𝙺𝙰𝚁𝙰𝙲𝙷𝙸 𝙵𝙾𝙻𝙻𝙾𝚆𝙴𝚁𝚂

𝙺𝙰𝚁𝙰𝙲𝙷𝙸 𝙵𝙾𝙻𝙻𝙾𝚆𝙴𝚁𝚂 social working , current affairs of Pakistan specially Karachi city

کراچی : این ای ڈی کی طالبہ صبوحی عارف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے قابل فخر انقلابی ایجاد کا کارنامہ انجام دے کر پاکستان کا...
02/02/2025

کراچی : این ای ڈی کی طالبہ صبوحی عارف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے قابل فخر انقلابی ایجاد کا کارنامہ انجام دے کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا۔

پاکستانی طالبہ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا سب سے بڑا مسئلہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بخوبی حل کردیا، اے آئی ڈیولپر صبوحی عارف نے (مصنوعی ذہانت) اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے رئیل ٹائم فیبرک کوالٹی انسپیکشن سسٹم تیار کیا ہے۔

صبوحی نے ایک ایسا بہترین نظام تیار کیا ہے جو کپڑے کی تیاری کے دوران ہی اس کے معیار اور نقائص کی فوری طور پر نشاندہی کر سکتا ہے۔

اس ایجاد سے نہ صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہونے والے سالانہ کروڑوں روپے کے ضیاع میں کمی آئے گی بلکہ برآمدات کے دوران مصنوعات کے مسترد ہونے کے خطرات بھی کم ہو جائیں گے۔

02/02/2025
معروف پاکستانی صحافی عمران ریاض خان نے اپنے مشکل اور خفیہ سفر کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستان سے نکلنے...
02/02/2025

معروف پاکستانی صحافی عمران ریاض خان نے
اپنے مشکل اور خفیہ سفر کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستان سے نکلنے کے لیے 17 گھنٹے مسلسل پیدل چلے اور ان کے پاس صرف تین سیب تھے جن پر انہوں نے سفر کے دوران گزارا کیا۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران ریاض نے اپنی اس خفیہ بجرت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی حفاظت کے پیش نظر یہ سخت قدم اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا ،یہ ایک صبر آزما آزمائش تھی۔ میرے پاس صرف تین سیب تھے۔ سفر طویل اور تھکا دینے والا تھا، لیکن مجھے بر حال میں آگے بڑھنا تھا ،

🚨بریکنگ نیوز🚨پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 اور ٹرائی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کی منظوری دیدی ۔
01/02/2025

🚨بریکنگ نیوز🚨
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 اور ٹرائی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کی منظوری دیدی ۔


سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق پہلے ...
01/02/2025

سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق پہلے مرحلے میں مختلف سرکاری اسکولوں کے 11 ہزار طلبا کو لنچ باکس دیے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ بہتر نتائج حاصل ہونے پر پروگرام کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق مفت کھانے کی فراہمی سے بچوں میں غذائی کمی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔


31/01/2025

پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ اداکار دودی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کہا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے، لیکن ساتھ ہی دودی خان نے وعدہ کیا کہ راکھی پاکستان کی ہی بہو بنیں گی۔دودی خان کا کہنا تھا کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر آپ نے میری ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں میں نے راکھی کو پرپوز کیا تھا، شادی کے اعلان کے بعد مجھ پر بہت تنقید کی گئی، میں راکھی کو بہت پہلے جانتا ہوں، انہوں نے اپنی زندگی میں بڑے بُرے دن دیکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ راکھی جی، آپ میری بہت اچھی دوست ہیں، اور ہمیشہ رہیں گی، آپ شاید میری دلہن نہ بن پائیں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی، آپ کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دوں گا‘‘


゚viralシfypシ゚viralシalシ

30/01/2025

#کراچی امریکی خاتون شادی کا جھانسہ دینے والے نوجوان کے گھر پہنچ گئیں
#امریکی خاتون نے بلڈنگ کی پارکنگ میں دھرنا دے دیا، واپس جانے سے صاف انکار، خصوصی مناظر پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون نے بالآخر اُس لڑکے کا گھر ڈھونڈ لیا جس سے وہ شادی کرنا چاہتی ہیں
امریکی خاتون گارڈن میں لڑکے کے گھر پہنچ گئی اور بلڈنگ کی پارکنگ میں موجود ہیں۔ اپارٹمٹ کی یونین کی جانب سے ان کو واپس جانے کا کہا جا رہا ہے لیکن وہ انکاری ہیں
مبینہ طور پر ان کو کراچی کے 19 سالہ نوجوان نے شادی کا جھانسہ دے کر پاکستان بلایا ہے۔ گزشتہ روز خاتون کا کہنا تھا کہ یہاں شادی کرنے آئی ہوں اور شادی کر کے ہی رہوں گی.

اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ کراچی سے عشق ہے اس شہر سے بہترین جگہ رہائش کے لیے کوئی نہیں ہے۔اداکار علی خان نے حال ہی میں...
25/01/2025

اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ کراچی سے عشق ہے اس شہر سے بہترین جگہ رہائش کے لیے کوئی نہیں ہے۔
اداکار علی خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور ان سے کراچی اور بھارت میں رہائش سے متعلق سوال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ میں کراچی میں پیدا ہوا ہوں اور اس سے بہترین جگہ رہائش کے لیے کوئی نہیں۔
اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان دونوں ممالک میں رہتا ہے اور ان کا دونوں شہروں سے گہرا تعلق ہے۔ وہ دونوں ممالک میں کام بھی کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئے اور پھر ممبئی میں اپنے ماموں کے ساتھ رہتے تھے۔ ان کا پاسپورٹ برطانوی ہے اور وہ ان تمام جگہوں سے مانوس ہیں۔
علی خان نے مزید بتایا کہ وہ کراچی میں اپنی اہلیہ سے ملے اور انہیں یہاں کی ثقافت سے پیار ہو گیا اور آخر کار انہوں نے ممبئی کی بجائے کراچی میں رہنے کا انتخاب کیا

ایک بچہ جس کی عمر بمشکل تین سے چار سال کے قریب ہے۔جو اپنا نام بھی نہیں بتا سکتا۔اور اغوا کار اسے کراچی سے اٹھا کر لے جا ...
25/01/2025

ایک بچہ جس کی عمر بمشکل تین سے چار سال کے قریب ہے۔جو اپنا نام بھی نہیں بتا سکتا۔اور اغوا کار اسے کراچی سے اٹھا کر لے جا رہے تھے۔
ملتان وہاڑی چوک پہنچ کر مشکوک حرکات کی وجہ سے عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ درگت بنانے پر پتہ چلا کہ یہ اسے اغوا کر کے لے جا رہے تھے۔
اگر کوئی اس بچے کو جانتا ہے تو یہ بچہ اب ملتان سیتل ماڑی تھانہ میں موجود ہے۔
صدقہ جاریہ سمجھ کر
اور اس پوسٹ کو گروپ میں زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

صبح بخیر 💕
25/01/2025

صبح بخیر 💕

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق کرا...
24/01/2025

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث رات سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، درجہ حرارت دس اعشاریہ نو ڈگری رہا لیکن شدت آٹھ سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سردی کی حالیہ لہر جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے اور اتوار کو پارہ سنگل ڈیجٹ تک جاسکتا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ رات کم سے کم درجہ حرات10.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈہوا، شمال مشرق سمت سے 7 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔

23/01/2025

پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد اکثر مہنگی اور لگژری گاڑیوں کے ڈیزائن سے متاثر ہو کر اس کی نقل تیار کرتے ہیں جو اصل کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔
حال ہی میں گوجرانوالہ کے ایک رہائشی نے ایسا ہی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹیسلا کے مشہور زمانہ ’سائبر ٹرک‘ کی نقل تیار کی ہے۔
اس ’سائبر ٹرک‘ کا ڈیزائن دیکھنے میں ٹیسلا کے سائبر ٹرک جیسا ہی ہے جس سے کاریگر کی باریک بینی اور تخلیقی صلاحیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
یہ ’سائبر ٹرک‘ گوجرانوالہ کے ولی محمد نامی انجینیئر نے اپنی ورکشاپ میں تیار کیا ہے۔
مغل سیف گارڈ نامی کمپنی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ان کی 3 برانچز ہیں جن میں سے دوسری برانچ میں کاریگر محمد ولی نے کلائنٹ کی خواہش پر یہ گاڑی تیار کی۔
یہ گاڑی سیالکوٹ روڈ، سول لائنز برانچ نے تیار کی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس گاڑی پر 30 لاکھ تک اخراجات آئے ہیں اور گاڑی تیار ہو کر کلائنٹ کے حوالے کر دی گئی ہے۔
ان کے بقول 'کلائنٹ سائبر ٹرک جیسی گاڑی چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے ہم سے رابطہ کیا۔ ہمارے کاریگر ولی محمد نے 30 لاکھ میں گاڑی تیار کر کے دی‘۔

اس کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ عموماً اسی طرح آرڈر پر مختلف گاڑیاں تیار کرتے ہیں۔


بھارت میں ایک مذہبی بابا نے جعلی دلہن کے ساتھ مل کر دولہا کو لوٹ لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں دولہا عدا...
22/01/2025

بھارت میں ایک مذہبی بابا نے جعلی دلہن کے ساتھ مل کر دولہا کو لوٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں دولہا عدالت میں اپنی شادی رجسٹر کروانے کا انتظار ہی کرتا رہ گیا اور اس کی دلہن ساڑھے 3 لاکھ روپے کے زیورات لے کر فرار ہو گئی۔

نیرج نامی شہری کے مطابق مقامی بابا پرامود لڑکی کا رشتہ لے کر آیا تھا اور اسی بابا نے لڑکی سے ملاقات بھی کرائی تھی، جس کے بعد دونوں نے فون پر گفتگو بھی شروع کر دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس معاملے کے ایک ماہ بعد لڑکے نے بابا کو بتایا کہ وہ لڑکی سے شادی کرنے کے لیے تیار ہے۔

بعد ازاں شادی کے دن نیرج نے اپنے خاندان کی طرف سے مندر میں ہونے والی تقریب میں دلہن کو ساڑھے 3 لاکھ روپے کے زیورات تحفے میں دیے، جس کے بعد لڑکا لڑکی، لڑکے کے اہلِ خانہ اور بابا شادی رجسٹر کرانے کے لیے مقامی عدالت میں چلے گئے۔

نیرج کے مطابق عدالت پہنچ کر لڑکی نے مجسٹریٹ کے دفتر میں چند تصاویر لیں جس کے بعد شادی کے اندراج کے لیے کاغذات پر دستخط کرنے سے پہلے اچانک خاتون اور بابا وہاں سے غائب ہو گئے۔

بعد میں لڑکے اور اس کے اہلِ خانہ نے بابا اور لڑکی کو بہت ڈھونڈا تاہم دونوں نہ ملے جس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہوا ہے۔

متاثرہ اہلِ خانہ نے پولیس کو اطلاع کر دی ہے جس کے بعد اس سارے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

زیر نظر تصویر میں پول کے اندر نظر آنے والی ڈشز دراصل ایک امریکی خاتون کے چینی کے برتنوں کے متعدد ڈنر سیٹس ہیں - جو اس خا...
21/01/2025

زیر نظر تصویر میں پول کے اندر نظر آنے والی ڈشز دراصل ایک امریکی خاتون کے چینی کے برتنوں کے متعدد ڈنر سیٹس ہیں - جو اس خاتون نے کیلیفورنیا میں لگی ہوئی آگ کے خطرات سے ممکنہ بچاؤ کے پیش نظر، اپنا گھر خالی کرنے سے پہلے، انھیں اپنے گھر کے سوئمنگ پول میں محفوظ کر دیا تھا -

بھارتی شاعرہ ادیبہ امریتا پریتم نے ایک بار کہا تھا کہ؛

"آپ ایک ذہین عورت کے ساتھ چائے تو پی سکتے ہیں، گفتگو بھی کر سکتے ہیں، مگر اُسے اپنا جیون ساتھی بنانے کی ہمت کبھی نہیں کر سکتے ... !!!
کیوںکہ ایک ذہین عورت کی موجودگی میں آپ کی سوچ کی چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی۔" 😂

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو چاقو کے وار کر کے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار مشتبہ شخص نے اقرار جرم کر لیا ہے۔این ڈی ٹی...
20/01/2025

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو چاقو کے وار کر کے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار مشتبہ شخص نے اقرار جرم کر لیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق 30 سالہ بنگلہ دیشی شخص کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ ’ہاں، حملہ میں نے کیا ہے۔‘
رپورٹس میں پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ محمد شریف الاسلام شہزاد کو ممبئی کے علاقے باندرا جہاں سیف علی خان کا گھر واقع ہے، سے تقریباً 35 کلومیٹر دور گرفتار کیا گیا۔
جمعرات کو ہونے والی اس واردات کے بعد سے پولیس تیزی سے ملزم کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی تھی۔

بالی وُڈ سٹار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں مشتبہ بنگلہ دیشی گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے کے بعد جب ایک سینیئر اہلکار نے ملزم سے پوچھا کہ کیا اس نے سیف علی خان پر حملہ کیا تو اس نے کہا کہ ’ہاں، میں نے کیا ہے۔‘
پولیس نے ایک لیبر کیمپ کے ٹھیکیدار کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا۔
پولس کے مطابق اس کے ساتھ ہی 100 اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کو بھیجا گیا اور سات گھنٹے تک سرچ آپریشن جاری رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم جھاڑیوں میں چھپا ہوا تھا، جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات ہو رہی ہیں۔
اداکار سیف علی خان پر گھر میں گھس کر حملے نے ملک کی فلم انڈسٹری اور ممبئی کے رہائشیوں کو پریشان کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بنگلہ دیشی ہے اور غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم تھا
شوبز شخصیات اور ممبئی کے رہائشی بہتر پولیسنگ اور سکیورٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
فلم سٹار پر ہونے والے حملے میں ان کے ہاتھوں اور گردن پر گہرے زخم آئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈکشٹ گیدام نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے ’ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے اور انڈیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے بعد اس نے اپنا نام بدل لیا تھا۔‘
ممبئی کے مضافات سے گرفتار ہونے والے ملزم کا نام وجے داس بتایا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کا اصل نام محمد شریف الاسلام شہزاد ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ ’مشتبہ بنگلہ دیشی چھ یا سات مہینے پہلے ممبئی آیا تھا اور ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔‘
ڈکشٹ گیدام کا کہنا ہے کہ ’ملزم سے مزید تفتیش کے لیے پولیس عدالت سے ان کا ریمانڈ لے گی۔‘
قبل ازیں جمعرات کی صبح 54 سالہ سیف علی خان کے گھر میں ایک شخص گُھس گیا تھا، جس نے مزاحمت پر سیف علی خان پر چاقو کے چھ وار کیے جس کے باعث اداکار کی ریڑھ کی ہڈی، گردن اور ہاتھوں پر زخم آئے۔
ممبئی پولیس نے گذشتہ روز جمعہ کو اس حملے کے سلسلے میں ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا تھا، جبکہ انڈین ریاست چھتیس گڑھ کی پولیس نے سنیچر کے روز ایک اور شخص کو حراست میں لیا تھا۔

゚viralシfypシ゚viralシalシ

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝙺𝙰𝚁𝙰𝙲𝙷𝙸 𝙵𝙾𝙻𝙻𝙾𝚆𝙴𝚁𝚂 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝙺𝙰𝚁𝙰𝙲𝙷𝙸 𝙵𝙾𝙻𝙻𝙾𝚆𝙴𝚁𝚂:

Videos

Share