عوام کی آواز

عوام کی آواز journalism in presenting breaking news in a more timely manner such as news , views current affair

گلگت :فخرِ ہنزہ میجر مریم، ششکٹ، گوجال، ہنزہ، گلگت بلتستانکی ہاہمت بیٹیوں  کے لئے مشعل راہ ششکٹ گوجال سے تعلق رکھنے والی...
25/01/2025

گلگت :
فخرِ ہنزہ میجر مریم، ششکٹ، گوجال، ہنزہ، گلگت بلتستان
کی ہاہمت بیٹیوں کے لئے مشعل راہ

ششکٹ گوجال سے تعلق رکھنے والی خاتون پاک فوج میں میجر کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں

ان کی محنت، لگن اور قوم کی خدمت ان کو ایک قابل تقلید
خاص طور پر گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے۔ میجر مریم کا شاندار سفر ہنزہ کے عزم، حوصلے اور جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

گلگت بلتستان میں افسران کے تبادلے: ڈی آئی جی حنیف اللہ خان کو انتقامی بنیادوں پر ہٹانے کی خبریں بے بنیاد قرارگلگت (اسٹاف...
22/01/2025

گلگت بلتستان میں افسران کے تبادلے: ڈی آئی جی حنیف اللہ خان کو انتقامی بنیادوں پر ہٹانے کی خبریں بے بنیاد قرار

گلگت (اسٹاف رپورٹر): حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے انتظامی بنیادوں پر افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، فرمان علی (GBPS/BS-20) کو فوری طور پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ونگ گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ حنیف اللہ خان (GBPS/BS-20) کو ان کے عہدے سے ہٹا کر S&GAD میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تقرریاں اور تبادلے معمول کی سروس کا حصہ ہیں اور ان کا مقصد انتظامی معاملات کو مزید مؤثر بنانا ہوتا ہے۔ کچھ عناصر نے ڈی آئی جی حنیف اللہ خان کے تبادلے کو انتقامی کارروائی قرار دیا، جو سراسر بے بنیاد ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ تبادلے کسی دباؤ یا مخالفت کا نتیجہ نہیں بلکہ انتظامی حکمت عملی کے تحت کیے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کے دستخط سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ انتظامی تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔

میر کیا سادے ہیں بیمار ہوئے جس کے سبباسی  عطار  کے  لڑکے سے  دوا  لیتے  ہیں
16/01/2025

میر کیا سادے ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب
اسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں

مس رفعت 5 دن پہلے صبح 8:30 بجے وفات پا گئیں۔ وہ ایک رضاکارانہ اعضاء عطیہ دہندہ تھیں  ان کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاکہ ا...
09/01/2025

مس رفعت
5 دن پہلے صبح 8:30 بجے وفات پا گئیں۔ وہ ایک رضاکارانہ اعضاء عطیہ دہندہ تھیں
ان کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاکہ ان کا دل موت کے بعد بھی زندہ رہے۔
انکے عطیات سے مجموعی طور پر تین مریضوں کی جان بچائی گئی: ایک جگر اور دو گردے جو 18 گھنٹوں کے اندر میچ کیے گئے اور الحمدللہ وہ اچھی طرح کام کر رہے ہیں۔

مس رفعت کی بیٹیوں (جو سب ڈاکٹر ہیں) نے اپنی والدہ کو آخری الوداع کہا، جب ان کا دل وینٹی لیٹر پر دھڑک رہا تھا لیکن وہ دماغی طور پر مردہ تھیں۔ اعضاء کے عطیہ کے بعد انہوں نے اپنی پیاری اور عظیم ماں کی میت وصول کی۔ کیا بہادر خاندان ہے، کیا عظیم ماں ہے! ان سب کو سلام!

07/01/2025
اس لڑکی کا تعلق ہندوستان سے ہے۔  مائیکروسافٹ نے اسے اپنے ساتھ کام شروع کرنے کے لیے 43 لاکھ بھارتی روپے کی پیشکش کی، لیکن...
06/01/2025

اس لڑکی کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ مائیکروسافٹ نے اسے اپنے ساتھ کام شروع کرنے کے لیے 43 لاکھ بھارتی روپے کی پیشکش کی، لیکن انھوں نے اسے قبول نہیں کیا اور کہا کہ مجھے اپنے پیشے سے پیار ہے ، اور (اپنا کالج) کے نام سے یوٹیوب چینل بنایا اور بہت جلد اس کے 6.27 ملین فالوورز ہو گئے، جو کہ اب 43 لاکھ سے زیادہ کما رہی ہے ۔
یہ وہ لوگ ہے جنہوں نے سیکھنے اور خواب پورے کرنے کیلئے محنت ، جتن اور وقت دیکر کمال پیدا کیا ، پاکستانی کچھ, یوٹیوبرز کی بک بک سننے سے اچھا ہے ان لوگوں سے کچھ سیکھا جائے ...

پنڈی کی ابادی ایک کروڑ بیس لاکھ ہے ۔ وہاں ایک ڈی سی ہے مگر گلگت بلتستان میں صرف بیس لاکھ آبادی ہے۔ جس میں 12 ڈی سی  اور ...
05/01/2025

پنڈی کی ابادی ایک کروڑ بیس لاکھ ہے ۔ وہاں ایک ڈی سی ہے مگر گلگت بلتستان میں صرف بیس لاکھ آبادی ہے۔ جس میں 12 ڈی سی اور اے سی فائز ہے ۔ایک ڈی سی کا مہنہ خرچہ لاکھوں میں ہے ۔ ہارڑ ایریا کے الاؤنس الگ ہے ۔ وفاق میں مشہور ہے۔ گلگت بلتستان پاکستان کی بیوروکریسی کا چراغہ ہے ۔ 800 سرکاری گاڑیاں ہے۔ مگر عوام کا کوئی پرسان حال ہے ۔ ہنزہ میں یہ خواتین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنے میں شریک ہے ۔یہ دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے ۔ہنزہ میں چوبیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے ۔ یہی صورت حال پورے گلگت بلتستان میں ہے ۔۔۔یہاں کے عوام بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں ڈی سی اور کمشنر ہاؤسز کو ختم کرنا چاہیے ۔ یہ عیاشی کے اڈے ہے ۔ گلگت بلتستان میں بیوروکریسی کے مراعات کے خلاف ایک مؤثر تحریک چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
اقبال سالک

سکردو (پ۔ر) سکردو پولیس کامیاب کاروائی راولپنڈی پولیس کو مطلوب دو ملزمان کو دھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسمات  مودت زہراء ...
03/01/2025

سکردو (پ۔ر) سکردو پولیس کامیاب کاروائی راولپنڈی پولیس کو مطلوب دو ملزمان کو دھر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسمات مودت زہراء زوجہ شہاب ثاقب سکنہ کہوٹہ اور غضنفر عباس سکنہ کہوٹہ کو پولیس چیک پوسٹ کچورا میں معمول کی تلاشی کے دوران مشکوک پا کر دونوں کے قومی شناختی کارڈ کا جدید سسٹم کے تحت E- Police ایپلیکیشن کے ذریعے سکین کرنے پر دونوں کے خلاف تھانہ کہوٹہ راولپنڈی میں مقدمہ علت نمبر 884/24 بجرم 496A ت پ درج ہونا ثابت ہوا۔ مسمات مودت زھرا کے شوہر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ شوہر کے گھر کو بھی فروخت کرکے بھاگ گئی ہے۔ انچارج پولیس چیک پوسٹ کچورہ ہیڈ کانسٹیبل فدا حسین نے ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ کچورہ احسان ذاکر کے حوالہ کیا ۔ ایس ایچ او تھانہ کچورہ نے ضروری قانونی کارروائی کرتے ہوئے آفیسران بالا کے حکم سے تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او کو اطلاع دیا اور ٹیم منگوایا۔ تھانہ کہوٹہ کی ٹیم کے پہنچنے پر سکردو پولیس نے عدالت عالیہ سول کورٹ سکردو سے سفری ریمانڈ حاصل کرکے ملزمان سے برآمد شدہ نقدی رقم تقریباً 32 ،لاکھ 40 ہزار روپیے اور سونے کے کڑے ،انگھوٹی ،بالیاں وغیرہ (تقریباً 5 تولا سونا) بھی ملزمان کے ہمراہ تھا نہ کہوٹہ کی ٹیم کے حوالہ کردیا۔ ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند اور ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس نے انچارج پولیس چیک پوسٹ کچورہ اور اس ایچ او تھانہ کچورہ کو ٹیم سمیت کامیاب کاروائی پر شاباش دیا ہے ۔

پی آر او ٹو ایس ایس پی سکردو

شغرتھنگ پاور پروجیکٹ کے متاثرین کے مطالبات 1۔  پاور پروجیکٹ کی زد میں آنے والی تمام زمینوں کے معاوضے فی الفور جاری کیے ج...
29/12/2024

شغرتھنگ پاور پروجیکٹ کے متاثرین کے مطالبات

1۔ پاور پروجیکٹ کی زد میں آنے والی تمام زمینوں کے معاوضے فی الفور جاری کیے جائیں

2۔ شغرتھنگ پاور پروجیکٹ میں استعمال ہونے والے ملبہ کو مقامی لوگوں کی مشاورت سے مخصوص جگہ تک پہنچایا جائے

3۔ سڑک کی زد میں آنے والے درختوں اور دیگر املاک کے پیسے جلد از جلد جاری کئے جائیں

4۔ ریت اور بجری جو اب تک استعمال کی جا چکی ہے اسکے اور مستقبل میں جو استعمال ہو اسکا مناسب ریٹ ادا کیا جائے

5۔جو ملازمین باہر سے تعینات ہیں انکی جگہ مقامی لوگوں کو فی الفور تعینات کیا جائے

6۔پروجیکٹ میں پیش آنی والی پیچیدگیوں کی دوری کے لئے مقامی افراد اور یوتھ پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے جو انتظامیہ کے ساتھ مسلسل کوارڈینیشن میں رہے

ان تمام مطالبات کو جلد از جلد منظور کیا جائے تاکہ یہ عوامی فلاح کا منصوبہ کسی رکاوٹ کے بغیر چلتا رہے

منجانب :متاثرین شغرتھنگ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ

وہ سوندھی مٹی سندھڑی کی... وہ لڑکی لال قلندر تھی !Today, we remember and honor the life and legacy of Shaheed Mohtarma B...
29/12/2024

وہ سوندھی مٹی سندھڑی کی... وہ لڑکی لال قلندر تھی !
Today, we remember and honor the life and legacy of Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto, the first female Prime Minister of Pakistan, on her 17th death anniversary. She was a symbol of democracy, a fem*nist icon, and a champion of human rights.

Benazir Bhutto dedicated her life to f!g*htng against injustice, dictat0rship, and oppression. Her courage and resilience in the face of adversity continue to inspire millions of people around the world. As she once said, "Democracy is the best revenge".

Let's take a moment to reflect on her remarkable life and achievements. She was a trailblazer who paved the way for women in politics and fought tirelessly for the rights of the marginalized and oppressed.

As we commemorate her death anniversary, let's also reaffirm our commitment to advancing her vision of a peaceful, progressive, and democratic Pakistan. May her legacy continue to inspire us to work towards a brighter future for all.

شغرتھنگ استوار روڈ ہی واحد اور مستقل حل ہے بلتستان کے سفری مسائل کے حل کے لئے لہٰزا سب کو بیک وقت اور یک زبان ہو کر اس پ...
24/12/2024

شغرتھنگ استوار روڈ ہی واحد اور مستقل حل ہے بلتستان کے سفری مسائل کے حل کے لئے لہٰزا سب کو بیک وقت اور یک زبان ہو کر اس پیغام کو حکام بالا تک پہنچانا ہے تاکہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہوں اور مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو

پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ
شغرتھنگ استور روڈ کی جلد تعمیر

گلگت تا سکردو پیدل مارچ۔۔۔!!!گلگت میں زیر تعلیم بلتستان کے طلبا آج 21 دسمبر بروز ہفتہ کو جگلوٹ سکردو روڈ پر ٹنلز بناؤ، ز...
23/12/2024

گلگت تا سکردو پیدل مارچ۔۔۔!!!
گلگت میں زیر تعلیم بلتستان کے طلبا آج 21 دسمبر بروز ہفتہ کو جگلوٹ سکردو روڈ پر ٹنلز بناؤ، زندگی بچاؤ مہم شروع کرتے ہوئے گلگت سے سکردو تک پیدل مارچ کریں گے،
جاتی ہے۔
بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلباء نے عام افراد کو مہم میں شریک ہونے کی دعوت دی۔

بشکریہ احمد میر :     بعنوان" " پہاڑی سلسلے سب لیز پر ہیں بیچ میں ہم ہیں زمینیں بیچ کر ہم آجکل جنگل میں رہتے ہیں کہیں گے...
12/12/2024

بشکریہ احمد میر : بعنوان" "


پہاڑی سلسلے سب لیز پر ہیں بیچ میں ہم ہیں
زمینیں بیچ کر ہم آجکل جنگل میں رہتے ہیں

کہیں گے 2026 میں یہ گلگتی بلتی
مکان بھی لیز پر ہے آجکل ہوٹل میں رہتے ہیں

کہیں مذہب کہیں بجلی کہیں گندم کے قصے ہیں
وہ خاک آئین مانگیں گے جو اس دلدل میں رہتے ہیں

معروف سماجی و کاروباری شخصیت ٹھیکیدار حسن سدپارہ رضائے الہی سے انتقال کرگئے اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جملہ سوگ...
10/12/2024

معروف سماجی و کاروباری شخصیت ٹھیکیدار حسن سدپارہ رضائے الہی سے انتقال کرگئے
اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جملہ سوگواران کو صبر عنایت کرے۔

Address

Karachi

Telephone

+923066622270

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوام کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share