Muhammad Arif

Muhammad Arif Sharing inspiration, faith, and digital creativity. Follow for daily reflections, insights, and creative updates.

07/01/2025

Going Morning & Greetings.
Today is a new day.
Let us contribute maximum

❤️❤️
06/01/2025

❤️❤️

04/01/2025

جب مٹی بھی سونا بن جاتی ہے.

وہ اکثر اپنی ماں سے کہتا تھا
اماں وہ دعا کر ناں
ماں پیار سے پوچھتی. بیٹا کونسی دعا....
وہ کہتا .. کہ اماں وہ دعا جس میں تو کہتی یے ..جا بیٹا تیری پٹھی بھی سیدھی رہے یعنی تیرا الٹا کام بھی فائدہ مند رہے

تیری مٹی بھی سونا بن جائے

وہ کہتا ہے کہ ماں کی اس دعا نے مجھے زندگی میں ایسا سہار دیا کہ ہر مشکل سے اللہ نکال دیتے ہیں.
کل جب یہ واقعہ سن رہا تھا فورا حدیث ذہن میں ائی
کہ صحابی رسول نے پوچھا کہ میرے اچھے حسن سلوک کا زیادہ حقدار کون ہے
فرمایا... تمہاری والدہ. پھر فرمایا تمہاری والدہ...پھر فرمایا تمہاری والدہ.
باربار والدہ کے ساتھ حسن سلوک میں. انسان کا فائدہ ہے
انکی دعا بخت جگا دیتی ہے.

04/01/2025

کسی شاعر کے عجیب الفاظ
*صلی اللہ علیہ وسلم*

سارے عالم کی مٹی میں جلوہ فگن جتنے ذرے ہیں اتنے درود آپﷺ پر
باغ کونین کے سارے اشجار میں جتنے پتے ہیں اتنے درود آپﷺ پر
چشم انساں سے اشکوں کے ٹپکے ہوئے جتنے قطرے ہیں اتنے درود آپﷺ پر
آسماں کے دوشالے میں ٹانکے ہوئے جتنے تارے ہیں اتنے درود آپﷺ پر
ساری تقریر وتحریر انسان میں رب کونین کے سارے قرآن میں
جس قدر حرف ہیں اور ہر حرف کے جتنے نقطے ہیں اتنے درود آپﷺ پر
ذرہ وآفتاب ومہ وکہکشاں رنگ رخسار گل حسن روئے بتاں
میرے کہنے کا مطلب ہے تخلیق کے جتنے جلوے ہیں اتنے درود آپﷺ پر
اے علیمؔ اب خدا سے یہ فریاد ہے اس کو معلوم عصیاں کی تعداد ہے
میرے اعمال نامے کے صفحات پر جتنے دھبے ہیں اتنے درود آپﷺ پر

میرے اللہ مالک اے میرے ربی!جتنی رحمت تیری اور محبت تیری
اتنے سارے کے سارے درود آپﷺ پر
اور سارے ہی سارے سلام آپﷺپر

*اللّٰہمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍم بِعَدَدَ خَلْقِہٖ وَرِضَا نَفْسِہٖ وَزِنَتَہ عَرْشِہٖ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہٖ*
آہااا💦🌹🫀

03/01/2025

میری عمر کے لوگوں کی شادیاں ہو رہی ہیں اور میں یہاں فون کی اسٹوریج کو لے کر پریشان ہوں😊
😂😂

Happy first day of 2025, more positivity and more love and more respect. 🥳🥳🥳❤️
01/01/2025

Happy first day of 2025, more positivity and more love and more respect. 🥳🥳🥳❤️

ان شاءاللہ❤️
01/01/2025

ان شاءاللہ❤️

زندگی رنگین خیالوں کے سِوا کچھ بھی نہیں۔♥️
01/01/2025

زندگی رنگین خیالوں کے سِوا کچھ بھی نہیں۔♥️

31/12/2024

ایک سال اور گزر گیا جس میں تم ایک رات بھی بھوکے نہیں سوئے تو اپنے اس عظیم رب کا شکر ادا کرو
الحمدللہ❤️
❤️❤️

🔥 Stick to the 4F in 2025. 🔥⁣⁣⁣
31/12/2024

🔥 Stick to the 4F in 2025. 🔥⁣⁣⁣

😄😆::::Ten Unknown Facts About  1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich,...
31/12/2024

😄😆
:
:
:
:
Ten Unknown Facts About
1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.
2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.
3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.
4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.
5. Global Presence: BMW is a global automotive Company
6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.
7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.
8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.
9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments.
10. Cultural Impact: BMW's vehicles often become cultural icons, feat

❤️
31/12/2024

❤️

19/12/2024

*تمہيں جينا تو ہر صورت ميں ہے*

پھر کيا يہ ہی اچھا نہيں کے تم پھولوں🌹 کی تجارت کرو
اور تمہارے ارد گرد کی فضا ہميشہ انکی خوشبو سے مہکتی رہے❤

🌟 Believe in Allah, Dream Big, Work Hard, and Success Will Follow 🌟In life, the road to success isn’t always easy, but w...
09/12/2024

🌟 Believe in Allah, Dream Big, Work Hard, and Success Will Follow 🌟

In life, the road to success isn’t always easy, but with a strong foundation of faith, determination, and effort, you can achieve anything you set your heart and mind to. 💫

Believe in Allah: The first step is to trust in the plan He has for you. No matter the obstacles or challenges you face, remember that Allah’s wisdom is greater than our understanding. When you have faith, you'll find strength in the toughest of times.

Dream Big: Don’t limit yourself. Your dreams are the first spark of what’s possible. Let your vision be bold and unapologetic, for Allah is capable of making the impossible possible.

Work Hard: Dreams remain dreams without action. Hard work, consistency, and perseverance are the keys to turning your aspirations into reality. Strive to do your best, and trust that your effort will pay off in ways you may not even expect.

Success Will Come: Success doesn’t always come overnight, but with faith, hard work, and persistence, it will come. Trust in the process, and remember: what is meant for you will never pass you by.

🌿 Keep your heart pure, your intentions sincere, and your efforts relentless. Allah will guide you every step of the way. ✨

Allah is with you when sabr (patience) is in you. For indeed, Allah is with the patient. — Quran 2:153Allah will give yo...
01/12/2024

Allah is with you when sabr (patience) is in you. For indeed, Allah is with the patient. — Quran 2:153

Allah will give you more when shukr (gratefulness) is in you. For He says, when you are grateful, I will give you more. — Quran 14:7

And Allah loves you when tawakkul (reliance upon Him) is in you. For indeed, Allah loves those who rely (upon Him). — Quran 3:159

23/11/2024

سیرت خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ ﷺ

قسط نمبر #1️⃣1
عنوان: زم زم کی کھدائی

حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ١۲ بیٹے تھے - ان کی نسل اسقدر ہوئی کے مکہ مکرمہ میں نہ سما سکی اور پورے حجاز میں پھیل گئی - ان کے ایک بیٹے قیدار کی اولاد میں عدنان ہوئے - عدنان کے بیٹے معد اور پوتے کا نام نزار تھا - نزار کے چار بیٹے تھے - ان میں سے ایک کا نام مضر تھا - مضر کی نسل سے قریش بن مالک پیدا ہوئے" یہ فہر بن مالک بھی کہلائے - قریش کی اولاد بہت ہوئی - ان کی اولاد مختلف قبیلوں میں بٹ گئی - ان کی اولاد سے قصیّ نے اقتدار حاصل کیا - قصیّ کے آگے تین بیٹے ہوئے - ان میں سے ایک عبد مناف تھے جن کی اگلی نسل میں ہاشم پیدا ہوئے -
ہاشم نے مدینہ کے ایک سردار کی لڑکی سے شادی کی " ان کے یہاں ایک لڑکا پیدا ہوا " اس کا نام شیبہ رکھا گیا - یہ پیدا ہی ہوا تھا کہ ہاشم کا انتقال ہوگیا- ان کے بھائی مطلّب مکہ کے حاکم ہوئے - ہاشم کا بیٹا مدینہ منورہ میں پرورش پاتا رہا " جب مطلّب کو معلوم ہوگیا کہ وہ جوان ہوگیا ہے تو بھتیجے کو لینے کے لیے خود مدینہ گئے - اسے لیکر مکہ مکرمہ پہنچے تو لوگوں نے خیال کیا یہ نوجوان ان کا غلام ہے - مطلّب نے لوگوں کو بتایا " یہ ہاشم کا بیٹا اور میرا بھتیجا ہے " اس کے باوجود لوگوں نے اسے مطلّب کا غلام ہی کہنا شروع کردیا - اس طرح شیبہ کو عبدالمطلب کہا جانے لگا - انہیں عبدالمطلب کے یہاں ابوطالب حمزہ, عبّاس, عبداللہ, ابولہب, حارث, زبیر, ضرار, اور عبدالرحمن پیدا ہوئے- ان کے بیٹے عبداللہ سے ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پیدا ہوئے۔
عبدالمطلب کے تمام بیٹوں میں حضرت عبداللہ سب سے زیادہ خوبصورت اور سب سے زیادہ پاکدامن تھے - عبدالمطلب کو خواب میں زمزم کا کنواں کھودنے کا حکم دیا گیا " یعنی حضرت اسماعیل علیہ السلام کے کنویں کو, اس کنویں کو قبیلہ
جرہم کے سردار مضاض نے پاٹ دیا تھا - قبیلہ جرہم کے لوگ اس زمانہ میں مکہ کے سردار تھے " بیت اللہ کے نگراں تھے - انہوں نے بیت اللہ کی بے حرمتی شروع کردی - ان کا سردار مضاض بن عمرو تھا " وہ اچھا آدمی تھا اس نے اپنے قبیلے کو سمجھایا کہ بیت اللہ کی بے حرمتی نہ کرو مگر ان پر اثر نہ ہوا " جب مضاض نے دیکھا کہ ان پر کوئی اثر نہ ہوتا تو قوم کو اس کے حال پر چھوڑ کر وہاں سے جانے کا فیصلہ کیا- اس نے تمام مال و دولت تلواریں اور زرہیں وغیرہ خانۂ کعبہ سے نکال کر زمزم کے کنویں میں ڈالدیں اور مٹی سے اسکو پاٹ دیا - کنواں اس سے پہلے ہی خشک ہوچکا تھا-
اب اس کا نام و نشان مٹ گیا - مدتوں یہ کنواں بند پڑا رہا اس کے بعد بنو خزاعہ نے بنو جرہم کو وہاں سے مار بھگایا " بنو خزاعہ اور قصیّ کی سرداری کا زمانہ اسی حالت میں گذرا - کنواں بند رہا یہاں تک کے قصیّ کے بعد عبدالمطلب کا زمانہ آگیا" انہوں نے خواب دیکھا " خواب میں انہیں زمزم کے کنویں کی جگہ دکھائی گئی اور اس کے کھودنے کا حکم دیا گیا-
حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ عبدالمطلب نے بتایا :-
" میں حجر اسود کے مقام پر سورہا تھا کہ میرے پاس ایک آنے والا آیا - اس نے مجھ سے کہا "طیبہ کو کھودو "
میں نے اس پوچھا "طیبہ کیا ہے؟"
مگر وہ کچھ بتائے بغیر چلاگیا - دوسری طرف رات پھر خواب میں وہی شخص آیا " کہنے لگا "برہ کو کھودو "
میں نے پوچھا "برّہ کیا ہے" وہ کچھ بتائے بغیر چلے گیا-
تیسری رات میں اپنے بستر پر سورہا تھا کہ پھر وہ شخص خواب میں آیا - اُس نے کہا " مضنونہ کھودو "
میں نے پوچھا " مضنونہ کیا ہے؟" وہ بتائے بغیر چلا گیا -
اس سے اگلی رات میں پھر بستر پر سورہا تھا کہ وہی شخص پھر آیا اور بولا "زم زم کھودو " میں نے اس سے پوچھا "زم زم کیا ہے؟ " اس بار اس نے کہا:
" زمزم وہ ہے جس کا پانی کبھی ختم نہیں ہوتا, جو حاجیوں کے بڑے بڑے مجموعوں کو سیراب کرتا ہے "
عبدالمطلب کہتے ہیں , میں نے اس سے پوچھا
"یہ کنواں کس جگہ ہے؟ "
اس نے بتایا -
"جہاں گندگی اور خون پڑا ہے, اور کوّا ٹھونگیں مار رہا ہے"
دوسرے دن عبدالمطلب اپنے بیٹے حارث کے ساتھ وہاں گئے - اس وقت ان کے یہاں یہی ایک لڑکا تھا - انہوں نے دیکھا وہاں گندگی اور خون پڑا تھا اور ایک کوّا ٹھونگیں مار رہا تھا, اس جگہ کے دونوں طرف بُت موجود تھے اور یہ گندگی اور خون دراصل ان بتوں پر قربان کئیے جانے والے جانوروں کا تھا, پوری نشانی مل گئی تو عبدالمطلب کدال لے آئے اور کھدائی کے لئیے تیار ہوگئے لیکن اس وقت قریش وہاں آ پہنچے -انہوں نے کہا :
" اللہ کی قسم ہم تمہیں یہاں کھدائی نہیں کرنے دیں گے, تم ہمارے ان دونوں بُتوں کے درمیاں کنواں کھودنا چاہتے ہو جہاں ہم ان کے لئیے قربانیاں کرتے ہیں - "
عبدالمطلب نے ان کی بات سن کر اپنے بیٹے حارث سے کہا :
"تم ان لوگوں کو میرے قریب نہ آنے دو, میں کھدائی کا کام کرتا رہوں گا اس لئیے کہ مجھے جس کام کا حکم دیا گیا ہے میں اس کو ضرور پورا کروں گا- "
قریش نے جب دیکھا کہ وہ باز آنے والے نہیں تو رک گئے - آخر انھوں نے کھدائی شروع کردی - جلد ہی کنویں کے آثار نظر آنے لگے - یہ دیکھ کر انہوں نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور پکار اٹھے
" یہ دیکھو یہ اسماعیل علیہ السلام کی تعمیر ہے "
جب قریش نے یہ دیکھا کہ انہوں نے کنواں تلاش کرلیا تو ان کے پاس آگئے اور کہنے لگے :
"عبدالمطلب اللہ کی قسم " یہ ہمارے باپ اسماعیل علیہ السلام کا کنواں ہے اور اس پر ہمارا بھی حق ہے" اس لئیے ہم اس میں تمہارے شریک ہوں گے -"
یہ سن کر عبدالمطلب نے کہا :
" میں تمہیں اس میں شریک نہیں کرسکتا " یہ مجھ اکیلے کا کام ہے"
اس پر قریش نے کہا :
" تب پھر اس معاملے میں ہم تم سے جھگڑا کریں گے"
عبدالمطلب بولے :
" کسی سے فیصلہ کروالو "
انہوں نے بنوسعد ابن ہزیم کی کاہنہ سے فیصلہ کرانا منظور کیا - یہ کاہنہ ملک شام کے بالائی علاقے میں رہتی تھی - آخر عبدالمطلب اور دوسرے قریش اس کی طرف روانہ ہوئے - عبدالمطلب کے ساتھ عبدمناف کے لوگوں کی ایک جماعت تھی -
جبکہ دیگر قبائل قریش کی بھی ایک ایک جماعت ساتھ تھی - اس زمانہ میں ملک حجاز اور شام کے درمیان ایک بیابان میدان تھا , وہاں کہیں پانی نہیں تھا - اس میدان میں ان کا پانی ختم ہوگیا - سب لوگ پیاس سے بے حال ہوگئے, یہاں تک کہ انہیں اپنی موت کا یقین ہوگیا - انہوں نے قریش کے دوسرے لوگوں سے پانی مانگا لیکن انہوں نے پانی دینے سے انکار کردیا - اب انہوں نےادھر ادھر پانی تلاش کرنے کا ارادہ کیا -
عبدالمطلب اٹھ کر اپنی سواری کے پاس آئے, جوں ہی ان کی سواری اٹھی, اس کے پاؤں کے نیچے سے پانی کا چشمہ ابل پڑا - انہوں نے پانی کو دیکھ کر اللہ اکبر کا نعرہ لگایا - پھر عبد المطلب سواری سے اتر آئے - سب نے خوب سیر ہوکر پانی پیا اور اپنے مشکیزے بھر لیے - اب انہوں نے قریش کی دوسری جماعت سے کہا:"آؤ تم بھی سیر ہوکر پانی پی لو -" اب وہ بھی آگے آئے اور خوب پانی پیا - پانی پینے کے بعد وہ بولے:
" اللہ کی قسم.... اے عبدالمطلب! یہ تو تمہارے حق میں فیصلہ ہوگیا - اب ہم زمزم کے بارے میں تم سے کبھی جھگڑا نہیں کریں گے - جس ذات نے تمہیں اس بیابان میں سیراب کردیا، وہی ذات تمہیں زمزم سے بھی سیراب کرے گا، اس لیے یہیں سے واپس چلو -"
اس طرح قریش نے جان لیا کہ اللہ تعالیٰ عبدالمطلب پر مہربان ہے، لہٰذا ان سے جھگڑنا بے سود ہے اور کاہنہ کے پاس جانے کا کوئی فائدہ نہیں ، چنانچہ سب لوگ واپس لوٹے -
واپس اکر عبدالمطلب نے پھر کنویں کی کھدائی شروع کی - ابھی تھوڑی سی کھدائی کی ہوگی کہ مال، دولت، تلواریں اور زرہیں نکل آئیں - اس میں سونا اور چاندی وغیرہ بھی تھی - یہ مال ودولت دیکھ کر قریش کے لوگوں کو لالچ نے آگھیرا - انہوں نے عبدالمطلب سے کہا :
"عبدالمطلب! اس میں ہمارا بھی حصہ ہے -"
ان کی بات سن کر عبدالمطلب نے کہا :
"نہیں ! اس میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ، تمہیں انصاف کا طریقہ اختیار کرنا چاہیے - آؤ پانسو کے تیروں سے قرعہ ڈالیں -"
انہوں نے ایسا کرنا منظور کرلیا - دو تیر کعبے کے نام سے رکھے گئے، دو عبدالمطلب کے اور دو قریش کے باقی لوگوں کے نام کے.... پانسہ پھینکا گیا تو مال اور دولت کعبہ کے نام نکلا، تلواریں اور زرہیں عبدالمطلب کے نام اور قریشیوں کے نام کے جو تیر تھے وہ کسی چیز پر نہ نکلے - اس طرح فیصلہ ہوگیا - عبدالمطلب نے کعبے کے دروازے کو سونے سے سجا دیا -
زمزم کی کھدائی سے پہلے عبدالمطلب نے دعا مانگی تھی کہ اے اللہ! اس کی کھدائی کو مجھ پر آسان کردے، میں اپنا ایک بیٹا تیرے راستے میں ذبح کروں گا - اب جب کہ کنواں نکل آیا تو انہیں خواب میں حکم دیا گیا -
"اپنی منت پوری کرو، یعنی ایک بیٹے کو ذبح کرو -"

🌟 Alhamdulillah! Al-Aziz Islamic Institute successfully hosted the "Khatm-e-Nabuwwat Quiz" program, with over 100+ parti...
21/11/2024

🌟 Alhamdulillah! Al-Aziz Islamic Institute successfully hosted the "Khatm-e-Nabuwwat Quiz" program, with over 100+ participants joining online. The quiz focused on the "Khatm-e-Nabuwwat" section from the book Aaina Qadianiat, and all participants prepared with great enthusiasm and answered the questions confidently. 🌟

Now, Al-Aziz Islamic Institute is organizing the "Seerat-un-Nabi (PBUH) Quiz"! 📚✨

🗓 Date: 29th December 2024
⏰ Last Date for Registration: 28th December 2024
💰 Fee: Absolutely Free!
🎓 Certificate: Provided to all participants
📖 Book: Seerat-un-Nabi (Qadam ba Qadam)

🎁 Prizes:
🥇 1st Position: 3000 PKR
🥈 2nd Position: 2000 PKR
🥉 3rd Position: 1000 PKR

Don't miss out on this amazing opportunity! Participate in this exciting quiz and stand a chance to win great prizes! 🤩

🔗 Register Now and Secure Your Spot!
Contact Us: https://wa.me/923418553992
Registration Link: https://forms.gle/CS5MPHJZnRhbBac26
Book Link: https://tinyurl.com/SEERAT-UN-NABI-QADAMBAQADAM-01
Learn About Al Aziz: https://alazizedu.com/about-us/

06/11/2024

کل الحمدللہ ختم نبوت کی دوسری کلاس میں 30 میں سے 8 سوالات مکمل ہوگئے۔
کل کی کلاس میں ظلی اور بروزی نبی وغیرہ اصطلاحات اور لاہوری گروپ کی وضاحت تفصیل سے حضرت مولانا محمد رضوان قاسمی صاحب نے فرمائی۔
طلباء العزیز نے آخر میں سوالات بھی کئے۔
تیسری کلاس ان شاءاللہ 8 نومبر بروز جمعہ کو رات 9:30 بجے ہوگی۔

*کورس میں شامل ہونے کے لیے اس گروپ کو جوائن کریں*

Address

F. B Area Hussainabad Karachi
Karachi
0000

Website

https://about.me/iammuhammadarif

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Arif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Arif:

Videos

Share