Sayyeda Hoorain

Sayyeda Hoorain Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sayyeda Hoorain, Digital creator, Officers Colony at LUAWMS, Uthal.

24/05/2023

خامیاں بیویوں میں بھی ہوتی ہیں اور شوہروں میں بھی ہوتی ہیں، لیکن اکثر جہاں چار عورتیں اکٹھی ہوتی ہیں اپنے شوہروں کی برائیاں شروع کردیتی ہیں۔ یہ بہت غلط رویہ ہے۔ میکے میں شوہروں کی برائیاں کرنے سے گھر کے داماد کو وہ عزت کبھی بھی نہیں ملتی جو ملنی چاہیے۔ چاہے لاکھ اختلاف ہوں لیکن وہ تیسرے بندے کے سامنے کبھی بھی ڈسکس نہیں کرنے چاہییں ایسا کرنے سے آپ کی اور آپ کے شوہر کی وقعت میکے میں دو کوڑی کی ہوجاتی ہے۔ آج تک میرے پورے خاندان میں کسی کی اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ میرے سرتاج کے بارے میں کوئی غلط بات کرے یہی وجہ ہے کہ میرے چاچو میری پھپھیاں جو میری شادی سے پہلے میرے سرتاج کو اتنا پسند نہیں کرتے تھے لیکن آج وہ فخریہ کہتے ہیں کہ وئی سارے داماد ایک طرف اور ہمارا یہ داماد ایک طرف اور کبھی وہ میرے ساتھ چلے جائیں تو انھیں سر آنکھوں پہ بٹھایا جاتا ہے۔ اس لیے تھوڑا سا دل بڑا کیا کریں اور گھر کے معاملات کو گھر تک ہی رکھا کریں۔ اس سے اللہ بھی خوش ہوتا ہے اور ہماری بھی عزت بنی رہتی ہے۔
پھر ایک رویہ یہ بھی دیکھا ہے کہ سرعام شوہروں کی برائیاں سن سن کر کنواری بچیاں شادی سے متنفر ہونے لگ جاتی ہیں وہ سمجھتی ہیں کہ شوہر کوئی بہت ظالم جابر قسم کی مخلوق ہے اور شکر ہے ہم اس مخلوق سے محروم ہیں۔ ایسی بہنوں کے لیے یہی کہوں گی کہ شوہر اور بیوی کے رشتے سے زیادہ خوبصورت رشتہ کوئی نہیں ہے جس میں تلخی بھی ہے لیکن مٹھاس بھی بہت ہے اور آپ اپنی عقل مندی سے تلخی کے تناسب کو تھوڑا کرکے مٹھاس میں بدل سکتی ہیں۔ جہاں شوہروں میں برائیاں ہوتی ہیں وہیں اچھائیاں بھی بہت ہوتی ہیں بات سمجھنے کی ہے۔
اور ہاں اب یہ نہ ہو کچھ لبرل آنٹیاں مجھ غریب پہ دھاوا بول دیں کیونکہ سب سے زیادہ شوہروں کی برائیاں وہی کرتی ہیں۔

22/05/2023

آن لا ئن ارننگ تو لاکھوں دیتی ہے. ڈالرز میں کماؤ، روپوں میں خرچو -
یہ ایک ایسا جملہ ہے جو آجکل زبان زدِعام ہے
تو چلیں آج اِسی پہ بات ہوتی ہے ---
کیا آن لا ئن ارننگ کرنا اتنا ہی آسان ہے یا کُچھ مشکل ہے😀

سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں بہت پوٹینشل ہے
ایس ای او، ویب ڈیویلپمینٹ میں بہت پیسہ ہے
کانٹینٹ رائٹنگ تو لاکھوں دیتی ہے
گرافک ڈیزائنر لاکھوں کماتا ہے

کیا میں یہ کورس کر لوں ، یہ کر لوں

فری کورس نہیں اچھا ، پیڈ کر لوں
کر لیا . کورس کر لیا

پھر سیکھا کیوں نہیں ؟

اگر سیکھا ہے پریکٹس نہیں کی...
مگر کیوں

دیکھیے ، آپ نے وہ سکل لی جس میں بہت پوٹینشل ہے ، آپ نے کورس کر لیا
مگر آپ نے اپنے اِنٹرسٹ کو نہیں دیکھا
کونسا ایسا کام ہے جسے کرتے ہوۓ آپ تھکتے نہیں

تو آج کی پوسٹ کا مقصد یہ بتانا ہے کہ آپ زمانے کی دوڑکے ساتھ بھاگیں مگر اِ س طرح نہیں کہ آپ اپنا آپ کھو دیں ، تھکا دیں آپ اپنے آپ کو...
کام آپ کو کرنا ہے، ڈالرز میں کمانا ہے

ایسی سکل سیکھیں جس میں آپکا اِنٹرسٹ ہو... جس کام کو کرتے ہوۓ آپ تھکیں نہ...

یہاں Hisham Sarwar نے جو بارہا کہا ، بتایا ہے...

اپنے آپ کو Days 90 دیں

3, 4 سکلز کے کورس لو آپ. پھر دیکھوکس سکل میں کام کرنے میں دِل لگتا ہے...
جس سکل میں انٹرسٹد ہیں آپ ،اِسی سکل کو ایگزیکیوٹ کریں

45 Days سکل سیکھیں
45 Days پریکٹس کریں

انشا ء اللہ آپ سیکھیں گے بھی اور کمائیں گے بھی

جزاک اللہ

21/05/2023

سوشل میڈیا مارکیٹنگ سپیشلی فیسبک ایڈز اکاؤنٹ استعمال کرنے والوں کیلئے خبر ہے کہ چاچا زنگر ڈنگر بگر میٹا ایڈز پر سکیم کی روک تھام کیلئے غیر تصدیق شدہ ایڈز اکاؤنٹ بلاک کررہے ہیں۔۔ تو اس سے پہلے کہ اپکا اکاؤنٹ بلاک ہوجائے اس ویریفائی کروالیں۔۔۔ اس میں دو صورتیں ہیں
1)اگر اپکا ایڈ اکاؤنٹ بلاک نہیں ہوا تو
فیس بک کے ہیلپ سیکشن میں جاکر سرچ کریں
How to verify my ads account
تو اپکا متعلقہ پیچ اوپن ہوگا۔۔ جس میں اپکو ویرفیکیشن پیچ کا لنک دیا ہوگا اس پر کلک کریں گے ویرفیکیشن کا عمل شروع ہوگا جس کے تین سے چار مرحلے ہوں گے ان کو ہم ڈسکس کرتے ہیں اگے۔۔۔ پہلی دوسری صورت ڈسکس کرلیں

2)اگر اپکا ایڈز اکاؤنٹ بلاک ہوچکا ہو تو اپنی پروفائل پر جائیں دائیں جانب تین ڈاٹ ہون گے ان پر کلک کریں اور Account status پر کلک کریں اپکو بتائے گا کہ اپکا ایڈز اکاؤنٹ بلاک ہے ۔۔ نیچے آپشن ہوگا start verification اس پر کلک کریں تو اپ کا ویرفیکیشن پراسس شروع ہوجائے گا

اب اپ دونوں صورتوں میں ویرفیکیشن پیچ پر اچکے تو ایک اگے سارا عمل ایک جیسا ہوگا جس کے تین مراحل ہوں گے۔۔۔
1)سب سے پہلے اپکے فون نمبر یا ای میل جس پر اکاؤنٹ ہے اس پر فیس بک سے کوڈ ائے گا۔۔ اپ نے وہ انٹرکرنا ہوگا
2) اس میں اپکو اپنے سمارٹ کارڈ یا پاسپورٹ سے جس پر اپکا نام وغیرہ انگلش میں ہو اس کی تصویر اپلوڈ کرنی ہے یاد رکھیں اردو کارڈ نہیں چلے گا فیسبک اپکی اکاؤنٹ تصدیق کی ریکوسٹ قبول نہیں کرے گا
3) اپ کی لائیو سیلفی لی جائے گی ۔۔ اپ نے اپنی منڈی کو باری باری دی گئی ہدایات کے مطابق اوپر نیچے دائیں جانب بائیں ہلانا ہے تاکہ تصدیق ہوسکے کہ اپ انسان ہی ہیں🤣

اب اسکو submit کر دیں ۔۔ فیسبک کم سے کم ہفتہ اور ذیادہ سے ذیادہ مہینے کے اندر اپکے اکاؤنٹ کے تصدیق ہونے یا نہ ہونے کی اطلاع دے گا۔۔ اگر اپکا اکاؤنٹ تصدیق ہوگیا تو شکر ادا کریں ۔۔ نہیں ہوا تو چاچے مارک کو دو چار کھری کھری سنا کر دوبارہ کوشش کریں۔۔😂

سدرہ نسیم کے دیوار سے۔یہ شعر میرے تخیل کو کسی اور جانب لے گیا ہے۔۔ہم میں سے کتنے ہی لوگ اپنی روز مرہ زندگی میں مالی مشکل...
21/05/2023

سدرہ نسیم کے دیوار سے۔

یہ شعر میرے تخیل کو کسی اور جانب لے گیا ہے۔۔ہم میں سے کتنے ہی لوگ اپنی روز مرہ زندگی میں مالی مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔۔بے تحاشا اخراجات، کم وسائل ، مشکل جاب، مزدوری یہ سب مل کر پریشان کر رہے ہوتے ہیں۔۔اس صورتحال میں چاہیے تو یہ تھا کہ اپنے ذرائع آمدن بڑھانے پر فوکس کیا جاۓ، زمانے کے ساتھ قدم ملا کر ارننگ کے نۓ راستے ڈھونڈے جائیں۔۔مگر ہم لوگ غیر ضروری بہانے بنا کر سستی سے بیٹھے رہتے ہیں۔

اس سے کہیں بہتر ہے کہ مارو زمین پر پاؤں کے پانی نکل پڑے۔یعنی کہ پیاسے کو جب پیاس لگتی ہے اسے پانی کے لیے خود ہی کوشش کرنا ہوتی ہے۔۔
ایسے ہی جب آپ کی زندگی میں مالی مشکلات ہوں تو آپ کو خود ہی حل نکالنا ہوگا۔وگرنہ کوئ آپ کی مدد کو نہیں آۓ گا۔۔آپ کے بچے، آپ خود یہ ڈیزرو کرتے ہیں کہ ایک بہترین لائف اسٹائل گزاریں۔اچھا پہنیں، اچھا اوڑھیں، اچھا کھائیں۔۔
مگر کیسے؟ یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ خود پر کام کریں گے۔

ڈیجیٹل اسکلز کا دور ہے۔سمارٹ ورکنگ کا دور ہے۔اپنی دلچسپی کی ایک اسکل سیکھیں، ڈٹ کر محنت کریں چھ ماہ اس پر کام کریں۔۔اور پھر اللہ کا نام لے کر پروفیشنل مارکیٹ میں آجائیں۔۔روزانہ کے دو اڑھائی گھنٹے آپ کی موجودہ جاب سے زیادہ آپ کو کما کر دے سکتے ہیں۔
بس ضرورت ہے خود پر یقین کرنے کی۔۔خود کو سمجھنے کی ۔۔اور خود پر کام کرنے کی

اچھا بہت سارے لوگ کہتے ہیں ہم یوٹیوب سے سیکھ رہے ہیں لیکن ہم فوکس نہیں کر پارہے۔سمجھ نہیں آرہی۔اللہ کے بندو۔۔خود پر انویسٹ کرنا سیکھیں۔فری لرننگ ان کے لیے تو کارآمد ہوسکتی ہے جو پہلے سے کسی اسکل کو جانتے ہوں۔۔وہ ایڈوانس لیول سیکھ سکتے ہیں۔لیکن جن کو شروع سے ہی شروع کرنا ہو ان کے لیے فری لرننگ صرف اور صرف زہر قاتل ہے۔وجہ؟

کیوں کہ وہ مینٹور کے ساتھ ڈائریکٹ رابطے میں نہیں ہوتے، ان کے ساتھ لرننگ کے دوران جو مسائل درپیش ہوتے ہیں وہ ان کی ہمت توڑ دیتے ہیں۔جب کہ تھوڑی سی فیس ادا کرکے جب آپ ایک مینٹور کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہوتے ہیں تو آپ کبھی بھی فیڈ اپ نہیں ہوتے۔آپ کی ہر مشکل کو حل کیا جاتا ہے۔مکمل گائیڈ کیا جاتا ہے۔۔

یوں آپ کی وہ لرننگ جو فری کورسز کی صورت میں سال دو سال میں یا شاید کبھی نہیں پوری ہونی ہوتی۔۔وہی ٹوٹل چار سے چھ ماہ میں نہ صرف آپ سیکھ جاتے ہیں بلکہ فیس سے کہیں زیادہ کما بھی لیتے ہیں۔۔۔

قصہ مختصر
ہنر مند کبھی بھوکا نہیں مرتا❤️

آج سیکھیں، کل کمائیں
ہنر سیکھیں، خوشحال بنیں

سلامت رہیں

سدرہ نسیم

21/05/2023

اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے ساتھ ساتھ اگر آپ نے ان کی اعلیٰ تربیت کا اہتمام نہیں کیا تو یقین جانیے کہ آپ نے معاشرہ میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے ۔۔۔۔!

Nabila Parveenسامان سو برس کا پل کی خبر نہیںاس دنیا کی بے ثباتی پر یہ دل خون کے آنسو روتا ہے ۔6 مئی کو ہونے والے  سرہشام...
01/05/2023

Nabila Parveen
سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں
اس دنیا کی بے ثباتی پر یہ دل خون کے آنسو روتا ہے ۔6 مئی کو ہونے والے سرہشام سرور کے ایونٹ میں جانے والوں کا پوچھنے والی یکم مئی کو منوں مٹی تلے چلی جائے گی سوچا نہ تھا۔لوگوں کو آسانیاں بانٹنے کا درس دینے والی Nabila Parveen آج ہم میں نہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے ،قبر کی منزلیں آسان فرمائے ،لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

30/04/2023

کتنے مشکل ہیں وہ لمحے جب آپ اپنے آن لائن کیرئیر کی شروعات کر رہے ہوں اور گھر والے سمجھیں کہ یہ سارا دن موبائل، کمپیوٹر پر فضول بیٹھا رہتا ہے۔

حالیہ دنوں میں گوگل نے کوڈنگ کا مقابلہ منعقد کروایا اور اس میں صرف 300 پاکستانیوں نے حصہ لیا اور پانچ سوال دیے گیے تھے ا...
20/04/2023

حالیہ دنوں میں گوگل نے کوڈنگ کا مقابلہ منعقد کروایا اور اس میں صرف 300 پاکستانیوں نے حصہ لیا اور پانچ سوال دیے گیے تھے اور پاکستانیوں سے ایک بھی سوال حل نہیں کیا گیا۔
پاکستان کو زیرو نمبر ملا ہے اور انڈیا چھٹے نمبر پر ہے اور بنگلہ دیش 29 نمبر پر ہے اور ہم زیرو پر کھڑے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم زیرو پر کیوں کھڑے ہیں؟
کیونکہ ہمیں مسلسل بیوقوف بنایا جارہا ہے اور یہ بیوقوف بنانے والے کوئی اور نہیں ہیں ہمارے اپنے ہی ہم وطن ہیں جنہوں نے مینٹورز کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔
انہوں نے قوم کو اس قدر سست بنادیا ہے اور فیک ورک کے پیچھے لگا دیا ہے، ہر بندہ بغیر سکل سیکھے کامیاب بننا چاہتا ہے۔
مجھے خاص طور پر ان فیسبکی مینٹورز سے سخت الجھن ہے جن کی اپنی ویڈیو ایڈیٹنگ اور اپنا ورک دیکھنے کے لائق نہیں ہوتا اور یہاں وہ پوری قوم کا بیڑہ غرق کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ یونیورسٹیوں سے فراغت حاصل کرنے والے طلباء بھی ان کے جھانسے میں آجاتے ہیں۔
دنیا کو دیکھو کیا کررہی ہے؟
ہمارے مینٹورز کینوا، گرافک ڈیزائننگ،فیسبک پر ایڈ چلانا سکھا رہے ہیں۔انہیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی الف ب کا بھی نہیں علم ۔۔۔۔۔۔بس وہی صدیوں پرانے طور طریقے پر قوم کو لگا رکھا ہے۔
کس قدر افسوس کی بات ہے کہ ہماری نوجوان نسل فیک ورک پر یقین رکھتی ہے، آئے روز فیک ویب سائٹس کے ہاتھوں لٹتی رہتی ہے اور فیک مینٹورز کے ہاتھوں برباد ہوتی رہتی ہے ،کوئی سکلز نہیں، کچھ بھی پلے نہیں، بس ہر چیز بنی بنائی تلاش کرنے کے چکر میں ہے۔

کم از کم یونیوورسٹی کے طلباء ہی ہوش کے ناخن لے لیں اور اپنا وقت سکلز سیکھنے پر لگائیں۔
میں بذات خود میتھ ڈیپارٹمنٹ سے ہوں لیکن مجھے فری لانسنگ میں دلچسپی ہے اور ہم اپنی استطاعت کے مطابق سیکھنے میں لگے ہوئے ہیں۔
یہ رپورٹ ہم سب کے منہ پر طمانچہ ہے اور اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں کہ ہم آج کہاں کھڑے ہیں؟؟

18/04/2023

میری یہ پوسٹ نئے مارکیٹر کے لیے😊

جب بھی ہم لوگ فیس بک پر مارکیٹنگ سٹارٹ کرتے ہیں تو ہمیں سب سے زیادہ شکایت یہ ہوتی ہے کہ ہمیں unprofessional لوگ مل رہے خصوصاً فی میل کو۔ یا پھر یہ کہ ہماری پوسٹ پر کوئی انگیجمنٹ نہیں اور صرف unprofessional لوگ ہی ہماری پوسٹ پہ آتے ہیں۔ہم کانٹنٹ تو ڈلیور کررہے ہیں لیکن کوئی رسپانس نہیں ملتا ہمیں فیس بک کی طرف سے😐😐

آپ جب بھی کوئی کام سٹارٹ کرتے ہیں چاہے وہ کسی بھی فیلڈ سے ریلیٹڈ ہو سٹارٹ میں آپکو کوئی رسپانس نہیں ملے گا یہ بات %100 درست ہے ✅

سو اب کرنا کیا ہے آپ لوگوں نے فیس بُک کی دنیا میں خود کی پہچان بنانے کے لیے😊

اگر آپ فیس بُک کی طرف اب آرہے ہیں تو دھڑا دھڑ آنے والی friend request کو بغیر ان کی چھان بین کیے خصوصاً فی میل مت accept کیجئے۔اس کے ساتھ ساتھ اپنے جیسے لوگوں کو فالو کیجئے۔
اپنی پوسٹ پر انگیجمنٹ لانے کے لیے اپنے جیسے پروفیشنل لوگوں کے ساتھ انگیج رہیں۔۔

روزانہ کی بنیاد پہ اپنی سروسز کے ساتھ ساتھ انگیجمنٹ کی پوسٹ لازمی کریں اور آپکی پوسٹ آڈینس کو آپ کے ساتھ انگیج کرنے والی ہونی چاہیے۔۔

اور سب سے اہم بات اپنے کانٹنٹ کو جاندار بنائیے❤️

اگر آپ میری اس بات سے متفق ہیں تو کومنٹ میں ضرور بتائیے گا تاکہ مزید آپ کے لیے ایسی معلوماتی پوسٹ لا سکوں🙂.

ثمرہ فاطمہ ۔۔۔

18_04_2023 =10-Am




17/04/2023

سوشل میڈیا مارکیٹینگ اور سوشل میڈیا مینجمینٹ میں کیا فرق ہے؟

جب بات آتی ہے مارکیٹینگ اور مینجمینٹ کی تو اکثریت دونوں کو ایک ہی چیز سمجھ لیتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں ۔ یہ بات کلائنٹ اور مارکیٹرز دونوں کو سمجھنی ہوں گی کہ وہ اصل میں مارکیٹینگ کروانا چاہتے ہیں یہ مینجمینٹ۔
Let me explain .
سب سے پہلے بات کرتے ہیں مینجمینٹ کی اس میں۔
1.Facebook page management
2. Content analysis
3. Access mangement
4. Accounts audit
5. Content planning
6. Content creation
7. Content calender
8. Schedule
9. Accounts organic growth via different strategies
10. Reporting
جی تو یہ سب ہوتا ہے مینجمینٹ میں
اب بات کرتے ہیں مارکیٹینگ کی اس میں
1. Business understand
2. Marketing research(according to clients business)
3. Access ads manager
4. Client access for (ad account ,pixels,domain website etc)
5. Competitor analysis
6. Campaigns structure/objectives
7. Ad groups
8. Ad creatives
9. Conversion tracking
10. Reporting.
جی تو یہ تھا مارکیٹینگ کے بارے میں
مینجمینٹ کا مقصد ہوتا ہے آپ کے برانڈ کو زندہ رکھنا جب کہ مارکیٹنگ کا مقصد سیلز کو بڑھا نا ہوتا ہے ۔
مینجمینٹ میں ایڈز نہیں چلاۓ جاتے آرگینک گروتھ کی جاتی ہے۔
جب کہ مارکیٹنگ میں ایڈز چلا کر آپ کے کاروبار کو بڑھایا جاتا ہے
اگر آپ بھی مارکیٹینگ یہ مینجمینٹ کروانا چاہتے ہیں تو رابطہ کر سکتے ہیں
لیکن براۓ مہربانی ایک ہی میسج میں اپنی مکمل بات کریں
نوٹ۔ ہاۓ ہیلو کو جواب نہیں دیا جاۓ گا۔ شکریہ

14/04/2023

اج ایک خاص گفٹ لایا ہوں CHATGPT کے چاھنے والوں کیلئے۔۔
کیا اپ چاھتے ہیں چیٹ جی پی ٹی واٹساپ پر اپکو سب کچھ کرکہ دے۔۔۔تو اس نمبر کو سیو کرلیں ۔۔۔ اور اپنے واٹساپ پر CHATGPT کا لطف اٹھائیں۔۔۔

آرٹیکل لکھوانا ہو۔۔تحریر کا ترجمہ کروانا ہو۔۔ کوئی معلومات درکار ہو۔۔یا ai کی مدد سے تصویر تیار کروانی ہو(یہ فیچر ابھی کچھ وجوہات کی بنا پر بند ہے جلد ہی دستیاب ہوگی۔۔۔۔بس چیٹ جی پی ٹی کو میسج لکھ کر کمانڈ دیں ۔۔۔ اور چیٹ جی پی ٹی واٹساپ پر اپکے لیے سب کچھ کرے گا۔۔۔

+351 915 233 853

14/04/2023

ای کامرس آن لائن صرف ایڈ رن کرنے اور پروڈکٹ سیل کرنے کو ہی نہیں کہا جاتا ۔

ای کامرس ایک پراپر بزنس ہے اگر آپ اسے صحیح طریقے سے سمجھ کے کرتے ہیں تو آ پ اور بہت کچھ سیکھتے ہیں۔
ای کامرس میں کام کرتے ہوئے
یہ کچھ بہت امپورٹنٹ سکلز ہیں جو میں نے ان سالوں میں سیکھی ہیں اور اب بھی اور ایکسپرٹ بننے کے لیے سیکھ رہی ہوں۔

1) - کمپنی کے لیے بزنس پلان

2) کمپٹیٹر ریسرچ، گوگل ویب سائٹ کی رینکنگ، بزنس ویب سائٹس کی مارکیٹنگ کی سٹریٹیجی ۔

3) پروڈکٹ ہنٹنگ اور سورسنگ۔

5) - برانڈ کی سٹریٹیجی اور ڈویلپمنٹ
۔
6) مارکیٹنگ پلانز ،مارکیٹنگ سٹریٹجی اور اس پر عمل درآمد۔

7) - گاہک کا حصول اور کسٹمر retention

8) - فیس بک پکسل اور فیس بک ایونٹس۔

9) SEO اور یہ برانڈز کے لیے کیوں اہم ہے۔
10) - DVC اور UGC کو کیسے
بنایا جائے اور وہ کیوں اہم ہیں۔

11) پراڈکٹس کی ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ۔
12) انویسٹمنٹ پلانز

13)- انویسٹمنٹ کیسے بڑھائی جائے۔

15) - برانڈ کی سکیلنگ کیسے کی جائے۔

16) ریٹیل آؤٹ لیٹس کا میکنزم اور اہمیت۔

17)- برانڈز کے لیے ڈسٹری بیوشن ماڈلز اور اسے کیسے measure کیا جائے۔

19) مارکیٹ پلیسز اور وہ سیلز نمبر اور کمپنی ویلیویشن کو بڑھانے کے لیے کیوں اہم ہیں۔

20)- متاثر کن مارکیٹنگ۔

22)- پاکستان میں اسٹارٹ اپ کمیونٹیز۔

23) پاکستان میں انکیوبیشن سینٹر اور وہ ای کامرس اسٹارٹ اپس کے لیے کیوں بہت اہم ہیں۔

یہ چند امپورٹنٹ پوائنٹس ہیں جن پر میں نے اپنے ای کامرس کے سفر میں پچھلے 4 سالوں سے کام کیا ہے اور اگر آپ صرف کہیں سے پراڈکٹ لے کر اور اسے ویب سائٹ کے ذریعے فروخت کرنے پر فوکس کرتے ہیں تو ای کامرس کا کوئی فائدہ نہیں۔ ان پوائنٹس کو سیکھیں، ان پوائنٹس کو سمجھیں اور جتنا زیادہ آپ ان پوائنٹس کو سیکھیں گے اور ان کا تجربہ کریں گے اتنا ہی آپ اس فیلڈ میں ایکسپرٹی حاصل کریں گے اور اتنی ہی زیادہ آپ کو کامیابی ملے گی۔

I have reached 16K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
27/03/2023

I have reached 16K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

‏مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں...تُو  میرا   شوق  دیکھ، مرا انتظار  دیکھ...
01/01/2023

‏مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں...
تُو میرا شوق دیکھ، مرا انتظار دیکھ...

20/12/2022

ہمیں اخلاقیات کا مطالعہ پہلے کرنے کی ضرورت ہے۔ڈگری تو کسی کے نوکر بننے کے واسطے ہوتی ہے
11/11/2022

ہمیں اخلاقیات کا مطالعہ پہلے کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈگری تو کسی کے نوکر بننے کے واسطے ہوتی ہے

Address

Officers Colony At LUAWMS
Uthal
90150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sayyeda Hoorain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share