Malir Magazine

Malir Magazine Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Malir Magazine, Magazine, malir, Karachi.

30/04/2023

حب ندی پل سے ایک بار پھر سندھ سے بلوچستان آمد رفت بند NHA کی کروڑوں روپے سے تعمیر کردہ جگاڑی پل کو پانی بہا کر لے گیا۔

17/04/2023

دوسرا آل ملیر محمد حیات یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
زیراھتمام احمد داؤد
مھمان خاص
جام محمد
ونر 20000
رنر 10000
ینگ بلوچ اسٹار
مد مقابل
احمد داؤد
دورانِ کھیل دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رھے
پنالٹی کک پر احمد داؤد نے ینگ بلوچ اسٹار کو تین گول کے مقابلے میں چار گول سے جیتا

06/04/2023

بہت افسوس کی بات ہے ملیر کے عوام رمضان کے اس بابرکت مہینے میں رات کو ایک بجے سے صرف اسی انتظار میں بیٹھے ہیں کہ ہمیں بے نظیر انکم سپورٹ کا ٹوکن مل جائے

سرڪاري ملازمن کي عيدالفطر جي ڪري 17 اپريل تي پگھارون ڏنيون وينديونسندھ حکومت کے مسلم ملازمین کو اپريل مہینے کی ایڈوانس ت...
30/03/2023

سرڪاري ملازمن کي عيدالفطر جي ڪري 17 اپريل تي پگھارون ڏنيون وينديون
سندھ حکومت کے مسلم ملازمین کو اپريل مہینے کی ایڈوانس تنخواہ عیدالفطر کی وجہ سے 17 اپریل کو ملے گی جو 2 مئی کو ملنی تھی.

15/03/2023

پریس ریلیز
15- مارچ- 2023
بمقام: ڈیپٹی کمشنر آفس ملیر
عوام اور حکومت کے درمیان رسائی اور شفافیت پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت (انتظا میہ ملیر نے )نے ہینڈز پاکستان کے اشتراک سے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سندھ میں ای گورننس کو فروغ دیا۔ اس منفرد لائے عمل کی شروعات ضلع ملیر سے کرتے ہوئے ضلع ملیر کی آفیشل ویب سائٹ بنائی گئی ہے جس میں ضلع ملیر میں کام کرنے والے ضلع اور تمام سرکاری محکموں کے بارے میں مکمل تفصیلی معلومات موجود ہیں جو کہ عوام کے لیے فائدہ مند ہے۔
اس ویب سائیٹ کا مکمل نام ڈسٹریکٹ ایڈمِنسٹریشن ملیر ہے جس تک رسائی کا لنک
ہے
https://dcmalir.sindh.gov.pk/

14/03/2023

نیشنل بنک آف پاکستان کے ملازمین کا ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،،،
احتجاج بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تنخواہوں میں عدم اضافے کے باعث کیا گیا ملازمین کا کہنا تھا کہ سروس کرتے ہوئے پندرہ تا پچیس سال ہو چکے ہیں مگر تا حال تنخواہیں پچیس ہزار پر منجمد ہیں

خودار منا حافظ پاپوش نگر کی ایک سنسان گلی میں  رات کے 8 بجے  سموسے رول بیچ رہا تھا ۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا شام 5 بجے تک ...
14/03/2023

خودار منا حافظ
پاپوش نگر کی ایک سنسان گلی میں رات کے 8 بجے سموسے رول بیچ رہا تھا ۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا شام 5 بجے تک مدرسے میں حفظ کرتا ہے گھر آنے کے بعد ماں سموسے رول بنا کر دیتی ہے گھر سے بازار دور ہے عمر چھوٹی ہونے کی وجہ ماں بازار جانے نہیں دیتی ۔ بس گلی میں بیٹھ کر کسی گاہک کا انتظار کرتا ہے ۔ کبھی سموسے رول بک جاتے ہیں کبھی واپس گھر لے جا کر رات کے کھانے میں یہی کھانے پڑتے ہیں ۔ نہ بھیک مانگتا ہے نہ کسی سے امداد لیتا ہے ۔ آفرین ہے اس ننھے خودار حافظ پر ۔
نیکی کرنے کا ارادہ ہو تو ایسے خودار لوگوں سے بغیر ضرورت کے بھی چیز لے لیا کریں
یقین کریں بہترین صدقہ ہے
Location: Nazimabad paposh nagar ,Sham 6 se 8
Zakia masjid k blkul samne wali gali hai

13/03/2023

ملیر اسٹوڈنٹ کاونسل و سھار کتاب کاوان۔
بک اسٹال اولڈتھانہ

11/03/2023

1929, میں کراچی کے شہر ملیر میمن گوٹھ کے علاقے ڈم لوٹی میں انگریزوں کے زمانے کے پانی کے کنویں

11/03/2023

کراچی کے فٹبال ڈیپارٹ ختم کرکے نوجوانوں کی سرگرمیاں ختم کردی گٸی ہے علاٸقہ کی سطع پر سال کے 12 مھینے سندھ میں فٹبال ٹورنامنٹ چلتا ہے جس میں ھزاروں کی تعداد میں تماشاٸی ھوتے ہیں لیکن پھر فٹبال ڈیپارٹمنٹ بند ہیں نوجوان نسل منشیات جیسی موذی مرض میں مبتلا ہورہے ہیں پنجاب میں تماشاٸیوں کی تعداد بہت کم مگر وہاں ڈیپارٹمنٹ بحال ہیں یہ اچھی بات ہے مگر سندھ والوں کے ساتھ ظلم کیوں ھم وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ سندھ کے فٹبال ڈیپارٹمنٹ کو دوبارہ بحال کیا جاٸے۔

07/03/2023

اللہ کے فضل سے یہ محمد سلیم کچھی نامی نوجوان اپنے گھر لوٹ آیا ہے تمام احباب کا شکریہ جو اس حوالے سے رابطے میں رہے اللہ کریم سب کی اولاد کو حفظ و امان میں رکھے اس لیے وڈیو ڈیلیٹ کی جاتی ہے

06/03/2023

ڈسٹرکٹ ملیرکے مکینوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی( )ڈسٹرکٹ ملیرمیں المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مسیحی برادری اور دیگر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سینٹ جیلادڑ کیتھولک چرچ پطرس گارڈن سو مار کنڈانی گوٹھ ملیر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے محمداویس آفاقی اور کیتھولک ورکیر جنرل ریورنڈفادرایڈورڈ جوزف اور دیگر شخصیات نے کیا فری میڈیکل کیمپ میں جنرل فزیشن ماہر امراض نے مریضوں کا معائنہ کیا میڈیکل کیمپ میں علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ اور موتیا کے آپریشن بھی کیا گئے،فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں کے بلڈ شوگر بلڈ پریشر اور بلڈ گروپ کے ٹیسٹ بھی کیے گئے،فری میڈیکل کیمپ میں ماہر امراض نسواں کی ڈاکٹروں نے خواتین کا بھی معائنہ کیا اور فری میں دوائیاں دی گئی اور ٹیسٹ بھی کروائے،فری میڈیکل کیمپ میں کٹا ہونٹ اور کٹے ہوئے تالو کی بھی سرجری کی گئی،فری میڈیکل کیمپ سے سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں نے علاج کی سہولیات حاصل کی المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے محمد اویس آفاقی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کی سہولیات شہریوں کو فراہم کی جاتی ہیں ڈسٹرکٹ ملیر کے مکینوں نے المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے اس اقدام کو سراہا اورالمصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا

ملیر کے سیاست میں بڑی ہلچل پاکستان مسلم لیگ ن کے قادر بخش کلمتی اور سابق میمبر ضلع کونسل کراچی اسد عبدالرسول صدام کا بہت...
04/03/2023

ملیر کے سیاست میں بڑی ہلچل پاکستان مسلم لیگ ن کے قادر بخش کلمتی اور سابق میمبر ضلع کونسل کراچی اسد عبدالرسول صدام کا بہت جلد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

مہنگائی کے اس دور میں پٹرول کی قیمت جہاں 270 تک جا پہنچی ہے اور کوئی بعید نہیں کہ 300 تک بھی چلے جائے وہاں غریب مڈل کلاس...
04/03/2023

مہنگائی کے اس دور میں پٹرول کی قیمت جہاں 270 تک جا پہنچی ہے اور کوئی بعید نہیں کہ 300 تک بھی چلے جائے وہاں غریب مڈل کلاس آدمی کیلئیے سفر تک کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے 25 ہزار کمانے والا اگر فیکٹری یا دفتر کیلئیے نکلتا ہے تو روزانہ لیٹر پٹرول لگ جاتا ہے جو مہانہ 7 ہزار بنتے ہیں یہی بسوں میں سفر کرے تو ڈھائی ہزار کا خرچ ہوجاتے ہیں, سربراہ جے ڈی سی ظفر عباس نے کراچی کی سڑکوں پر مفت ٹرانسپورٹ بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے, جہاں شہر کی مختلف روٹس پر صبح 6 سے رات 12 تک بسیں چلائی جائنگی جس میں شہری مفت سفر کرسکیں گے, ظفر عباس نے سوشل میڈیا پلیٹفارم پر سارفین سے رائے طاب کی ہے کیا انہیں شہریوں کیلئیے اس منصوبہ کا آغاز کرنا چاہئیے, تاکہ غریب مڈل کلاس شہری بسوں اور پٹرول کے خرچوں کے بوجھ سے بچ سکے۔

رويت ہلال  رمضان المبارک کا چاند 23مارچ بروز جمعرات کی شام نظر آئی گا اور پہلا روزوہ انشاءالله 24مارچ جمعہ کا دن ہوگا۔
02/03/2023

رويت ہلال
رمضان المبارک کا چاند 23مارچ بروز جمعرات کی شام نظر آئی گا اور پہلا روزوہ انشاءالله 24مارچ جمعہ کا دن ہوگا۔

ہم کو گنا جائے ہماری گنتی کم نہ کی جائے ہمیں گننے سے ڈرتے کیوں ہو گزشتہ تین مردم شماریوں میں ہمیں یہ نعرے و بینر سننے او...
02/03/2023

ہم کو گنا جائے ہماری گنتی کم نہ کی جائے ہمیں گننے سے ڈرتے کیوں ہو گزشتہ تین مردم شماریوں میں ہمیں یہ نعرے و بینر سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں پاکستان میں 1951 سے 1981 تک پہلی چار مردم شماریاں اپنے وقت پر ہو ئیں مگر پانچویں اور چھٹی تاخیر کا شکار ہو گئیں ۔چھٹی مردم شماری کے لیے کو شش تو 2008 سے جاری تھی مگر یہ 2017 میں متنازعہ رہتے ہوئے مکمل ہوئی 2021ء میں پاکستان ، اپنی 22 کروڑ کی آبادی کے ساتھ دنیا چھٹا بڑا ملک بن چکا ہے جبکہ بنگلہ دیش ، 17 کروڑ کی آبادی کے ساتھ 8واں بڑا ملک ہے۔ 1985ء تک پاکستان کی آبادی بنگلہ دیش سے کم تھی لیکن اس کے بعد اتنا بے ہنگم اضافہ ہوا کہ پاکستان کی آبادی جو کبھی بنگلہ دیش سے ایک کروڑ کم ہوتی تھی وجہ افغان وار اور بلا روک ٹوک افغانیوں کی آمد تھی ،
پاکستان میں پہلی مردم شماری 1951، دوسری مردم شماری 1961، تیسری مردم شماری 1972 ، چوتھی مردم شماری 1981، پانچویں مردم شماری 1998 اور چھٹی مردم شماری 2017 میں ہوئی اب محض پانچ سال بعد 2023 میں فروری سے ساتویں مردم شماری کا آغاز کیا جا رہا ہے ،
ساتویں مردم شماری مکمل ہونے تک مجموعی طور پر 34 ارب روپے کی لاگت آئے گی، حکومت پاکستان اب تک 10 ارب جاری کرچکی ہے مردم شماری کے لیے1 لاکھ21 افراد کو ٹریننگ کرائی گئی اور 1 لاکھ 26 ہزار ٹیب دیے گئے۔
پورے پاکستان میں 495 سپورٹ مراکز بنائے گئے ہیں، 20 فروری سے خود شماری کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے حکومت نے حتمی مردم شماری کے مکمل نتائج جمع کرانے کی ڈیڈ لائن30 اپریل دی ہے آرمی کے چھیاسی ہزار جوان و آفیسرز مردم شماری میں بطور معاون و سیکیورٹی حصہ لیں گے،
ڈیجیٹل مردم شماری یعنی خود شماری کا ایک آپشن ہے جس کے لیے آپ کو اس ویب پورٹل پر وزٹ کرنا ہو گا اور انٹری کرنی ہو گی مگر ادارہ شماریات کا نمائندہ پھر بھی آپ کے گھر کا لازمی وزٹ کرے گا،
self.pbs.gov.pk app
ملک میں رہنے والے ہر شخص کو کسی بھی حیثیت سے قطع نظر ایک ایسے گھرانے میں شمار کیا جائے گا جہاں وہ کم از کم چھ ماہ سے رہ رہا ہے یا چھ ماہ یا اس سے زیادہ عرصے سے وہاں رہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔مستقل پتہ کہیں کا بھی ہو اسے وہیں گنا جائے گا جہاں وہ رہائش پذیر ہے ،

سوال : مادری زبان کے خانے میں کیا لکھیں ؟

مادری زبان (انگریزی:Native Language/Mother Language) یا زبانِ اول یا نسلی زبان، آبائی زبان یا پیدائشی زبان کسی انسان کی اس زبان کو کہا جاتا ہے جس کو وہ بچپن میں ماں باپ سے سیکھ لے اور اس زبان کو بطور زبانِ اول استعمال کرتا مادری زبان کے خانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ دنیا میں زبانوں کے وجود کو بچائے رکھا جائے اور زبان کے بولنے والوں کو یہ احساس کرایا جائے کہ زبان کی زندگی اور اس کے فروغ کا انحصار صرف اور صرف اس زبان کے بولنے اور مالکی کرنے والوں پر ہے کسی بھی زبان کی شناخت کا ضامن اس کا رسم الخط ہے اور رسم الخط کا چراغ اس زبان کی تعلیم ہی روشن رکھ سکتی ہے اس موضوع پر اپنے صاحب علم و بصیرت لوگوں سے مشاورت ضرور کریں ،،
✍️صدیق سنگھار
بیورو چیف : ملیر میگزین

02/03/2023

کراچی ایئرپورٹ کے کانٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے پر ملازمین کا تین دن سے درنہ جاری کانٹریکٹ ملازمین کی سخت نعریبازی اور احتجاجی مظاہرہ جاری ایک ملازم بیھوش ہوگیا بیھوش ملازم کو اسپتال روانہ کیا گیا مظاہرین نے کہا کہ مرنے دم تک احتجاج جاری رے گا
کراچی ایئرپورٹ کے کانٹریکٹ ملازمین کا ایئرپورٹ پے احتجاج جاری مظاھرین کا کہنا تھا کہ 15 سال سے نوکری کر رہین ہین ہمین جبری طور پر فارغ کیا ہے ہم کہان جائینگے اس مہنگائی کے دور مین ہمین نوکری سے فارغ کیا گیا ہے ہمارے گہرون مین فاکہ کشی کا عالم ہے انہون نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے ہمین حق دیا جائے ہمین نوکری پہ بحال کیا جائے ورنہ ہم مرنے دم تک اپنا احتجاج جاری رکھینگے

01/03/2023

27فروری2023 سبزی # ٹماٹر کے ویڈیو # سبزی منڈی کراچی

27/02/2023

اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مابین چلائی جانے والی تیز رفتار ٹرینوں کا کنٹرول اب خواتین کے ہاتھ میں بھی آ گیا ہے۔ سعودی خاتون ٹرین ڈرائیور رانیم کے بقول ابھی بھی بہت سے مسافروں کو یقین نہیں آتا کہ انہیں منزل تک پہنچانے والی ڈرائیور ايک خاتون ہیں۔

27/02/2023

کراچی سبزی منڈی میں 9 دن سے آلوؤں کی لوڈ گاڑیاں کہیں دن سے ان لوڈنگ کے انتظار میں کھڑی ہیں

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف مذہبی جماعت کی کال پر مرکزی شہر ملیر کے گاؤں میمن میں مکمل شٹرڈ ہڑتال، تمام کاروباری ...
27/02/2023

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف مذہبی جماعت کی کال پر مرکزی شہر ملیر کے گاؤں میمن میں مکمل شٹرڈ ہڑتال، تمام کاروباری مراکز بند رہے۔
ملک کے دیگر شہروں میں شٹرڈاون ہڑتال کی گئی۔

26/02/2023
*میمن گوٹھ پولیس کی بڑی کاروائی*مورخہ 2023-02-22 کو میمن گوٹھ تھانہ کی حدود میں ایک ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جسمیں 10/12 م...
24/02/2023

*میمن گوٹھ پولیس کی بڑی کاروائی*

مورخہ 2023-02-22 کو میمن گوٹھ تھانہ کی حدود میں ایک ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جسمیں 10/12 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لاکھوں مالیت کی سولر پلیٹس، جانوروں سمیت دیگر سامان لوٹا اور فرار ہوگئے۔

*ابتدائی کاروائی*
اس واقعہ میں جاوید احمد کی مدیت میں مقدمہ الزام نمبر 53/2023 بجرم دفعہ 395/397 ت پ تھانہ میمن گوٹھ پرقائم کیا گیا۔

*پولیس کاروائی*

اس واقعہ کی اطلاع کے بعد فوری طور پر ایس ایچ او میمن گوٹھ، ہیڈ محرر میمن گوٹھ، اور انکی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں اور مخبران خاص کی مدد سے مورخہ 2023-02-23 کو اس ڈکیتی میں شامل چار ملزمان کو بمع ڈکیتی شدہ سامان اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والا ٹرک نمبری *0229-JZ* سمیت گرفتار کیا اور ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔

*گرفتار ملزمان کی تفصیل*

1۔ طارق ولد نور الدین ( ڈرائیور)
2۔ عمران ولد سلطان (کلینڈر)
3۔ عثمان ولد لشکری *(اسلحہ برآمد ہوا)*
4۔ اختر ولد شیر محمد *(اسلحہ برآمد ہوا)*

*برآمدہ سامان کی تفصیل*

1۔ *50سولر پلیٹس*
2۔ *04 انورٹرز*
3۔ *02 عدد پستول 30 بور بمعہ 07 گولیاں*

ملزمان سے برآمدہ اسلحہ کا مقدمہ *55/2023 بجرم دفعہ A(i)23 سندھ اسلحہ ایکٹ* اور *56/2023 بجرم دفعہ A(i)23 سندھ اسلحہ ایکٹ* کے تحت قائم کیا گیا۔ اور ملزمان کو مقدمہ الزام نمبر *53/2023* میں گرفتار کرنے کے بعد انٹیروگیشن کی گئی اور انکی نشاندھی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات ذیل ہیں۔

1. *افضل ولد غلام قادر*
2. *عبدلرزاق ولد کریم بخش*
3۔ *اصغر ولد مولا بخش*
4. *شاہد ولد محمد سعید*

*برآمدگی*

1۔ *27 عدد بکریاں*
2۔ *02 عدد بچھڑے*

دیگر تفتیش جاری ہے۔

*منجانب*
*ایس ایچ او تھانہ میمن گوٹھ*

بارکھان واقعے میں بازیاب خاتون گراں ناز اور بچوں کی تصاویر سامنے آگئیں۔
23/02/2023

بارکھان واقعے میں بازیاب خاتون گراں ناز اور بچوں کی تصاویر سامنے آگئیں۔

سعودی عرب میں سال 2023 کے رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔سعودی حکومت کے مطابق 21 مار...
23/02/2023

سعودی عرب میں سال 2023 کے رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔
سعودی حکومت کے مطابق 21 مارچ کا سورج غروب ہونے پر رمضان کا چاند دیکھا جائے گا۔

17/02/2023

کراچی پولیس آفس پر مبینہ دہشت گردوں کا حملہ پولیس کے جوان حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں پانچ تا دس دہشت گرد ہونے کی اطلاعات ہیں ایک ایدھی رضاکار محمد ساجد زخمی ہوا ہے شاہراہِ فیصل عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے پولیس کی بھاری نفری نے عمارت کا گھیراؤ کر لیا ہے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے حملے کی تصدیق کی ہے پاک فوج کے کمانڈوز بھی جائے وقوع پر موجود ہیں ،
اس بزدلانہ فعل کا بھرپور جواب دیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ سندھ
ہمارے جوان با ہمت ہیں اور وہ مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، شرجیل انعام میمن
پولیس اور رینجرز کے کمانڈوز KPO پہنچ چکے ہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور چیف سیکرٹری سندھ سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ رانا ثنا اللہ
کراچی۔ کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ افسوسناک ہے۔ سینیٹر نثار کھوڑو

کراچی۔ دہشتگرد سندھ کی پر امن دھرتی کے دشمن ہیں۔نثار کھوڑو

کراچی۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرکے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جانا چاہئے۔ نثار کھوڑو

کراچی۔ ایسے واقعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔۔نثار کھوڑو

کراچی۔ سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان دہشتگردوں سے سختی سے نمٹیں گے۔ نثار کھوڑو

آپریشن مکمل تینوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا
دو پولیس کے جوان، ایک رینجرز کا جوان اور ایک شہری، جو وہاں کام کرتا تھا، شہید ہوئے ہیں۔14 پولیس اور رینجرز کے جوان زخمی ہیں

بلڈ نگ کلئیر کر دی گئی

17/02/2023

ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی محمد شریف خان کی سربراہی میں شاہ فیصل کالونی نمبر دو پر واقع صہبا اختر پارک میں تین روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا میلے کا افتتاح مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کیا اس موقع پر سینیٹر خالدہ طیبہ اور رکن سندھ اسمبلی محمد حسین بھی موجود تھے ننھے ننھے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیے اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی

16/02/2023

آج کل جو(کے الیکٹرک) کی جانب سے لیاری میں بدمعاشی اوار بلینگ اور 16 سے 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پانی تک دستیاب نہیں اور اوپر سے گیس لوڈ شیڈنگ کرکے غریب عوام تو پہلے سے مہنگائی سے تنگ ہیں نا خانہ تیار کرسکتے ہیں اور نا ناشتہ تیار ہو رہا ہے بچے اسکولوں اور مدرسوں میں بغیر ناشتہ کے جارہیں ہیں۔ خداراہ ہوش کے ناخن لو عوام میں شدید غم و غضہ پایا جاتا ہے۔

15/02/2023

نور عالم خان اسحاق ڈار پر برس پڑے ، سیٹ قربان کر دوں گا مگر فنانس بل کو ووٹ نہیں دوں گا

14/02/2023

پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 23 کی اختتامی تقریب.

اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی.

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے.

وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر, سیکٹری دفاع, گورنر سندھ اور چیف منسٹر سندھ بھی تقریب میں شریک تھے.

مشق امن 23 کی اختتامی تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی.

بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا.

وزیراعظم پاکستان کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی.

مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی.

آٹھویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن چھ روز تک جاری رہی جس میں 50 سے زائد ممالک شریک تھے.

*****

13/02/2023

کراچی اجتماع 2023 کے رات میں خوبصورت منظر

10/02/2023

کراچی اجتماع کل شام 9 فروری بروز جمعرات سے شروع ہے اور آخری دعا 12 فروری بروز اتوار کی صبح ہو گئ


صرف ایک منٹ کا جھٹکا  ماں، باپ، بھائی، بہن، بیوی، بچے ،مال دولت ، پراپرٹی، گھر،  بادشاہی ،سرداری اور  وزارت سب ختم۔۔اللہ...
07/02/2023

صرف ایک منٹ کا جھٹکا
ماں، باپ، بھائی، بہن، بیوی، بچے ،مال دولت ، پراپرٹی، گھر، بادشاہی ،سرداری اور وزارت سب ختم۔۔
اللہ پاک ہر جگہ مسلمانوں کی حفاظت کریں
اللہ پاک رحم کرے آمین ثم آمین😥🙏

Address

Malir
Karachi

Telephone

+923202011508

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malir Magazine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malir Magazine:

Share

Category


Other Magazines in Karachi

Show All