Kamalia news

Kamalia news کمالیہ اور گردونواح کی خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا

یقین کیجئے فطرت جب حیران کرنے پہ آتی ہے تو شاخ سے ٹوٹ کر گِر جانے والے ایک خزاں رسیدہ پتے سے بھی یہ کام لے لیتی ہے۔
03/02/2025

یقین کیجئے
فطرت جب حیران کرنے پہ آتی ہے تو شاخ سے ٹوٹ کر گِر جانے والے ایک خزاں رسیدہ پتے سے بھی یہ کام لے لیتی ہے۔

تھانہ نیو ملتان کے ایس ایچ او شفیق احمد کی جانب سے ایک بزرگ شہری پر مبینہ تشدد کے واقعے پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر ...
30/01/2025

تھانہ نیو ملتان کے ایس ایچ او شفیق احمد کی جانب سے ایک بزرگ شہری پر مبینہ تشدد کے واقعے پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا سخت نوٹس، ایس ایچ او معطل
پولیس فورس میں کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شہریوں کے ساتھ بدسلوکی یا غیر قانونی رویہ اپنانے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر

30/01/2025

اناڑی ڈاکو
یا عقلمند دکاندار ویڈیو دیکھ کر بتائیں

29/01/2025
کمالیہ میں پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے منظور شدہ سائن بورڈ لگنا شروعصدر کریانہ ایسوسی ایشن کمالیہ چوہدری لیاقت علی رحمانی کی...
28/01/2025

کمالیہ میں پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے منظور شدہ سائن بورڈ لگنا شروع
صدر کریانہ ایسوسی ایشن کمالیہ چوہدری لیاقت علی رحمانی کی اپنی دکان پر طرف سے بورڈ آویزاں کردیا گیا

" #ماں صرف خدا نہیں ہوتی ورنہ!  #ماں کیا کیا نہیں ہوتی."کیسی قیامت خیز تصویر ہے۔آگ لگی ہوئی ہے ،  #ماں جل رہی ہے مگر بچے...
26/01/2025

" #ماں صرف خدا نہیں ہوتی ورنہ!
#ماں کیا کیا نہیں ہوتی."
کیسی قیامت خیز تصویر ہے۔آگ لگی ہوئی ہے ، #ماں جل رہی ہے مگر بچے کو آگ سے بچانے کے لیے کھڑکی سے باہر لٹکا کر تھاما ہوا ہے۔
بازو تھکتا ہے تو تھکتا رہے، وجود جلتا ہے تو جلتا رہے، بچے پہ کوئی آنچ نہ آنے پائے۔
ایک #ماں کی محبت اتنی دیوانہ وار اور شدید ہے تو ستر #ماؤں سے بڑھ کر پیار کرنے والے کی محبت کیسی ہو گی؟ سوچتا ہوں وہ ستر #ماؤں سے بڑھ کر پیار کرنے والا کیسے اپنے بندوں کو جہنم کی آگ میں جلائے گا ۔۔

خبردار ہوشیار!انسانیت مردہ ہوچکی ہےیہ ایک ایسا کیمیکل ہے جس کا نام واضح طور پر شیشی پر لکھا ہوا ہے۔ یہ عام طور پر مردہ خ...
26/01/2025

خبردار ہوشیار!
انسانیت مردہ ہوچکی ہے
یہ ایک ایسا کیمیکل ہے جس کا نام واضح طور پر شیشی پر لکھا ہوا ہے۔ یہ عام طور پر مردہ خانوں میں لاشوں کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن آج کے دور میں، یہ زہر دودھ میں ملایا جا رہا ہے، خاص طور پر ملک شاپ میں، تاکہ دودھ زیادہ دیر تک خراب نہ ہو اور بغیر ریفریجریٹر کے محفوظ رہے۔

سوچیے، جو کیمیکل مردہ جسموں کو سڑنے سے بچاتا ہے، وہ ہمارے جسموں کو کیا نقصان پہنچا سکتا ہے؟ اس کے استعمال سے ہمارے گردے، جگر، اور نظامِ انہضام آہستہ آہستہ تباہ ہو رہے ہیں۔ یہ زہر ہماری زندگیوں کو دھیرے دھیرے موت کے قریب لے جا رہا ہے۔

یہ وقت ہے ہوشیار ہونے کا، اپنی صحت کا خیال رکھنے کا، اور ایسے خطرناک کیمیکلز سے دور رہنے کا۔ آپ کی زندگی قیمتی ہے، اسے بچائیں اور میرے ساتھ شامل ہو جائے جعلی دودھ فروشوں کے خلاف ج ہا د میں تا کہ ایسے غلیظ لوگوں کے مکروہ چہرے عوام کو دکھائے جائیں جو چند پیسوں کے لالچ میں نہ صرف ہماری بلکہ ہمارے معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

چوہوں کو چپکنے والے گوند کے ذریعے بھوکا اور پیاسا مارنے کا حکم کیا ہے؟شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے فرمایا:  اگر آپ چوہے ک...
26/01/2025

چوہوں کو چپکنے والے گوند کے ذریعے بھوکا اور پیاسا مارنے کا حکم کیا ہے؟

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے فرمایا:

اگر آپ چوہے کو قتل کرنا چاہتے ہیں، اور اس کا قتل مستحب ہے، تو اس کو اچھی طرح ماریں، یعنی اسے اس طریقے سے قتل کریں جس سے اس کی جان فوراً نکل جائے اور اسے تکلیف نہ پہنچے۔

اسے تکلیف دینے میں وہ کام شامل ہیں جو بعض لوگ کرتے ہیں، جیسے چوہے کو پکڑنے کے لیے ایسا چپکنے والا مادہ (گوند) رکھنا جس میں وہ پھنس جائے، اور پھر اسے بھوکا اور پیاسا چھوڑ دینا یہاں تک کہ وہ مر جائے۔ یہ عمل جائز نہیں ہے۔

اگر آپ ایسا چپکنے والا مادہ استعمال کرتے ہیں، تو ضروری ہے کہ آپ اس پر نظر رکھیں اور مسلسل چیک کریں۔ جب بھی آپ دیکھیں کہ چوہا اس میں پھنس گیا ہے تو فوراً اسے قتل کر دیں۔

لیکن اگر آپ اس گوند کو دو یا تین دن تک چھوڑ دیتے ہیں، اور چوہا اس میں پھنس کر بھوک یا پیاس سے مر جاتا ہے، تو اس سے آپ کے لیے آگ میں داخل ہونے کا خطرہ ہے۔کیونکہ نبی ﷺ نے فرمایا:
"ایک عورت آگ میں داخل ہو گئی کیونکہ اس نے ایک بلی کو قید کر دیا تھا یہاں تک کہ وہ مر گئی۔ نہ تو اس نے اسے کھلایا اور نہ ہی اسے آزاد کیا تاکہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا سکے۔"

📚 (ﺷﺮﺡ ﺭﻳﺎﺽ ﺍﻟﺼﺎﻟﺤﻴﻦ ٤ /٥٩٦)

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون  افضل بکڈپو والے کی زوجہ محترمہ پاک بک ڈپو والے فاروق احمد کی ہمشیرہ چوہدری طارق چوہدری زاہد ...
24/01/2025

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
افضل بکڈپو والے کی زوجہ محترمہ پاک بک ڈپو والے فاروق احمد کی ہمشیرہ چوہدری طارق چوہدری زاہد اور چوہدری ریحان ریحان میڈیکل سٹور والے کی کزن جو کہ بقضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ رات اٹھ بجے بعد از نماز عشاء عید گاہ خیرا شہید میں ادا کیا جائے گا

*امریکہ والوں کو محلوں سے نکال کر خیموں میں بھیج دیا، غزہ والوں کے لئے خیموں سے نکل کر گھروں میں جانے کے فیصلے کردئیے۔ و...
24/01/2025

*امریکہ والوں کو محلوں سے نکال کر خیموں میں بھیج دیا، غزہ والوں کے لئے خیموں سے نکل کر گھروں میں جانے کے فیصلے کردئیے۔ وہ کتنی عظیم ذات ہے، آن کی آن میں پانسے پلٹ دیتی ہے، معیار تبدیل کردیتی ہے، غرور خاک کر دیتی ہے، چارہ گر بے چارے ہو جاتے ہیں، اور بے چارے چارہ گر بن جاتے ہیں۔ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْن*

21/01/2025

ظالم بے حس لوگ
افسوس پیسے دئیے بغیر غریب آدمی کے انڈے لے کر بھاگ گئے۔
اگر کوئی ان لوگوں کو جانتا ہوتا تو بتائے پہچان کر تاکہ ان کا پتا چل سکے

Honda 125 for sale model 2022-23 condition10-10 special edition Contact 0315-4864324
21/01/2025

Honda 125 for sale model 2022-23 condition10-10 special edition
Contact 0315-4864324

اج پتہ لگا استاد جی ہمارا ذہنی دباؤ کم کر رہے ہوتے تھےاس تصویر میں نظر آنے والی پوزیشن کو انگریزی میں "Forward Bend" یا ...
19/01/2025

اج پتہ لگا استاد جی ہمارا ذہنی دباؤ کم کر رہے ہوتے تھے

اس تصویر میں نظر آنے والی پوزیشن کو انگریزی میں "Forward Bend" یا "Stooping Position" کہا جا سکتا ہے۔ اگر یہ خاص جسمانی ورزش یا پوسچر سے متعلق ہو تو اسے "Standing Forward Fold" بھی کہا جاتا ہے۔

اس پوزیشن میں جھکنے اور جسم کو کھینچنے کی حرکت انسانی جسم کو مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچاتی ہے۔ نیچے اس کے فوائد درج کیے گئے ہیں، جنہیں مختلف ماہرین اور تحقیقی جریدوں میں تسلیم کیا گیا ہے:

1. ریڑھ کی ہڈی کی لچک میں اضافہ

یہ پوزیشن ریڑھ کی ہڈی کے پٹھوں کو کھینچتی ہے اور انہیں مضبوط بناتی ہے، جس سے جسمانی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ پوزیشن ریڑھ کی ہڈی کے تناؤ کو کم کرتی ہے اور پیٹھ کے درد میں آرام فراہم کرتی ہے (Journal of Yoga and Physical Therapy)۔

2. خون کے دوران میں بہتری

جھکنے کی وجہ سے خون کا بہاؤ سر کی طرف بڑھتا ہے، جو دماغی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے۔ یہ مشق دماغی سکون اور توجہ میں مددگار ثابت ہوتی ہے (American Journal of Physiology)

3. ٹانگوں اور کولہوں کے پٹھوں کو مضبوط بنانا

اس پوزیشن کے دوران ہیمسٹرنگز، بچھڑوں، اور کولہوں کے پٹھے کھنچتے ہیں، جس سے ان میں مضبوطی اور لچک آتی ہے۔ یہ فائدہ خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو روزمرہ زندگی میں زیادہ دیر تک بیٹھے رہتے ہیں (International Journal of Exercise Science)

4. ذہنی سکون اور دباؤ میں کمی

یہ پوزیشن دماغ کو سکون دیتی ہے اور اعصابی نظام کو آرام فراہم کرتی ہے۔ ماہرین یوگا کے مطابق، یہ مشق دماغی سکون کو بحال کرنے اور دباؤ کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے (Yoga Journal)

5. پیٹ کے عضلات کو مضبوط کرنا

جھکنے کے عمل کے دوران پیٹ کے عضلات پر دباؤ پڑتا ہے، جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور معدے کے مسائل کو کم کرتا ہے۔ یہ مشق جسمانی صحت کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ہے (Harvard Medical School Health Publications)

6. وزن میں کمی اور جسمانی توازن میں بہتری

پوزیشن مستقل مزاجی سے کرنے سے جسم کی چربی کم ہو سکتی ہے اور جسمانی توازن بہتر ہو سکتا ہے۔ یہ مشق وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی فائدہ مند سمجھی جاتی ہے (Fitness and Wellness Journal)

استادوں کی باتیں دیر سے سمجھ اتی ہیں

Address

Kamalia
Kamalia
35360

Telephone

03004442157

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kamalia news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share