Karachi News Alert

Karachi News Alert Karachi Crime & News

21/11/2024

Dear members I'm from Gulshan-e-hadeed near port Qasim Karachi Mere husband KO job ki need he he's educated person please help us to getting job he's jobless from a month and Ghar k halaat behtar Nhn Hain..His WhatsApp number 03152707468

*تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا  پولیس کی معاشرتی برائیوں کے خلاف کامیاب کاروائی*کورنگی انڈسٹریل ایریا  پولیس کا خفیہ اطلاع...
01/11/2024

*تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی معاشرتی برائیوں کے خلاف کامیاب کاروائی*

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا خفیہ اطلاع پر فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ

پولیس کاروائی PNT سوسائٹی نزد چھوٹا پارک کے قریب کی گئی

کاروائی کے دوران تین مرد اور چار عورتیں فحش حرکات کرتے ہوئے گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں محمد علی،معراج، شاہد،روبینہ،محرب، سونیا اور ثریا شامل ہیں

مقدمہ الزام نمبر1294/24 بجرم دفعہ 294/24 درج کرکے قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا

آج رات سے شہر جانے والی تمام ٹریفک کو کورنگی کی طرف روانہ کیا جائے گا. قائد آباد سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا 10 دن کے ل...
31/10/2024

آج رات سے شہر جانے والی تمام ٹریفک کو کورنگی کی طرف روانہ کیا جائے گا. قائد آباد سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا 10 دن کے لیے.
ملیر ندی کا کام شروع کل سے دس روز کیلئے روڈ بند ہوگا
انور بلوچ ہوٹل سے مرغی خانہ تک روڈ بند رہے گا
ایس ایس پی ٹریفک ملیر کو KMC کی جانب سے لیٹر موصول

30/10/2024

اورنگی ٹاؤن میں پولیس گردی کا واقع
اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12/L میں پولیس موبائل کے ہمراہ اہلکار اور پرائیویٹ لڑکے گھر میں گھس گئے
لیڈیز کا ویڈیو بیان آگیا
گھر میں اکیلی تھی کوئی مرد نہیں تھا اچانک گیٹ پر ہتھوڑے مارنا شروع کردئے ۔
گھر میں داخل ہوتے ہی پرائیویٹ لڑکوں نے گالیاں دیں
مدد گار 15 پر کال کری میرے شور شرابہ کرنے پر پولیس موبائل لیکر بھاگ گئے

آئ۔جی۔سندھ
ایس۔ایس۔پی ویسٹ
ڈی۔آئ۔جی ویسٹ
جلد واقع کی انکوئری کریں

30/10/2024

ڈسٹرک ویسٹ
مومن آباد تھانے کی حدود میں بائیک چوری کی وارداتوں میں اضافہ
جگہ جگہ بائیک کے چیچیس پڑے ہویے ہیں
روزانہ گلی محلہ میں بائیک چوری معمول بن گیا
علاقہ مکین کا کہنا ہے منشیات کے عادی افراد بہت ہو گئے ہیں جو محلہ میں گراؤنڈ اور اسکول میں رات کے وقت چوری کی بائیک کھولتے ہیں
پولیس کی کوئی بھی نفری نظر نہیں آتی جو ان کے خلاف کارروائی کرے ۔
ایس۔ایس۔پی ڈسٹرک ویسٹ
ایس۔ایچ۔او مومن آباد
کروائی کرے اورنگی کی آواز

‏مبارک ہو پاکستان تیل کی عالمی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنا پہلا پیٹرول پمپ کھول دیا، جس سے پاکستان کی تیل کی صنعت م...
30/10/2024

‏مبارک ہو پاکستان
تیل کی عالمی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنا پہلا پیٹرول پمپ کھول دیا، جس سے پاکستان کی تیل کی صنعت میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

اب سندھ میں تمام سیشن کورٹس کے ججز بجلی کے بلوں کے بارے میں شکایت سن سکیں گے !*چیف جسٹس سندھ کے حکمنامہ کے مطابق اب لائی...
30/10/2024

اب سندھ میں تمام سیشن کورٹس کے ججز بجلی کے بلوں کے بارے میں شکایت سن سکیں گے !
*چیف جسٹس سندھ کے حکمنامہ کے مطابق اب لائین مین سے چیف تک کے تمام زمہ داروں کی طرف سے عوام پر بجلی کے حوالے سے کئے جانے والے ظلم کے خلاف سیشن جج کو ڈائریکٹ شکایت کی جا سکے گی !!!!*

30/10/2024

*الرٹ: (ٹریفک کا دباؤ ہے)*

*بوقت:* 12 بجکر 19 منٹ

*مقام* اٹک پیٹرول پمپ جانب مرتضیٰ چورنگی

*بوجہ* روڈ کارپیٹنگ کا کام ہو رہا ہے ایک ٹریک چل رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی آہستہ ہے

*ٹریفک پولیس موجود ہے ٹریفک کو رواں دواں کر رہے ہیں*

*(ضلع:ملیر )*

29/10/2024

29/10/2024

کراچی: لانڈھی 89 موڑ کے قریب فائرنگ 01 شخص شدید زخمی
شدید زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے
شدید زخمی ہونے والے شخص کی شناخت آصف ولد عبدالستار عمر 40سال۔

29/10/2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران بینک ڈکیتی کی2 وارداتیں ہوئی ہیں اور اس کے علاوہ 2 بینک وین بھی لوٹ لی گئیں۔

سیف سٹی اسلام آباد میں منگل کی دوپہر جی نائن پشاور موڑ پر سرکاری بینک کی کیش وین کو لوٹ لیا گیا۔

جی نائن پشاور موڑ پر سرکاری بینک کے سامنے کیش وین رکی اور گارڈ رقم کا تھیلا لےکر بینک میں داخل ہونے لگا تو وہاں پہلے سے موجود مسلح موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر دی اور رقم کا تھیلا لےکر فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے بینک سے ملحقہ ہوٹل میں کام کرنے والا ملازم میر حیدر جاں بحق ہوگیا ۔ فائرنگ سے بینک گارڈ اور ہوٹل کے 2 ملازم بھی زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ جی 14 میں نجی بینک کو شام 4 بجے لوٹا گیا جہاں نامعلوم ملزمان نے بینک کے سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کی اور بینک سے پیسے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سکیورٹی گارڈ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

29/10/2024

تھانہ کورنگی پولیس سلور کانٹا نزد کورنگی نمبر ڈھائی ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
ملزمان 125 موٹر سائیکل پر علاقہ میں واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے
گرفتار ملزمان ذیشان اور نور علی عرف حیدر نے پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
ملزمان کے قبضے سے دو ضرب 9 ایم ایم پسٹل مع ایمونیشن برآمد
گرفتار ملزمان سے چھینے گئے 6 موبائل فون 3 پرس اور نقد 15 ہزار روپے برآمد
ملزمان خطرناک عادی جرائم پیشہ اور متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں
ملزمان سے برآمدہ موٹرسائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا
ملزمان کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج

29/10/2024

کراچی: الآصف لیاری ایکسپریس وے پل کے قریب پولیس مقابلہ 01 ڈاکو زخمی۔
زخمی ہونے والے ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے زریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت جمعہ خان ولد شیر خان عمر 21سال۔

ترجمان ڈی آئی جی ایسٹ زون *تھانہ الفلاح پولیس کی مضر صحت اشیاء کی فروخت پر کاروائی*الفلاح پولیس کا خفیہ اطلاع پر  رضوان ...
29/10/2024

ترجمان ڈی آئی جی ایسٹ زون
*تھانہ الفلاح پولیس کی مضر صحت اشیاء کی فروخت پر کاروائی*
الفلاح پولیس کا خفیہ اطلاع پر رضوان بیکری کے نزدیک دکان پر چھاپہ
کمسن بچوں کو ویپ اور ویب فلیور کی فروخت کی شکایت پر کاروائی کی گئی
سگریٹ نوشی کے لیے استعمال ہونے والے مضر صحت حقہ،کول پیکٹ، ویپ اور بڑی مقدار میں ویپ فلیورز برآمد
گرفتار ملزم سعید ولد ہاشم کے خلاف قانونی کاروائی کا اغاز
ملزم کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ کا اندراج کیا گیا
ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ انویسٹیگیشن کے حوالے کیا جا رہا ہے

29/10/2024

الرٹ: (سڑک بند ہے)
*بوقت:* 17 بجکر 22 منٹ
*مقام* ٹیپو سلطان روڈ جانب شہید ملت سگنل ٹریفک کے لیے بند
بوجہ* علاقہ مکین کے الیکٹرک دفتر کے سامنے بجلی نہ ہونے پر احتجاج کر رہے ہیں
متبادل راستہ* ٹریفک کو ہیبٹ شو روم سے سیدھا شاہراہ فیصل جانب بلوچ کالونی کی طرف بھیج رہے ہیں
ٹریفک پولیس موجود ہے متبادل راستوں سے ٹریفک کو رواں دواں کر رہے ہیں

29/10/2024

الرٹ: (ٹریفک کا دباؤ ہے)
بوقت: 16 بجکر 55 منٹ
*مقام* ایم اے جناح روڈ بالمقابل جامع کلاتھ
*بوجہ* قطب عالم شاہ بخاری رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک ہے مزار کے سامنے ٹینٹ لگائے ہوئے ہیں زائرین کی زیادہ تعداد میں آمد و رفت ہے
جس کی وجہ سے سعید منزل عید گاہ چوک جانب ٹاور ٹریفک کی روانی آہستہ ہے
ٹریفک پولیس موجود ہے ٹریفک کو رواں دواں کر رہے ہیں

28/10/2024

Syeda Bushra Iqbal comes with Fatwa and warns and social media pages not to refer Dania as widow of Amir Liaqaut.

28/10/2024

بائیک چلانے والے حضرات توجہ کریں احتیاط کریں 👇🙏👇

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share