22/11/2025
21-11-2025
گھوٹکی رپورٹ شفاء بلوچ
محتسب اعلی سندھ گھوٹکی کے ریجنل ڈائریکٹر فضل محمد شیخ نے کہا ہے کہ محتسب اعلی سندھ کا ادارہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، عوام کو چاہیےکہ سرکاری اداروں کے خلاف اپنی شکایات جمع کروائیں ان کو انصاف فراہم کیا جائے گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمینٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول رحموں والی گھوٹکی کا دورہ کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محتسب اعلی سندھ کی ہدایات کے مطابق عوام میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں کہ محتسب اعلی سندھ جلد، مفت اور بغیر وکیل کے انصاف فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو عام لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے کوشاں ہے. انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری ادارے جائز کام نہیں کر رہے یا بلاوجہ دیر کر رہے ہیں تو ان کے خلاف ایک سادہ کاغذ پر ریجنل آفیس گھوٹکی میں شکایت جمع کروائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ محتسب اعلی کی ویب سائیٹ پر آن لائیں شکایات بھی جمع ہوسکتی ہیں.. انہوں نے مزید کہا کہ آج کے طالب علم مستقبل کے معمار ہیں اس لئے ان کو تعلیم کے میدان میں خدمت کا جذبہ لیکر آگے بڑھیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں