27/10/2023
Credit to Khadija Niazi
لوگوں کو آپ سے نہیں،آپکی کہانی سے مطلب ہوتا ہے۔۔۔
مارکیٹنگ سمپل پراڈکٹس کیکریں گے تو لوگ ایک دو بار دیکھنے کےبعد اپنا راستہ بدل لیں گے۔۔۔
لوگوں کو اپنے بزنس کی کہانیاں دکھائیں۔۔۔بیک اینڈ (پس پشت) پر کیا گیا کام دکھایا کریں۔۔۔۔ چھوٹے چھوٹے قصے، اپنے بزنس کے سفر کے سنائیں۔۔۔
کیا مشکلات آرہی ہیں، وہ کام کرتے ہوئے، کیا کھویا، کیا پایا، سب بتائیں۔۔۔
لوگوں کو اپنے ساتھ کنیکٹ کرنا سیکھیں۔۔۔
صرف روز کی ایک کاروباری پوسٹ کرنے سے آپکے بزنس گرو نہیں کریں گے۔۔۔
دکان ہے تو اسکی شارٹس اچھے طریقے بنا کر لگائیں۔۔۔کبھی نیا سٹاک آیا ہے تو اسکی پوری کتھا سنائیں کہ کیسے آیا،کہاں سے آیا۔۔۔سٹاف کو سامنے لائیں۔۔۔خود سامنے آنا سیکھیں۔۔۔
صرف مارکیٹرز کو پوسٹس پر لگا کر آپ کا کاروبار نہیں چمکنے والا۔۔۔
مارکیٹرز کو بھی چاہیے کہ اپنے کلائنٹس کو یہ سب باتیں بتائیں اور سکھائیں۔۔۔ ان کو پلانرز بنا کر دیں اور ان سے یہ سب فراہم کروائیں۔۔۔
ملکر چلیں گے تو لوگ متوجہ ہوں گے، ورنہ کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔۔۔
چاہے آپ مارکیٹر ہیں یا بزنساونر، اپنے کام کے اندرونی حقائق منظر عام پر لا کر لوگوں کے ساتھ جڑنا سیکھیں۔۔۔
لوگوں کو آپکے ساتھ جڑنا پسند ہے، انکو اپنی پرسنل برانڈنگ سے جوڑ کر رکھیں۔۔۔
خدیجہ نیازی
26/10/2023
Islamabad