SUN TV PAK

SUN TV PAK حق و سچ اور معاشرے میں پسے ہوۓ طبقے کی آواز ” سَن ٹی۔وی۔پاک “
(2)

30/06/2024

غذر پھنڈر :
گرین ٹورازم کی ٹیم نے گلگت بلتستان میں ٹوررازم کو پروموٹ کرنے کا آغاز کردیا

خدارا اب بھی ہوش کے ناخن لیں ورنہ بعد میں پچھتانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا

30/06/2024

سکردو:
کچورا چیک پوسٹ پر پولیس کی کاروائی
بھاری مقدار میں شراب پکڑی گئی۔
زرائع

سرمیک :  عالمی شہرت یافتہ "سُروں اور تالوں "  کے مالک نابینا نعت خواں و منقبت خواں عباس ابدالی شادی کے بندھن  میں بندھ گ...
29/06/2024

سرمیک :

عالمی شہرت یافتہ "سُروں اور تالوں " کے مالک نابینا نعت خواں و منقبت خواں عباس ابدالی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بہت مبارک ہو عباس ابدالی

منجانب: ٹیم سن۔ٹی۔وی پاک

سندھ : عمر کوٹ کے علاقے کنری میں ایک اونٹ کی چاروں ٹانگیں کاٹ دی گئیں  اونٹنی درد برداشت نہ کرتے ہوئے مر گئی ‏
29/06/2024

سندھ :
عمر کوٹ کے علاقے کنری میں ایک اونٹ کی چاروں ٹانگیں کاٹ دی گئیں

اونٹنی درد برداشت نہ کرتے ہوئے مر گئی

گنگچھے : بجلی بل کی عدم ادائیگی پر محکمہ برقیات نے  سیاچن سے ملحقہ علاقہ گلشن کبیر میں SCOM ٹاور کی بجلی لائن کاٹ ڈالی ہ...
29/06/2024

گنگچھے :

بجلی بل کی عدم ادائیگی پر محکمہ برقیات نے سیاچن سے ملحقہ علاقہ گلشن کبیر میں SCOM ٹاور کی بجلی لائن کاٹ ڈالی ہے

جس کی وجہ سے ملحقہ چار گاؤں گلشن کبیر، کندوس ، برق کھور اور دمسم سگنلزسے محروم ہوگئے ہیں۔ عوام پریشان کوئی پرسان حال نہیں

گلگت :گورنمنٹ ہائی سکول مناور  گلگت کو 28 لاکھ بجلی  کا بل موصول ہو گیا۔ محکمہ برقیات نے 28 لاکھ روپے سے زائد کا بجلی تھ...
29/06/2024

گلگت :
گورنمنٹ ہائی سکول مناور گلگت کو 28 لاکھ بجلی کا بل موصول ہو گیا۔

محکمہ برقیات نے 28 لاکھ روپے سے زائد کا بجلی تھماکر سکول انتظامیہ کو حیران کر دیا۔

پریس نوٹگلگت۔گلگت بلتستان  بلخصوص گلگت میں امن و امان برقرار رکھنے میں گلگت بلتستان کے باسیوں بالخصوص تمام مکاتب فکر کے ...
29/06/2024

پریس نوٹ
گلگت۔

گلگت بلتستان بلخصوص گلگت میں امن و امان برقرار رکھنے میں گلگت بلتستان کے باسیوں بالخصوص تمام مکاتب فکر کے علماء کا کلیدی کردار رہا ہے اور علماء و اکابرین کی کاوشوں کو ضلع انتظامیہ گلگت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

ڈی۔سی گلگت

سوشل میڈیا میں مٹھی بھر شرپسند عناصر امن و امان خراب کرنے اور گلگت بلتستان میں بھائی چارگی کے ماحول میں خلل ڈالنے کے لیے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں سوشل میڈیا پہ مذہبی منافرت پھیلا کر ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ گلگت سخت ایکشن لے گا

اس لیے عوام الناس بالخصوص علماء و اکابرین سے گزارش کی جاتی ہے مذہبی منافرت پھیلانے والے شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے اور عوام الناس کو آگاہی دینے میں ضلعی انتظامیہ گلگت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے ۔مذہبی منافرت پھیلانے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم نے نوجوانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا میں شر انگیز مواد پھیلانے والے،مذہبی منافرت پھیلانے والے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے والے عناصر کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کر کے ایک مثالی معاشرہ بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔


شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس
گلگت

29/06/2024

سکردو :
روندو کے نوجوان سیاحت کے فروغ خاص کر نظروں سے اوجھل روندو کے سیاحتی مقامات کو ایکسپولور کرنے کیلئے میدان میں آگئے

انہوں نے ہفتہ کے روز سکردو یادگار چوک سے روندو ستک تک پیدل واک کا آغاز کردیا

واک کے شرکاء پہلا پڑاو کچورا میں ڈالیں گے دوسرا پڑاؤ باغیچہ میں ہوگا تین سے چار روز میں واک کے شرکاء روندو ستک پہنچیں گے

28/06/2024

کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری

معروف سماجی شخصیت اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بزنس مین علی شیخانی نے کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان کردیا

゚ 2

گلگت : خالد خورشید نے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔۔۔وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان
27/06/2024

گلگت :
خالد خورشید نے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔۔۔
وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان

گلگت : سینئر صحافی محمد  ذاکر تیسری بار فٹبال ایسوسی ایشن کا صدر منتخب فیفا آن لائن انتخابات مکمل ,ملک کے چاروں صوبوں سم...
27/06/2024

گلگت :

سینئر صحافی محمد ذاکر تیسری بار فٹبال ایسوسی ایشن کا صدر منتخب

فیفا آن لائن انتخابات مکمل ,ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے ڈسٹرکٹ صدور کے نوٹیفکیشن جاری,پاکستان فٹبال فیڈریشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ,جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ گلگت سے محمدذاکر صدر منتخب ہوئے
مبارک ہو ذاکر بھائی

27/06/2024

گلگت :
طلباء کا احتجاج رنگ لایا
کے آئی یو ہنزہ، دیامر اور غذر کیمپسز بحال

27/06/2024

گانگچھے : سرمو کے مقام پر مزدوروں سے بھری گاڑی حادثے کا شکار 18 افراد زخمی ایک جاں بحق حادثے کے شکار افراد کا تعلق کوہستان سے ہیں

قراقرم یونیورسٹی دیامر اور غذر کیمپس کی بندش ✍️ تحریر ::زاہد  حسين مہدی  گلگت بلتستان کی عوام کے لیے قراقرم انٹرنیشنل یو...
27/06/2024

قراقرم یونیورسٹی دیامر اور غذر کیمپس کی بندش

✍️ تحریر ::زاہد حسين مہدی

گلگت بلتستان کی عوام کے لیے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس اور غذر کیمپس کی بندش کی خبر انتہائی مایوس کن اور تشویشناک ہے۔ ان کیمپسز کی بندش سے علاقے کے نوجوانوں کے تعلیمی مستقبل پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے اور یہ اقدام علاقے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے
دیامر اور غذر کیمپس گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ان کے گھروں کے قریب اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ان اداروں کی موجودگی نہ صرف طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرتی ہے بلکہ ان کے والدین پر بھی مالی بوجھ کو کم کرتی ہےان کیمپسز کی بندش سے نوجوانوں کو دور دراز علاقوں میں جا کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا، جس سے ان کی تعلیمی راہ میں مشکلات اور مالی بوجھ میں اضافہ ہوگا
یہ بات ناقابل فہم ہے کہ جب دنیا بھر میں تعلیم کو فروغ دینے پر زور دیا جا رہا ہے، تو یہاں گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں کو بند کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف حکومت کی عدم توجہی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ علاقے کے نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ بھی ہے
ہم حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان کیمپسز کی بندش کے فیصلے کو واپس لیا جائے اور علاقے میں تعلیمی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اگر وائس چانسلر نے اس نوٹیفکیشن کو واپس نہ لیا تو ہم اپنے حقوق کے لیے ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ یہ احتجاج پرامن ہوگا مگر ہماری تعداد اور ہمارے جذبے سے حکومت کو یہ باور کرانا ضروری ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اور طلبا ء و طالبات اپنے تعلیمی حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں
یہ وقت ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور گلگت بلتستان کے عوام کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نہ صرف دیامر اور غذر کیمپسز کی بحالی کی جائے بلکہ علاقے میں مزید تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا سکیں
گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم کسی بھی صورت میں ان کے حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ہم حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ علاقے کی تعلیمی ترقی میں رکاوٹ نہ آئے اور نوجوانوں کو ان کے مستقبل کے خوابوں کی تعبیر مل سکے۔

27/06/2024

کراچی: افسوس ناک واقعہ دو دریا کے قریب کباب جی ریسٹورینٹ بس حادثے کا شکار
ضلع استور کے تقریبا دس لڑکے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات
رپورٹ: صدیق الہادی

27/06/2024

ظفر وقار تاج سیکر یٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن عبد الوحید شاہ سیکر یٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف تعینات

27/06/2024

گلگت :
پی ٹی سی سکوار گلگت میں ایک ہفتےسے پانی بند عوام بوند بوند پانی کو ترسنے لگے

چٹورکھنڈ ہسپتال میں سٹاف اور ادویات کی کمی کے خلاف آواز بلند کرنے پر عوامی ایکشن کمیٹی اشکومن کے جنرل سیکرٹری و معروف سم...
26/06/2024

چٹورکھنڈ ہسپتال میں سٹاف اور ادویات کی کمی کے خلاف آواز بلند کرنے پر عوامی ایکشن کمیٹی اشکومن کے جنرل سیکرٹری و معروف سماجی رہنما نعیم انور کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا

ہسپتال انتظامیہ نے ان پر ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام لگایا ھے

زرائع

26/06/2024

بجٹ گلگت بلتستان
وزیر اعلیٰ اور بیوروکریسی کی عیاشیوں کے لئے 86 ارب روپے

تعلیم،صحت،سمیت ترقیاتی کاموں کے لئے 34 ارب روپے

26/06/2024

ستک :
ستک ویو پوائنٹ بخری کے مقام پر سکردو سے تشریف لائے ہوئے سیاح راجہ اقبال مقپون ،راجہ محمد چوہدری مقپون،نثار گروہ منگر و دیگر سیاحوں کی خوبصورت محفل موسیقی

آخوند ابراھیم آستانا بخری کی خوبصورت مقام پر بلتی غزل کے بے تاج بادشاہ بلغاری صاحب کا کلام پیش کر رہی ہے
وڈیو : بشکریہ وزیر بشیر ساگر ستک روندو

25/06/2024

سکردو :
پورے ملک کی طرح سکردو بلتستان میں بھی جشن عید غدیر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

امامیہ جامعہ مسجد سکردو میں منعقد جشن عید غدیر میں لاکھوں عاشقان امام عالی مقام نے شرکت کی

حیدری یم حیدری یم حیدری کے روح پرور نعرے سے پورا بلتستان گونج اٹھا

゚ g

سکردو:صوبائی وزیر امور نوجوانان و تجارت ذبیح اللہ کی  قائد بلتستان علامہ شیخ  محمد حسن جعفری سے ملاقاتملاقات میں سیکریٹر...
25/06/2024

سکردو:
صوبائی وزیر امور نوجوانان و تجارت ذبیح اللہ کی قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات

ملاقات میں سیکریٹری یوتھ افیئرز فدا حسین، نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان چیپٹر کے ممبران اور گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی کے ممبران بھی موجود تھے

گلگت:  ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم  اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکم...
25/06/2024

گلگت:
ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق 28 جون سے لے کر 1جولائی تک گلگت بلتستان میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے

چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متو قع ہے جس کے سبب لینڈ سلائیڈ نگ کے باعث زمینی آمد ورفت بھی معطل ہو نے کا خد شہ ہے۔ لہذا ضلع گلگت کے تمام عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید نوعیت کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں بل بورڈز، بجلی کے تاروں اور پرانی درختوں کے نیچے جانے سے اجتناب کریں۔

اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پذید لوگوں بالخصوص گلیئشیرز کے اطراف میں رہائش پذید لوگوں اور کمزور انفراسٹر کچر کے حامل افراد احیتاطتی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی جاتی ہے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے مذید آں کسی بھی ہنگامی صورت حال کی فوری اطلاع کے لئے۔ مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں۔
ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ۔ ؛920100. 920102- 05811
الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت۔ :-920724 - 05811
پولیس کنٹرول روم نمبر۔-930033 - 05811
ڈی ڈی ایم اے گلگت۔ ؛-930346- 05811
ریسکیو - 1122 - 1122- 05811
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایگزیکٹیو انجینئر B&R اور ایکسیئن واٹر اینڈ پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سٹاف بمعہ مشینری الرٹ رکھیں اور ضلع گلگت کے حدود میں روڈ بلاک ہوئے مقامات میں ایمرجنسی بنیاورں پر روڈ کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ضلع گلگت میں بارش کی وجہ سے بجلی کے جو بھی مسائل درپیش ہونے کی صورت میں فوری پر مسائل کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریسکیو آفیسر گلگت 1122کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشینری اور سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت / دنیور / جگلوٹ میں جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ز، ایمبولینس اور سٹاف کو ہاتیار رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الرٹ کو بار بار عوام الناس کی آگاہی کے لئے نشر کریں۔

گلگت : تحریک اسلامی کے سینئر اور اہم ترین رہنما مراد علی ناظم نے اسلامی تحریک کو خیرباد کہہ دیے مراد علی ناظم نے اسلامی ...
25/06/2024

گلگت :

تحریک اسلامی کے سینئر اور اہم ترین رہنما مراد علی ناظم نے اسلامی تحریک کو خیرباد کہہ دیے

مراد علی ناظم نے اسلامی تحریک چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

غذر : قراقرم یونیورسٹی غذر کیمپس کی بندش کے خلاف غذر میں طلباء کا احتجاج
25/06/2024

غذر :
قراقرم یونیورسٹی غذر کیمپس کی بندش کے خلاف غذر میں طلباء کا احتجاج

🥀عید غدیر عید سعید🥀قال رسول اللہ من کنت مولا فھذا علی مولا رسول اللہ نے فرمایا جس جس کا میں مولا اس اس کا علی مولا تمام ...
25/06/2024

🥀عید غدیر عید سعید🥀

قال رسول اللہ من کنت مولا فھذا علی مولا

رسول اللہ نے فرمایا جس جس کا میں مولا اس اس کا علی مولا
تمام عالم انسانیت کو عید غدیر بہت مبارک ہو

شندور: موسم کی خرابی کی وجہ سے شندور پولو ٹورنامنٹ ملتوی نوٹیفیکشن جاری
25/06/2024

شندور:
موسم کی خرابی کی وجہ سے شندور پولو ٹورنامنٹ ملتوی نوٹیفیکشن جاری

24/06/2024

بلتستان : عید غدیر کے مناسبت سے بلتستان ریجن تین اضلاع سکردو کھرمنگ اور شگر میں لوکل چھٹی ہوگی جبکہ ضلع گنگچھے میں گزشتہ سال سے علمائے کرام نے لوکل چھٹیاں بند کیا ہوا اسی وجہ سے کل بھی گنگچھے میں لوکل چھٹی نہیں ہوگی

حادثہچلاس سے پینڈی جاتے ہوۓ آٸل ٹینکر بشام کے قریب لاھور نالا کے مقام پر حادثے کے شکار آٸل ٹینکر میں پانچ افراد سوار تھے...
24/06/2024

حادثہ
چلاس سے پینڈی جاتے ہوۓ آٸل ٹینکر بشام کے قریب لاھور نالا کے مقام پر حادثے کے شکار آٸل ٹینکر میں پانچ افراد سوار تھے جس میں ایک بچہ جاں بحق چار زخمی

زخمیوں کو ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے آٸل ٹنکر میں سوار افراد کا تعلق چلاس اور جگلوٹ سے ہے

آٸل ٹینکر کا مالک شیر باز ولد عبداالروف تعلق چلاس ڈرٸیور اظہار تعلق جگلوٹ توفق ولد ہاشم تعلق جگلوٹ مجیب ولد ملک تعلق چلاس آنس ولد زہداللہ تعلق چلاس رپورٹ بشام پولیس سنٹر

تلاش گمشدگی : نام :محمد اسماعیل عمر : 60 کل دن میں گارو اپنی بیٹی کو چھوڑنے گے تھے اور ابھی تک گھر نہیں آئے کسی کو بھی ا...
24/06/2024

تلاش گمشدگی :

نام :محمد اسماعیل
عمر : 60
کل دن میں گارو اپنی بیٹی کو چھوڑنے گے تھے اور ابھی تک گھر نہیں آئے
کسی کو بھی اطلاع ملے تو اس نمبر پر رابطہ کرے

03126431850
03431847965 ایاز

Address

Karachi

Telephone

+923418898823

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SUN TV PAK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SUN TV PAK:

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Karachi

Show All