Erum Shahbaz

Erum Shahbaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Erum Shahbaz, Digital creator, Karachi.

01/08/2024

اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہےپھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے۔۔۔ درخت لگائیں۔۔۔ نہ صرف اپنے لیے، اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے بھی۔...
31/07/2024

اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے۔۔۔

درخت لگائیں۔۔۔ نہ صرف اپنے لیے، اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے بھی۔۔۔۔

A little experiment for science lovers🤎🖤
30/07/2024

A little experiment for science lovers🤎🖤

ہاجرہ پلیز لک انٹو دا میٹر۔۔۔ 😄😄😄
30/07/2024

ہاجرہ پلیز لک انٹو دا میٹر۔۔۔

😄😄😄

Kbc live from 🛺 🛺 🛺
30/07/2024

Kbc live from 🛺 🛺 🛺

اللھم اصلح قلوبنا۔۔۔ آمین
30/07/2024

اللھم اصلح قلوبنا۔۔۔ آمین

21/05/2024

Unleash Your Potential: Start Your Daraz Course Today.

Inbox for more details NOW


21/05/2024

Utilise your vacations in growing manner

09/03/2024

"ختم اپنا درد کر جاؤں
جی میں آتا ہے کہ مرجاؤں؟"

"اب کیا کر دیا میں نے؟"
میں جو ریلز دیکھتے ہوئے ایک شعر پڑھ رہی تھی، میاں جی کی اس آواز پر ایک دم چونک گئی۔

"کیا کردیا؟" میاں جی نے دوبارہ پوچھا

"ارے بھئی ۔۔۔ ہر بار آپ ہی میری پریشانی کی وجہ نہیں ہوتے، کبھی کبھی پڑوسی بھی تنگ کرتے ہیں۔" میں نے جواب دیا۔

"پڑوسی؟؟ وہ آپ کے سوشل میڈیا پر سے کب سے ایڈ ہوگئے؟" انہوں نے موبائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال داغا۔
"یارررر .... ایک تو آپ ہر وقت سوال کرتے رہتے ہیں۔ یہ دیکھیں ۔۔۔۔ سارا سوشل میڈیا بهرا پڑا ہے اننت امبانی
کی اتنی مہنگی پری۔ویڈنگ سیلریشن سے،
کہیں خبریں، تو کہیں میمز،
کہیں چرچا ہے مہنگے کپڑوں کا تو کہیں جیولری کا،
کسی نے بیش قیمتی تحفوں کی لسٹ بنائی ہے تو کسی نے فنکاروں کا معاوضہ نوٹ کر رکھا ہے،
ایک سے بڑھ کر ایک چیتا جمع ہے جام نگر میں، دنیا بھر سے مہمان بلائے گئے ہیں، نہیں بلایا تو ہمارے ہاں سے نہیں بلایا، اتنا خرچہ کیا ہے، دو لوگ یہاں سے بلاتے تو کیا جاتا؟؟"
میں ایک ہی سانس میں کہتی چلی گئی۔

"تو کون سا چیتا ہے آپکے ہاں؟ ایسا کیا لاسکتے ہیں آپ اسکی ٹیبل جو صرف آپ ہی کے پاس ہے؟؟
بیگم ! آپ نے گرو فلم تو دیکھی ہی ہے۔ کس طرح ابھیشیک زیرو سے اپنا بزنس ایمپائر کھڑا کرتا ہے۔ وہ مکیش امبانی کے والد دھیرو بائی امبانی پر ہی بنی ہے۔ تو خود سوچیں کیا دھیرو بائی امبانی کا بیٹاصرف دکھاوے کیلئے اتنا خرچ کرے گا؟؟
آپ اس ویڈنگ بلکہ پری۔ویڈنگ کو خرچے کے بجائے انویسٹمنٹ کی نظر سے دیکھیں تو آپ کو گیم سمجھ آنی۔"
یہ کہہ کر وہ نکل گئے اپنے کام پر، میں اور میرا ننھا سا دماغ لگ گئے اپنے کام پر ۔

شادی پر کتنے مہمان آئے ، کتنے بڑے فنکاروں نے پرفارم کیا، کتنے چارٹرڈ طیارے آئے اور کس قسم کے ٹینٹ میں مہمانوں کے قیام کا انتظام تھا، کتنے غریبوں کو کھانا دیا گیا اور شادی میں کتنے کھانے تھے؟
اس سے آگے نکل کر دیکھا تو مہنگے تحفوں کی دیوار تھی، اس دیوار کی کھدائی پر جو خزانہ ملا وہ پیش خدمت ہے۔

اس شادی میں تمام بالی وڈ تو تھا ہی ساتھ میں گلوبل انڈسٹری سے بھی لوگ موجود تھے،
ریئل اسٹیٹ، انٹرٹینٹمنٹ، انویسٹمنٹ، آئل کمپنیز، بینکرز، لاجسٹکس، ٹیکنالوجی کنگز، اور مختلف ممالک کے سابق وزرائے اعظم موجود تھے،
کچھ مہمانوں میں
انٹرٹینٹمنٹ سے
1)Ari Emauel, CEO Endeavour
2)James Murdoch, former CEO 21ST Century Fox
3)Bob Iger, Disney CEO
4)Rihanna Singer and businesswoman

آئل سیکٹر سے
5)Sultan Ahmed CEO ADNOC
6)ARAMCO

گلوبل لیڈرز جیسے
7) Bhutan's Queen
8) Bolivian President
9) Formar PM Australia
10) Former PM Sweden
11) Former PM Canada

انوسٹرز یعنی
12) Ram Sri Ram( Google's investor, Indo American businessman
13) Rothschild( Jewish investor)
14)Ajit Jain from Berkshire Hathaway( shares gaint investor)
15) Morgan Stanley
16) Bank of America
17) HSBC

نقل و حمل اور ترسیلات زر
18) Sanmina Corp.
19) Exor
20) Blackrock
21) Blackstone

ٹیکنالوجی کنگز

22) Michelle Ritter from Steel perlot
23) John Chambers from JC2 Ventures
24)Christopher from Gates Foundation
25) Javier Oliver COO META
26) Suder Pichae from Alphabet Inc.
27) CEO ADOBE
28) BILL GATES
29) MARK ZUCKERBERG

کے علاوہ بھی مزید اہم شخصیات جیسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے بھی شرکت کی،

یعنی اس شادی میں بلین ڈالر بزنس کیلئے درکار تمام عوامل موجود تھے،

پراڈکٹس تھیں ( انٹرٹینٹمنٹ، ٹیکنالوجی، ریئل اسٹیٹ، آئل، انرجی)
وسائل تھے ( انوسٹرز، بینکس، منی ہینڈلرز، لاجسٹکس)

مارکیٹ( سابق و حالیہ سربراہان مملکت)

تمام مہمانوں سے یا تو امبانی کا بزنس ہے یا ڈیلز زیر غور ہیں،

گلوکارہ ریحانہ اپنے بیوٹی برانڈ کو انڈیا میں لانچ کرنے کا معاہدہ کر گئی ہیں،

میٹا، گوگل اور بل گیٹس سے تو پہلے سے ہی کاروبار چل رہا ہے، اور یہ ایک دوسرے کیلے انوسٹرز بھی ہیں،

رواں ماہ امبانی اپنا AI language model بھی لانچ کرنے جارہا رہے ہیں،

ڈزنی سی معاہدے کے بعد اب ریلائنس-ڈزنی OTT بھی اسی ماہ مارکیٹ میں آجائے گا،

ایمازون طرز کا ریلائنس ای-کامرس پلیٹ فارم بھی جلد ہی آنے والا ہے،

اب سوال یہ ہے کہ جام نگر ہی کیوں؟؟
کیونکہ
ایک تو یہ "ورلڈ آئل سٹی" ہے، دنیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری ہے یہاں،

ریلائنس کا گرین انرجی کمپلیکس ہے

ونتارہ نامی ہاتھی سفاری پارک ہے جو 3000 ایکڑ سے ذیادہ پر ہے، اور دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک ہی ہے،

انرجی کمپلیکس اور ونتارہ 2024 میں ہی لانچ ہوئے ہیں،

اب انکی مارکیٹنگ بھی تو کرنی ہے، ورنہ جام نگر میں تو انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہی نہیں ہے، لوگ خود سے کیسے آتے؟؟

اتنے اہم لوگوں کے آنے سے نا صرف امبانی، ریلائنس اور انڈیا کی گڈ-ول بڑھی بلکہ ریلائنس شیئرز کی قیمت بھی بہت تیزی سے اوپر گئی،ویسے تو امبانی کی روزانہ آمدنی ہی کروڑوں میں ہے لیکن ان تین دنوں میں 10 سے 11 ہزار کروڑ کا فائدہ ہوا۔۔۔
کیا کہا۔۔۔؟؟ کیسے؟؟؟
ریلائنس کے ٹوٹل شیئرز ہیں چھ سو چھیئتتر کروڑ (676.61 cr)،
29 فروری کو ایک شیئر کی قیمت تھی 2982 روپے، جو 3 مارچ کو 3014 تک پہنچ گئی، یعنی فی شیئر 32 روپے(عام دنوں میں یہ پرافٹ 5 سے 7 روپے فی شیئر ہوتا ہے، لیکن ان دنوں میں یہ 25 روپے مزید بڑھا،)

اب اس 676.61 کروڑ شیئرز میں سے 49 فیصد امبانی کا ہے،اس حساب سے پرافٹ بنا تقریبا 10609 کروڑ۔۔۔۔

اب شادی پر اگر 1 ہزار کروڑ کے آس پاس خرچ ہوئے ہیں تو اس میں کیا فضول خرچی؟؟

تو بھائی لوگ یہ شادی نہیں دھندا تھا اور بزنس میں انویسٹمنٹ تو ہوتی ہی ہے،

اوپر tech-gaints کی پڑوس میں موجودگی سے یاد آیا کہ ہمارے سینیٹر نے سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا، بنا سوچےکہ یہ پلیٹ فارمز کتنے اہم ہیں،
ہم دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں فری لانسنگ میں، ہمارے فری لانسرز سالانہ 400 ملین ڈالر لارہے ہیں اور اس سب میں سوشل میڈیا کا بہت بڑا ہاتھ ہے،

میاں جی اکثر کہتے ہیں کہ گرو فلم کو بزنس اسکولز کے نصاب میں شامل کرنا چاہیے،
پہلے تو کبھی غور نہیں کیا اس بات پر(گھر کی مرغی دال برابر)،
آج اس شادی پر تحقیق سے یہ بات سمجھ آئی کہ کہتے تو ٹھیک ہیں، یہودیوں کا بھی طرز تربیت ہے کہ بچوں کو شروع سےکاروبار کرنا سکھاتے ہیں اور آج وہ بہت بڑے وسائل پر قابض ہیں،

میں نے اس سب سے یہ سیکھا کہ بچوں کو دھیرو بائی امبانی پر مضمون لکھنے کا ٹارگٹ دیا ہے،جو اچھا لکھے گا اسے انعام ملے گا، آگے بھی مزید ایسے چھوٹے چھوٹے ٹاپک دیتی رہوں گی، امید ہے کل معاشرے کے مفید فرد ثابت ہونگے،

اپنے بچوں، معاشرے اور امت مسلمہ کیلئے دعا گو،
ارم شہباز

Send a message to learn more

13/12/2022

نو سو چوہے۔۔۔

حج اسلام کا 5واں رکن ہے، توحید، نماز، روزہ اور زکوٰۃ کے آخری باری ہے حج کی، زندگی میں صرف ایک بار حج فرض ہے لیکن زکوۃ کی طرح حج کی فرضیت بھی صاحب حیثیت ہونے سے مشروط ہے، یعنی محض ان پر فرض ہے جو اسکی جسمانی اور مالی استطاعت رکھتے ہوں،

ایک سے زائد حج نفلی حج میں شمار ہوتے ہیں اور حج کے علاوہ احرام کے ساتھ طواف کعبہ اور سعی کو عمرہ کہتے ہیں ،لیکن عمرہ نفلی عبادت ہے فرض نہیں،

دنیا بھر سے ہر سال تقریبا 1 کروڑ افراد کعبہ کی زیارت کیلئے سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں، جن میں سب سے ذیادہ تعداد پاکستان اور انڈونیشیا کے عازمین کی ہے،

پاکستان۔۔۔۔۔ اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت، اسلام کا مضبوط قلعہ۔۔۔ پاکستان سے ہر سال لاکھوں لوگ حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔یہاں کے ہر محلے میں ایک حاجی صاحب تو آپکو ضرور ملیں گے اور انکے سفر حج کی کہانی آپکو آبدیدہ کر دےگی۔۔۔

پاکستان کی ایک بڑی مذہبی(غیر سیاسی) جماعت کے اپنے اعداد و شمار جو انکی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں اور ہر چندہ بکس کے آڈیو ریکارڈر پر بھی سنائی دیتے ہیں، کے مطابق 5 لاکھ کارکنان اور 32 ہزار ملازمین کے ساتھ یہ جماعت ہر سال ہزاروں حفاظ، قاری، آئمہ، مفتی، علما اور اساتذہ پیدا کر رہی ہے، اسکے علاوہ دیگر مسالک اور انکی اسلامک ٹچ والی جماعتیں بھی دن رات دین کی خدمت و ترویج میں لگی ہیں، تقریبا 40 ہزار مدارس سے 25 لاکھ بچے دینی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔۔۔۔۔ دین کی اس قدر خدمت اور انتھک۔۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔۔

لیکن ان تمام اعداد کے ساتھ ایک چھوٹا سا سروے اور بھی پیش خدمت ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان ایمانداری انڈیکس کی 180 ممالک کی فہرست میں 140ویں نمبر پر ہے، یہاں آپکو ہر 1 مربع کلومیٹر پر ایک مسجد تو ضرور ملے گی لیکن خالص دودھ کی دکان نہیں مل سکتی۔۔۔۔داڑھی والے تو ہر جگہ مل جائیں گے ایسا بندا مشکل ہی ملے جس پر آپ اعتبار کر سکیں، یہاں اپنے مال کا نقص بتا کر بیچنے والا دکاندار اور میٹھا خربوزا جبھی ملے گا جب آپکی قسمت سنہری قلم سے لکھی گئی ہو،

ہماری اس شاندار کامیابی کا فارمولا ملاحظہ ہو: رمضان سے پہلے منہگائی، عید پر ناقص مال، عیدالاضحٰی پر جانوروں کی خرید و فروخت میں دھوکہ بازی، اسکے علاوہ بھی جب، جیسے جہاں موقع ملے ٹھگ لینا، اس کمائی کا آدھا ایک فیصد زکوۃ، خیرات، محرم/ ربیع الاول کے بھرپور جلوس اور ان میں ریکارڈ توڑتے لنگر اور ہر سال کا عمرہ۔۔۔۔ بس۔۔۔۔ حساب برابر۔۔۔۔باقی یہ ایمانداری انڈیکس وغیرہ تو سب یہودی چونچلے ہیں، انکے فتنے ہیں،

لیکن جناب مسئلہ یہ ہے کہ یہاں آپ حکومت کو گالی دیکر اپنے ہاتھ نہیں جھاڑ سکتے، کیونکہ عازمین حج و عمرہ کی بات ہو یا ایمانداری انڈیکس کی، دونوں میں عام آدمی شامل ہے، دونوں جگہیں آپ سے اور مجھ سے ہیں، یہاں حکومت کی بات نہیں، ہماری گنتی ہے،

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہی اسلام کی بنیاد ہے؟؟ یہی تعلیمات ہیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی؟؟؟ کیا اس ہی طرح اسلام پھیلا ہے؟؟

غور کرنے کی بات یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کا دو تہائی حصہ تو اسلام کے بغیر ہی گزرہ، پھر کیسے انہوں نے اتنی کامیابی حاصل کرلی کہ آج 1400 سال گزرنے کے بعد بھی مغربی، غیر مسلم معاشرے میں انکا کردار بطور لیڈر پڑھایا جاتا ہے؟؟

انکی(صلی اللہ علیہ والہ وسلم )نمازیں، حج، عمرہ تو زندگی کے ایک تہائی حصے میں ہیں لیکن باقی دو تہائی میں۔۔۔ صرف انکے اپنے خواص کی بنیاد پر پائی گئی عزت ہے، عرب کے جاہل، غلیظ،اخلاق سے عاری معاشرے میں وہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) صادق اور امین ہیں، اسلام تو بہت بعد میں پھیلا، پہلے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کردار خوشبو کی طرح پھیلا۔۔۔۔

مستند حدیث ہے کہ
"علماء انبیا کے وارث ہیں اور انبیا کی وراثت درہم و دینار نہیں علم ہے"۔۔۔۔

لیکن ہمارے معاشرے کی حالت سے اندازہ ہوتا ہے کہ انبیاء کے ورثا کو خود پر غور کرنے کی ضرورت ہے، سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا وہ حق وراثت ادا کر رہے ہیں؟؟

ذرا نہیں پورا سوچیے۔۔۔
وسلام
ارم شہباز

05/12/2022

آئیے۔۔۔۔ چلتے ہیں ٹی وی کے ابتدائی دور میں، جب پرائم ٹائم شو کیلئے پورا ہفتہ انتظار کیا جاتا تھا، ٹیلی کاسٹ ٹائم سے پہلے ہی گھر کے کام نمٹا لیے جاتے اور تمام اہلخانہ مل کر ڈرامہ دیکھتے۔سڑکوں کا سناٹا دیکھ کر ہی بتایا جاسکتا تھا کہ آج فلاں کا ڈرامہ آرہا ہے،

ٹرانسمیشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور اختتام قومی ترانے پر ہوتا تھا،تمام دن کی نشریات میں تلاوت، قرآت، کوئز، سائنس، سیاست، کارٹون اور زراعتی رہنمائی کے پروگرامز شامل ہوا کرتے تھے،کبھی دوپہر میں ٹی وی کھولا تو یوریا کھاد اور امریکن سنڈی نے شرف ملاقات بخشا۔

ہماری نسل کے بہت سے بچوں کو جناح کیپ والے قاری سید صداقت علی کی قرآن کلاس آج بھی یاد ہوگی۔۔۔

نشریات کا ٹائم صبح 6 سے رات بارہ تک ہوا کرتا تھا،اسکے بعد ٹی وی پر رنگین پٹیاں دکھائی دیتیں۔لیکن یہ مختصر ٹرانسمیشن بھی بہت کچھ سکھا جاتی اور معاشرے میں بھی آج جیسی فحاشی، بے راہ روی اور شدت پسندی نہیں تھی۔

لیکن پھر دور بدلا اور میڈیا آزاد ہوگیا۔متعدد چینل، چوبیس گھنٹے کی نشریات اور ریٹنگز کی دوڑ،

بڑی طاقت کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی آتی ہے۔۔۔۔

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ تربیتی پروگرامز بڑھائے جاتے، قرآت کے ساتھ تفسیر اور حدیث کو جگہ دی جاتی، انفارمیشن ٹیکنالوجی پر پروگرامز ہوتے، کمپیوٹر اور سائنس کی بات ہوتی، کاروبار، برآمدات، جدید تعلیم، اسکالر شپس اور تاریخ پر بات ہوتی لیکن وہاں جھوٹ، فریب، تمباکو نوشی، فحاشی،گھریلو تشدد اور اخلاق باختگی ہی نظر آئی اور بد قسمتی سے یہی چیز آپکو اپنے معاشرے میں بھی نظر آئے گی، کیونکہ معاشرے کی تشکیل میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے،
ان تمام ڈراموں ، مارننگ شوز، بے ہنگم رمضان ٹرانسمیشن اور بے ہودہ گیم شوز نے معاشرے پر گہری چھاپ چھوڑی ہے، کیونکہ صحبت/ کمپنی کا اثر بہرحال ہوتا ہی ہے تو جناب یہ وہی ڈیجیٹل صحبت ہے جو ہم ہر وقت اختیار کیے رہتے ہیں۔۔

لیک جب بات صحبت کی ہورہی ہے تو عرض ہے کہ صحبت دو طرفہ ہوتی ہے، آپ دیکھتے ہیں، ریٹنگز دیتے ہیں تو یہ لوگ دکھاتے ہیں، ورنہ انکی کیا مجال۔۔۔۔

ابھی پچھلے دنوں ایک مارننگ شو میں مہمان خصوصی کا ٹیلنٹ یہ تھا کہ انکی ایک ڈانس ویڈیو شاید کروڑوں دفعہ دیکھی گئی ہے، میزبان کا ستائشی جملہ ملاحظہ ہو:
"ماشاءاللہ سے آپ اکیلے ڈانس کرتی ہیں"

کیونکہ اسٹینڈرڈ وہی ہے کہ بس پیسہ آئے بھلے جیسے آئے۔۔ مذکورہ شو کی یہ ٹیلی کاسٹ صرف یوٹیوب پر تقریبا بارہ لاکھ بار دیکھی گئی ہے، لائیو ٹیلی کاسٹ، باقی پلیٹ فارمز اور شارٹ کلپس اسکے علاوہ ہیں۔۔۔

تو یہ ریٹنگز دینے والے آپ۔اور میں ہی ہیں، ہم ہی لوگ ہیں جو یہ سب دیکھ رہے اور ہم ہی یہ تبدیل کرسکتے ہیں، یہ ہم ہی ہیں جو طے کریں گے کہ ہماری بیٹیاں:

پرنیاں خان (ٹیبل ٹینس چیمپئن )

عائشہ ملک ( سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج)

شازیہ پروین( پہلی خاتون فائر فائٹر)

ڈاکٹر زبیدہ سرنگ( آنکھوں کی سرجری پر دینا کی بہترین کتاب کی مصنفہ)

ڈاکٹر سارہ قریشی( ایرو اسپیس / فضائیاتی انجینیر)۔۔۔

بنیں گی یا انکی وجہ شہرت و دولت ایک بیہودہ و بے تکا ڈانس ہوگا؟؟؟؟

فیصلہ آپکا ہے کہ آپکے بچے کس معاشرے میں سانس لیں گے؟؟

ارم شہباز

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Erum Shahbaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Erum Shahbaz:

Share