Digi Xpert Marketing

Digi Xpert Marketing Your digital growth journey just a click away.

24/06/2024

اگر آپ کےعِلْمِ دِین نے آپ کو دلی نرمی عطا نہیں کی، نہ ہمدردی و خلوص سکھایا ہے، تو آپ کا دین صرف آپکے ذہن میں اترا ہے آپکے دل میں نہیں۰

Copied

فیصل آباد والے واقعہ پر بہت سے لوگوں کی اظہار افسوس کی پوسٹس دیکھی ہیں...احتیاطی تدابیر بھی لوگوں نے بیان کی ہیں....لیکن...
26/03/2024

فیصل آباد والے واقعہ پر بہت سے لوگوں کی اظہار افسوس کی پوسٹس دیکھی ہیں...احتیاطی تدابیر بھی لوگوں نے بیان کی ہیں....لیکن کچھ باتیں ہیں جن پر ایز آ ڈاکٹر میں اپنی راۓ دینا چاہوں گی....
جب میں نے اس حادثے کی ویڈیو دیکھی جس میں ایک جوان گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جان بحق ہوا تو اس میں جو بات واضح نظر آئ وہ لوگوں کی مس مینیجمنٹ تھی....شاید لوگ معاملہ کی نزاکت کو سمجھ نہ پاۓ یا پھر انھیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں تھی کہ ایسے کیسز کو کیسے ہینڈل کیا جاۓ....آئیے اس بارے میں کچھ ایسی معلومات شیئر کریں جس سے ایسے کسی بھی حادثے کے نتیجے میں کم از کم جان بچانے کی کوشش ضرور کی جا سکے....
شہہ رگ جسم کی سب سے بڑی اور دل سے براہ راست خون لانے والی نالی ہے....جیسے ہی یہ شہہ رگ کٹتی ہے دماغ اس ایمرجنسی کو محسوس کر کے جسم کے تمام کاموں اور تمام اعضاء کے سبھی فنکشنز کو بند کر کے صرف جان بچانے پر فوکس کرتا ہے اور فوری طور پر جسم کا بلڈ پریشر ڈاؤن کر دیتا ہے تا کہ خون زیادہ تیزی سے باہر نہ آے....
انسانی جسم میں قریبا چار ساڑھے چار لیٹر خون ہوتا ہے جس میں سے اگر آدھا لیٹر خون جسم سے باہر آ جاۓ تو انسان پر غشی طاری ہو جاتی ہے....دماغ تک خون کا رابطہ دو منٹ کے دوران منقطع ہو جاتا ہے.....
ایسی صورت میں جب آپ کے سامنے کسی کی شہہ رگ حادثاتی طور پر کٹ جاۓ آپ کو سب سے پہلے زخم پر سختی سے کوئی کپڑا لپیٹتے ہوے اسے قریبی ہسپتال پہنچانے اور فوری طور پر اسک کے لئے خون کا بندوبست یقینی بنانے کی ضرورت ہے....بوقت ضرورت اگر فوری طور پر متعلقہ گروپ کا خون نہیں مل پاتا تو پلاذمہ لگا کر بھی خون کا والیوم پورا کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز کو مریض کی جان بچانے کے لئے کچھ وقت مل جاتا ہے.....اس کے بعد فوری طور پر آپریشن کر کے زخم بند کرنا ہوتا ہے....
یاد رہے کہ شہہ رگ کٹ جانے کی صورت میں سروائیول کا چانس پانچ فیصد سے زیادہ نہیں ہوتا لیکن آپ نے اس نے اس بات کو یقینی بنانا ھے کہ وہ پانچ فیصد چانس آپ اویل ضرور کریں اور جان بچانے کی کوشش ضرور کریں....

تحریر: ڈاکٹرفاطمہ

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کچھ کاروبار اتنی آسانی  سے کیسے نمایاں ہوتے ہیں؟ 🌟 کیا آپ ان کے کامیاب ہونے کے پیچھے چھپے راز ...
18/11/2023

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کچھ کاروبار اتنی آسانی سے کیسے نمایاں ہوتے ہیں؟ 🌟

کیا آپ ان کے کامیاب ہونے کے پیچھے چھپے راز کو جاننے کے لئے حیران ہیں؟

آئیے........ جانتے ہیں......

کیونکہ

وہ اپنے کاروبار کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں.

آئیں ہمارے ساتھ گرافکس کی دنیا میں سفر کریں!

گرافکس کیوں اہم ہیں؟؟؟

گرافک ڈیزائن صرف خوبصورت تصاویر نہیں ہیں؛ یہ آپ کے برانڈ کا دل ہے۔ دلچسپ ویژوئلز توجہ کو کھینچتے ہیں، آپ کی کہانی بیان کرتے ہیں، اور دائمی اثر چھوڑتے ہیں۔

ہماری گرافک ڈیزائن خدمات آپ کے کاروبار کا وہ حصہ ہیں جو آپکو چاہئے۔ دلچسپ لوگوز سے لے کر سوشل میڈیا گرافکس تک، ہم وہ ڈیزائن بناتے ہیں جو آپکے برانڈ کو بے نظیر بناتے ہیں۔ ایسا ڈیزائن جو دیکھا جائے، یاد کیا جائے، اور چنا جائے۔

اپنے کاروبار کو چمکانے کے لئے تیار ہیں؟

📞 ہم سے رابطہ کریں ابھی مشاورت کے لئے۔ ہم آپکے خوابوں کو کامیابی میں بدلتے ہیں!🎨📈

🎨 Elevate Your Brand with Stunning Graphics! 🚀- Need eye-catching logos that leave a lasting impression?- Want vibrant s...
18/11/2023

🎨 Elevate Your Brand with Stunning Graphics! 🚀

- Need eye-catching logos that leave a lasting impression?

- Want vibrant social media posts to captivate your audience?

- Ready for sleek business cards that scream professionalism?

- Craving custom illustrations that tell your unique story?

- Seeking attention-grabbing banners for your online presence?

Look no further! Our expert graphic designers are here to turn your ideas into visual masterpieces. We offer:

🍁Logo Design: Craft a distinctive brand identity.

🍁 Social Media Graphics: Boost engagement with captivating visuals.

🍁Print Design: Impress with business cards, brochures, and more.

🍁Web Graphics: Enhance your online presence with striking banners.

Unlock the power of compelling design. Let's transform your vision into reality! Contact us for a design journey that speaks volumes in the language of visuals. 🌟

اس رائ یل کو معاشی نقصان پہنچانے کے لئے معاشی بائیکاٹ کرنا چاہیئے لیکن اس بارے میں کوئی بھی مستند لسٹ نہیں مل رہی تھی، ہ...
09/11/2023

اس رائ یل کو معاشی نقصان پہنچانے کے لئے معاشی بائیکاٹ کرنا چاہیئے لیکن اس بارے میں کوئی بھی مستند لسٹ نہیں مل رہی تھی، ہمارے بس میں جو کچھ ہے، وہ ہمیں کرنا چاہیئے۔
الحمد للہ یہ ویب سائٹ ملی ہے جس میں ان تمام مصنوعات کے مقاطعہ کی وجہ، ثبوت کے ساتھ ذکر ہے جو کسی نہ کسی طرح اس رائی ل کو فائدہ پہنچا رہی ہیں جن کے نام اس ویب سائٹ پر ہیں۔

A guide to supporting innocent Palestinians and boycotting israel for its illegal occupation | by The Witness

01/11/2023

ہم سب کسی نہ کسی کمپلیکس(احساس کمتری) ،ان سیکورٹی، خوف اور غیریقینت کا شکار ہیں۔ ہم اپنی شکل و صورت سے لے کر خاندان، ملک، حالات، جاب، اسٹڈی، اور ایج سمیت ہر چیز سے غیر مطمئن ہیں۔آپ بھی کسی نہ کسی بھنور میں ضرور گرفتار ہوں گے۔
تو ایسا کرنے کی کوشش کریں کہ ​سب ”بیوٹی اسٹینڈرز“پھاڑ کر پھینک دیں۔ پرسکون ہو جائیں، اطمینان پا لیں، خود کو قبول کریں۔ آپ لمبے ہیں، پتلے ہیں، چھوٹے ہیں،گورے ہیں، کالے ہیں، جیسے بھی ہیں، خود کو قبول کریں۔ خود سے جہاں اور جیسے کی بنیاد پر محبت کریں۔ خود سے بھاگنے کی کوشش نہ کریں،ورنہ ساری عمر بھاگتے ہی رہیں گے۔ آپ گاؤں سے ہیں، شہر سے ہیں، آپ کے والدین کم پڑھے لکھے ہیں، آپ کا بچپن مصیبت زدہ رہا، یا آپ بروکن فیملی سے ہیں …اسے قبول کر لیں …اس پر اطمینان حاصل کر لیں۔آپ کی شادی ٹوٹ گئی، رشتے داروں نے اچھا سلوک نہیں کیا، فرینڈز نے دھوکا دیا، محبت میں بے وفائی ملی، وعدہ کر کے مکر گئے، آپ وہ نہیں پا سکے جس کے خواب دیکھتے تھے، وہاں شادی نہیں ہو سکی جہاں کرنی تھی…
اس سب کو قبول کر لیں ……بس قبول کر لیں ……
بے چینی سے نکل آئیں گے۔یہ کرنا مشکل ہے، لیکن نا ممکن نہیں۔اگرمگر میں نہ پڑیں کہ اگر ایسا کر لیتا، اگر ویسا ہو جاتا۔ کیونکہ قرآن بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ اگر مگر میں نہ پڑو۔ جو جیسے ہونا تھا وہ ہونا تھا، اگر تمہاری کوشش کامل تھی، نیت سچی تھی، لیکن پھر بھی معاملہ تمہارے حق میں نہیں ہوا تو بس اس تقدیر پرراضی ہو جاؤ۔ کچھ سوالوں کے جواب نہیں ملتے۔ اس لیے نہیں کہ ان کے جواب نہیں ہوتے۔ بس اس لیے کہ ان کے جواب سمجھنے کی ہم میں صلاحیت نہیں ہوتی۔ ہم اس مقام تک نہیں پہنچے ہوتے کہ ان حکمتوں کو سمجھ سکیں جن کی بناء پر ہمیں ایسی صورتحال یا حقیقت سے دوچار کیا جاتا ہے۔
تو تحریر کا مقصد ہے کہ پرسکون ہو جائیں!
میں چاہتی ہوں کہ بے سکونی کی جنگ ختم کرنے میں آپ اپنا پورا اور بھرپور کردار ادا کریں۔

سمیراحمید

*خود سے محبت*خود سے محبت اور اس کا کیا مطلب کیا ہے؟ خود سے محبت اپنے آپ کی قبولیت کی ایک ایسی حالت ہے جو ان کاموں سے بڑھ...
31/10/2023

*خود سے محبت*
خود سے محبت اور اس کا کیا مطلب کیا ہے؟

خود سے محبت اپنے آپ کی قبولیت کی ایک ایسی حالت ہے جو ان کاموں سے بڑھتی ہے جو ہماری جسمانی، نفسیاتی اور روحانی نشوونما کو سہارا دیتے ہیں۔ خود سے محبت کا مطلب ہے کہ آپ کی اپنی بھلائی اور خوشی کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں۔ خود سے محبت کا مطلب ہے اپنی ضروریات کا خیال رکھتے اور دوسروں کو خوش کرنے کے لیے اپنی ذہنی صحت کو داؤ پر نہیں لگاتے ہیں۔

خود سے محبت کا مطلب ہر فرد کے لیے کچھ مختلف ہو سکتا ہے کیونکہ ہم سب کے پاس اپنا خیال رکھنے کے بہت سے طریقے ہیں۔

خود سے محبت کا آپ کے لیے کیا مطلب ہے؟

بہت سارے لوگوں کے لیے، اس کا مطلب ہو سکتا ہے:

اپنے بارے میں بہت پیار سے بات کرنا

اپنے آپ کو ترجیح دینا

اپنے فیصلوں کو ترجیح دینا

اپنے آپ پر بھروسہ کرنا

اپنے آپ سے سچا ہونا

اپنے آپ سے اچھا ہونا

صحت مند حدود کا تعین کرنا

اپنے آپ کو معاف کرنا

بہت سے لوگوں کے لیے، خود سے محبت خود کی دیکھ بھال کرنے اور اپنی پسند ناپسند کا خیال رکھنے تک محدود ہوتی ہے۔

خود سے محبت کیسے اور کیوں کی جائے۔

خود سے محبت آپ کو زندگی میں صحت مند انتخاب کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ جب آپ اپنے آپ کو اعلیٰ مقام پر رکھتے ہیں، تو آپ کو ایسی چیزوں کا انتخاب کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے جو آپ کی فلاح و بہبود کو فروغ دیتے ہیں۔
خود سے محبت کا مطلب ہے اپنے آپ کو قبول کرنا۔ اس کا مطلب ہے کہ اپنے جذبات کو قبول کریں اور اپنی جسمانی، جذباتی اور ذہنی تندرستی کو اولین ترجیح دیں۔

جو لوگ خود سے محبت کرتے ہیں اور اپنے بارے میں زیادہ سوچتے ہیں اپنا جائزہ لیتے رہتے ہیں وہ یہ جانتے ہیں کہ وہ کیا سوچتے ہیں، کیا محسوس کرتے ہیں اور کیا چاہتے ہیں۔
خواہش کی بجائے ضرورت کی بنیاد پر اقدامات کرتے ییں۔

خود سے محبت کرنے والے لوگ روزانہ صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے اپنی پرورش کرتے ہیں، جیسے کہ مناسب غذائیت، ورزش، مناسب نیند، اور صحت مند سماجی تعلقات۔

آخر میں، خود سے محبت کرنے کے لیے، اپنے آپ سے مہربان، صابر، نرم اور ہمدرد بننا شروع کریں، جیسا کہ آپ کسی اور کے ساتھ کریں گے جس کی آپ کو پرواہ ہے۔

ماہر نفسیات معین اسلم

فیصلہ سازی Decision making۔۔۔۔۔۔۔۔تصور کریں کہ اگر میں آپ کو دو آپشن دوں۔۔۔نمبر-1:یعنی آپ ڈائس (لڈو کی گوٹی) کو پھینکیں ...
23/10/2023

فیصلہ سازی Decision making
۔۔۔۔۔۔۔۔

تصور کریں کہ اگر میں آپ کو دو آپشن دوں۔۔۔

نمبر-1:
یعنی آپ ڈائس (لڈو کی گوٹی) کو پھینکیں اور اگر چھ کا ہندسہ آیا تو آپ جیت جائیں گے۔

نمبر-2:
یعنی آپ سکہ اچھالیں اور ہیڈ یا ٹیل ( سیدھا یا الٹا) جو آپ نے چنا وہ آیا تو آپ جیت گئے۔۔۔

اوپر بتائی گئی دونوں صورتوں میں آپ کا فیصلہ کیا ہو گا؟

میں بتاتا ہوں۔۔۔۔

نفسیات کہتی ہے کہ جو لوگ سمارٹ ہوں گے جلد فیصلہ چاہتے ہوں گے وہ سکہ کو چنیں گے۔

لیکن جو لوگ فیصلہ کے نتائج سے ڈر رکھتے ہوں گے یا کسی بھی طرح فیصلہ کو اس لیئے Delay کرنا چاہتے ہوں گے کہ کچھ دیر سکون رہے وہ لڈو کی گوٹی یا Dice کو چنیں گے۔

حالانکہ کہ بلکل واضح بات ہے کہ سکہ اچھالنے پر آپ کے جیتنے کے مواقع پچاس فیصد ہیں۔
جبکہ ڈائس کی صورت میں یہ مواقع ڈائس کے چھ حصوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں۔

اسی کو فیصلہ سازی کہتے ہیں زندگی میں عموماً ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں آپ تھوڑی سی ایموشنل انٹیلی جنس، یا تصمیمی انٹیلیجنس لگا کر باآسانی پار نکل سکتے ہیں۔

We have to choose right one option by using the ability to apply our acquired knowledge and skills, including the capacity for reasoning, understanding, and problem-solving.

لیکن ہم کرتے کیا ہیں؟

ہمممم، چلو دیکھتے ہیں۔۔۔۔ اچھا حالات دیکھیں گے پھر اس پر فیصلہ کریں گے۔"

بھئی ۔۔۔۔۔۔! آپ کو دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی کہ حالات کیسے بدلتے ہیں بلکہ آپ کو دیکھنا ہوتا ہے کہ فیصلے کرتے وقت آپ کے پاس جو معلومات ہیں انہیں کیسے استعمال کرنا ہے۔

یہ اتنا ہی آسان ہوتا ہے جتنا کے سکے یا لڈو کی گوٹی میں سے ایک کا انتخاب۔۔۔

اور یہ اتنا ہی مشکل بھی ہے جیسے سکے یا لڈو میں ایک کو نا چن پانا۔۔۔

آخری چیز ہوتی ہے نتائج کا ڈر یا اس کے بعد کا پچھتاوا۔۔۔

اس کو آپ اس طرح سے کم یا ختم کر سکتے ہیں کہ فیصلہ کرتے وقت تمام ممکنہ صورت حال (probabilities) کو لکھ لیں۔
اسی سے آپ جانچ سکتے ہیں کہ کن معلومات اور شرائط کو فیصلہ کرتے وقت مد نظر رکھا تھا؟

اب اگر سکہ چن کر بھی آپ ہار گئے تو فیصلہ غلط نہیں تھا صرف نتائج آپ کے ہاتھ میں نہیں تھے۔

اور اگر چھ کا ہندسہ آگیا ڈائیس رولنگ کے دوران تو فیصلہ غلط ہی تھا مگر نتائج میں قسمت آپ پر مہربان رہی۔
کاروبار زندگی ہوں یا معمولات زندگی مندرجہ ذیل کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔

1: Dicision Intelligence
تصمیمی فہم یا نفع و نقصان کو جانچنے کی تیز ترین صلاحیت
2: Decision Power
تصمیمی فہم کو فیصلہ سازی میں استعمال کرنے کی مہارت
3: Situation analysis
وقت اور حالات کے تقاضے
4: Fear about results
نتائج کا ڈر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لہذا۔۔۔۔۔!

نتائج کچھ بھی ہوں فیصلہ ہمیشہ درست ہونا چاہیئے....

جی ہاں آپ نے صحیح پڑھا فیصلہ درست ہونا چاہیئے۔ نتائج کا خوف درست فیصلہ سے خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔

یونس خان نیازی

Image credit: mammothmemory dot net

23/10/2023

کلائنٹ کیسے ڈھونڈیں ۔

اپنا ایک فیس بک پیج اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بنائیں ۔ لنکڈان پر اپنی پروفائل بنائیں ۔ اور ان پلیٹ فارم پر بہترین طریقے سے کام کریں ۔ کوالٹی کانٹینٹ اپلوڈ کریں ۔ پیجز پروفائل کی ڈسپلے لک پروفیشنل رکھیں ۔ اپنے پیج پہ ہی ایڈز کی پریکٹس کریں مختلف آبجیکٹو کے ساتھ ۔ گروپس میں ، اپنی پروفائل اور پیجز پہ اپنی فیلڈ کے متعلق لوگوں کی راہنمائی کرتے رہیں پوسٹس اور کمنٹس میں ۔ سٹارٹ میں فری ورک آفر کریں پورٹ فولیو کے لیے اگر کلائنٹ نہیں مل رہا ۔۔۔

لنکڈان پہ اپنی فیلڈ کے متعلقہ جابز سرچ کریں ، وہاں پہ اپلائی کرتے رہیں ۔ اپنا ایک اچھا سا پروپوزل بنا کے رکھ لیں چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کر کے ۔ روزانہ دو چار بندوں کو ان کے بزنس کے حساب سے سٹریٹیجی بنا کے اپنا پروپوزل بھیجتے رہیں ۔ تو ان شاءاللہ کلائنٹ ضرور ملیں گے ۔۔

ایک اہم بات ، تب تک کلائنٹ ڈھونڈیں ہی نہیں جب تک آپ کو اسکل پہ عبور نہیں ۔ اس طرح کلائنٹ تو مل جائے گا لیکن اسکل پہ عبور نا ہونے کی وجہ سے آپ اس کو اچھے سے ورک ڈیلیور نہیں کر سکیں گے تو پھر آپ کا سٹارٹ پہ ہی کیرئیر خراب ہو جائے گا ۔ پہلا کلائنٹ ہی آپ کے لیے آگے بہت سے کلائنٹ کے آتا ہے۔ اس لیے کوالٹی ورک فراہم کریں گے تو کلائنٹ کی کمی نہیں ہو گی ۔۔۔

آخری بات کہ اپنی حصے کی محنت ایمانداری سے کرتے رہیں اور باقی معاملات اللہ پہ کامل یقین رکھتے ہوئے چھوڑ دیں ۔ وہ رب ہے اس نے آپ کے لیے بہت بہتر سوچا ہوا ہے بس آپ اپنے حصے کی محنت ضرور کریں ۔۔ خوش رہیں سلامت رہیں ❤️

عمر وصی ۔۔۔✅

23/10/2023

( Affiliate marketing and blogging)

پہلی چیز تو یہ جان لیں کے افیلیٹ مارکیٹنگ کے لئے سب سے بیسٹ پلیٹ فارمز امیزون وال مارٹ سیمز کلب ای بے وغیرہ ہیں، اور امیزون کی سب سے بیسٹ مارکیٹ پلیس امیریکہ ہے

اب سب سے پہلے تو آپ کو بلاگنگ کے لئے ویب سائٹ چاہئے ہوتی ہے اور افیلیٹ مارکیٹنگ کے لئے امیزون پہ اپنا افیلیٹ اکاؤنٹ بنانا ہوتا ہے جو فری میں بن جاتا ہے اور آپ کو ایک افیلیٹ لنک مل جاتا ہے اب آپ نے اپنی بلاگنگ کی ویب سائٹ کو رینک کرنا ہوتا ہے اور اپنے بلاگ پہ اپنا امیزون کا لنک اٹیچ کرنا ہوتا ہے پھر جتنے لوگ بلاگ ریڈ کر کے آپ کے لنک سے امیزون پہ جا کر کوئی بھی چیز خریدیں گے تو امیزون آپ کو اس کی کمیشن دے گا یہاں تک تو کلیئر ہو گیا کہ افیلیٹ مارکیٹنگ ہوتی کیا ہے مطلب آپ کے لنک سے کوئی امیزون سے کوئی چیز خریدے یہ افیلیٹ مارکیٹنگ ہے۔ اب آگے کا مین پراسیس سمجھتے ہیں

بلاگنگ یا افیلیٹ مارکیٹنگ کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہے؟؟
سب سے پہلے آپ نے بلاگر یا ورڈ پریس کی ویب سائٹ بنا لی بلاگر میں بالکل فری ویب سائٹ بنا سکتے ہیں لیکن ورڈپریس پہ ویب سائٹ بنانے کے لئے ڈومین ہوسٹنگ خریدنا پڑے گی اور اگر آپ کو ویب سائٹ نہیں بنانی آتی تو آپ کسی ویب ڈویلپر سے ویب سائٹ بنوائیں گے 95٪ لوگ ایسے ہی بنواتے ہیں، بہتر یہ ہے شروعات بلاگر سے ہی کریں اب ویب سائٹ بن گئی اس کے بعد اگر تو آپ خود کانٹینٹ رائٹر ہیں SEO friendly آرٹیکلز لکھ سکتے ہیں تو ٹھیک ہے نہیں تو آپ اپنی niche یعنی کیٹگری سے ریلیٹڈ بلاگز لکھوانے کے لئے کانٹینٹ رائٹر کو ہائیر کریں گے مثال کے طور پر آپ دیکھیں گے کے امیزون پر کچن سے ریلیٹڈ کوئی پراڈکٹ یا مثال کہ طور پر ایک pen ہے جو بہت سیل ہو رہا ہے تو آپ کانٹینٹ رائٹر سے بلاگ پوسٹ لکھوائیں گے جو ایس ای او فرینڈلی آرٹیکل ہو اور اس میں پراڈکٹ سے ریلیٹڈ کی ورڈز کو یوز کیا گیا ہو اب اس بلاگ میں اس پراڈکٹ کی ڈیٹیلز ہوں گی اور آرٹیکل کے اینڈ پہ آپ کا افیلیٹ لنک ہوگا جس میں ساتھ لکھا ہو گا کہ یہ پراڈکٹ امیزون سے خرید سکتے ہیں تو جتنے لوگ اس لنک سے خریداری کریں گے آپ کو کمیشن ملتی جائے گی یہاں تک کے پراسس کو جس میں ایس ای او فرینڈلی آرٹیکلز لکھنا کی ورڈز ٹیگز وغیرہ کا استعمال کرنا یہ سب on page SEO کہلاتا ہے۔ اگر آپ خود اچھے کانٹینٹ رائٹر ہیں تو یہاں تک یہ سب کچھ آپ خود بھی کر لیں گے اور اگر خود نہیں کر سکتے تو آپ کو کانٹینٹ رائٹرز ہائیر کرنا پڑیں اور اب آپ یہ کام Ai tools کے تھرو کر سکتے ہیں Ai ٹولز آپ کو مکمل آرٹیکل لکھ دیں گے بس آپ نے تھوڑی بہت چینجز کر کے اس میں ہیومن ٹچ دینا ہے
اب اس کے بعد باری آتی ہے off page SEO کی بلاگنگ اور افیلیٹ مارکیٹنگ میں ارننگ کے لئے 90 فیصد اہمیت off page SEO کی ہوتی ہے اس میں آپ نے بڑی ویب سائٹس جن پہ زیادہ ٹریفک ہوتی ہے ان سے رابطہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ کی پوسٹ میں آپ کے بلاگ کی پوسٹ کا لنک بھی شیئر کر دیں تا کہ ٹریفک آپ کے بلاگ پر بھی آ سکے وہ ویب سائٹ اس چیز کے آپ سے پیسے لے گی ان کی مرضی ہے وہ 300 ڈالر مانگیں یا 1000 ڈالر صرف آپ کا لنک اپنی بلاگ پوسٹ پہ شیئر کرنے کا لیکن اگر اس ویب سائٹ سے آپ کی پوسٹ میں 2 ہزار لوگ بھی آتے ہیں اور ان دو ہزار میں سے 100 لوگ بھی آپ کے لنک سے خریداری کرتے ہیں تو آپ کے پیسے بھی پورے ہو جائیں گے اور پلس پرافٹ بھی ہو جائے گی اور اگر آپ کا بلاگ google adsense سے بھی اپروو ہو تو ڈبل ڈبل ارننگ مطلب گوگل ایڈسنس سے بھی پیسے آئیں گے اور افیلیٹ مارکیٹنگ سے بھی لیکن حقیقت یہ ہی ہے کے اچھی ارننگز آپ کے بلاگ پہ ٹریفک آنے سے ہوتی ہے اور ٹریفک بھی باہر ممالک کی ہو اور بلاگ بھی انگلش میں ہو
اس لئے یہ کلیئر کر لیں کے افیلیٹ مارکیٹنگ میں ارننگز بہت اچھی بھی ہوتی ہیں لیکن نا تو یہ کام بالکل فری ہے اور نا ہی بہت زیادہ آسان ہے کیونکہ میں جب دیکھتا کہ لوگ دو ہزار فیس میں ایک مہینہ میں مکمل ایس ای او سکھا رہے تو مجھے دکھ ہوتا کہ جو چیز ممکن ہی نہیں بس نئے لوگ یہ سوچ کر کہ ارننگ ہو گی تو کورس میں گھس جاتے ہیں خیر اصل طریقہ یہ ہی ہے جو میں نے پوسٹ میں لکھ دیا ہے
اس کے بعد ٹیکنیکل ایس ای او ہے جس میں مزید کچھ چیزیں ویب سائٹ باؤنس ریٹ وغیرہ چیک کیا جاتا ہے کہ لوگ آپ کی ویب سائٹ پہ آکر کتنا ٹائم گزار رہے یا فورآ واپس جا رہے
اب آپ سب کا سب سے اہم سوال کے افیلیٹ مارکیٹنگ سے کتنی ارننگ ممکن ہے تو دیکھیں اگر تو آپ کے بلاگ پہ باہر ممالک کی ٹریفک ہے تو آپ 10 لاکھ بھی کما سکتے ہیں جتنا بلاگ رینک ہو گا جتنی بلاگ پہ ٹریفک ہو گی جتنی بلاگ کی off page SEO کی جائے گی اتنی ہی زیادہ ٹریفک ہوگی اور ٹریفک ہو گی تب ہی ارننگ بھی ہو گی
افیلیٹ مارکیٹنگ آپ بلاگ کے علاوہ اپنے یوٹیوب چینل فیسبک انسٹینٹ آرٹیکل یا کسی بھی سوشل میڈیا چینل کے تھرو بھی کر سکتے ہیں کیونکہ مین مقصد تو یہ ہی ہے کہ لوگ آپ کے لنک سے امیزون پہ جا کر خریداری کریں

جواد شاہ

- If you have fame, speak for them. - If you have money, donate for them. - If you have nothing but time, pray for them....
22/10/2023

- If you have fame, speak for them.
- If you have money, donate for them.
- If you have nothing but time, pray for them. 🤲

‏یہ مجسمہ سپین کے شہر میڈرڈ کے عجائب گھر میں ھے جس کو ”یہودی“ ”عیسائی“”مسلمان“ کے مجسمے سے جانا جاتا ھے ایک یہودی سیاح ن...
21/10/2023

‏یہ مجسمہ سپین کے شہر میڈرڈ کے عجائب گھر میں ھے
جس کو ”یہودی“ ”عیسائی“”مسلمان“ کے مجسمے سے جانا جاتا ھے ایک یہودی سیاح نے عجائب گھر کی انتظامیہ سے اس مجسمے کے لئے شکایت کی
انتظامیہ نے اس یہودی سیاح سے پوچھا تمہیں کیا شکایت ھے اس مجسمے سے جبکہ یہودی سب سے اوپر ھے۔۔
تو یہودی سیاح‏نے جواب دیا بلکل لیکن مجھے ڈر ھے کہ مسلمان اگر کھڑا ھوگیا تو ہم گر جائیں گے۔۔
لمحہ فکریہ۔۔۔۔!😰

امت مسلمہ کے لئے خاموش پیغام.

04/10/2023

Best ever, know the purpose of your life.👈

کھول آنکھ زمیں دیکھ، فلک دیکھ، فضاء دیکھ مشرق سے نکلتے ہوئے سورج کو زرا دیکھ علامہ اقبال
02/10/2023

کھول آنکھ زمیں دیکھ، فلک دیکھ، فضاء دیکھ
مشرق سے نکلتے ہوئے سورج کو زرا دیکھ


علامہ اقبال

30/09/2023

Little reminder for us!

جب میں میوزک سنتی تھی تو رات کے کئی گھنٹے گزر جاتے تھے سنتے سنتے نہ نیند آتی تھی نہ دل کرتا تھا چھوڑنے کو۔ ایک کے بعد ایک گانا پلے ہوتا جاتا اور میں سنتی جاتی ۔۔۔۔۔

پھر زمانہ جہالیت کی دھند غائب ہوئی تو دل میں قرآن کی روشنی پھوٹنا شروع ہوئی۔۔۔

گانوں سے نفرت اور بیزاری نے جنم لیا۔۔۔ مگر پھر بھی سننا نہیں چھوڑا تھا۔۔۔ایک دن کو بڑی خوشی خوشی اپنا وائز آور سنڈ کیا اور انتظار کرنے لگی ان کی خوبصورت رائے کا۔۔۔۔۔ ابھی چند منٹ ہی گزرے تھے کہ لائبہ کا جواب آیا :

"ایزل ! میوزک ہے بیک گراونڈ میں یار۔۔ہٹا دو اسے "

میں فٹ سے بولی :
زیادہ تو نہیں ہے ۔ ہلکا سا ہی تو ہے ۔ خیر ہے ۔۔

انہوں نے جو مجھے جواب دیا وہ میرے دل پر یوں اثر چھوڑ گیا جس کی چھاپ آج بھی ثبت ہے۔۔۔ بعض لوگوں کی بات میں اللہ نے بڑا اثر رکھا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا : یہ ہلکا سا میوزک تمہارے لیے وبال جان بن جائے گا ۔ رموو کرو اسے

پھر اس کے بعد میرے لیے بیک گراؤنڈ میں چلنے والا ہلکا سا میوزک سننا بھی ناگوار ہوگیا ۔۔۔۔

میں کسی کا سٹیٹس نہیں دیکھتی کہ میوزک ہوتا ہے۔کافی لوگ میوٹ کیے اسی سبب سے ۔۔ گھر میں چھوٹی بہن نے مجھے کچھ دکھانا ہو تو وہ پہلے وڈیو میوٹ کرتی ہے پھر دکھاتی ہے۔ جانتی ہے کہ میں ناراض ہوتی ہوں۔۔

اوپر میں نیند اور سونگ سننے کی بات کر رہی تھی ۔۔

گانے سنتے میں تھکتی نہیں تھی اور نیند بھی نہیں ۔۔۔

پھر میں نے قرآن سننا شروع کیا تو میں نے نوٹ کیا مجھے نیند آنے لگتی ہے۔۔

النور میں رات کو سونے سے قبل سپیکر پر سورہ ملک لگائی جاتی ہے ۔مجھے نہیں یاد کہ میں کبھی وہ سورہ مکمل سن پائی ہو مجھے چند آیات سننے کے ساتھ ہی ایسی نیند آتی کہ فجر پر آنکھ کھلتی میری ۔۔۔

یہ میرا تجربہ ہے۔ قرآن سننے میں ایسا سکون ملتا ہے کہ آپ پر نیند طاری ہوجاتی ہے۔یہ سستی کی وجہ سے نہیں ہے۔ یہ اللہ کے ذکر کا اطمینان ہے جس کا اعلان خود اللہ نے قرآن پاک میں کیا ہے ۔

"جان لو اللّٰه کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان ملتا ہے"

[سورۃ الرعد :28)

گانے سننے سے ،میوزک سننے سے، ناچ گانا دیکھنے سے، فضول ٹک ٹاک دیکھنے سے غفلت آتی ہے۔ عبادت میں دل نہیں لگتا۔ قرآن کا فہم نہیں آتا۔ قلب اللہ کی طرف مائل نہیں ہوتا۔ دل میں نفاق پیدا ہوجاتا ہے۔ نمازیں بوجھل اور خشوع و خضوع سے خالی ہوجاتی ہیں ۔انسان جو سنتا ہے وہی اس کے خیالات بن کے اس کے ذہن میں گردش کرتے ہیں اور وہی نماز میں توجہ مرکوز نہیں کرنے دیتے ۔۔۔

(مومن کے ایمان کی خوبی یہ ہے کہ وہ لغو چیزوں کو چھوڑ دیتا ہے )

اگر آپ کی پندرہ سولہ سال کی تعلیم آپ کو اتنا شعور نہیں دلا سکی کہ آپ کو قرآن "سیکھنا " ہے ۔نماز کو "قائم " کرنا ہے تو یقین کریں آپ اپنی ڈگریوں کو آگ لگا دیں یا پانی میں بہا دیں، فرق نہیں پڑتا۔۔

یاد رہے میں نے یہاں قرآن اور نماز کو "پڑھنے " کا نہیں بولا۔

یہ میرا تجربہ ہے جو میں نے بے ربط الفاظ میں بیان کیا ہے ۔۔۔

شاید کے تیرے دل میں اتر جائے میری بات۔۔۔

زندگی بڑی مختصر ہے ۔۔آو اسے اللہ کی محبت میں، اللہ کو پانے میں لگا دیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ دیر ہو جائے اور ہم یہ کہتے رہ جائیں " کاش ہمیں دنیا میں جانا نصیب ہو تو ہم نیک اعمال کرلیں"

ایزل

گرافک ڈیزائن ایک بڑے کیک کی طرح ہوتا ہے، اور اس کے اندر چھوٹے، مخصوص سلائس ہوتے ہیں جنہیں مائیکرو طاق کہتے ہیں۔گرافک ڈیز...
26/09/2023

گرافک ڈیزائن ایک بڑے کیک کی طرح ہوتا ہے، اور اس کے اندر چھوٹے، مخصوص سلائس ہوتے ہیں جنہیں مائیکرو طاق کہتے ہیں۔
گرافک ڈیزائن کی دنیا میں، مائیکرو طاق ڈیزائنرز کو نمایاں ہونے اور ان کے ہنر کے ماہر بننے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ ڈیزائن کے مخصوص علاقے میں سپر پاور رکھنے جیسا ہے۔

گرافک ڈیزائن میں کچھ مائیکرو طاق:

لوگو ڈیزائن: کاروبار اور برانڈز کے لیے منفرد اور یادگار لوگو بنانے میں مہارت۔

نوع ٹائپ ڈیزائن: مختلف بصری پروجیکٹس کے لیے فونٹس اور متن کو ترتیب دینے اور ڈیزائن کرنے کے فن پر توجہ مرکوز کرنا۔

انفوگرافک ڈیزائن: ڈیٹا اور معلومات کو پہنچانے کے لیے بصری طور پر دلکش اور معلوماتی گرافکس بنانا۔

ویب بینر ڈیزائن: ویب سائٹس اور آن لائن مارکیٹنگ کے لیے بینرز اور اشتہارات ڈیزائن کرنے میں مہارت۔

پیکیجنگ ڈیزائن: مصنوعات کے لیے دلکش پیکیجنگ تیار کرنا، اس بات کو یقینی بنانا کہ وہ اسٹور شیلف پر نمایاں ہوں۔

ٹی شرٹ ڈیزائن: ملبوسات اور تجارتی سامان کے لیے حسب ضرورت ڈیزائن بنانا۔

عکاسی ڈیزائن: کتابوں، رسالوں اور مزید کے لیے ہاتھ سے تیار کردہ یا ڈیجیٹل عکاسی میں مہارت حاصل کرنا۔

سوشل میڈیا گرافکس: سامعین کو مشغول کرنے اور متوجہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے موزوں ڈیزائننگ گرافکس۔

یوزر انٹرفیس (UI) ڈیزائن: ہموار صارف کے تجربے کے لیے ویب سائٹس اور موبائل ایپس کے یوزر انٹرفیس کو ڈیزائن کرنے پر توجہ مرکوز کرنا۔

موشن گرافکس: ویڈیوز، پریزنٹیشنز، اور ملٹی میڈیا مواد کے لیے اینیمیٹڈ ویژول بنانا۔

ایونٹ پوسٹر ڈیزائن: تہواروں اور تقریبات کے لیے پوسٹرز اور پروموشنل مواد تیار کرنا۔

آئیکن ڈیزائن: ایپس، ویب سائٹس، اور یوزر انٹرفیس میں استعمال کے لیے چھوٹی، علامتی تصاویر ڈیزائن کرنا۔

یہ مائیکرو طاق گرافک ڈیزائنرز کو مخصوص شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جو کلائنٹس اور پروجیکٹس کی منفرد ضروریات کے مطابق مہارت فراہم کرتے ہیں۔

اب آپ صحیح پلیٹ فارم پر ہیں اب آپ کو مذکورہ مائیکرو نیچس میں اپنی دلچسپی کو تلاش کرنا ہوگا.
Copied

24/09/2023

Sometimes it's best to put your worries aside & see where life takes you...

Happy Sunday! 😊

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digi Xpert Marketing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Digi Xpert Marketing:

Videos

Share