23/11/2025
محترمہ مریم نواز صاحبہ
السلام علیکم
سہلاب میں گرنے والے مکانوں کا جو سرکاری سروے کیا گیا ہے، اس میں کئی ایسے متاثرہ گھرانے رہ گئے ہیں جن کے گھر سہلاب میں مکمل طور پر تباہ ہو گئے، مگر ان کے نام لسٹ میں درج نہیں کیے گئے۔ یہ غریب خاندان اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ہم آپ سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ سہلاب سے متاثرہ گھروں کا دوبارہ سروے کروانے کا حکم دیں، تاکہ جو گھر رہ گئے ہیں انہیں بھی شامل کر کے فوری سرکاری امداد اور بحالی فراہم کی جا سکے۔
آپ کی توجہ بہت سے خاندانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگی۔
شکریہ