10/12/2024
نبیوں کے بعد خلق میں افضل ترین ہے
سلطانِ کائنات ﷺ کا وہ جانشین ہے
وہ یارِ غار بھی ہے رفیقِ مزار بھی
فیضان اُس کی ذات وفا کی امین ہے
ہجرت کی رات ہی نہ فقط ہم سفر رہے
صدیق ہم رکابِ نبیﷺ عمر بھر رہے
ایسا نہیں کہ صرف رہے زندگی میں ساتھ
اب بھی وہ ان کے ساتھ ہیں مدِنظر رہے