16/06/2024
﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
*** صبـــح بــخیـــر زنـــدگـــی ***
اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَاَللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْد۔۔ اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اور اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے ، اور اللہ کی حمد ہے ۔
نویں ذی الحجہ یعنی یوم عرفہ کےدن کو ، اللہ تعالی نے خود عظیم مقام عطا فرمایا ہے۔ یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی اہل عرفہ کے بارے میں فرشتوں کے سامنے فخر کرتا ہے۔ یہ ایسا مبارک دن ہے جو جہنم سے لوگوں کو آزادی کا پروانہ دیتا ہے۔ یہ دن اطاعت رب اور اس کی بھرپور عبادت کا ہے
۔
ویسے تو اللّٰہ ّٰ تعالٰی کی حمد و ثناء کے لئے یہ تکبیرات ہمیشہ پڑھتے رہنا چاہئے۔ مگر 9 ذی الحجہ کی فجر سے 13 ذی الحجہ کی عصر تک خصوصی اہتمام سے پڑھتے رہنا ہے۔۔اور ہمیں خوب کوشش کرنا ہے کہ اس دن ایک سانس بھی اللہ تعالی کی اطاعت یا قربت کا عمل کئے بغیر نہ نکلے۔ دنیا کے جواہرات میں ایک جواہر اگر گم ہو جائے تو کتنی تکلیف ہوتی ہے پھر دنیا کے افضل دن کو کیسے ہم ضائع کرسکتے ہیں--!
اگر شب قدر ہم نہ جان سکے توعرفہ کا دن تو نہیں بھول سکتے۔اگر شب قدر میں آسمان سے فرشتے اُترتے ہیں تو اس روز ہمارا رب کریم خود نازل ہوتا ہے. ۔۔یوم عرفہ کے دن روزہ رکھ کر مانگی گئی ، دعائیں مقدّر سے جیت جانے کا ہُنر رکھتی ہیں، ہر کسی کے لیے دعا کریں، پتا نہیں کس کی قسمت آپ کی دعا کا انتظار کر رہی ہو ۔۔۔
یا اللّٰہ ہمیں یوم عرفہ کے دن ان تمام عبادات کو انجام دے کر اس عشرے کی امتیازات حاصل کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ تکبیرات کی پابندی حاجیوں کی مشابہت کو قبول فرما ان کی دعاؤں میں ہمارا بھی حصہ نصیب فرما۔۔۔ہمیں بھی اپنی رحمتوں کے سائے عطا فرما ، ہمیں ظاہری، باطنی، روحانی اور جسمانی تکالیف سے محفوظ فرما...اس مبارک عشرہ کی رحمتوں، برکتوں، مغفرتوں سے ہمیں سرفراز فرما۔۔ اللہ پاک تمام حاجیوں کو حج مبرور کی سعادت اور سعادت دارین عطا فرما
***. آمین ثم آمین یا رب العالمین *** 💕