Wah Pakistan Digital

Wah Pakistan Digital Wah Pakistan Is A Digital Platform Which Covers Socio Economic Issues Of Pakistan.
(1)

عمیر محسن پاکستان کا فخر۔کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمیر محسن نے تین ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیے،  امریکہ میں ہونے و...
27/05/2024

عمیر محسن پاکستان کا فخر۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمیر محسن نے تین ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیے، امریکہ میں ہونے والے ایمی ایوارڈ میں عمیر نے 2019 میں 'بیسٹ گرافک ڈیزائنر' کا اعزاز اپنے نام کیا اور 2024 میں بھی 'بیسٹ گرافک ڈیزائنر' اور 'آرٹ ڈائریکشن' کا اعزاز اپنے نام کر کے پاکستان کا نام فخر سے بلند کردیا، عمیر امریکہ میں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور تین ایمی ایوارڈ لینے والے پہلے پاکستانی۔
اللہ عمیر کو ایسے ہی کامیاب کرتے رہیں تا کی عمیر مزید پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں

30/04/2024

پانی دو پانی دو کے نعرے
شمسی سوسائٹی میں بینرز اویزاں!!!!

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہونگے اور پہرہ دینا ہوگا۔تفصیلات کے مط...
26/04/2024

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہونگے اور پہرہ دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں سے صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہواہے، چنددن پہلےمعاشی صورتحال کےبارےمیں ایک رپورٹ چھپی تھی، کئی فیلڈزمیں ہمارے اعشاریے بہترہوگئےہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ آئی ٹی اورایکسپورٹس میں اضافہ ہواہے، ترسیلات زرمیں بھی کچھ اضافہ ہواہے، ڈیڑھ سے پونے 2 ماہ میں اجتماعی کاوشوں کی وجہ سےبہتری آئی، اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب کچھ اچھا ہے مزید محنت کرنا ہوگی۔

بجلی سستی کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بجلی سستی کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہےہیں، بجلی چوری میں کمی لانے کے حوالےسے لائحہ عمل بنایا ہے، بجلی کس طرح سستی کرسکتے ہیں ، ڈسکوزکا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کل ہی ٹریک اینڈٹریس کی رپورٹ آئی تھی، سگریٹ کی مینوفیکچرنگ کمپنیزکاٹریک اینڈ ٹریس کا معاہدہ تھا، ٹریک اینڈٹریس سسٹم مکمل فراڈکےسواکچھ نہیں تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجرمانہ غفلت سےنقصانات ہورہےہیں، معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا، اربوں کھربوں آمدن آسکتی تھی جسےمکمل طورپربربادکردیاگیا۔

انھوں نے کہا کہ سیمنٹ مل مالکان کچھ بہت اچھےہونگے کچھ برےبھی دنیامیں ہرطرح کےلوگ ہوتے ہیں لیکن ہم نے کھربوں روپےکےواجبات دینےہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ سنگین مذاق ہورہاہے، ایف بی آر1ارب چھوڑکر10ارب خرچ کرتاتاکہ 1ہزارارب قوم کےخزانےمیں آتا، کئی بہت اچھےٹیکس پیئر ہیں کئی لوگ ٹیکس ادا نہیں کررہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ جب16ماہ کی حکومت تھی توٹوبیکوپرکئی میٹنگزکی، بہانہ بنایاگیاآرگنائزڈفیکٹریوں میں اسٹریٹجی پرعملدرآمدنہیں ہوسکتا، ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہونگے اور پہرہ دیناہوگا۔

انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دن رات محنت کرکےیکسوئی اوراتفاق کیساتھ کشتی کنارے لگائیں گے، ایف بی آر جو اربوں،کھربوں کماتاہےہم قومی خزانےمیں لیکرآئیں گے، ہمیں ملکر پاکستان کی خدمت کرنی ہے۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ ٹریک اینڈ ٹریس کےمعاہدے پر انکوائری کمیٹی بنادی ہےجو72گھنٹے میں رپورٹ دے گی، اس سے بدترین مثال کیا ہوسکتی ہے کہ معاہدے میں پنلٹی کی کوئی کلاز نہیں، میں نے اپنی زندگی میں کبھی اس طرح کامعاہدہ نہیں دیکھا، معاہدے کوساڑھے4سال ہوگئے ،اربوں کھربوں لٹ گئے اور ٹریک اینڈ ٹریس چل رہاہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کیساتھ اس طرح ظلم کیاگیا جو ان آنکھوں نے کبھی نہیں دیکھا، قوم کے اربوں کھربوں لٹ گئے ٹریک اینڈٹریس اب تک چل رہا ہے، ایف بی آر کا فرض واجبات ریکورکرنا ہے، ہم قوم کے ایک ایک پائی کے امین ہوں گے اور جواب دہ ہونگے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اورپرائیویٹائزیشن پرتیزی سےکام چل رہاہے ، بتایاگیا ہے، 4 سے 5 پاکستان کےگروپ بھی پرائیویٹائزیشن پربڈ کریں گے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ رہائشی عمارت کا چھجہ گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جیو ...
23/04/2024

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ رہائشی عمارت کا چھجہ گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو ورکرز اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد ایک شخص دم توڑ گیا جب کہ عمارت کے رہائشیوں کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے کی شناخت منا بیگ کے نام سے کی گئی ہے ، منا بیگ کی رہائشی عمارت میں دکان تھی جب کہ وہ نارتھ ناظم آباد کا ہی رہائشی تھا۔

واقعے کے بعد عمارت میں قائم دکانوں سے دکانداروں نے اپنا سامان نکالنا شروع کردیا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عمارت کی حالت کے پیش نظر اسے سیل کیا جاسکتا ہے

لاہور: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال پر حاضری کے بعد گورنر ہاؤس پہنچ گئے، جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان کا ا...
23/04/2024

لاہور: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال پر حاضری کے بعد گورنر ہاؤس پہنچ گئے، جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی صدرابراہیم رئیسی گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے الگ الگ ملاقات کرینگے جبکہ گورنر ہاؤس میں ایرانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

اس سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے مزار اقبالؒ پہنچنے پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا، بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

معزز مہمان ایرانی صدرسیدابراہیم رئیسی نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبال پر دعا کرائی۔ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایرانی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے، صیہونی قوتوں کیخلاف پاکستان کا مؤقف قابل دید ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرا تعلق ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا بھی مؤقف ہے فلسطینی جیت سے ہمکنار ہونگے، فلسطینیوں پر ظلم کرنیوالے اسرائیلی شکست سے دوچار ہوں گے۔

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی یہاں اجنبی جیسا احساس نہیں ہوا، پاک ایران رشتہ وقت کیساتھ مزید مضبوط ہوگا، میری خواہش تھی کہ پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسٹریٹ کرائم کیخلاف دوطرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر...
22/04/2024

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسٹریٹ کرائم کیخلاف دوطرفہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے میں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ نے اسٹریٹ کرائم کیخلاف سخت اقدامات کا حکم دیا اور کہا آئی جی سندھ تھانوں کو مضبوط اور بہتر بنائیں، شاہین فورس اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو فعال کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو اپ گریڈ کرنے، ون فائیو مدد گارکو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چوری کا سامان جس بازار میں فروخت ہوتا ہے وہاں کارروائی ہو گی، اسٹریٹ کرمنلز کے مکمل ڈیٹا پر پولیس کی سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ باقاعدہ کام کرے گی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بریفنگ میں بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کے روزانہ 250 مقدمات درج ہورہے ہیں، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہین فورس کرائم ہونے والی جگہوں پر پیٹرولنگ کریں۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ کراچی میں دہشت گردی کی فنڈنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے، غیر قانونی اسلحہ کے 2769 مقدمات داخل کیے جبکہ اس کارروائی کے دوران 2769 ملزم کو گرفتار کیا گیا، اس سال 18 اپریل تک مختلف قسم کے 2822 ہتھیار برآمد کیے۔

آئی جی سندھ نے کچے میں آپریشن سے متعلق بریفنگ میں کہا کہ جنوری سے 19 اپریل تک 118 افراد اغواکیے گئے ہیں، جس میں سے 94 بافراد ازیاب کرائے گئے جبکہ 24 کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں آپریشن تیز کرنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شکار پور اور کشمور کے کچے میں پولیس چوکیاں بنائی جائیں۔

کراچی : محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی ، یہ سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا امکا...
20/04/2024

کراچی : محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی ، یہ سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ملک میں بارش کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 25اپریل سے برسات کا ایک اور سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا، یہ سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ نئے سسٹم کے تحت کراچی میں برسات کے فی الحال امکانات دکھائی نہیں دےرہے۔

انھوں نے بتایا کہ کراچی سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے اور اب برسات کا کوئی امکان نہیں ، شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 25 سے29 اپریل تک بلوچستان، کےپی، جی بی ،کشمیرکے چند مقامات پر بادل برسنے اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایز اوردیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کاشتکارگندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں، آسمانی بجلی چمکتےوقت سائیکل، موٹر سائیکل یابغیرچھت کے گاڑیوں میں سفر نہ کریں اور بلندعمارتوں، درختوں، کھمبوں، موبائل ٹاورز سے دور رہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ ملک بھرمیں بارشوں کاسلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ، بلوچستان کےشہرکیچ، قلات، خضدارمیں سیلابی صورتحال متوقع ہے جبکہ کےپی میں21اپریل تک دیر،مالاکنڈ،صوابی، کوہستان میں سیلاب کا امکان ہے

وزیر اعظم نے چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج چینی زبان کا عالمی دن ہے، جو ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی تر...
20/04/2024

وزیر اعظم نے چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج چینی زبان کا عالمی دن ہے، جو ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں جہاں چین نے اپنی معاشی ترقی کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے، وہیں چینی ثقافت اور چینی زبان دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے۔

Everyone! Treat yourself to a tour of our stunning properties in Bahria Town Karachi this weekend. Whether you're lookin...
20/04/2024

Everyone! Treat yourself to a tour of our stunning properties in Bahria Town Karachi this weekend. Whether you're looking for a cozy apartment or a spacious villa, we've got you covered. Schedule your visit today!

سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کو پولیس کی سرپرستی میں جدید اسلحہ فراہم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3...
20/04/2024

سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کو پولیس کی سرپرستی میں جدید اسلحہ فراہم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 پولیس افسران سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد پولیس نے بلوچستان سے صوبہ سندھ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ضلع شکارپور کے3 پولیس افسران اور چار بین الصوبائی اسمگلروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس موبائل سے برآمد ہونے والے جدید اسلحے میں جی تھری اور ایس ایم جی، ڈھائی ہزار کے قریب راؤنڈز شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو پہنچایا جانا تھا، واردات میں ملوث پولیس وین سیکیورٹی کے لیے صوبائی مشیر کو دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ڈبل کیبن گاڑی، پولیس موبائل مشیر سندھ کابینہ بابل بھیو کے زیراستعمال ہے، جیکب آباد پولیس نے ڈبل کیبن اور پولیس موبائل سے اسلحہ برآمد کیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈبل کیبن اور پولیس موبائل سے لائٹ مشین گن اور کلاشنکوف کی 2ہزار350گولیاں برآمد کی گئی ہیں، جس میں لائٹ مشین گن کے6میگزین، جی تھری رائفل کے17میگزین بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولیاں ڈبل کیبن گاڑی میں بلوچستان سے منتقل کی جارہی تھیں کارروائی میں مطلوب اسمگلر اور3پولیس اہلکاروں کو گرفتارکیا گیا ہے، گرفتاراہلکاروں میں اے ایس آئی امتیاز بھیو، ثناءاللہ اور بقاءاللہ انڑ شامل ہیں

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت نے پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے کے کیس میں دونوں خواتین کو ایک ایک سال ک...
20/04/2024

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت نے پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے کے کیس میں دونوں خواتین کو ایک ایک سال کی سزا سناتے ہوئے خواتین کو مچلکوں پر رہا کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی ارشاد حسین نے پیپلز بس سروس میں ایک ہزار روپے جعلی نوٹ چلانے کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو خواتین کو ایک ایک سال کی سزا سنادی۔ عدالت نے دونوں خواتین کو پروبیشن افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ پروبیشن افسر دونوں خواتین کو 10,10 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کریں۔ دونوں خواتین ایک اچھی شہری بن کر رہیں گی اور ایک سال تک دوبارہ ایسا کام نہیں کریں گی۔

عدالت نے خواتین سے برآمد ہزار ہزار کے 6 جعلی نوٹ اسٹیٹ بینک کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دونوں خواتین کا موقف تھا، ان کا غریب گھرانے سے تعلق ہے۔ جبکہ ملزمہ فرحت ایک بیوہ عورت ہے۔ جعلی نوٹ چلانے کی سزا سات سال لیکن حالات کو مدنظر رکھتے دونوں خواتین کو ایک ایک سال کی سزا دی جاتی ہے۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ دونوں خواتین کو 21 جنوری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں خواتین کے خلاف پیپلز بس سروس کے ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا

لاہور : چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم دیگر ممالک میں بھی آئی ٹی سٹی...
20/04/2024

لاہور : چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم دیگر ممالک میں بھی آئی ٹی سٹی کیلئے روڈ شوز پیش کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے چین میں روڈ شوز پر رپورٹ پیش کی ، جس میں بتایا کہ پاکستان کےسب سے بڑے اور پہلے آئی ٹی پراجیکٹ میں 16 چینی کمپنیوں کا اظہار دلچسپی کیا ہے۔

چین کی 8کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پرکام کرنے کے لئے تیار ہیں جبکہ سنگاپور،انگلینڈ،ابو ظہبی اوردیگرممالک میں بھی روڈ شوز پیش کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں رواں ماہ سےاگست تک روڈشوزمنعقد کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کے لئے دنیا کی بہترین آرکیٹکچرل کمپنیزکی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں بزنس کال سینٹرز کے لئے 2ٹاورزمختص کرنے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب کے بڑوں شہروں کو عالمی سطح پر آئی ٹی حب بنانا چاہتے ہیں

کراچی : غیر ملکیوں پر خودکش حملے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہا مساجد،امام بارگاہوں ودیگ...
19/04/2024

کراچی : غیر ملکیوں پر خودکش حملے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہا مساجد،امام بارگاہوں ودیگرمقامات پر سیکیورٹی اقدامات فول پروف بنائےجائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے۔

ضیا الحسن لنجار نے ہدایت کی مساجد،امام بارگاہوں ودیگرمقامات پر سیکیورٹی اقدامات فول پروف بنائےجائیں، ضلعی ایس ایس پیز،ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں آئیں۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوز سیکیورٹی اقدامات میں انتہائی مستعد اور الرٹ رہیں، رینڈم اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو نمایاں رکھتے ہوئے باہم روابط کو یقینی بنایا جائے ساتھ ہی کمیونیکشن حکمت عملی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

یاد رہے کراچی میں غیرملکیوں کو لےجانےوالی گاڑی پر حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا ، جس مین دو دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

ایک حملہ آور نے خود کو گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسرے نے فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں دوسرا حملہ آور بھی مارا گیا۔

اسکواڈ میں شامل سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار گارڈ نے حملہ آور سے مقابلہ کیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ دھماکے کی آواز سن کر شرافی گوٹھ پولیس موقع پر پہنچی اور دوسرے حملہ آورکو ہلاک کرکے چاروں غیرملکیوں کو باحفاظت منتقل کردیا ہے۔

پولیس حکام کےمطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد بلوچستان کے شہر پنجگورکارہائشی تھا اور شناخت سہیل احمد ولدعبدالحمید کے نام سےہوئی ہے

الیکشن کمییشن آف پاکستان نے 15 اپریل کو اپڈیٹ ووٹرزفہرست 2024ء کے 26 مارچ 2024ء تک کے اعداد وشمار جاری کئے ہیں۔ خواتین و...
19/04/2024

الیکشن کمییشن آف پاکستان نے 15 اپریل کو اپڈیٹ ووٹرزفہرست 2024ء کے 26 مارچ 2024ء تک کے اعداد وشمار جاری کئے ہیں۔ خواتین ووٹرز کی تعداد میں مردوں کے مقابلے میں ہلکا سا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں ووٹرز کی تعداد میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 50 ہزار 551 ووٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ جن میں سےمرد 7 لاکھ 79 ہزار 768 اور خواتین 7 لاکھ 70 ہزار783 ووٹ ہیں، اس عرصے میں مجموعی طور پرملک میں شرح اضافہ 1.21 فیصد، پنجاب میں 1.21 فیصد، سندھ میں1.23 فیصد، خیبرپختونخوا میں1.16 فیصد، بلوچستان میں 1.26 فیصد، اسلام آباد میں 1.03 رہا اور کراچی میں 1.01 فیصد رہاہے۔

جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اس وقت 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ووٹرز ہیں، جن میں سے 7 کروڑ 43 ہزار 472 مرد (53.82 فیصد) اور6 کروڑ 92 ہزار 839 خواتین (46.18 فیصد) ووٹرزہیں۔ خواتین کی شرح میں 0.05 اضافہ ہوا ہے یعنی خواتین ووٹرز کی تعداد 46.13 فیصد سے بڑھ کر 46.18 فیصد ہوئی ہے۔

جاری فہرست کے مطابق عمر کے حساب سے 18 سے 25 سال تک کے 2 کروڑ 46 لاکھ 68 ہزار 10 ووٹرز(18.95 فیصد)، 26 سے 35 سال تک کے 3 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار135 ووٹرز(25.71 فیصد)، 36 سے 45 سال تک کے 2 کروڑ 88 لاکھ 34 ہزار 294 ووٹرز(22.16 فیصد)، 46 سے 55 سال تک کے ایک کروڑ 85 لاکھ 78 ہزار 649 ووٹرز(14.28 فیصد)، 56سے 65 سال تک کے ایک کروڑ 21 لاکھ 74 ہزار 431 ووٹرز(9.36 فیصد) اور 66 سال یا اس سے زائد عمر کے ایک کروڑ 24 لاکھ 20 ہزار792 ووٹرز(9.54 فیصد) ہیں۔ 18 سے 45 سال تک کے ووٹرز کی تعداد 66.76 فیصد ہے۔

انتظامی اکائیوں وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں میں 13 دسمبر 2023ء سے 26 مارچ 2024ء کے درمیان 15لاکھ 50 ہزار551 ووٹرز کا اضافہ ہوا اورملک میں مجموعی طور خواتین کا شرح اضافہ 1.30 فیصد اور مردوں میں 1.12 فیصد، جبکہ مجموعی شرح اضافہ 1.21 فیصد رہا ہے۔

کراچی ڈویژن کے 7اضلاع میں 13 دسمبر 2023ء سے 26 مارچ 2024ء کے درمیان 93 ہزار878 ووٹرز کا اضافہ ہوا اور کراچی میں خواتین کا شرح اضافہ 1.16 فیصد اور مردوں میں 0.88 فیصد، جبکہ کراچی کا مجموعی شرح اضافہ 1.01 فیصد رہا ہے۔
رپورٹ میں شامل چارٹس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور کراچی کے 7 اضلاع کے حساب سے مفصل تقابلی جائزہ پیش کیا گیا

میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں اپنے پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، میسنجر پر ا...
19/04/2024

میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں اپنے پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، میسنجر پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس متعارف کردیے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت سمیت تعدد ممالک میں اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کردیا گیا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی صارف چیٹ جی بی ٹی کے بوٹ کی طرح اے آئی انباکس سیرچ میں جو لفظ لکھے گا یا جو سوال کرے گا سسٹم اسے اے آئی کی مدد سے جواب دے گا۔

اسی طرح کوئی بھی صارف چیٹ بوٹ میں کسی بھی خاص موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرنے کا کہے گا تو میٹا کا اے آئی سسٹم اسے مذکورہ موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ مذکورہ فیچر کے ذریعے آپ اے آئی تصاویر بھی بنوا سکتے ہیں مثال کے طور پراگر آپ سیرچ بار میں لکھیں گے کہ مریخ پر ایک شخص دوڑ رہا ہے تو وہ اسی طرح کی اے آئی تصویر آپ کو بنا کر دے سکتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ اس چیٹ بوٹ سے آپ حالیہ خبروں اور واقعات سے متعلق بھی جان سکتے ہیں۔ اس فیچر کو آپ اینڈرائینڈ کے علاوہ ویب سائٹ پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر متعارف کرائے گئے چیٹ بوٹس چیٹ جی بی ٹی کی طرح کام کر رہے ہیں۔

کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے میں مبینہ ڈکیتی کے دوران موبائل فون شاپ کے مالک سے ایک کروڑ اور موبائل فون لے کر  فرار ہوگ...
19/04/2024

کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے میں مبینہ ڈکیتی کے دوران موبائل فون شاپ کے مالک سے ایک کروڑ اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔ جیو نیوز کے مطابق دکان کے مالک کا دعویٰ ہے کہ 4 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 1 کروڑ روپے اور موبائل لوٹا اور فرار ہوگئے۔ لوٹی جانے والی رقم ریکوری کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کو مشکوک قراردیا جب کہ واقعہ کے خلاف سائٹ ایریا تھانے کے باہرعلاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر  ہونے والے خودکش دھماکے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبک...
19/04/2024

کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سکیورٹی گارڈ دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق گاڑی پرخودکش حملہ ہوا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں غیر ملکی سوار تھے، دھماکے کے وقت فائرنگ بھی کی گئی تھی، دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی ہے تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر خان کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے دونوں سکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق خودکش حملے کا نشانہ بننے والی وین میں 5 غیر ملکی سوار تھے، وین میں سوار تمام غیر ملکی محفوظ ہیں، غیرملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیاہے، ایک خودکش حملہ آور دھماکے میں ہلاک ہوا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دوسرا دہشتگرد بھی خود کش بمبارتھا، ہلاک دہشتگرد کے جسم سے خود کش جیکٹ اور گرینیڈ بندھا ہوا ہے، دھماکے کی جگہ کے قریب موجود ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم اس جگہ کا معائنہ کرے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کرتے ہیں، وین کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جائے وقوع سے کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق شامل ہیں، 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔ بعد ازاں ایک سکیورٹی گارڈ نور محمد دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ دوسرا سکیورٹی گارڈ سلمان رفیق وینٹی لیٹر پر ہے۔

کراچی : سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ، جس سے پاکستان کو یومیہ دس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گی...
18/04/2024

کراچی : سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ، جس سے پاکستان کو یومیہ دس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماری غازیج سندھ میں گیس دریافت کرلی، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماری پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ دریافت سے پاکستان کو یومیہ دس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی، پوسٹ ایسڈ گیس کا بہاؤ یومیہ10.5ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگا۔

ماری پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ غازیج بلاک میں سو فیصد حصص ماری پٹرولیم کے پاس ہیں۔

مزید پڑھیں : تیل و گیس کی تلاش : پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی
گذشتہ ہفتے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کیا تھا۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ سجاول میں 12 لاکھ 40ہزار اسٹینڈرڈکیوبک میٹر گیس کاذخیرہ ملا ہے، دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا

Address

Karachi
75270

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923431206446

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wah Pakistan Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Wah Pakistan Digital:

Videos

Share