Hamari Baat

Hamari Baat عالمی اورملکی صورت حال پرپاکستان کےمفاد کوسامنے رکھتے?

افغان طالبان کے وفد کا  ملا برادر اخوند کی سربراہی میں چائنا کا دورہ دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔...
28/07/2021

افغان طالبان کے وفد کا ملا برادر اخوند کی سربراہی میں چائنا کا دورہ دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

افغانستان کے صوبے سمنگان کے ضلع درہ صوف بالا  کی دو پولیس چوکیوں پر طالبان کا قبضہ جس میں کابل   سیکیورٹی فورسز کے دس اہ...
28/07/2021

افغانستان کے صوبے سمنگان کے ضلع درہ صوف بالا کی دو پولیس چوکیوں پر طالبان کا قبضہ جس میں کابل سیکیورٹی فورسز کے دس اہلکار ہلاک اورتین زخمی اور چیک پوسٹیں طالبان کے حوالے : طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد ۔

افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع ناد علی میں طالبان نے ایئر فورس کا ایک اور ہلی کاپٹر مارگرادیا ۔ یاد رہے کہ ناد علی ضلع ا...
27/07/2021

افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع ناد علی میں طالبان نے ایئر فورس کا ایک اور ہلی کاپٹر مارگرادیا ۔
یاد رہے کہ ناد علی ضلع افغان طالبان کے کنٹرول میں ہے ایک ہفتے کے دوران افغان ایئر فورس نے دو بار طالبان سے قبضہ چھڑانے کی کوشش کی لیکن دونوں بار بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔ پہلے حملے میں طالبان نے امریکا کا دیاہوا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر مارگرادیا تھا تاہم اس بار ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ ہیلی کاپٹر انڈیا کا دیا ہوا تھا یا امریکا کا ۔

افغانستان میں ترکی کی طرف سے افغان فوجیوں کو  دیے گئے فوجی ٹرک اب مجاہدین کے قبضے میں، مجاہدین کا کہنا ہے کہ ترکی افغانس...
26/07/2021

افغانستان میں ترکی کی طرف سے افغان فوجیوں کو دیے گئے فوجی ٹرک اب مجاہدین کے قبضے میں، مجاہدین کا کہنا ہے کہ ترکی افغانستان کی امریکی غلام حکومت کی مدد کرنا چھوڑ دے۔

ایک طرف یورو کپ اور پاکستان انگلینڈ کا میچ ہے دوسری طرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گھر ہے، زندگی اور...
19/07/2021

ایک طرف یورو کپ اور پاکستان انگلینڈ کا میچ ہے دوسری طرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گھر ہے، زندگی اور موت شفا اور بیماری اسی کے ہاتھ میں ہے اور اسی کے گھر کو کورونا کے نام پر تالے لگا کر باقی دنیا کی تمام بے حیائیوں کو فروغ دینا خدا کی قسم کوئی بیماری نہیں بلکہ اسلام کے خلاف یہود ونصاریٰ کی بہت بڑی سازش ہے اور اس میں سب سے بڑا ہاتھ ہمارے مسلمانوں کا ہے ۔ مسلمانوں نکلو اور آواز اٹھاؤ ورنہ کل قیامت کے روز تم ہی جوابدہ ہوں گے ۔

امارات اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے 24 نیوز کے انٹرویو سے مجھے ان کی افغانستان میں حکومت بنانے حکمت عمل...
15/07/2021

امارات اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے 24 نیوز کے انٹرویو سے مجھے ان کی افغانستان میں حکومت بنانے حکمت عملی کچھ اس طرح سمجھ میں آتی ہے ۔

طالبان کی حکمت عملی بہت بہترین اور کامیاب ہوگی ۔ ساری راہداری پر مکمل قبضہ کرلیا ہے ۔ کابل حکومت کا بیرونی مواصلاتی نظام صرف اور صرف کابل ایئرپورٹ پر منحصر ہے ۔ اس کے علاؤہ اندرونی اور بیرونی مکمل طور پر کابل حکومت کا مواصلاتی نظام طالبان کے کنٹرول میں جا چکا ہے اس لیے میرے خیال میں کابل حکومت اب زیادہ دیر نہیں رک سکتی ۔

امریکا افغانستان چھوڑ رہا ہے اس لیے اب اپنی شراب بھی واپس لے جارہے ہیں وہ شراب جو امریکی فوجی افغانستان میں مقامی ۔۔۔۔۔۔...
10/06/2021

امریکا افغانستان چھوڑ رہا ہے اس لیے اب اپنی شراب بھی واپس لے جارہے ہیں وہ شراب جو امریکی فوجی افغانستان میں مقامی ۔۔۔۔۔۔ کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے وقت استعمال کی جاتی تھی ۔

نئی تحقیقپوری دنیا سے کورونا کا شرطیہ خاتمہ اگر کورونا کا دنیا سے خاتمہ کرنا ہے تو اور کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں صرف  ڈ...
27/05/2021

نئی تحقیق
پوری دنیا سے کورونا کا شرطیہ خاتمہ
اگر کورونا کا دنیا سے خاتمہ کرنا ہے تو اور کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں صرف ڈاکٹرز، آفیسرز سمیت تمام سرکاری و نجی ملازمین کو کورونا کے دوران آدھی تنخواہ دی جائے باقی کی آدھی لاک ڈاؤن میں مزدور طبقے کی مدد کی جائے ۔ اگر ایسا ہو جائے میں کہتا ہوں سارے ڈاکٹرز سمیت این سی او سی مل کر ایک گھنٹے میں اعلان کردیں گے کہ پاکستان میں کرونا کا ایک بھی کیس نہیں نہ ہی کرونا کا پاکستان آنے کا کوئی موڈ ہے۔ آپ کرکے دیکھ لیں ان سب کو عوام سے کوئی بھی غرض نہیں

اسرائیل اور عالمی برادری صرف جوتے کی نوک کو مانتے ہیں، برما میں مسلمانوں کے کفار نے ہر قانون کو کچل دیا، کشمیر میں برسوں...
20/05/2021

اسرائیل اور عالمی برادری صرف جوتے کی نوک کو مانتے ہیں، برما میں مسلمانوں کے کفار نے ہر قانون کو کچل دیا، کشمیر میں برسوں سے ظلم وزیادتیاں ہو رہی ہیں اور اسرائیل کو دیکھیں آج تک کسی عالمی ادارے نے کچھ نہیں کہا، پاکستانی وزیر خارجہ کو امریکا جانے کی ضرورت نہیں تھی اپنے ہی گھر بیٹھ کر اپنی فوج کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرواتے اور اس میں دنیا کو ایک انتباہ جاری کرتے کہ اگر اسرائیل تین گھنٹے کے اندر اندر بمباری نہیں روکتا اور فلسطینیوں کے علاقے خالی نہیں کرتا تو ہمیں کوئی بھی روکنے کی کوشش نہ کرے ۔
میں یقین سے کہتا ہوں کہ پورا اقوام متحدہ اور امریکا تین فٹ کی لمبی زبان نکال کر آپ کے پاس پہنچتا اور تمام مطالبے منظور ہوجاتے لیکن ایک چیز کی ضرورت ہے وہ غیرت ہمارے پاس کافی عرصے سے اب وہ نہیں ہے ۔

مسلمان کو اسلحے کی نہیں بلکہ غیرت ایمانی کی ضرورت ہے ۔ علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا یہ شعر اس موقع پر درست انداز م...
19/05/2021

مسلمان کو اسلحے کی نہیں بلکہ غیرت ایمانی کی ضرورت ہے ۔
علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا یہ شعر اس موقع پر درست انداز میں سمجھ آتا ہے ۔
کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسا
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

No need to have a shot-gun to chase a handful of scoundrel Israeli soldiers.



🇵🇸

اس وقت لاکھوں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کو چھپانے،پوسٹوں کو ہائڈ کرنے،اسرائیل کے خلاف رپورٹنگ کرنے اور فیسبک اکا...
19/05/2021

اس وقت لاکھوں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کو چھپانے،پوسٹوں کو ہائڈ کرنے،اسرائیل کے خلاف رپورٹنگ کرنے اور فیسبک اکاؤنٹ بلاک کرنے کی وجہ سے آئیے ہم بھی فیس بک کو سبق سکھائیں۔
پلے سٹور پر جا کر فیسبک ایپ ریویو میں فیسبک کو ون سٹار دیں اور کمنٹ باکس میں فلسطین کا جھنڈا یا فلسطین لکھتے جائیں۔اس سے فیسبک کی ریٹنگ گرتی جائے گی۔
اس وقت کافی تعداد میں مسلمان فیسبک کے خلاف احتجاج میں ون اسٹار کے ساتھ فیس بک ایپ کی ریٹنگ ڈائون والی ایک مہم کا جواب دے رہے ہیں۔ - فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر اسرائیلی قتل عام کی تصاویر اور ویڈیوز کو چھپا رہا ہے!
#پوسٹ کو لازمی شئیر کریں۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں  کی گزشتہ دو ہفتوں نسل کشی جاری لیکن چالیس اسلامی ممالک کا اتحاد سو رہا ہے ۔
18/05/2021

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کی گزشتہ دو ہفتوں نسل کشی جاری لیکن چالیس اسلامی ممالک کا اتحاد سو رہا ہے ۔

17/05/2021

12/05/2021

فلسطین میں چودہ منزلہ عمارت الشروق جو کہ الاقصی ٹی وی چینل تھا اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔

01/05/2021

بھارت میں کورونا کو کچھ لوگ کشمیر کے بدلے کا عذاب سمجھ رہے ہیں لیکن میں کہتا ہوں اگر ایسا ہوتا تو یہ عذاب بھارت پر نہیں بلکہ تمام مسلم ریاستوں میں ہوتا کہ انہوں نے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی کون سی مدد کی ؟ بھارت سے زیادہ تو ہم مسلمان پر زیادہ فرض بنتا ہے ۔

28/04/2021

میں حیران ہوں کہ ایک طرف لوگوں کو کرنا کے نام پر جوتے مارنے کے لیے فوج کو بلایا گیا ہے دوسری طرف کراچی میں ضمنی انتخابات کی ریلیاں اور جلوس ہو رہے ہیں ملک کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے اور عوام بھی اسی میں خوش ہے ۔

28/04/2021

کورونا صرف عوام کے لیے ہے ایک طرف دفاتر بند کاروبار بند لیکن دوسری طرف کراچی میں ضمنی انتخابات مہم جاری ہر روز مختلف پارٹیوں کے جلسے اور ریلیاں ہو رہی ہیں نکلنی والی عوام کو سوچنا چاہیے کیونکہ کورونا سے کوئی وزیر مشیر نہیں مرتا۔

06/03/2021

کرپشن حد سے زیادہ ہوئی، کرپشن کا سارا پیسا واپس آنا چاہیے، وہ بھی ایمرجنسی بنیادوں پر

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamari Baat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamari Baat:

Videos

Share