Gradsy News

Gradsy News Gradsy News channel for the young and urbane. Gradsy News Live stream covers a range of topics from
(1)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پولیس حکام نے اسٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے اور اسٹیڈیم کے ارد گرد لڑائی کے الزام ...
09/09/2022

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پولیس حکام نے اسٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے اور اسٹیڈیم کے ارد گرد لڑائی کے الزام میں 97 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے دیگر حصوں سے 117 افراد کو گرفتار کیا گیا جو پاکستانی کرکٹ شائقین کے خلاف تشدد میں ملوث تھے۔

رپورٹس کے مطابق، کل 391 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر تاحیات پابندی کے ساتھ بھاری جرمانے اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

افغانستان کے کرکٹ شائقین نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی، پاکستانی شائقین پر کرسیاں پھینکیں اور بدھ کے روز ایشیا کپ کے سپر 4 میچ میں پاکستان کے ہاتھوں آخری اوور میں شکست کے بعد اسٹیڈیم کے احاطے کے باہر بکھرے ہوئے مٹھی بھر لڑائیوں میں ملوث رہے جس نے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ایشیا کپ سپر 4 میں پاکستان کے ہاتھوں آخری اوور میں شکست کے بعد متحدہ عرب امارات کے شارجہ میں بدصورت مناظر دیکھنے میں آئے جب ناراض اور مایوس افغانستان کے کرکٹ شائقین نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی، پاکستانی شائقین پر کرسیاں پھینکیں اور اسٹیڈیم کے احاطے کے باہر بکھری مٹھی لڑائیوں میں ملوث رہے۔ بدھ کو ہونے والا میچ جس نے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔



محکمہ سکولز ایجوکیشن سندھ کے تحت کام کرنے والے پرائیویٹ اداروں کے ڈائریکٹوریٹ انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن نے نجی سکولوں میں خ...
09/09/2022

محکمہ سکولز ایجوکیشن سندھ کے تحت کام کرنے والے پرائیویٹ اداروں کے ڈائریکٹوریٹ انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن نے نجی سکولوں میں خصوصی یونیفارم اور سٹیشنری کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، سکولوں کو صرف لوگو اور اسٹیکرز فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو کتابوں پر چسپاں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ والدین اور طلباء کی بارہا شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔



ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے ...
09/09/2022

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 700 روپے ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 728 روپے اضافے سے ایک لاکھ 30 ہزار 58 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1721 ڈالر فی اونس ہے۔



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا ...
09/09/2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، یہ لوگ مایوس ہوکر مائنس ون فارمولا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھاکہ کل گوجرانوالا جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک کے پہلے فیز کا آخری جلسہ ہوگا اور اس جلسے میں اگلے اہم مرحلے کا اعلان کروں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ امپورٹڈحکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، قوم پی ٹی آئی کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے اور یہ لوگ مایوس ہوکر مائنس ون فارمولا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔



ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح می...
09/09/2022

ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی شرح 42.70 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 297 روپے مہنگا ہوکر 3 ہزار 84 روپے کا ہوگیا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے، انڈے 8 روپے 98 پیسے فی درجن، دال مونگ 6 روپے 41 پیسے، دال چنا 4 روپے، دال ماش 3 روپے 29 پیسے مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چائےکی پتی، دہی، دودھ، ڈبل روٹی، آلو، لہسن، بیف، مٹن اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی اور پیاز 73 روپے فی کلو سستی ہوئی، اس کے علاوہ ٹماٹر14 روپے46 پیسے فی کلو ، کیلا 2 روپے 46 پیسے فی درجن اور گھی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 98 پیسے کمی آئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے باوجود ملک میں ڈالر کی قیمت قابو میں نہیں آرہی۔ملک میں آج بھی ڈالر کی قد...
09/09/2022

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے باوجود ملک میں ڈالر کی قیمت قابو میں نہیں آرہی۔

ملک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 76 پیسے اضافے کے بعد 228.18 روپے ہوگیا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ڈالر انٹر بینک میں 9.20 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوکر 234.50 روپے ہے۔



ملک میں ڈالر کی قدر  میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور  آج بھی انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک...
08/09/2022

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 225 روپے 42 پیسےکا ہوگیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا تھا اور تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کی بندش پر ڈالرکا بھاؤ 223 روپے 42 پیسے تھا۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے 44 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شارجہ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے...
08/09/2022

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شارجہ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز میں حالیہ برسوں میں ہنگامہ آرائی کے واقعات ہوئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کا افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ 2019 میں لیڈز میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی، دبئی میں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی افغانستان کے خلاف میچ میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔

حالیہ ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والے افغانستان کے خلاف میچ میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستانی فینز کے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے ناخوش ہے اور پی سی بی نے سخت الفاظ میں احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ مختلف اجلاسوں میں معاملے کو اٹھائے گا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق فینز کے ساتھ تین مرتبہ ناخوشگوار واقعات رونما ہوئے جو ناقابل برداشت ہیں، فینز کو غیر محفوظ نہیں بنا سکتے، ان کی حفاظت کے لیے پی سی بی اقدامات کا مطالبہ کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متعلقہ حکام کو لکھے گئے خط میں کہا جائے گا کہ پاکستان کے میچز میں ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔



پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے...
08/09/2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئےکرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے؟

جاوید میانداد نے مزید کہا کہ پاکستان کی جیت پرخوشی لیکن جن سےجیتےان سےبہت مایوسی ہوئی، افغانستان کےکھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا، افغانستان کو لانے اورکھلانے والے ہم تھے، افغان کھلاڑیوں نےکرکٹ کم کھیلی ہےلیکن ابھی سے ان کےدماغ خراب ہیں، انہوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، میں نےخود ان کی کوچنگ کی۔

سابق کپتان نے کہا کہ ابھی آپ کی کرکٹ کچھ بھی نہیں،کرکٹ سیکھو اور کرکٹر بنو۔

جاوید میانداد نے کہا کہ بابراعظم کو رنز کی فکر نہیں کرنی چاہیے، پچ پر وقت لیں، سنگل اور ڈبلز کیلئے جائیں رنز خود بخود بننا شروع ہوجائیں گے۔



ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کیخلاف فاسٹ بولر نسیم شاہ کے دو چھکوں پر اداکار مومن  ثاقب بھی جذباتی ہو گئے اور  اسٹیڈیم می...
08/09/2022

ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کیخلاف فاسٹ بولر نسیم شاہ کے دو چھکوں پر اداکار مومن ثاقب بھی جذباتی ہو گئے اور اسٹیڈیم میں نسیم شاہ کے لیے دلچسپ گفتگو کی۔

میچ کے بعد اسٹیڈیم سے مومن ثاقب کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں جذبات میں نسیم شاہ کو کہیں جان اور کہیں شہزادہ کہتے دیکھا گیا۔

مومن ثاقب نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آخری اوور میں نسیم شاہ نے دو چھکے مار دیے، نسیم شاہ ہماری جان ہے، نسیم شاہ ہمارا شہزادہ ہے۔

جذبات میں مومن ثاقب نے نسیم شاہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ نسیم شاہ کو میری طرف سے میرا گردہ بھی۔

مومن ثاقب کا کہنا تھا کہ شارجہ میں جاوید میانداد کے بعد چھکے مارنے والا نسیم شاہ ہمیشہ یاد رہے گا، نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی تھی ، یہ نسیم میانداد ہے۔



قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور  راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے  افغانستان کی شکست کو غرور و تکبر کا نتیجہ قرار  دے دیا۔ ...
08/09/2022

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے افغانستان کی شکست کو غرور و تکبر کا نتیجہ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں شعیب اختر نے آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان ہونے والے تلخ جملوں کے تبادلوں پر افغان ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا، ساتھ ہی ایک بیان میں افغان شائقین کی جانب سے پاکستانی شائقین پر حملے پر بھی بات کی۔

شعیب اختر نے ویڈیو بیان میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ اس نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

ساتھ ہی شعیب اختر نے افغان ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ’ ہم بطور قوم افغانستان کو لاڈ کرتے ہیں، پیار کرتے ہیں، سپورٹ کرتے ہیں کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، ہم نے ہر برے وقت میں آپ کو سپورٹ کیا لیکن یہ کیا طریقہ ہے کہ آپ آصف علی کو آؤٹ کرکے دھکا مار رہے ہو، بدتمیزی کر رہے ہو، پھر دوسرا بندہ بھی آکر آصف کو دھکا مارتا ہے، آپ کرکٹ کھیلو، جوش دکھاؤ لیکن بدتمیزی نہ کرو،آپ دھکے مار رہےہو اور گالیاں دے رہے ہو، یہ بدتمیزی برداشت نہیں ہو گی، اسی لیے اللہ نے بھی آپ کو سزا دی، آپ نے غرور کیا یہی وجہ تھی کہ اللہ نے آپ کی ٹیم کو ذلیل کیا۔

دوسری جانب شعیب اختر نے افغانیوں کے ہاتھوں پاکستانیوں پر حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’افغانی ایسی حرکتیں کر رہے ہیں، اِنہوں نے ماضی میں بھی متعدد بار ایسا کیا ہے، کرکٹ ایک کھیل ہے اور اسے بطور کھیل ہی لیا جانا چاہیے، اگر آپ لوگ کھیل کے شعبے میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی عوام اور کھلاڑیوں، دونوں کو ہی کچھ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے‘۔



ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ آخری اوورز تک سنسنی خیز رہا لیکن نسیم شاہ کے دو لگات...
08/09/2022

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ آخری اوورز تک سنسنی خیز رہا لیکن نسیم شاہ کے دو لگاتار چھکوں نے جہاں افغانستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا وہی انڈین ٹیم کی ایشیا کپ میں واپسی کی امید پر بھی پانی پھر گیا۔

افغانستان کرکٹ ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود پاکستان کے ہاتھوں شکست پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائی اور افغان کھلاڑی اسٹیڈیم میں ہی گلے مل کر روپڑے۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی جہاں افغانستان سے فتح کے بعد اسٹیڈیم میں جشن کے لیے بھاگے چلے آئے وہیں افغانستان کے کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

افغان وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز اور فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کو روتے دیکھا گیا جبکہ کھلاڑی نوین الحق نے اس موقع پر فاروقی کو دلاسہ دینے کے لیے انھیں گلے بھی لگایا، محمد نبی بھی مایوس سے نظر آئے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا کر کے تاریخی فتح سمیٹی۔



چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔عمران خان کا عدالت میں ص...
08/09/2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عمران خان کا عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہو۔

صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ عدالت میں ججز کے سامنے معافی مانگیں گے جس پر عمران خان کا کہنا تھا آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔

گرفتاری سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔

صحافیوں کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا باقی باتیں بعد میں کریں گے، ایسا نہ ہو کہ ججز کو پریشانی ہو، مجھے تو عدالت آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے۔

یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔



ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارتی سورماؤں کو پاکستان سے شکست ہضم نہ ہوئی اور شکست خوردہ بھارتی ٹیم حیلے بہانے تل...
08/09/2022

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارتی سورماؤں کو پاکستان سے شکست ہضم نہ ہوئی اور شکست خوردہ بھارتی ٹیم حیلے بہانے تلاش کرتی رہی۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد بھارتی ٹیم میچ ریفری کے پاس شکایت لیے پہنچ گئی بھارت نے شکست کا ملبہ جیتی ہوئی ٹیم پر ڈالنے کی کوشش کی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ میں خلل پیدا کیا۔

بھارتی ٹیم کا کہنا ہے کہ محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑی جان بوجھ کر میچ روکتے رہے ، میچ رکنے سے ہمارا فوکس اور مومینٹم بدلنے کی کوشش کی گئی۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی، میچ میں کیپنگ کے دوران محمد رضوان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تاہم محمد رضوان نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی جبکہ اس دوران فزیو اور باہر سے کھلاڑی محمد رضوان کے پاس آتے رہے۔

جس پر بھارتی ٹیم کو پاکستان کی شکست ہضم نہ ہو ئی یہی وجہ ہے کہ بھارتی ٹیم اسے کھیل میں خلل قرار دے رہی ہے۔



ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے میچ سے قبل کابل پولیس نے شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری کردی۔ایشیا کپ میں پاکستان اور...
07/09/2022

ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے میچ سے قبل کابل پولیس نے شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری کردی۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم میچ ہے اور اس میچ پر بھارت سمیت سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

اہم میچ سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس کے ترجمان خالد زادران نے شہریوں کیلئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغان ٹیم کی جیت کی صورت میں ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہےکہ سری لنکا سے بھارت کی ہار کی ایک وجہ اس کی  پاکستان کے ہاتھوں شکست ب...
07/09/2022

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہےکہ سری لنکا سے بھارت کی ہار کی ایک وجہ اس کی پاکستان کے ہاتھوں شکست بھی ہے۔

انضمام الحق کا کہنا ہےکہ پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم دباؤ میں ہے، سری لنکا کےخلاف میچ میں بھی بھارتی ٹیم دباؤ میں نظرآئی۔

انضمام الحق نے سری لنکن ٹیم کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ایشیا کپ میں سری لنکا نے سب سے اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان بھی بہتر کرکٹ کھیل رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت کو سری لنکا نے 6 وکٹ سے شکست دی جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

بھارت دو میچز میں ایک بھی پوائنٹ نہ لے سکا جبکہ افغانستان ایک میچ کھیلا اور اس میں ناکام ہوا۔



ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارتی ٹیم سری لنکا سے شکست کے بعد اسٹیڈیم میں ہی نہیں بلکہ میچ کے بعد بھی خاصی افسرد...
07/09/2022

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارتی ٹیم سری لنکا سے شکست کے بعد اسٹیڈیم میں ہی نہیں بلکہ میچ کے بعد بھی خاصی افسردہ سی نظر آئی۔

بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم سے گاڑی میں بیٹھنے تک کے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو گاڑی میں افسردہ سی کیفیت میں چڑھتے دیکھا گیا۔

نہ ہی بھارتی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں شائقین نظر آئے اور نہ ہی کھلاڑیوں کے چہرے پر خوشی کے آثار دکھائی دیے، چند شائقین کرکٹ جو کہ اسٹیڈیم کے باہر کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے موجود تھے انھوں نے کھلاڑیوں کو دیکھ کر آوازیں لگائیں تاہم کوہلی اور چند ایک کھلاڑیوں کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی نے شائقین سے نظریں ملانا مناسب نہ سمجھا۔

ویڈیو میں ایک شائقین کو روہت کو آوازیں لگاتے دیکھا جا سکتا ہے لیکن روہت شرما کسی سے بظاہر کوئی ردعمل دیے بغیر کسی شخص سے باتیں کرتے رہے اور بس میں سوار ہو گئے۔

بعد ازاں ارشدیپ سے متعلق ایک شائقین نے کیچ چھوڑنے پر آواز کسی تو وہاں موجود ایک شخص آواز لگانے والے شخص پر برس پڑا اور کہا کہ کیوں کر رہے ہو؟ انڈیا کا کھلاڑی ہے کیسے کہہ سکتے ہو؟ تاہم سکیورٹی پر مامور اہلکار نے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔



قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حال ہی میں بابر  اعظم سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔محم...
07/09/2022

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حال ہی میں بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم 1100 سے زائد دن تک پہلے نمبر پر رہنے کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ہوتا‘۔

محمد رضوان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ میری پہلی پوزیشن کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کی ہی بادشاہت سمجھا جائے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے مزید لکھا کہ کپتان اور میں الگ نہیں ہیں، ہم سب ایک ہیں، آپ سب لوگوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ۔



چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ کیس سے متعلق جواب جمع کرا دیا۔عمران خان کی جانب سے ا...
07/09/2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ کیس سے متعلق جواب جمع کرا دیا۔

عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بلا جواز اور بے بنیاد ہے، درخواست گزار اور اسپیکر کا ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے اور سیاسی مقاصد کے لیے کیس بنایا گیا ہے، توشہ خانہ ریفرنس اختیارات کا ناجائز استعمال اور آئینی اختیارات کی توہین ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنا ہی غیر قانونی ہے، ریفرنس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے اور نہ وہاں قابل سماعت ہے، توشہ خانہ تحائف کو اثاثوں میں کبھی نہیں چھپایا، تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ میں متعلقہ سیکشن 137 کے تحت نااہلی یا جرمانے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن 63 ٹو کے تحت ریفرنس کا تعین نہیں کر سکتا، اثاثوں کی تفصیلات غلط ہونے پر الیکشن کمیشن 120 دن کے اندر کارروائی کر سکتا ہے، اس کیس پر اب کارروائی نہیں ہو سکتی۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن رکن کو 62 ون ایف کے تحت نااہل نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے، وہ 62 ون ایف کے تحت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا اور اسپیکر بھی ایسا کوئی ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھیج سکتا۔

عمران خان کا جواب میں کہنا ہے کابینہ ڈویژن کے آفس میمورینڈم کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع ہوں گے اور 30 ہزار روپے مالیت تک کا تحفہ وصول کرنے والا بغیر ادائیگی کے رکھ سکتا ہے، 30 ہزار روپے مالیت سے زائد کے تحائف کو 50 فیصد ادائیگی کے بعد لیا جا سکتا ہے۔



ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج یکدم کمی ہوئی ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ 3 کاروباری دنوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ...
07/09/2022

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج یکدم کمی ہوئی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ 3 کاروباری دنوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونےکابھاؤ 901 روپےکم ہوکر 1 لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہے۔

عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہے۔



اسلام آباد: جاپان نے پاکستان میں تباہ کن سیلابی صورت حال  کے دوران متاثرین اور بحالی کے کاموں کے لیے 7 ملین امریکی ڈالر ...
06/09/2022

اسلام آباد: جاپان نے پاکستان میں تباہ کن سیلابی صورت حال کے دوران متاثرین اور بحالی کے کاموں کے لیے 7 ملین امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے لیے ہنگامی امداد سے متعلق منصونے کا اعلان جاپانی وزیر برائے امور خارجہ ہیاشی یوشیماسا نے کیا۔ علاوہ ازیں پاکستان میں جاپانی سفیر واڈا میتسوہیرو نے کہا ہے کہ میں حکومتِ جاپان پاکستانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، اس کے علاوہ اہم انفرا اسٹرکچر اور وسیع پیمانے پر نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے۔ قدرتی آفت سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ ریسپانس پلان 2022 کے ایک حصے کے طور پر ہم اجتماعی اور مربوط کارروائیوں کے ذریعے اپنی امداد میں توسیع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر صحت، خوراک،غذا، پانی ،صفائی ستھرائی اور پناہ گاہوں سمیت دیگر ہنگامی ضروریات کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔



اسلام آباد: ملک بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح وفاقی دا...
06/09/2022

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ مساجد میں فوج کے شہدا کے لیے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئی جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی
یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ کی 5 خواتین اہلکاروں سمیت 60 جوانوں نے شرکت کی۔

جی ایچ کیو میں تقریب منسوخ

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے جی ایچ کیو میں منعقد کی جانے والی 6 ستمبر کی تقریب منسوخ کردی گئی تھی۔





PakAirForce

دبئی سے کراچی آنے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز میں دوران سفر دو کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری ہونے کی واردات پر متعلق...
06/09/2022

دبئی سے کراچی آنے والی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز میں دوران سفر دو کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری ہونے کی واردات پر متعلقہ اداروں نے سر جوڑ رکھے ہیں تاہم کوشش کے باوجود واردات کا سراغ نہیں مل سکا۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے 4 ستمبر کی سہہ پہر چار بجے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 335 کراچی پہنچی تو مسافر محمد مونس نے جہاز کے بالا خانے میں رکھے گئے سامان سے 1542 گرام سونا چوری ہونے کی نشاندہی کی اور واردات کے بارے میں ائیرلائن کے عملے کو فوری طور پر آگاہ کیا۔

جہاز کے عملے نے طیارے کے دروازے بند رکھے اور فوری طور پر کراچی ائیرپورٹ کے سکیورٹی حکام کو آگاہ کیا۔

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے جناح ٹرمینل پر طیارے کے تمام مسافروں اور ان کے سامان کی سو فیصد اسکیننگ کی تاہم سونا برآمد نہیں ہو سکا۔

حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز کے عملے نے جہاز اور اس کے عملے کی بھی مکمل تلاشی لی مگر سونے کا سراغ نہیں مل سکا۔

پاکستان کسٹم ذرائع کے مطابق کراچی سے نورتن جیولرز کی جانب سے قانونی طریقے سے امپورٹ کیے گئے زیورات کی نصف قیمت سونے کی شکل میں واپس لائی جا رہی تھی جس کی کسٹم حکام کو پیشگی اطلاع کی گئی تھی۔

ائیر پورٹ پولیس کے مطابق واردات کی اطلاع ملی ہے تاہم فضا میں ہونے والی واردات ائیرپورٹ تھانے کا علاقہ نہیں ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر مسافر کی جانب سے سونا ڈکلیئر کیا گیا تھا جس کی دستاویزات بھی مسافر کے پاس موجود ہیں، پاکستان کسٹمز نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ پراسرار واردات ممکنہ طور پر دبئی ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت ہوئی، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے مزید دو مقامات پرکٹ لگا دیے گئے، جس سے سیہون ائیرپورٹ زیر آب آگیا۔پانی کی س...
06/09/2022

منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے مزید دو مقامات پرکٹ لگا دیے گئے، جس سے سیہون ائیرپورٹ زیر آب آگیا۔

پانی کی سطح میں اب بھی کمی نہیں آسکی ہے جس کے باعث سیہون شہر اور سعید آباد کے لیے خطرہ برقرار ہے۔

جھیل سے نکلنے والا پانی سیہون ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے سے ٹکرانے لگا ہے، سیہون ائیرپورٹ بھی ڈوب گیا اور وزیراعلیٰ سندھ کا آبائی گاؤں باجارا بھی زیر آب آگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق منچھر جھیل بند آرڈی 54 اور 52 سے پانی کا اخراج جاری ہے، پانی پانچوں یونین کونسلوں کی حدود میں داخل ہوگیا ہے، یونین کونسل بوبک اور جعفرآباد مکمل زیر آب ہیں، متاثرہ دیہات کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل میں پانی کی سطح کم نہیں ہوئی، لاڑکانہ سیہون بند پرپانی کی کمی کے بعد کٹ لگا کر منچھر جھیل کے پانی کو راستہ دیا جائے گا۔

ادھر منچھرجھیل زیرو پوائنٹ پر 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا ہے، شگاف پڑنےسے پانی یونین کونسل واہڑ کی جانب بڑھنے لگا ہے، بند پر موجود 2 پولیس اہلکار بہہ گئے، مقامی افراد پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جوہی اور میہڑ کے رنِگ بندوں کی مضبوطی کا کام جاری ہے، دادو کے سیم نالے میں کالی موری کےمقام پر کمزوربند میں دراڑیں پڑنے لگیں، بند کو مضبوط کرنے کا کام جاری ہے۔

ادھر بدین کی 'پران' ندی میں 6 روزبعد دوبارہ شگاف پڑگیا, 30سےزائد ڈوبے دیہات میں پانی کی سطح مزیدبڑھ گئی, لوگوں کا گھربار، قیمتی سامان ،فصلیں سب برباد ہوگیا، لوگ بچا ہوا سامان چھتوں پرچھوڑ کرمحفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔



کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایک بار پھر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔غی...
06/09/2022

کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایک بار پھر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کیلئے ڈی جی ایس بی سی اے نے اپنی سربراہی میں سپروائزری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سپروائزری کمیٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

سپر وائزری کمیٹی 9 ممبرز پر مشتمل ہوگی۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق ایس بی سی اے کی سپروائزری کمیٹی شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کو مانیٹر کرے گی۔

کمیٹی کے سیکریٹری ایس بی سی اے کے افسر ریحان خان ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈائریکٹر ڈیمولیشن، متعلقہ ڈسٹرکٹ کا ڈائریکٹر، ڈائریکٹر ویجیلینس، ڈائریکٹر جنرل کمپلینٹ سیل، پی آر او افسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاء ہیں۔ کمیٹی نویں ممبر کے طور پر ایس بی سی اے کے کسی بھی افسر کی خدمات حاصل کر سکتی ہے۔

کراچی: سپروائزری کمیٹی ہر 15 دن میں شہر میں کی گئی کارروائیوں کے حوالے سے وزیر بلدیات کو اگاہ کرے گی۔

سپروائزری کمیٹی شہر میں ہونے والی تمام غیر قانونی تعمیرات اور اس کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو بھی مانیٹر کرے گی۔ کمیٹی سیکریٹری ڈسٹرکٹ اور سپروائزری کمیٹی کے درمیان تعاون کرے گی۔

واضح رہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز ہر ہفتے اپنے ڈسٹرکٹ میں کی جانے والی کارروائیوں سے کمیٹی کو اگاہ کریں گے۔ جب کہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز، پلاٹ اونر اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



06/09/2022

ہم 6 ستمبر کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔





PakAirForce

ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے  یوم دفاع پاکستان کے مو...
06/09/2022

ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبرتمام مشکلات سےمادر وطن کےدفاع کے لیے پاک افواج کےغیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، آزادی اور امن شہداکی بے مثال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔



لیجنڈری جنگی ہیرو ایم ایم عالم کا ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے پانچ جنگی طیاروں کو مار گرانے کا ریکارڈ ناقابل شکست...
06/09/2022

لیجنڈری جنگی ہیرو ایم ایم عالم کا ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے پانچ جنگی طیاروں کو مار گرانے کا ریکارڈ ناقابل شکست ہے۔

عالم، جسے 'لٹل ڈریگن' کے نام سے جانا جاتا ہے، F-86 سبری کا پائلٹ کرتے ہوئے، 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور فضائی لڑائی میں مجموعی طور پر نو جنگی طیارے مار گرائے۔

ایم ایم عالم پی اے ایف کے لیے پہلے فائٹر پائلٹ تھے، جو کراچی کے پی اے ایف میوزیم کے ہال آف فیمرز کی فہرست میں سرفہرست تھے۔ نجی نیوز چینل نے رپورٹ کیا کہ عالم کو پاکستان کے لیے ایک قومی ہیرو کے طور پر سمجھا جاتا ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ 1965 کی جنگ میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے انھیں ستارہ جرات اور بار میڈل سے بھی نوازا گیا۔

جنگی ہیرو 6 جولائی 1935 کو کلکتہ، بھارت میں پیدا ہوئے اور 11 بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ ان سے پہلے ان کے خاندان میں کوئی بھی فوج کا حصہ نہیں رہا تھا اور درحقیقت وہ اپنے والد کی مرضی کے خلاف مسلح افواج میں شامل ہوا تھا۔

1965 میں، جب بھارت نے دھند کی اندھیری رات کے آخری حصے میں جنگ شروع کی، عالم جو کہ اسالٹس میراج III کے پہلے سکواڈرن کے پہلے کمانڈنگ آفیسر تھے، اپنا F-86 سیبر جیٹ طیارہ AIM-9 سائیڈ ونڈر میزائلوں سے لیس لے کر آسمانوں پر اڑ گئے۔ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے سرگودھا کا۔
یہاں، ایم ایم عالم نے F-86 پر ہاکر ہنٹر کی برتری کے باوجود نو ہندوستانی فائٹر جیٹ طیاروں 'ہاکر ہنٹرز' کو فضائی مقابلے میں مار گرا کر ناقابل فراموش تاریخ رقم کی۔ اس نے گولی مار کر تیس سیکنڈ میں پانچ ہندوستانی طیارے گرا کر ناقابل شکست عالمی ریکارڈ قائم کیا۔



*حیدرآباد : منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے جس سے شگاف پڑنے کا خدشہ ہے۔*ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق منچھر جھ...
05/09/2022

*حیدرآباد : منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے جس سے شگاف پڑنے کا خدشہ ہے۔*

ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق منچھر جھیل کے آر ڈی 50 اور 52 پرکٹ لگایا جارہا ہے، منچھر جھیل کے آرڈی 14 اور 15 پر 2 روز پہلےہی کٹ لگایا گیا تھا، سیلابی پانی سے بچاؤ کے پیش نظر سیہون کی 5 یونین کونسلوں میں آبادی کا انخلا جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو نے اپیل کی ہےکہ اعلان کردہ علاقے سے لوگ فوری طور پر نقل مکانی کرجائیں، بھان سعیدآباد، لال باغ اور سیہون میں قائم ٹینٹ سٹی میں لوگ رہ سکتے ہیں، لوگوں کو منتقل کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب منچھر جھیل کے حفاظتی پشتوں پر دباؤ کم کرنےکے لیے لگائےگئےکٹ کی وجہ سے سیکڑوں دیہات اور سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور پانی سیہون ائیرپورٹ تک پہنچ گیا ہے، جھیل کا پانی ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے سے بھی ٹکرانے لگا ہے۔


برازیل سے تعلق رکھنے والا ایک ماہی گیر سمندر میں کشتی ڈوب جانے کے 11 دن بعد بھی کرشماتی طور پر بچنے میں کامیاب رہا۔44 سا...
05/09/2022

برازیل سے تعلق رکھنے والا ایک ماہی گیر سمندر میں کشتی ڈوب جانے کے 11 دن بعد بھی کرشماتی طور پر بچنے میں کامیاب رہا۔

44 سالہ رومالڈو میکاڈو روڈریگز بحر اوقیانوس میں شکار کررہا تھا جب اس کی لکڑی کی کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا۔

ماہی گیر نے قریب ہی سمندر میں ایک فریزر کو تیرتے ہوئے دیکھا تو وہ کشتی سے چھلانگ لگا کر اس کے اندر چلا گیا۔

یہ فریزر پانی میں 11 دن تک تیرتا رہا جس کے بعد جنوبی امریکا کے ملک سرینام کے قریب ماہی گیروں نے اسے بچایا۔

رومالڈو میکاڈو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ' میں پریشان ہوگیا تھا، مجھے لگتا تھا کہ میں اب مرنے والا ہوں، مگر خدا نے مجھے ایک اور موقع دیا، میں نے دیکھا کہ فریزر پانی میں ڈوب نہیں رہا تو میں چھلانگ لگا کر اس کے اندر چلاگیا۔

ماہی گیر نے بتایا کہ اسے تیرنا نہیں آتا اور کئی بار تو ایسا لگا کہ جیسے شارک مچھلی حملہ نہ کردے۔

اس کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر شارک مچھلیوں نے فریزر کو گھیر لیا تھا مگر پھر وہ چلی گئیں۔

رومالڈو میکاڈو کے مطابق کچھ دن بعد فریزر میں پانی بھرنے لگا تھا جس کو اس نے ہاتھوں سے باہر نکالا۔

وہ کھانے یا پانی کے بغیر 11 دن تک زندہ رہا، جب اسے بچایا گیا تو وہ پانی کی کمی کا شکار ہوچکا تھا جبکہ کپڑے پھٹ چکے تھے۔

ماہی گیر کو بچانے کے موقع پر بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سمندر سے بچنے کے بعد بھی ماہی گیر کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں بلکہ سرینام کے حکام نے اسے دستاویزات نہ ہونے پر 16 دن تک قید میں رکھا، مگر اب وہ برازیل واپس آچکا ہے۔



Address

Sharah E Qaideen Sindhi Muslim Karachi
Karachi
75000

Telephone

+923332948123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gradsy News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gradsy News:

Videos

Share


Other Karachi media companies

Show All

You may also like