BinWaheed_Official

BinWaheed_Official � إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین.�

‏پاکستان میں عدالتی نظام اور عدلیہ کی اس سے زیادہ رسوائی اور مذاق کیا ہوگا کہ جج کے فیصلہ سنانے سے پہلے ہی اسٹیبلشمنٹ کے...
17/01/2025

‏پاکستان میں عدالتی نظام اور عدلیہ کی اس سے زیادہ رسوائی اور مذاق کیا ہوگا کہ جج کے فیصلہ سنانے سے پہلے ہی اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان اور میڈیا کے افراد کو عدالتی فیصلہ موصول ہو جاتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ عدالتوں کو تالا لگا دیا جائے اور قوم کے ٹیکس کا پیسہ بچایا جائے، کیونکہ ان عالی شان عمارتوں سے عوام کو انصاف تو مل نہیں سکتا، جہاں کے مکین خود انصاف کے لیے خطوط لکھ رہے ہوں۔ عمران خان کی جدوجہد اسی فرسودہ نظام کے خلاف ہے جو صرف طاقتور کو تحفظ دیتا ہے اور آئین و قانون کو اپنے بوٹ تلے روندتا ہے۔ یہ لڑائی ایک ایسے حقیقی معنوں میں خودمختار پاکستان کے لیے ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو اور عدلیہ طاقتور اشرافیہ اور خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت سے آزاد ہو۔
‏⁦‪ ‬⁩

17/01/2025

Cristiano Ronaldo’s new contract with Al Nassr will make him the highest paid football player ever. He will reportedly be earning PKR 5,500 crore in a single year and 16 crore a day. 🥶

16/01/2025

آج پھر فخر زمان ایک بار پھر لیگ میں چمک رہے ہیں
فخر زمان نے آج 52 گیندوں پر سب سے زیادہ 67 رنز بنائے۔۔😀❤👏
|

مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے، 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ...
16/01/2025

مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے، 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے گزشتہ برس رکھے گئے 1 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو رول اوور کردیا۔یو اے ای کے ڈپازٹس...
16/01/2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے گزشتہ برس رکھے گئے 1 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو رول اوور کردیا۔
یو اے ای کے ڈپازٹس کی مدت جنوری 25 میں ختم ہورہی تھی۔

16/01/2025

ساڑے گیارہ بجے القادر ٹرسٹ کا فیصلہ سنایا جائے گا ..!!
میں جانتا ہوں سیاسی قیادت اور مشال یوسفزئی کو کس نے جیل آنے سے رکوایا ؟؟
عمران خان کا سخت پیغام, بیرسڑ گوہر کی عسکری قیادت سے ملاقات, کیا خان کو پیشگی علم تھا ؟؟
دیکھئے سمیع ابراہیم کی رپورٹ

16/01/2025

ملاقات کی تفصیل کا احوال،

بس مجھے نہ چھیڑو باقی فارم 47 والوں کی ماں بہن کر دو.

اسپین کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاکایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق درجنوں تارکین وطن کو مغربی افریق...
16/01/2025

اسپین کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک

ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق درجنوں تارکین وطن کو مغربی افریقہ سے اسپین پہنچانے کے لیے موریطانیہ سے روانہ ہونے والی کشتی غرق ہو گئی۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں پچاس تارکین وطن ہلاک ہو گئے جبکہ 36 کو بچا لیا گیا ہے۔

تارکین وطن کے حقوق کے لیے سرگرم گروپ واکِنگ بارڈرز نے جمعرات کو بتایا کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں 50 تارکین وطن لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

بحیرہ ایجیئن میں کشتی الٹنے سے چھ بچوں سمیت آٹھ تارکین وطن ہلاک
میڈرڈ اور ناوارا میں قائم گروپ واکنگ بارڈرز نے بتایا کہ یہ کشتی دو جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور راستے میں غرق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مراکشی حکام نے بدھ کے روز حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی میں سوار 36 تارکین وطن کو بچا لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کشتی میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں 66 پاکستانی باشندے بھی شامل ہیں۔

گزشتہ سال ہلاکتوں کا ریکارڈ
2024 ء میں بذ‌ریعہ کشتی اسپین پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد 10,457 تھی۔ یعنی یومیہ 30 افراد اسپین پہنچنے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واکنگ بارڈرز کے مطابق ان میں سے زیادہ تر تارکین وطن بحر اوقیانوس کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران مغربی افریقی ممالک جیسے کے موریطانیہ اور سینیگال کے راستے کینری جزیروں تک پہنچنے کی کوشش کے دوران لقمہ اجب بنے۔ اس گروپ نے مزید کہا کہ چھ روز قبل لاپتا ہونے والی کشتی کے بارے میں تمام متعلقہ ممالک کے حکام کو مطلع کر دیا گیا تھا۔
موزمبیق: کشتی اُلٹ جانے سے کم از کم 96 افراد ہلاک
الارم فون نامی ایک اور این جی او جو سمندر میں گم ہونے والے تارکین وطن کے لیے ہنگامی فون لائن فراہم کرتی ہے، نے بتایا کہ اسپین کے سمندری حدود کو 12 جنوری کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔

https://www.dw.com/a-71316177

16/01/2025

‏اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو:

“القادر ٹرسٹ کے بھونڈے کیس میں میرے خلاف فیصلہ دے کر پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوائیں گے اور اپنا منہ مزید کالا کریں گے۔ مجھے ایک ایسے مقدمے میں سزا دینے جا رہے ہیں جس سے مجھے ایک ٹکے کا فائدہ نہیں ہوا نہ ہی حکومت کو ایک ٹکے کا کوئی نقصان ہوا۔

اس مقدمے میں اصل سزا تو نواز شریف کی بنتی ہے جس نے 9 ارب روپے رشوت کی مد میں حاصل کیے۔ نواز شریف اور زرادری پر مے فئیر اپارٹمنٹس کی طرز کے بے شمار مقدمات ہیں، یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے توشہ خانے سے مہنگی ترین گاڑیاں خلاف قانون حاصل کیں ، ان پر موجود تمام مقدمات open and shut ہیں لیکن ان کو معاف کر کے مقدمات کو صرف اس لیے ختم کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے ڈیل قبول کر لی۔ اس کیس میں بھی نواز شریف سے 9 ارب روپے کا حساب مانگنا بنتا ہے ۔

بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ کیس میں بالکل بے قصور ہیں اُن کو کیس میں شامل کرنے کا واحد مقصد مجھ پر دباؤ بڑھانا تھا۔ اِس سے پہلے بھی بشریٰ بی بی کو 9 مہینے بے گناہ جیل میں رکھا گیا ہے۔

دنیا میں کبھی کوئی شخص جسے معلوم ہو کہ وہ بد دیانتی کر رہا ہے نیوٹرل امپائر نہیں لگاتا ۔ میں نے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر کا رواج قائم کیا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر ایک جوڈیشل کمیشن کا قیام کیا جائے جو بالکل نیوٹرل ہو اور شفافیت پر مبنی فیصلہ دے۔ حکومت اس مطالبے سے اسی لیے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ وہ بد دیانت ہے۔

ہم جسٹس امین الدین ( آئینی بینچ کے سربراہ) کو بھی خط تحریر کریں گے کہ ہمارے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پیٹیشن سنیں۔ ہمارے جو بے قصور لوگ ملٹری تحویل میں ہیں ان کو بدترین ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہمارے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے ۔ ہم نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوم متحدہ کو بھی اس سلسلے میں خط لکھنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ کیونکہ پاکستان کی کسی بھی عدالت سے ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ قاضی فائز عیسی اور عامر فاروق تو اسٹیبلشمنٹ کے ہی opening batsman کا کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ اب جو آئینی بینچ بنا ہے وہ بھی ان کی ہی extension ہے۔

پوری دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کی کوئی معافی نہیں ملتی۔ جنرل پنوشے مغرب کا طاقتور جنرل تھا لیکن انسانی حقوق کی پامالی اور تشدد کرنے پہ اسکو کڑی سزا دی گئی۔ ہمارے سیاسی ورکروں کو اغوا کر کے تشدد کیا گیا۔ نو مئی میں جس نے تحریکِ انصاف کو خیر آباد کہا اسکو تمام الزامات سے بری الزمہ کر دیا گیا۔

آٹھ فروری کو پاکستانیوں کے حق پر بے شرمی سے ڈاکہ مار کر انتخابات کو چوری کیا گیا اور پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوایا گیا۔ کھلی مینڈیٹ چوری کے بعد پاکستان میں ہر جانب عدم استحکام کے سائے ہیں۔ آٹھ فروری کو پوری قوم یوم سیاہ منائے گی۔ اس دن فارم 47 کی جعلی حکومت قائم کر کے پاکستان میں جمہوریت اور جمہور کا گلا گھونٹ دیا گیا تھا جسکے بعد ملک میں نہ تو سیاسی استحکام آ سکا ہے نہ ہی معاشی استحکام-

ہم نے مذاکرات ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ ملک کے وسیع تر مفاد میں کرنے ہیں- پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی بحرانوں کے خاتمے، دہشت گردی کے مسئلے پہ قابو پانے اور ملک کو درپیش دوسرے سنجیدہ مسائل کے حل کے لئے سیاسی بحران کا خاتمہ ضروری ہے-“

16/01/2025

نیو یارک: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی تاریخ کی خوفناک ترین آگ کے سبب تاریخ میں 96 سالوں مین پہلی بار آسکرز ایوارڈ کی تقریب منسوخ ہونے کا خدشہ ہے.

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو۔ ‏پوری پارٹی کو ہدایت کرتا ہوں کہ 8 فروری کو یوم سی...
16/01/2025

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو۔

‏پوری پارٹی کو ہدایت کرتا ہوں کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے۔ اس کی تیاریاں آج سے ہی شروع کی جائیں۔ جس شخص نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان اور الیکشن چھیننے کی کوشش کی وہ تاریخ کے تاریک قبرستان میں گم ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت بھی کل ختم ہو رہی ہے۔ اگر آرٹیکل6 اس ملک میں کسی پر لگنا چاہیے تو وہ سکندر سلطان راجہ ہے ۔ اس نے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا اور قاضی فائز عیسی نے اس انتخابی فراڈ کو تحفظ فراہم کیا۔

‏ہمارا مقصد پاکستان میں شفاف انتخابات،آئین اور جمہوریت کی بحالی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت بحال ہو اور قانون کی حکمرانی واپس آئے ۔ملک میں معطل بنیادی انسانی حقوق دوبارہ بحال ہوں۔

‏ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونا قابل مذمت ہے۔ اگر ہاؤس اس پر کوئی کارروائی نہیں کرتا تو میں یہ کہنے میں مکمل حق بجانب ہوں کہ پاکستان میں جمہوریت، آئین اور قانون کا مکمل جنازہ نکل چکا ہے۔ عدلیہ ، پولیس ، ایجنسیوں، ایف آئی اے سب کو اپنے اصل کاموں سے ہٹا کر صرف اور صرف تحریک انصاف کو کچلنے پر لگا دیا گیا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک آمر کا حکم ہی ملک میں قانون ہے، جبکہ آئین اور منتخب نمائندوں کی کوئی وقعت نہیں رہ گئی ۔

‏انصاف کی فراہمی کسی بھی مملکت کو چلانے کے لئے بنیادی تقاضہ ہوتا ہے ۔ مگر یہاں 26 ویں آئینی ترمیم کر کے عدلیہ کے ہاتھ پاؤں کاٹ دئیے گئے ہیں ۔پاکستان کی اعلی ترین عدالت کو نگیں کر دیا گیا ہے اور کورٹ پیکنگ( ججز کی تعداد میں اضافہ ) کی جا رہی ہے۔ صرف مجھے سزا دینے پر ججز کو نوازا جا رہا ہے اور میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں انکا تقرر کیا گیا ہے۔

‏قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں انصاف کا بالکل قتل عام کر کہ رکھ دیا تھا ۔ اس کے بعد عدلیہ سے انصاف کی توقع ختم ہو چکی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ بنیادی شہری اور انسانی حقوق کا دفاع کرے۔ سویلین کے ملٹری ٹرائل کی بین الاقوامی اور ملکی قوانین میں کوئی گنجائش نہیں ۔ ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ 26 نومبر اور نو مئی کے واقعات کی جوڈیشل کمیشن کے ذریع آزاد انکوائری کروائی جائے۔ مجھے معلوم ہے کہ ان واقعات کا ماسٹر مائنڈ کون ہے۔ یہ وہی ہیں جنہوں نے نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی ہے۔

‏حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی، ماسوائے اس کے کہ وہ خود اس واقع میں شامل ہے۔ میں نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کر کے انہیں مذاکراتی عمل اور ہماری سیاسی پوزیشن سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔۔۔
‏فارم 47 کے تحت وجود میں آنے والی حکومت عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکتی۔ پورے پاکستان میں بلوچستان ماڈل نافذ کر دیا گیا ہے ۔ جب تک بلوچستان میں منتخب لوگوں کی حکومت نہیں آئے گی حالات پرسکون نہیں ہوں گے۔ بلوچستان میں ریاستی ظلم قابل مذمت ہے۔ عوامی مسائل کا حل کبھی بھی بندوق اور فوج نہیں ہوتا، یہی معاملہ اب باقی ماندہ ملک کا بھی ہے۔

‏مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے القادر جیسے جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ پاکستان میں جنہوں نے اربوں روپے چوری کئے وہی حکمران بن گئے ہیں صرف اس لیے کہ انہوں نے ڈیل کی۔ نواز شریف کے بیٹے نے نو ارب کا فلیٹ ملک ریاض کو 18 ارب روپے میں بیچا۔ سوال تو یہ ہے کہ نواز شریف کے بیٹے کے پاس نو ارب روپے کہاں سے آئے؟ پانامہ میں ان سے جو رسیدیں مانگی گئیں وہ آج تک نہیں دی گئیں۔ قاضی فائز عیسی کے ساتھ مل کر حدیبیہ پیپر ملز میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ معاف کروائی گئی۔ نیب ترامیم بحال کر کے قاضی فائز عیسی نے میوچل لیگل اسسٹنس کی قانونی حیثیت کو ختم کیا کیونکہ وہ خود اس کے بینیفیشری تھے۔ قاضی فائز عیسی کی لندن میں جو پراپرٹیز ہیں اس کا انہوں نے حساب نہیں دیا۔ نواز شریف کے پاس نو ارب روپیہ کہاں سے آیا اس کا ہم حساب مانگتے ہیں۔ یہ مافیا ایک دوسرے کی کرپشن بچانے کے لیے ہمیشہ ایک ہو جاتا ہے۔ یہی پاکستان کے سٹیٹس کو اور تحریک انصاف میں فرق ہے۔ مجھے بھی ڈیل آفر ہوئی مگر جب میں نے کوئی چوری ہی نہیں کی تو سمجھوتا کیوں کروں؟ میں آخری دم تک ڈیل نہیں کروں گا۔

‏شوکت خانم اور نمل میں ایسے ڈونرز موجود ہیں جو 100,100کروڑ دینے کو تیار ہیں،بتائیں کہ القادر یونیورسٹی کی 60کروڑ کی بلڈن...
16/01/2025

‏شوکت خانم اور نمل میں ایسے ڈونرز موجود ہیں جو 100,100کروڑ دینے کو تیار ہیں،بتائیں کہ القادر یونیورسٹی کی 60کروڑ کی بلڈنگ بنی،کیا ملک ریاض کو اس یونیورسٹی کے لئے فیور کرنا تھا، 9ارب لوگ شوکت خانم کو دیتے ہیں،کیا القادر کے لئے لوگ موجود نہیں تھے کہ فنڈ دیتے؟
چیئرمین عمران خان

16/01/2025

Babuji to hamaray Surjani town ke Niklay.🤣🤣

16/01/2025

پاکستان میں شیل کمپنی (Shell) کا نام تبدیل کر کے Wafi رکھ دیا گیا.
Shell ❌
Wafi ✅

16/01/2025

"آج پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہمارے پاس ثبوت نہیں ہیں تو حکومت وہ فورم نہیں ہے جس کو ہم نے ثبوت دینے ہیں۔ فورم ہو گا جوڈیشل کمیشن جہاں ثبوت فراہم کریں گے، حکومت کا اختیار صرف جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہے۔"
صاحبزادہ حامد رضا

Pakistan playing XI for first test against West Indies in Multan 🏏Right Handed Opener Muhammad Huraira will make test de...
16/01/2025

Pakistan playing XI for first test against West Indies in Multan 🏏

Right Handed Opener Muhammad Huraira will make test debut tomorrow while Pakistan going with 3 regular spinners and one pacer.

|

پاکستان کی آخری اُمید بجلی چوری کرتے پکڑی گئی🤭
16/01/2025

پاکستان کی آخری اُمید بجلی چوری کرتے پکڑی گئی🤭

کرم میں بگن کے مقام پاڑا چنار امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر راکٹ لانچرز سے حملہ کیا گیا ہے۔ جس ایک گاڑی کو نقصان پہ...
16/01/2025

کرم میں بگن کے مقام پاڑا چنار امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر راکٹ لانچرز سے حملہ کیا گیا ہے۔ جس ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ مسلح افراد نے قافلے کے سامان کو لوٹنے کی کوشش بھی کی گئی۔

Address

Karachi

Telephone

+923333402439

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BinWaheed_Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BinWaheed_Official:

Videos

Share