Grow Your Business

Grow Your Business TRUST IN ALLAH
I am a social media marketer providing you best marketing plan for your business

02/06/2024
29/05/2024

خوشگوار اور مطمئن زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو لوگوں سے نہ جیتیں۔ بلکہ لوگوں کو جیتیں
لوگوں پر نہ ہنسیں ۔بلکہ لوگوں کے ساتھ ہنسیں
😊😊😊😊

27/05/2024

خوبصورتی معنی نہیں رکھتی
اخلاق بہترین ہونا چاہیے۔۔!!
السلام علیکم ۔۔۔۔صبح بخیر

26/05/2024

چیٹ Gpt کے بارے میں جانتے ہیں؟
جی جی وہی وڈے منہ والی بلا جو ہم جیسے نکے نکے رائٹرز کو ایک سیکنڈ میں کھا جائے گی اور ڈکار بھی نہیں لے گی۔
اچھا اس سے کبھی کوئی فائدہ بھی اٹھایا ہے؟
اگر نہیں اٹھایا تو اب اٹھا لیں۔فائدے تو اس کے اور بھی بہت ہیں مگر آج ہم صرف کونٹنٹ رائٹرز کے فائدے کی بات کریں گے۔اگر آپ سٹوری رائٹر ہیں یا سکرپٹ رائٹر۔اور روز کی سٹوری یا سکرپٹ پراجیکٹ آپ کے ہاتھ لگ گیا ہے تو اس سے مدد لے سکتے ہیں۔
اچھا تو آپ پہلے سے ہی اس مدد لیتے ہیں؟
چلیں بتائیں کیسے مدد لیتے ہیں؟
چیٹ Gpt اوپن کرتے ہیں۔اور اسے حکم دیتے ہیں کہ میرے لیے اردو میں ایک عدد جادوئی کہانی یا فلاں ٹاپک پر یوٹیوب ویڈیو سکرپٹ لکھ دو ۔۔وہ الہ دین کے چراغ کی طرح حکم بجا لاتی ہے۔
پھر آپ خوشی خوشی وہ سکرپٹ چیک کرتے ہیں۔۔کہ آہا لکھا تو زبردست ہے۔پھر ایک دو غلطیاں ٹھیک کر کے کلائنٹ کے متھے مار دیتے ہیں۔۔۔لو جی ہو گیا کام ۔۔بن گئے پیسے۔
اور کچھ دیر بعد وہی سکرپٹ یا سٹوری کلائنٹ آپ کے متھے مار دیتا ہے۔۔بالکل اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ۔۔
یہ تو تھا دو نمبر طریقہ جو آپ نے کبھی استعمال نہیں کرنا۔
اب اصل طریقہ سنیں اور پھر سر دھنیں۔
چیٹ Gpt اوپن کریں۔
اسے اچھی سی کمانڈ دیں۔اگرچہ ہم پاکستانیوں کو کمانڈ دینے کی نہیں لینے کی عادت ہے مگر آپ نے پھر بھی کوشش کرنی ہے کہ بالکل اسی دبنگ لہجے میں کمانڈ دیں جو گورے ہمارے دادا پردادا کو دیتے تھے۔
جتنی تفصیلی اور بہترین کمانڈ ہوگی اتنا ہی اچھا رزلٹ ہوگا۔مثلا کسی ٹاپک پر بچوں کے لیے سٹوری لکھوانی ہے تو مرکزی خیال کے ساتھ ساتھ ایک دو مین کیریکٹرز کے بارے میں لکھیں۔ساتھ کچھ سیچوئیشن جو آپ چاہتے ہیں وہ لکھیں ۔اب چیٹ Gpt کو سمجھ آ جائے گی۔
مگر خیال رہے کہ کمانڈ انگلش میں دینی ہے۔۔۔اردو میں یہ کنفیوز رہتی ہے۔پاکستانی نہیں ہے نا۔
ہم نے اگر کوئی ایسی بلا ایجاد کی تو اردو میں کریں گے۔۔گورے کان کھول کر سن لیں اور ابھی سے اردو سیکھنا شروع کر دیں۔
اب وہ آپ کی خواہش کے عین مطابق سٹوری تیار کر کے آپ کے سامنے پیش کر چکی ہے تو اسے کاپی کریں۔
اب آپ نے گوروں کی ایک اور ایجاد گوگل ٹرانسلیٹ اوپن کرنا ہے اور اس سٹوری کا اردو ترجمہ کروا لینا ہے۔ایک بار صحیح نہ لگے تو دو تین بار کر لیں۔
اب وہ ترجمہ کاپی کر کے اپنے موبائل کے نوٹ پیڈ میں لے آئیں۔اور ورڈ کاٶنٹر سے الفاظ چیک کر لیں۔ترجمے کے بعد ایک ہزار والی سٹوری چھ سو الفاظ کی رہ جاتی ہے۔
اب چیٹ gpt چونکہ انگریز ہے تو وہ ہر سٹوری میں ولیم ،جونسن یا الزبتھ نام استعمال کرے گی۔آپ اپنی مرضی سے نام تبدیل کر لیں۔ہندی سٹوری ہے تو گوپال ،شیکھر یا سمرن کر لیں۔
اردو سٹوری ہے تو انور ،ساجد یا فرزانہ کر لیں۔
اب مرکزی خیال کے ارد گرد اپنے مقامی ناموں کے ساتھ کہانی بنتے جائیں۔۔رائٹر ہیں نا ،یہ تو کرنا پڑے گا۔
ایک آدھ گھنٹے کی مغز کھپائی کے بعد ایک ہزار الفاظ کی کہانی تیار ہو جائے گی۔اب یہ آپ پر ہے کہ آپ کتنے فیصد رائٹر ہیں کہ کہانی کو اینڈ تک خوبصورتی سے سنبھال سکیں۔
اب آپ بڑے فخر اور مان کے ساتھ یہ سٹوری کلائنٹ کو پیش کر سکتے ہیں۔
تو اس سارے جھنجھٹ میں آپ نے کیا سیکھا؟
یہی کہ چیٹ gpt ہرگز بھی پکا پکایا حلوہ نہیں بلکہ ٹیڑھی کھیر ہے۔
یہ بھی وہی گائے ہے جو دودھ نہیں دیتی بلکہ اس سے دودھ نکالنا پڑتا ہے۔

آخری بات مشینیں انسان کو رپلیس نہیں کر سکتیں بلکہ یہ انسان کی دوست اور مددگار ہوتی ہیں ۔۔ان سے بنا کے رکھیں۔


25/05/2024

اے پروردگار
ہم سب پر اپنی خیر کے دروازے کھول دے
ہر پریشانی اور مشکل دور فرما دے
السلام علیکم ۔۔۔صبح بخیر

24/05/2024

"120 سال کی عمر میں بھی قرآن کی مٹھاس سے دلوں کو منور کرتی ہوئی
۔ اللہ کی برکتیں ہمیشہ آان کے ساتھ رہیں۔ 🌟📖

#قرآن #الحمدللہ

23/05/2024

⚠️چھوٹے چھوٹے مارکیٹرز⚠️

آج کل فیس بک پہ کا فی جگہ دیکھنے پڑھنے میں آ رہا کہ

🤬چھوٹےچھوٹے مارکیٹرز ریٹس خراب کرتے ہیں۔

🤬چھوٹے چھوٹے مارکیٹرز کلاءننٹس کا کام خراب کرتے ہیں ۔

ایک خد تک یہ بات چلیں مان لیتے ہیں لیکن اس بات کا کویٔ حل؟


ہے کسی بڑے (سینیر) مارکیٹر کے پاس کہ اسکا کیا حل ہے؟

ہر مہینے چلیں دو مہینے بعد سینکڑوں مینٹورز ہزاروں مارکیٹرز نکال رہے ہیں۔
جبکہ کچھ کا حال واقعی بے حال ہے۔

اور کچھ محنتی اور سنجیدہ سٹوڈنٹس
جو کچھ تو کام پریکٹیکلی کرتے ہیں
انکو ڈی مو ٹی ویٹ کیا جا تا ہے


دیکھے ہر مارکیٹر تجربات سے گزر کر ہی ایکسپرٹ بنتا ہے کبھی تو چھوٹے مارکیٹرز بھی اپنی محنت سے آگے جاںٔیں گےاور کہیں بڑے مارکیٹرز بھی کبھی ابتدائی (لرننگ فیز/ ایکسپیریمینٹل فیز) سے بھی گزرے ہی ہو گے۔

جہاں بڑے بڑے مارکیٹرز بڑے بزنسز اور برہنڈز کے لیے کام کرتےہیںں وہی کچھ سٹارٹ اپ اور چھوٹے بزنسز پر کم بجٹ اور کم معاوضے پر اپنا بز نس کسی بھی نۓ اور محنتی مارکیٹر سے کروا سکتے ہیں۔

As learning never ends ..

ہر مارکیٹراپنے تجربے کے لحاظ سے معاوضے کی بات بھی کرتا ہے۔

یہ ہم پہ ڈیپینڈ کرتا ہے کہ ہم اپنے آپ کوworthy کیسے بناتے ہیں

Never stress yourself for what you are not getting paid accordingly.

کسی بھی فیلڈ میں چیلینجز کا سامنا کۓ بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں ۔

چلیں ایک دوسرے کو سپورٹ کر کے آگے بڑھتے ہیں۔
پریشا نیا ں سب پہ آتی ہیں ۔۔

🤞وقت سب کا اۓ گا۔۔

✌️کبھی ہمت نہ ہاریں۔۔

🤞اپنے حصے کی محنت کریں ۔۔

💞صلہ اللّہ دے گا💞۔۔

Keep growing SOCIAL MEDIA MARKETERS..✌️✌️








22/05/2024

زندگی کا تحفہ بہت قیمتی ہے ، ضائع نہ کر جائیے گا
رب سے جڑ کر،
عبادت کو تھام کر
اور محبتیں بانٹ کر
اچھے نقش پیچھے چھوڑ جائیے گا

السلام علیکم ۔۔۔۔۔صبح بخیر

21/05/2024

"فری لانسنگ آپکو وقت اور باس کی قید سے آزاد کر دیتی ہے" یہ الفاظ بولتے ہوئے جب اس نے اپنی جیب سے موبائل نکالا تو فائیور پر مسج آیا ہویا تھا، ۳۰ منٹس رہتے ہیں آرڈر ڈیلیور کرنے میں۔ یہ دیکھنے کی دیر تھی کہ اس نے تقریر آدھی چھوڑی اور گھر بھاگ پڑا۔

"بلاگنگ آپکو ڈھیر سارا پیسہ دیتی ہے اور آپ دنیا جہاں گھومیں، آپکو پیسہ ملتا رہے گا حتی کہ سوتے وقت بھی آپ کمائی کر رہے ہوتے ہیں" یہ کہتے ہوئے اسے مسج ملا کہ سرور ڈاون ہو گیا ہے، اور ساتھ ایڈسنس بھی ڈس ایبل ہو گیا۔ اس نے بھی تقریر آدھی چھوڑی اور بھاگ پڑا ۔ گھر نہیں خودکشی کرنے۔

"یوٹیوب پر ایک ویڈیو بنائیں اور پیسہ آنا شروع" یہ کہتے ہویے اسے ایک ای میل موصول ہوئی، آپکا چینل کاپی رائیٹ سٹرائیک کی وجہ سے ڈس ایبل کر دیا گیا ہے۔ یہ سننے کی دیر تھی کہ وہ اٹھا، ہاتھ میں پسٹل پکڑا اور یوٹیوب کے ہیڈ کوارٹر میں جا کر آتما ہتیا کر لی۔

"سی پی اے کی ایک آفر ہٹ ہوئی نہیں اور دو تین ہزار ڈالر جیب میں" یہ کہتے ہوئے اسے پتہ چلا کہ جن ہیکڈ کریڈٹ کارڈز سے ایڈ اکاونٹس چلتے تھے، اس کمپنی کے آفس پر چھاپہ پڑا ہے اور وہ سب پکڑے گئے ہیں۔

آن لائن کمائی ایک کاروبار ہے، کوئی لاٹری نہیں۔ جس طرح عام کاروبار کے لیے وقت، پیسہ اور محنت درکار ہوتی ہے، اس میں بھی وہی رولز لاگو ہوتے ہیں۔ کسی سے کمانے کے طریقے پوچھنے سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیں۔

- ایم تنویر نانڈلہ

#منقول

21/05/2024

بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌

لوگ کیچڑ سے بچ کر چلتے ہیں تاکہ کپڑے خراب نا ہوجائیں اور کیچڑ کو یہ گھمنڈ ہونے لگتاہے کہ لوگ اس سے ڈرتے ہیں ہمارے ارد گرد بھی کچھ انسان اسی غرور میں رہتے ہیں۔ اللہ ہمیں غرور اور گھمنڈ سے دور رکھیں۔ آمین

صَبَّاحُ الْخَیْر

طالبِ دعا
#ثوبيـͣــͥــᷨــͦـــ᩺ــه #منقول

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923230295819

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Grow Your Business posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share