GUP SHUP TV

GUP SHUP TV Hey friend! I am not saying I am the best. I only know that I am doing my best to be the best.

02/02/2025

The young man of Karachi has a unique talent | GUP SHUP TV

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔ایم کیو ا...
02/02/2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سے متعلق جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے کی صورت میں ایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے لیکن کوئی کہیں نہیں جا رہا۔

01/02/2025


نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون واپس اپنے ملک جانے پر آمادہ ہوگئی۔ جیو نیوز نے خاتون اونیجا کا ویڈیو بیان حا...
31/01/2025

نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون واپس اپنے ملک جانے پر آمادہ ہوگئی۔

جیو نیوز نے خاتون اونیجا کا ویڈیو بیان حاصل کرلیا، جس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ میرے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں اپنے ملک میں واپس جانے کو تیار ہوں، مجھے نیو یارک واپسی کا ٹکٹ دیا جائے۔

اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد اسے فلاحی ادارے میں رکھا گیا ہے۔

31/01/2025

سندھ پولیس کے افسر کو سڑک سے نوٹوں سے بھرا بیگ مل گیا
آفیسر نے گمشدہ رقم مالک تک پہنچا دی،پولیس آفیسر نے اعلی مثال قائم کر دی

سماجی کارکن رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ امریکی خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔جس لڑکے سے شادی کرنے یہ امریکی خاتون آئی ہیں ا...
31/01/2025

سماجی کارکن رمضان چھیپا نے کہا ہے کہ امریکی خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔

جس لڑکے سے شادی کرنے یہ امریکی خاتون آئی ہیں اس کو مخاطب کر کے رمضان چھیپا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان لڑکے سے کہوں گا کہ وہ آئے اور مسئلہ حل کرے۔

اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، جس کے ساتھ دبئی چلی جاؤں گی۔

امریکی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیاپاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خ...
30/01/2025

امریکی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیا
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیا۔

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، وہ گارڈن میں نوجوان کے فلیٹ کی عمارت سے نکل کر نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کردیا، امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے حوالے کر دیا۔


30/01/2025

بانئ پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے ...
29/01/2025

بانئ پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ صوبے میں بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں۔

بانئ پی ٹی آئی کی بات پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکینِ اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لیے سفارش کرتے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفرز خود کرواتے ہیں، شکایتیں میرے خلاف کرتے ہیں۔


27/01/2025

یہ الیکشن نہیں دھاندلی ہوئی ہے عمران خان اس ملک کا بادشاہ ہے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے ...
27/01/2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے۔


27/01/2025

عمران خان کو 14 سال کی سزا
سزا سارے سیاست دانوں کو ملنی چاہیے،عوامی سروے حیران کن رد عمل

#

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے صارم کے کیس میں تفتیش کے دوران پولیس نے 9 افراد پر شک کا ...
26/01/2025

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے صارم کے کیس میں تفتیش کے دوران پولیس نے 9 افراد پر شک کا اظہار کیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، مشتبہ افراد کے ڈی این اے ہو چکے ہیں، کسی کا بھی نتیجہ نہیں آیا، ڈی این اے کے رزلٹ آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

26/01/2025

25/01/2025

کوّے کی آواز نکالنے والا انوکھا انسان
اس نوجوان کی کیا کہانی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں

25/01/2025

24/01/2025


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کمیشن بن جاتا تو معاملات آگے بڑھ سکتے تھے۔...
24/01/2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کمیشن بن جاتا تو معاملات آگے بڑھ سکتے تھے۔

اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل میں سنجیدگی نہیں دکھائی گئی۔


Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GUP SHUP TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GUP SHUP TV:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share