21/10/2023
اگر آپ بطور ڈیجیٹل مارکیٹر/سوشل میڈیا مارکیٹر کام کر رہے ہیں تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہی ہے۔۔
جب بھی کوئی کلائنٹ آپ سے مارکیٹنگ کے لیے رابطہ کرے تو جلد بازی نہیں کریں۔۔
کلائنٹ سے مکمل تفصیل لیا کریں۔۔
ان کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس، ویب سائٹ کا لنک، وغیرہ
ان کے تمام اکاؤنٹس کا بغور مشاہدہ کیا کریں۔۔دماغ لگائیں کہ کہاں کیا کمی ہے۔۔کیا بہتری آسکتی ہے۔۔ جلد بازی بالکل نہ کریں کہ فوراً کلائنٹ آیا فوراً چارجز بتا کر آرڈر ڈن کرلیا۔۔بلکہ تسلی سے کام کریں۔۔
پھر ان کے ساتھ ایک زوم /گوگل میٹ پر میٹنگ سیٹ کریں
ان کو بتائیں کہ آپ ان کے لیے کیا کیا کرسکتے ہیں۔۔جھوٹے وعدوں اور دلاسوں سے دور رہیں۔۔یعنی کلائنٹ چاہ رہا ہے کہ آپ انھیں فکس سیلز جنریٹ کرنے کا یقین دلائیں۔۔۔ایسا کبھی نہیں کریں۔۔انھیں شائستگی سے سمجھائیں کہ آپ ڈیجیٹل مارکیٹر ہیں سیلز مین یا سیلز گرل نہیں۔۔فکس سیلز کی گارنٹی کوئی ڈیجیٹل مارکیٹر نہیں دے سکتا۔۔
ہاں انھیں یہ اطمینان ضرور دلائیں کہ آپ ان کے لیے سوفیصد بہترین کام کریں گے اور ہر ممکن طریقے سے ان کے بزنس میں بڑھوتری کے لیے کام کریں گے۔۔
میٹنگ سے پہلے ایک مارکیٹنگ پلان بنا کر لے کر جائیں جس میں مختصراً آپ ان کے بزنس کی تفصیلات ، اپنی سٹریٹیجیز، بجٹ اور سروس چارجز وغیرہ لکھ چکے ہوں۔۔آج کل کینوا پر بڑی زبردست سلائیڈز بناسکتے ہیں۔۔وہیں سے بنالیجیے۔۔
یاد رکھیں، میٹنگ میں ٹو دی پوائنٹ اور مدلل انداز میں بات کریں۔۔آپ کا انداز قائل کرنے والا ہونا چاہیے۔۔کلائنٹ کو بتائیں کہ آپ ہی ان کے بزنس کے لیے پرفیکٹ مارکیٹر ہیں۔۔یہ بات آپ اپنے پرپوزل سے ثابت کریں گے۔۔سروس چارجز اپنی قابلیت کے حساب سے طے کریں اور کام لانگ ٹرم ہے تو کمی بیشی کرلیا کریں۔۔
چاہے کلائنٹ ایک ہزار کا ہو یا ایک لاکھ والا۔۔برابر ٹریٹ کریں کہ آپ کے پاس وہ کام لے کر آیا ہے۔۔سب کے ساتھ ایسے ہی پروفیشنل انداز میں چلیں تاکہ مارکیٹ میں آپ کی قدر کی جاۓ آپ کا نام بن جاۓ۔۔
اور ہاں جب آپ کو آرڈر مل جائے تو جی جان سے ڈٹ کر محنت کریں۔اپنے رزق کو حلال کریں۔۔۔ایک بندہ یا ایک کمپنی آپ پر اعتبار کر رہے ہیں اپنا سرمایہ لگا رہے ہیں تو کوشش کریں کہ ان کا یہ اعتبار برقرار رہے۔۔وہی کام ذمہ لیں جو آپ کرسکیں۔رسک بالکل نہ لیں کہ آپ کی ساکھ متاثر ہوگی۔۔۔
آخری بات
کوشش جاری رکھیں کہ اللہ پاک محنت کرنے والوں کی محنت کبھی ضائع نہیں کرتے
سلامت رہیں
سدرہ نسیم
ڈیجیٹل مارکیٹر، انٹرپرینیور، ٹرینر