کی ھے
عمرانہ سحر اس وقت
Pitzer College Claremant, California,
میں دو سمر کورسز بین الاقوامی تجارت اور شماریات پڑھ رہی ہیں
عمرانہ سحر ان کورسز کی تکمیل کے بعد واپس پاکستان اکر انسٹی ٹیوٹ اف چارٹرڈ اکاونٹس پاکستان سے اپنی سی اے کا سفر دوبارہ جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہیں
عمرانہ سحر اپنی پوری تعلیمی کرئیر کے دوران نہایت ہی قابل اور ہونہار طالبہ رہی ہیں
اپ نے اے کے ایچ ایس ایس کوراغ سے ایس ایس سی اور ماڈل کالج چترال سے ایف ایس سی امتیازی نمبروں سے پاس کر رکھی ہیں اس کے علاوہ اپ نے اسکول کے دونوں میں بین الاقوامی کینگرو سائنس اور ریاضی کے مقابلے میں دوسری پوزیشن کیساتھ چاندی کا تمغہ جتنے کا بھی اعزاز رکھتی ہیں.
یاد رھے عمرانہ سحر
لوکل ووکل اور کوروم غار
کے بانی انجینیر خالد محمود (مرحوم ) صاحب کی چھوٹی ہمشیرہ اور ابراہیم خان صاحب کی صاحبزادی ہیں.
عمرانہ سحر اپنی تمام تر کامیابیوں کا کریڈٹ اپنے والد اور مرحوم بھائی کو دیتی ہیں
وہ اپنے مرحوم بھائی کے مشن کو اگے بڑھانے, چترال میں ترقی اور تبدیلی کی صف بننے کے لئے واقعی میں بہت سخت محنت کر رہی ہیں
اپ چترال میں سماجی, معاشی, اور اخلاقی بہتری لانے کے لئے پر امید ہیں
اس میں کوئی شک نہیں ھے کہ وہ ان قیمتی اثاثوں میں سے ایک ھے
جن کو انجینیر خالد محمود مرحوم نے چھوڑا ھے.
ہم فخر چترال انتظامیہ کی جانب سے عمرانہ سحر صاحبہ اور اپ کی پوری فیملی کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں.
اور اپ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں
ویلڈن عمرانہ سحر اپ جیسے باہمت باصلاحیت بیٹیاں ہمارے چترال کی تمام بیٹیوں کے لئے رول ماڈل اور ہم سب کے لئے قابل فخر ہیں ❤

10/05/2023
تین ،چار دن سے میری طبیعت خراب تھی آج دوستوں سے مشورہ لینے کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ مشہور زمانہ ڈاکٹر، ڈاکٹر رمیز علی سے چ...
08/05/2023

تین ،چار دن سے میری طبیعت خراب تھی آج دوستوں سے مشورہ لینے کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ مشہور زمانہ ڈاکٹر، ڈاکٹر رمیز علی سے چیکپ کرایہ جائے
ڈاکٹر رمیز علی کے کلینک سے چیکپ کرانے کے بعد اس نے کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیا اور مجھے سی ڈی سی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرنے کے لیے ریفر کر دیا
جب میں نے سیلب اٹھا کر دیکھا تب پتہ چلا یہ تو اپنا چترالی حسیں بھائی کے لیبارٹری ہے جو کچھ عرصہ پہلے میں ان کا انٹرویو کر چکا ہوں
مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ حسین بھائی کراچی جیسے شہر میں اتنی کمپٹیشن ہونے کے باوجود اتنا نام پیدا کیا کہ بڑے بڑے ڈاکٹر اپنے پیشنٹ کو سی ڈی سی لیبارٹری کے لیے ریفر کرتے ہیں
ہماری دعاء ہیں کہ اللہ پاک حسین بھائی کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے ۔

#سی #ڈی #سی #لیبارٹری
#گلشن #اقبال #کراچی

#جیو #چترالیو #جیو

#جرنلسٹ
#مبارک #اسحاق #چترالی

#سی #ڈی #سی #لیبارٹری
#رابط #نمبر
03452528520

Kpk District Uper Chitral top Ghorda pass +Melpphotography
19/04/2023

Kpk District Uper Chitral top Ghorda pass +Melp
photography

ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیں ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں (جگر مراد آبادی)تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے ع...
19/04/2023

ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیں

ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں

(جگر مراد آبادی)

تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب

یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے

18/04/2023

میرے نبیؐ کا چہره اتنا نورانی ہے
بنا دیکھے دنیا دیوانی ہے❤️

پاکستان تحریک انصاف اپر چترال یوتھ ونگ پریزیڈنٹ محمد ہارون کے ضمانت منظور
18/04/2023

پاکستان تحریک انصاف اپر چترال یوتھ ونگ پریزیڈنٹ محمد ہارون کے ضمانت منظور

10/04/2023

سی ای او سی ڈی سی لیبارٹری جناب حسین والی شاہ چترالی صاحب
چترال HD نیوز کو انٹرویو

ایک اہم سوال!چترال اسٹوڈنٹس ایسوسئیشن کراچی، چترال کے تمام ادَبی اور ثقافتی تنظیمات کے بُزرگوں اور اراکِین سے سوال کرتی ...
16/02/2023

ایک اہم سوال!
چترال اسٹوڈنٹس ایسوسئیشن کراچی، چترال کے تمام ادَبی اور ثقافتی تنظیمات کے بُزرگوں اور اراکِین سے سوال کرتی ہے کہ، کیا معراج کی بابرکت رات کو کراچی میں ثقافت کے نام پر ناچ گانے کا پروگرام رکھنا جائز تھا؟
کراچی میں منعقدہ اس ثقافتی پروگرام کو سوشل میڈیا میں اشتہارات کی ذِینت بنے کوئی 15 دن ہونے والے ہیں لیکن مجال ہے کہ کوئی ایک بھی ادبی تنظیم اس پروگرام کی مخالفت کرے۔
معراج کی بابرکت رات کو ناچ گانے کا یہ پروگرام چترالی ثقافت اور تمام چترالیوں کی ایمان اور اخلاقیات پر سوالیہ نشان ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر چترال اسٹوڈنٹس ویلفئیر ایسوسئیشن کراچی کے کابینہ ممبران اور تمام اراکِین چترال کے تمام ادبی اور ثقافتی تنظیموں کو انتباہ کرتے ہیں کہ آئندہ ایسے پروگرام رکھنے سے پہلے بحیثیت مسلمان اسلامی اقدار کا خیال رکھیں تاکہ لوگوں کے مذہبی جذبات مجرُوح نا ہوں۔ شُکریہ!

عابد پیر زادہ
صدر چترال اسٹوڈنٹس ویلفئیر ایسوسئیشن کراچی

Chitral HD News

میں کس کے ہاتھ میں  اپنا لہو تلاش کروں ( اقرارالدین خسرو ) یہ بچہ تنویر ضیاء جسکی عمر بمشکل بارہ تیرہ سال ہے ریشن کے ایک...
24/01/2023

میں کس کے ہاتھ میں اپنا لہو تلاش کروں
( اقرارالدین خسرو )

یہ بچہ تنویر ضیاء جسکی عمر بمشکل بارہ تیرہ سال ہے ریشن کے ایک دوکان میں داخل ہوتاہے دوکاندار موجود نہیں تھا جسکی وجہ سے وہ باہر نکلتا ہے کچھ سوچ کے دوبارہ دوکان میں داخل ہوتا ہے وہاں سے ایک پرفیوم اور ایک گھڑی اٹھا کے باہر نکلتا ہے باہر کوئی شخص بچے کو دیکھ رہا تھااسے کیمرے میں محفوظ کرتا ہے۔ اچانک چور چور کا شور مچا کے بچے کو پکڑ لیتے ہیں آس پاس کے دوکاندار اکھٹے ہوتے ہیں پولیس کو بلایا جاتا ۔ مختلف دوکاندار دعویٰ کرنا شروع کرتے ہیں کوئی کہتا ہے ایک مہینہ پہلے میرے دس ہزار روپے چوری ہوے تھے کوئی کہتا ہے پندرہ ہزار کوئی کہتا ہے میرے گاڑی کا جیگ گم ہوگیا تھا یہ سارے الزامات تیرہ سالہ بچے کے اوپر لگاکے اسے مجرم ٹھرایا جاتا ہے زدوکوب کیا جاتاہے اتنے میں پولیس والے بچے کو اٹھاکر لے جاتے ہیں گرین لشٹ چوکی میں بند کیا جاتا ہے بچے کا باپ ریٹائرڈ صوبیدار ضیاء الحق کو بلایا جاتا مدعیان میں سے ایک شخص تو انتہا کرتا ہے کہ دو مہینہ پہلے میرا 80 کلو وزنی ترازو گم ہوگیا تھا اسے بھی اس نے چرایا ہوگا۔ جس کی قیمت 25 ہزار روپے تھی۔ معروف سماجی کارکن اور شاعر اسلم شیروانی اس وقت مداخلت بھی کرتا ہے کہ 80 کلو وزنی ترازو یہ بچہ کیسے اٹھا سکتا ہے ؟ بلآخر بچے کا باپ اپنی شرافت اور خاندانی عزت کے پیشِ نظر ساروں کے نقصانات کے ازالے کا وعدہ کرتا ہے اسلم شیروانی صاحب ترازو کی قیمت 25 کے بجائے پانچ ہزار لگاتا ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران ریشن میں کیے گیے چوری کے الزامات بچے پر لگائے جاتے ہیں بچے کا باپ نقصانات کے ازالے کا وعدہ کرکے صلح کرتا ہے ۔ بچے کو گھر لے جاتے ہیں گھر میں بچے کے ساتھ کوئی جھگڑا نہ کریں اسلیے بچے کا ماموں بھی ساتھ آتا ہے ۔ بچہ گھر میں رات گزارتا ہے صبح امی ناشتے کے لیے بچے کو بلاتی ہے بچہ ایک منٹ میں واپس آتا ہوں کہہ کر باہر نکلتا ہے سیدھا پرپیش گاوں کی طرف جاتا ہے امی گھر کے صحن میں بچے کو دیکھ رہی ہے اسے شک پڑتا ہے بھائیوں کو فون کرتا ہے کسی کا بھی نمبر نہیں لگتا بچہ پرپیش پل کے وسط میں جاکے کھڑا ہوجاتا ہے امی دیکھ رہی ہے امی ہاتھ ہلا کر واپس آنے کو کہتی ہے بچہ ایک نظر امی کی طرف دیکھ کے ایک ہاتھ ہلا کے چھلانگ لگاتا ہے خود کو دریاء کے بے رحم موجوں کے حوالے کرتا ہے ۔ امی بے بسی کی تصویر بنی دیکھ رہی ہے بچے کی لاش برنس میں برآمد ہوتی ہے اسے منوں مٹی تلے دفنایا جاتا ہے ۔ بچے کے سرہانے سے ایک رقعہ برآمد ہوتا ہے جس میں چھوٹی بہن کے نام لکھا ہوا ہے ۔
I love you my dear sister sorry ۔
معزز ناظرین یہ افسانہ یا کوئی فرضی کہانی نہیں دو دن پہلے رونما ہونے والا ایک ایسا واقعہ ہے جسے سن کے درندے بھی شائد کانپ اٹھے۔
اب یہاں میرے ذہہن میں چند سوالات ہیں۔ یعنی جتنے بھی لوگوں نے اس بچے پر چوری کا الزام لگایا ہے کیا ان کے پاس ثبوت موجود ہیں ؟
کیا ان لوگوں نے چوری شدہ اشیاء سے متعلق کوئی رپورٹ درج کروایا تھا ؟
ان دونوں سوالوں کا جواب نفی میں ہے ۔ اب پولیس والوں سے میرا سوال ہے کہ جو مدعیان آپ کے پاس آئے تھے آپ نے ان لوگوں سے یہ سوال کیوں نہیں پوچھا کہ آپ کی چیزیں چوری ہوئی تھی آپ لوگوں نے ایف آئی آر درج کیوں نہیں کروائی تھی ؟ اس کے باوجود آپ نے محض جھوٹے الزامات کی بنیاد پر بچے کو ملزم سے مجرم کیسے ٹھرایا ؟
لہذا تیرہ سالہ تنویر نے خودکشی نہیں کی ہے اسے قتل کیا گیا ہے مگر مجھے نہیں معلوم تنویر کی بےبس امی جس کی آنکھوں کے سامنے اسکا بچہ قتل ہوا وہ کس کے ہاتھ میں اپنے بیٹے کا لہو تلاش کرے؟
قاتلوں کو ڈھونڈنا مشکل نہیں کیونکہ انہوں نے دستانے تو نہیں پہنے ہیں ۔ یہاں اہالیان ریشن سے بھی شکوہ ہے ریشن میں مہذب تعلیم یافتہ اور باشعور لوگوں کی کمی نہیں انہوں نے اس مسئلے کو خوبصورتی سے ختم کیوں نہیں کیا؟
آخر میں یہ بتاتے ہوئے یہ مضمون مکمل تحقیقات اور عینی شاہدین کی آراء لینے کے بعد میں نے لکھا ہے اس بیچاری اور بے بس ماں کی طرف سے چائلڈ پروٹیکشن کے لیے کام کرنے والے انسانی حقوق کی جتنی بھی تنظیمیں ہیں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بچے کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے اپر چترال انتظامیہ اور ڈی پی او اپر چترال کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوے سب سے پہلے اپنے پولیس والوں سے ایکشن لینا چاہیے اس کے بعد جتنے بھی لوگوں نے بچے کے خلاف بے جا الزامات لگاکے اسے خودکشی پر مجبور کیا ہے ان سب کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

جامعہ انوار العلوم شادباغ ملیر کراچی کے زیر اہتمام جمعہ کی شب "کھوار مقابلہ نعت خوانی اور آزاد مشاعرہ" کی تقریب منعقد ہو...
06/01/2023

جامعہ انوار العلوم شادباغ ملیر کراچی کے زیر اہتمام جمعہ کی شب "کھوار مقابلہ نعت خوانی اور آزاد مشاعرہ" کی تقریب منعقد ہوئی۔ جامعہ انوار العلوم العلوم کے مدیر مولانا شفیق الرحمن گلگتی کے زیرسرپرستی اس پروقار تقریب میں کراچی میں رہائش پذیر کھوار زبان بولنے والے مدارس، کالج، یونیورسٹی کے طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے بلاتفریق مذہب و مسلک شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی چترال کی معروف علمی و ادبی شخصیت پروفیسر مولانا نقیب اللہ رازی تھے۔ مولانا رازی کئی کتابوں کے مصنف، صاحب دیوان شاعر اور بیک وقت کھوار اور اردو ادیب ہیں۔ مجلس کی نظامت کے فرائض کھوار زبان کے مشہور شاعر عمر حیات راسخ اور فضل رحیم بابا نے انجام دیئے۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن کے بعد مقابلہ نعت خوانی سے ہوا، جس میں مختلف مدارس کے طلباء نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ مقابلہ نعت خوانی میں مولانا صادق اللہ، مفتی شریف حسین مخمور اور حافظ سلمان الرحمن بالترتیب اول دوم اور سوم پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ جامعہ انوار العلوم شادباغ کراچی کے مدیر و صدر مجلس نے پوزیشن ہولڈرز کو انعامی شیلڈ سے نوازا۔

آزاد مشاعرہ میں مختلف شعرائے کرام میں لطیف الرحمن لطف، اقبال الدین ہمدرد، شریف حسین مخمور، حسین ولی شاہ سمیت مختلف نو جوان شعراء نے حصہ لیا۔ اس نشست میں عالمی شہرت یافتہ کھوار گلوکار منصور علی شباب نے بھی اپنی پرسوز آواز میں میوزک کے بغیر غزل پیش کی۔
معزز مہمانوں میں چترال اور گلگت سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات میں ایڈووکیٹ صمصام علی رضا، معروف قلم کار مولانا شفیع شاہد چترالی،مفتی شیر محمد، میجر محب الرحمن، فاتحہ خوان مزار قائد قاری شمس الدین، گلگت سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی شخصیت رستم علی خان،ڈاکٹر حمزہ خان، منصور علی شباب،رحمت علی صفدر، رحمت ولی صاحب و دیگر شامل تھے۔

مہمان خصوصی مولانا نقیب اللہ رازی نے مجلس کی مناسبت سے اپنا کلام پیش کیا اور نوجوان شعراء کی بھرپور حوصلہ افزائ کی، انہوں نے ادب تہذیب و ثقافت پہ اپنی مختصر اور پراثر گفتگو میں کھوار اداب کی وسعت اور اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، معزز مہمان نے اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کو کھوار زبان کی ترویج و حفاظت کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ تہذیب و ثقافت پر اپنی گفتگو میں مولانا رازی نے اس المیہ کا اظہار کیا کہ چترال کی تہذیب و ثقافت حیا، پاکدامنی اور شرافت میں گوندھی ہوئی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو دعوت فکر دی کہ اس بات کا ادراک رکھیں ہماری تہذیب و ثقافت اسلامی رنگ و مزاج رکھتی ہے جسے برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، مولانا رازی نے کہا کہ آج کل مخلوط رقص و سرود اور صرف موسیقی کو کلی طور ہماری ثقافت کا نام دیا جارہا ہے، جو افسوسناک امر ہے۔

کراچی میں مقیم معروف قانون دان ایڈووکیٹ صمصام علی رضا نے تقریب کے انعقاد پر مدیر جامعہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چترال میں محبت امن اور رواداری کے فروغ میں انہی روشن دماغ و عالی فکر علماء صلحاء کا ناقابل فراموش کردار ہے۔ نوجوان علماء سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ورثۃ الانبیاء ہیں، آپ کا یہ منصب اور مقام ہے کہ عوام آپکی تقلید کرتے ہیں، آپ اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ امن محبت روادی کی زبان بولیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں کوئی خیر پھیلے گی تو وہ آپکی کاوش ہوگی اور اگر کوئ بدی، برائی اور عدم توازن پیدا ہوا تو اس کی ذمہ داری بھی آپ پر عائد ہوگی اسلئے کہ آپ ہمارے مقتدا ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ وہ بھی اپنی طرف سے اسی طرح کی تقریب منعقد کرینگے جس میں تمام کھوار بولنے والے محبت اور امن کی زبان کے ساتھ شریک ہونگے۔

معروف قلم کار، سینئر صحافی و مصنف مولانا محمد شفیع شاہد چترالی نے کھوار زبان وادب پر اپنی گفتگو میں کہا کہ اگر محبت کی کوئی مخصوص زبان ہوتی تو وہ چترالی یعنی کھوار زبان ہوتی۔ انہوں نے کہا یہ کھوار اپنی فطری وسعت کی بدولت ہر طرح کی تفریق کو مٹادیتی ہے، یہی وجہ ہے دنیا میں جہاں بھی کھوار بولنے والے ہوتے ہیں باہم شیر و شکر ہوتے ہیں۔ چترال میں زبانوں کے تنوع کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال میں بولی جانے والی 14 زبانوں میں کھوار واحد زبان ہے جسے ہم اپنی قومی زبان کہہ سکتے ہیں، مولانا شفیع چترالی نے کھوار ادب کے اسلامی تشخص پر بھی پرمغز گفتگو کی۔

مجلس کے آخر میں اپنے اختتامی کلمات میں مولانا شفیق الرحمن گلگتی المعروف خطیب صاحب نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امن و محبت اور رواداری کو پھیلانے کا پیغام دیا، انہوں نے کہ یہ پروگرام ایک عرصہ سے منعقد ہوتا آرہا ہے آئندہ بھی ان شاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ تقریب دار العلوم کراچی کے بزرگ استاد مولانا قاری حبیب اللہ چترالی کے دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
چترال HD نیوز

دعوت عزیمت چترال کی جدوجہد اور مسلسل چترال کے بیٹوں کی حقوق کے لئے اواز اٹھانے پر چترال پولیس کی جانب سے چترال سے باہر غ...
27/12/2022

دعوت عزیمت چترال کی جدوجہد اور مسلسل چترال کے بیٹوں کی حقوق کے لئے اواز اٹھانے پر چترال پولیس کی جانب سے چترال سے باہر غیر قانونی شادی کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی یقین دیہانی کرکے لیٹر جاری کرنے پر ہم DPO چترال چترال پولیس انتظامیہ اور معاوں خصوصی وزیراعلی کے پی کے جناب وزیر ذادہ صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں
کچھ دن پہلے دعوت عزیمت چترال چترال پولیس انتظامیہ اور وزیر ذادہ صاحب کی مشترکہ میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا۔
صدر دعوت عزیمت چترال
#جاوید #اقبال

06/12/2022

اسپہ چھتراری ژور بو شیلی لو دوین
بلکل لفظ چھتراری بیکو بو ضرورت شیر تاکہ اسپہ چھترارو مسائل حل بونی ۔
پوسٹ آگے شیئر کی ارتمی جم بوی ہیا ژور بو شیلی بیغام اسپہ چھترارو عوامو بچن

The Human care Foundation Chitral chapter in collaboration with the Diamond Model School and college Bakerabad Chitral o...
10/11/2022

The Human care Foundation Chitral chapter in collaboration with the Diamond Model School and college Bakerabad Chitral organized an event on behalf of Iqbal’s day. The executive members of the HCF took part in the program to make it purposeful, which include speech competition, recitation of Holy Quran, Poems i.e. Nat and Hamd. Furthermore, the HCF distribute awards among the competent students and attribute certificates to the members of the HCF for their participation in the program.


Chitral HD News

Address

Karachi
KARACHI

Telephone

03444808821

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitral HD News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chitral HD News:

Share

Category


Other TV Networks in Karachi

Show All