Daily News

Daily News All News updates

06/08/2022
06/08/2022

سندھ حکومت کی طرف سے مٹیاری ضلع میں تعینات وٹنری آفیسر ڈاکٹر عظمہ مختلف علاقوں سے آنے والے بیمار مویشیوں کا علاج کرتی ہیں، مٹیاری میں قائم اس وٹنری سینٹر میں مویشی مالکان کو ان کے جانوروں کے علاج کے سلسلے میں درکار ویکسین اور ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئیچھ محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک پابندی عائد رہے گیدفعہ 144 کے تحت پابندی ع...
05/08/2022

سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی
چھ محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک پابندی عائد رہے گی
دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی
محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے پابندی عائد کی گئی ہے۔
بچے ، بزرگ اور صحافی پابندی سے استثنی ہوگا

05/08/2022

سندھ اسمبلی اجلاس میں 5 اگست کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرنے پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کےلیے پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی نے قرارداد پیش کی

شرمیلا فاروقی:

آج تین سال ہوچکے ہیں
مودی نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کردیا
ہم اس کی مذمت کرتے ہیں

کشمیر کا اسٹیٹس بحال کیا جائے

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے

یاسین ملک کو سزا سنائی گئی۔
ہمارا مطالبہ ہے ان کو فوری رہا کیا جائے

کشمیریوں پر مظالم بند کیے جائیں

05/08/2022

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام

کشمیر کی آزادی تک پاکستانی عوام کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

گزشتہ دو سالوں سے کشمیری بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

بھارت نے 370 اور 35-A کو ختم کرکے کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ختم کرے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی پاسداری کرے جس میں ریاست جموں و کشمیر کے حتمی فیصلے پر زور دیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

پوری دنیا مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

05/08/2022

یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے پیپلز سیکرٹریٹ سے مزار قائد تک ریلی

ریلی میں صوبائی وزیر سعید غنی ، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن ، رسول بخش چانڈیو ، حریت رہنما شیخ عبدالمتین ، زاہد اشرف اور دیگر رہنماؤں کی شرکت

ریلی میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔

یوم استحصال کشمیر ریلی میں اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

بھارت کے 5 اگست کے اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے : صوبائی وزیر سعید غنی

نسل پرست مودی حکومت کشمیریوں کے اوپر ظلم کر رہیں ہے : سعید غنی

سندھ کا ایک ایک بچا کشمیریوں کے ساتھ ہے : صوبائی وزیر

کراچی ( 5 اگست 2022 ) یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیپلز سیکرٹریٹ سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی ریلی میں صوبائی وزیر سعید غنی ، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن ، رسول بخش چانڈیو ، حریت رہنما شیخ عبدالمتین ، زاہد اشرف اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ، یوم استحصال کشمیر ریلی میں کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیر بنی گا پاکستان کے نعرے لگائے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ، نسل پرست مودی حکومت کشمیریوں کے اوپر ظلم کر رہیں ہے سعید غنی نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سندھ کا ایک ایک بچا کشمیریوں کے ساتھ ہے حریت رہنما شیخ عبدالمتین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنی زمین پر غیر قانونی تسلط کو کسی قیمت پر تسلیم نہیں کریں گے کشمیر اور پاکستان ایک ہی سکے کے دو رخ ہے ۔

05/08/2022

شرجیل انعام میمن/ پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ

کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹڈ شرجیل انعام میمن کی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے لیے یوٹونگ بسز چائنہ کے کنٹری منیجر Paul Zhang سے دوسری ملاقات

کراچی: ملاقات میں یوٹونگ کمپنی کے مقامی پارٹنرز ماسٹرز موٹرز پاکستان کے سی ای او رضا انصاری ، وائس چیئرمین ندیم ملک ، ڈائریکٹر ایم کے ٹی فیصل معراج اور نیشنل ریڈیو ٹرانسمیشن کمپنی پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق بھی شریک تھے

کراچی : ملاقات میں سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

کراچی: پلانٹ 15 سے 18 ایکڑ اراضی پر لگایا جائے گا ، جس میں سالانہ 500 بسیں تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی ۔

کراچی: پلانٹ 16 سے 20 ماہ میں لگایا جائے گا ۔

کراچی: سندھ حکومت مینیوفیکچرنگ پلانٹ میں سندھ بینک ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تحت شراکت داری کر سکتی ہے ۔ شرجیل انعام میمن کی یوٹونگ کو آفر

کراچی: یوٹونگ کمپنی کے لئےنجی شعبے سے مقامی پارٹنر کا بھی آپشن موجود ہے ۔ شرجیل انعام میمن

کراچی: پبلک ٹرانسپورٹ مینیوفیکچرنگ پلانٹ لگانا ہماری ترجیح ہے ۔ شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ حکومت ہر حد تک جا سکتی ہے ، ہر سہولت دینے کو تیار ہے ۔ شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ حکومت کی طرف سے اس معاملے پر کسی قسم کی تاخیر نہیں ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

کراچی: ہم اس منصوبے کو جلد از جلد شروع کرنا چاہتے ہیں ۔ شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ حکومت کی گارنٹی ہے ، آنے والی حکومت اس منصوبے کو آگے بڑھانے کی پابند ہونگی ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے منصوبہ کو حتمی شکل دینے کے لئے تین ہفتوں کا وقت دے دیا

کراچی: سندھ حکومت صوبے کے ہر بڑے شہر کے ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ شرجیل انعام میمن

کراچی: پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگنے سے کم قیمت میں معیاری بسیں مقامی سطح پر میسر ہو جائیں گی ۔ شرجیل انعام میمن

کراچی: عالمی بینک سے بھی بسوں سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ، جلد شہریوں کو خوشخبری دیں گے ۔ شرجیل انعام میمن

کراچی: ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں ہزاروں بسیں لائیں ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

کراچی: پیپلز بس سروس کے روٹس کی مرمت اور بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے گذشتہ روز 1.5 ارب روپے جاری کئے تھے ۔ شرجیل انعام میمن

کراچی: آج سے سڑکوں کی مرمت اور بہتری کے کام کا آغاز ہوگیا ہے ۔ شرجیل انعام میمن

04/08/2022

ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ سے ملبہ اور کچرے کو صاف کیا جائے اور گرین لائن اور ریڈ لائن کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے، عاشورہ محرم الحرام سے قبل ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لئے بہتر بنایا جائے، یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (SIDCL) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ اجلاس میں کہی، جس میں میونسپل کمشنر سید افضل زیدی، شکور پٹھان، مینیجر ٹیکنیکل امتیاز علی اور دیگر افسران نے شرکت کی،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو ایس آئی ڈی سی ایل کی جانب سے شیر شاہ سوری روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شیر شاہ سوری روڈ کے سروس روڈ کو بہتر کرنے کاکام جاری ہے اس روڈ پر تین فلائی اوورز بنائے گئے تھے جس سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے تاہم یہاں سروس روڈ، فٹ پاتھ اور شجر کاری کے کچھ کام باقی رہ گئے ہیں جنہیں مکمل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے وفد کے اراکین سے گرین لائن اور ریڈ لائن بس سروس منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ گرین لائن بس سروس کی میونسپل پارک نزد جامع کلاتھ مارکیٹ تک توسیع ہوگی اور ریڈ لائن بس سروس کو بھی یہیں تک پہنچایا جائے گا، تاہم گرین لائن میونسپل پارک پر ختم ہوجائے گی جبکہ ریڈ لائن مسافروں کو ٹاور تک لے جائے گی، جامع کلاتھ سے ٹاور تک ایم اے جناح روڈ پر گنجائش نہ ہونے کے سبب علیحدہ سے کوریڈور نہیں ہوگا اور یہ بس دوسری گاڑیوں کے ساتھ میں چلے گی، گرین لائن سے یومیہ 40 ہزار شہری سفر کی سہولت حاصل کررہے ہیں، گرین لائن کی توسیع کے بعد تقریباً یومیہ ایک لاکھ مسافر وں کو سفری سہولت کی فراہمی کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا، نمائش سے میونسپل پارک تک ایم اے جناح روڈ پر سیوریج اور پانی کی لائنیں تبدیل کی گئی ہیں، سیوریج کی 6 انچ قطر کی لائن کی جگہ 24 انچ قطر کی نئی لائنیں ڈالی گئی ہیں اور فراہمی اب کی لائنیں بھی تبدیل کی گئی ہیں، یہ کام 80 فیصد سے زائد مکمل ہوچکا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ہدایت کی کہ ایم اے جناح روڈ پر این جے وی اسکول، جمشید نسروانجی ہال او رمیونسپل پارک کے سامنے سے ملبہ اور کچرا فوری ہٹادیا جائے تاکہ عاشورہ محرم کے موقع پر جلوس کے شرکاء کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہو ں نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات عمل میں لائے جانے چاہئیں خاص طور پر انفرا سٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی اس سلسلے میں ہر قسم کی مدد اور تعاون فراہم کرے گی، گرین لائن اور ریڈ لائن ماس ٹرانزٹ کے بڑے منصوبے ہیں جن کی جلد از جلد تکمیل سے کراچی کے شہریوں کی سفری ضروریات کافی حد تک پوری ہوجائیں گی اور ٹرانسپورٹ کے دیگر منصوبوں سے شہر کے مزید علاقوں کو ماس ٹرانزٹ سسٹم سے منسلک کیا جاسکے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ ماس ٹرانزٹ کے کوریڈور اہمیت کے حامل ہیں۔

04/08/2022
04/08/2022

CM Sindh Syed Murad Ali Shah directed the health department to make the closed Children Hospital North Karachi functional within 15 days. He said the Sindh Govt is ready to pay its liabilities.

04/08/2022
04/08/2022
اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈینشل ڈپٹی کمشنرز تبادلے
04/08/2022

اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈینشل ڈپٹی کمشنرز تبادلے

04/08/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share