Digital Dynasty by Saira Safdar

Digital Dynasty by Saira Safdar Digital Marketer
Business Owner
Copywriter
Social Media Manager
(2)

09/04/2024

کلائنٹس کے پیجز مینیج کرتے کرتے اپنے پیج کی مینیجمینٹ رہ جاتی ہے 😂

آپ سب اپنے پیجز کیسے مینیج کرتے ہیں؟؟؟

ایک مارکیٹر کی کامیابی کے لیے اتنا ہی کافی ہے اس کی/کے مینٹور ہزاروں سٹوڈنٹس میں سے خود آپ کو کسی پروجیکٹ کے لیے منتخب ک...
26/01/2024

ایک مارکیٹر کی کامیابی کے لیے اتنا ہی کافی ہے اس کی/کے مینٹور ہزاروں سٹوڈنٹس میں سے خود آپ کو کسی پروجیکٹ کے لیے منتخب کریں۔۔۔

یا پھر اگر کوئی کلائنٹ کہے کہ اپنے کسی قابل سٹوڈنٹ سے مارکیٹنگ کے لیے رابطہ کروا دیجیے تو وہ آپ کا نمبر دے دیں۔۔۔۔۔

Dynasty by Saira Safdar

صبح بخیر ❤️
30/08/2023

صبح بخیر ❤️

18/08/2023

اسلام علیکم
جمعہ کے بابرکت دن کا آغاز درودِ پاک سے کیجیے۔

صلی اللّٰہ علیہ وسلم ❤️

نرسری ٹرپریسرچرز سے ثابت ہے کہ 2سے 7 سال کے بچوں کو پودے اگانے کا ٹاسک دیا جائے تو ان میں بہت ساری عادات پیدا کرنے اور چ...
17/08/2023

نرسری ٹرپ

ریسرچرز سے ثابت ہے کہ 2سے 7 سال کے بچوں کو پودے اگانے کا ٹاسک دیا جائے تو ان میں بہت ساری عادات پیدا کرنے اور چیزیں سیکھانے میں مدد ملتی ہے ۔

✨احساسِ زمہ داری
بچوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ یہ پودے آپ کی زمہ داری ہیں آپ نے ان کا خیال رکھنا ہے، وقت پر پانی دینا ہے۔

✨اللّٰہ کی موجودگی کا یقین
بچوں کو یہ بتایا جائے کہ ہم اس پودے کا خیال رکھ سکتے ہیں، وقت پر پانی دے سکتے ہیں لیکن اس پودے کو ہرا بھرا رکھنے والی ذات اللّٰہ کی ہے۔

✨دعا مانگنے کی عادت
بچوں کو یہ بتایا جائے کہ آپ نے اپنی طرف سے بھر پور کوشش کر لی اب آپ اللّٰہ سے دعا کیجیے کہ وہ اس پودے کو ہرا کر دیں۔

✨مسئلہ حل کرنے کی نشاندہی
مثلاً پودے پر اگر پیراسائٹس حملہ کر دیں تو بچے کو سمجھایا جائے کہ اسے اپنے پودے بچانے کے لیے کچھ حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے جیسا کہ جراثیم کش ادویات کا استعمال وغیرہ۔ اس سے بچے میں اپنے مسائل کا حل نکالنے کی سوچ پروان چڑھے گی۔
اور جب ان سب مشکلوں کے بعد پودا پھر سے بڑھنے لگے گا تو بچے کی خوشی دیدنی ہوگی۔

✨اس کے علاوہ سائنس کے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو جرمینیشن کا سارا پروسس پڑھنے کی بجائے جب بچے اس کا پریکٹیکل کرتے ہیں تو ان کے ذہن میں سارا پروسس محفوظ ہو جاتا ہے اور بہتر طریقے سے اس کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔
✨فوٹو سنتھسز کا طریقہ کار ان کو سمجھایا جائے کہ پودے کس طرح سورج کی روشنی سے اپنی خوراک تیار کرتے ہیں۔

لہٰذا آپ کا اپنے بچے کے ساتھ نرسری کا ایک ٹرپ اور چند پودے خرید لانے کے عمل سے بچے کو بہت کچھ نیا سیکھنے میں مدد ملے گی۔

سائرہ صفدر

18/06/2023

تمام کاروباری مالکان توجہ فرمائیں! 🎯
کیا آپ اپنے برانڈ کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور اپنے آپ کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے تیار ہیں؟
مزید مت سوچیں!
ہماری ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز آپ کے کاروبار میں انقلاب لانے اور آپ کی کامیابی کو آسمان پر پہنچانے کے لیے موجود ہیں۔۔
تو ابھی رابطہ کیجیے ۔۔۔

0340-2836662

صبح کا آغازدرود شریف سے کریں۔۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَا...
14/04/2023

صبح کا آغازدرود شریف سے کریں۔۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

03/04/2023

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کاروبار کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ بہت ضروری ہے۔

ہماری ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی خدمات آپ کے کاروبار کی ترقی کے لیے مدد فراہم کرتی ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ آپ کے لیے ہماری ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی خدمات آپ کے کاروبار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ہم آپ کے کاروبار کے لیے اس طرح کے پلانز فراہم کرتے ہیں جن کی مدد سے آپ کے کاروبار فعال تر بنایا جاسکتا ہے۔
ہماری سروسز درج ذیل ہیں!!

✔️ڈیجیٹل مارکیٹنگ
✔️سوشل میڈیا مارکیٹنگ
✔️فیس بُک ایڈز
✔️انسٹاگرام ایڈز
✔️گوگل ایڈز
✔️یوٹیوب ایڈز
✔️لنکڈان ایڈز
✔️ٹارگیٹڈ آڈینس
✔️کاپی رائٹنگ
✔️گرافک ڈیزائننگ
✔️سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہینڈلنگ

تو دیر کس بات کی!!!
آپ ہم سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی خدمات حاصل کرکے اپنے کاروبار کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔

ابھی رابطہ کیجئے۔۔۔
Digital Dynasty by Saira Safdar

آپ کوئی بزنس کرتے ہیں یا جاب، اور جیسے خواتین گھریلو زمہ داریوں میں مصروف ہوتی ہیں تو عبادات کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو ج...
27/03/2023

آپ کوئی بزنس کرتے ہیں یا جاب، اور جیسے خواتین گھریلو زمہ داریوں میں مصروف ہوتی ہیں تو عبادات کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایسے میں کیسے وقت کو مینیج کیا جائے کہ تمام تر مصروفیات کے باوجود بھی آپ عبادت کر سکیں۔
تو اس کے دو طریقے کار ہیں جو سمجھ میں آتے ہیں

1)دعا
چونکہ دعا کو بھی عبادت کہا گیا ہے تو چلتے پھرتے، آفس کے کاموں میں مصروف، گھر کے کام نپٹاتے ہوئے، دعا مانگتے رہیے، اللّٰہ سے عافیت مانگیے،صحت مانگیے اس کی رضا مانگیے، جب آپ دعائیں مانگتے رہیں گے تو وہ وقت بھی عبادت میں شمار ہوگا۔

2) شکر
اللّٰہ پاک فرماتے ہیں تم شکر گزاری کرو میں تمہیں مزید عطا کروں گا (مفہوم القرآن)
گرمی کے موسم میں پنکھے کے نیچے بیٹھے ہیں تو شکر کیجیے، سحری وافطار میں بہترین کھانے میسر ہیں تو شکر کیجیے، اللّٰہ نے اولاد عطا کی ہے تو شکر کیجیے، ہاتھ پاؤں سلامت ہیں تو شکر کیجیے غرض ہر چھوٹی سے چھوٹی نعمت کا شکر ادا کرنا شروع کر دیجیے۔

اس طرح آپ چاہے بزنس کر رہے ہوں یا گھر کے کاموں میں الجھے ہوئے ہوں، اپنے وقت کو عبادت میں گزار سکتے ہیں۔۔۔

سائرہ صفدر
27 مارچ 2023

صبح کا آغازدرود شریف سے کریںاَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِ...
24/03/2023

صبح کا آغازدرود شریف سے کریں

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔




23/03/2023
12/03/2023

کسی نے آپکی زندگی نہیں بدلنی، سوائے آپکے
محنت کریں، انٹرنیٹ پر بہت مواقع موجود ہیں، دنیا آپکی تلاش میں ہے اور اپ خود کو نہیں پہچان رہے
خود کو ڈھونڈو، دنیا آپکو پہچان جائے گی۔

پٹرول کی اہمیت سے کون واقف نہیں۔۔خاتون خانہ کی طبیعت ناساز ہو اور کھانے کو کچھ نہ پکا ہو تو بائیک اڑائی اور باہر سے کچھ ...
18/02/2023

پٹرول کی اہمیت سے کون واقف نہیں۔۔

خاتون خانہ کی طبیعت ناساز ہو اور کھانے کو کچھ نہ پکا ہو تو بائیک اڑائی اور باہر سے کچھ کھانے کو لے آئے۔
بچوں کی ضد ہو سوئنگز پر جانے کی تو گاڑی میں بٹھایا اور لے گئے جھولوں پر۔۔
سوچیئے گاڑی ہو یا موٹر بائیک کیا پٹرول کے بنا چلنا ممکن ہے؟؟

بڑھتی ہوئی قیمتوں نے تو اور بھی پٹرول کی ویلیو بڑھا دی ہے۔

بالکل اسی طرح اگر آپ کاروبار کر رہے ہیں لیکن مارکیٹنگ نہیں کررہے تو آپ کا کاروبار ایسے ہی ہے جیسے بناپٹرول کے کار۔۔۔

آپ کے کاروبار کو کوئی جانتا ہی نہیں تو خریدے گا کون؟؟

سیلز میں اضافہ کرنا ہو تو مارکیٹنگ پر توجہ دیجیے تاکہ آپکا کاروبار بھی بنا پٹرول کی گاڑی کی طرح ایک جگہ پر ہی نہ کھڑا رہ جائے، ہزار دھکے لگاؤ لیکن چلے گا نہیں۔۔

اگر آپ اپنے بزنس کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کروانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کیجئے۔۔

ہماری سروسز:

page creation and settings
Content creation (text, images and video content)
Facebook ads
Graphics
Copywriting
Targeted audience
SEO
Followers increasing campaigns
YouTube Ads
Google Ads
Instagram account settings
Instagram Ads

*ٹشو پیپر کا ایک دلچسپ تجربہ آپ نے بھی شاید بچپن میں کیا ہو*       ایک جگہ تھوڑا سا پانی گرائیں اس پانی کے ایک طرف ٹشوپ...
17/02/2023

*ٹشو پیپر کا ایک دلچسپ تجربہ آپ نے بھی شاید بچپن میں کیا ہو*

ایک جگہ تھوڑا سا پانی گرائیں اس پانی کے ایک طرف ٹشوپیپر کا ایک کونا رکھ دیں، اس کونے کے علاوہ باقی سارا ٹشوپیپر پانی سے باہر ہوگا۔۔۔۔۔
تھوڑی دیر بعد دیکھیے گا کہ ٹشوپیپر کا ایک بڑا حصہ گیلا ہوچکا ہے، خاموشی کے ساتھ پانی ٹشوپیپر میں سرایت کرتا جائے گا۔۔۔۔
بہت دلچسپ معلوم ہوتا ہے، سرایت کرنے کا عمل نہایت خاموشی اور سرعت کے ساتھ نظر آئے گا۔۔۔۔
اس عمل کو سائنسی اصطلاح میں Capillary Action کہا جاتا ہے۔۔۔۔
یہی حال نیک صحبت یا بری صحبت کا ہے۔۔۔۔
آپ تھوڑا وقت گزاریں یا زیادہ وقت، صحبت کے اثرات اسی طرز پر آپ کے قلب پر مرتب ہونگے اور شروع میں آپ کو معلوم بھی نہ ہوپائے گا۔۔۔۔
جتنی زیادہ صحبت، اُتنے زیادہ اثرات۔۔۔۔۔۔

*صحبت کے اثرات ازخود سرایت کرتے جائیں گے اس لیے صحبتِ نیک رکھیے اور بری صحبت سے اعتراض کیجیے*

چیونٹی 🐜 اگر کسی راستے سے گزر رہی ہو اور آپ اُس کے راستے میں اپنی اُنگلی رکھ دیں تو وہ آپ کے اُنگلی اُٹھانے کا انتظار نہ...
15/02/2023

چیونٹی 🐜 اگر کسی راستے سے گزر رہی ہو اور آپ اُس کے راستے میں اپنی اُنگلی رکھ دیں تو وہ آپ کے اُنگلی اُٹھانے کا انتظار نہیں کرے گی بلکہ اپنا راستہ بدل کر اپنی منزل کی طرف چل پڑے گی۔

اِسی لئے راستے اور منزلیں اُن کو ملتے ہیں جو اپنے آپ پر اور اپنے رب پر کامل یقین رکھتے ہیں۔

کسی کے کچھ کہنے پر رک مت جائیں اپنا سفر جاری رکھیں۔

صبح بخیر ❤️

زندگی مسلسل جدو جہد اور جستجو کا نام ہے،کیونکہ اللّٰہ ہر پرندے کو رزق دیتا ہے،لیکن اس کے گھونسلے میں نہیں ڈالتا ۔۔۔۔۔صبح...
07/02/2023

زندگی مسلسل جدو جہد اور جستجو کا نام ہے،

کیونکہ اللّٰہ ہر پرندے کو رزق دیتا ہے،

لیکن اس کے گھونسلے میں نہیں ڈالتا ۔۔۔۔۔

صبح بخیر ❤️

06/02/2023

‏🚨 ترکی میں 7.8 زلزلے کے بعد قیامت صغریٰ کا منظر، آنے والی غیر مصدقہ اطلاعات/ تباہی اور اندازے کے مطابق ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہیں.. ملبے تلے لوگوں کی مدد کے لیے چیخ و پکار جاری ہے، کئی افراد جاں بحق اور زخمی..

اللّٰہ پاک رحم فرمائے آمین
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

03/02/2023

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ❤️

جمعہ مبارک
۔
۔
۔
۔
۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Dynasty by Saira Safdar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share