اردو ڈیجیٹل

اردو ڈیجیٹل Digital News Channel

30/01/2024

عمران خان کا وہ تاریخی خطاب جس کے بعد سب کچھ بدل گیا

حیران کن حقائق 24 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں 3 کروڑ 80 لاکھ بھکاری ہیں جس میں 12 فیصد مرد، 55 فیصد خواتین، 27 فیصد ...
03/11/2023

حیران کن حقائق
24 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں 3 کروڑ 80 لاکھ بھکاری ہیں جس میں 12 فیصد مرد، 55 فیصد خواتین، 27 فیصد بچے اور بقایا 6 فیصد سفید پوش مجبور افراد شامل ہیں۔
ان بھکاریوں کا 50 فیصد کراچی، 16 فیصد لاہور، 7 فیصد اسلام آباد اور بقایا دیگر شہروں میں پھیلا ہوا ہے۔
کراچی میں روزانہ اوسط بھیک 2ہزار روپے، لاہور میں 1400 اور اسلام آباد میں 950 روپے ہے۔
پورے ملک میں فی بھکاری اوسط 850 روپے ہے۔
روزانہ بھیک کی مد میں یہ بھکاری 32 ارب روپے لوگوں کی جیبوں سے نکال لیتے ہیں۔
سالانہ یہ رقم117 کھرب روپے بنتی ہے۔
ڈالر کی اوسط میں یہ رقم 42 ارب ڈالر بنتی ہے۔

بغیر کسی منافع بخش کام کے بھکاریوں پر ترس کھاکر انکی مدد کرنے سے ہماری جیب سے سالانہ 42 ارب ڈالر نکل جاتے ہیں۔ اس خیرات کا نتیجہ ہمیں سالانہ 21 فیصد مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے اور ملکی ترقی کے لئیے 3 کروڑ 80 لاکھ افراد کی عظیم الشان افرادی قوت کسی کام نہیں آتی۔
جبکہ ان سے کام لینے اور معمولی کام ہی لینے کی صورت میں آمدنی 38 ارب ڈالر متوقع ہے جو چند برسوں میں ہی ہمارے ملک کو مکمل اپنے پاؤں پر نہ صرف کھڑا کرسکتی ہے بلکہ موجودہ بھکاریوں کے لئیے باعزت روزگار بھی مہیا کرسکتی ہے۔
اب اگر عوام اسی مہنگائی میں جینا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کی روٹی ان بھکاریوں کو دیکر مطمئن ہیں تو بیشک اگلے سو سال اور ذلت میں گزارئیے۔
لیکن
اگر آپ چند سالوں میں ہی مضبوط معاشی استحکام اور اپنے بچوں کے لئیے پرسکون زندگی دینا چاہتے ہیں تو آج ہی سے تمام بھکاریوں کو خداحافظ کہہ دیجیے۔ پانچ سال کے بعد آپ اپنے فیصلے پر انشاللہ نادم نہیں ہونگے اور اپنے بچوں کو پھلتا پھولتا دیکھ کر خوشی محسوس کرینگے۔

بنگلہ دیش نے جس دن بھکاری سسٹم کو خداحافظ کہا تھا، اس کے صرف چار سال بعد اسکے پاس 52 ارب ڈالر کے ذخائر تھے۔ کیا ہم اچھی بات اور مستند کام کی تقلید نہیں کرسکتے۔

اب اپنے بچوں کے لئیے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے

30/10/2023

کمالیہ رجانہ مین جی ٹی روڈ پر M3 موٹر وے کے سنگم پر
45 فٹ فرنٹ 1کنال کمرشل رقبہ 2 حال کمروں کے ساتھ برائے فروخت ۔ فوری رجسٹری فوری قبضہ
رابطہ ۔ 03027077646

مفتی نعیم کی دولت  سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری طور پر یہ تخمینہ جاری کردیا ، جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم مرحوم  کے پیسوں اور ج...
27/10/2023

مفتی نعیم کی دولت سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری طور پر یہ تخمینہ جاری کردیا ، جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم مرحوم کے پیسوں اور جائیداد میں بارے میں اب کوئی ابہام باقی نہیں رہا۔ پاکستان کے ایک نامور عالم اور جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مرحوم مفتی نعیم کے فرزند اپنے والد کی کمائی کے بٹوارے کے لئے کورٹ گئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ مولانا کی کل آمدنی کا تخمینہ لگایا جائے۔ عدالت میں تمام جج صاحبان یہ دیکھ کر ورطہ حیرت میں ڈوب گئے کہ مولانا کی کل آمدنی پانچ ارب چونتیس کروڑ ستائیس لاکھ ایک سو سنتالیس روپے(5342700147)مختلف بنکوں میں موجود تھے۔ حالانکہ مولانا اپنے پاس مال جمع کرنے،سود کھانے اور دنیا کو مومن کے لیے قید خانہ,اور شیطان کے لیے جنّت سمجھتے تھے۔ موصوف کی یہ بات علاقے میں کافی مشہور ہوئی تھی جب انہوں نے قربانی کا جانور نہیں خریدا تھا کہ “میرے پاس پیسے ہی نہیں ہیں۔

کمنٹ میں اپنی پسندہ شخصیت کو ووٹ دیں ۔ شکریہ
19/10/2023

کمنٹ میں اپنی پسندہ شخصیت کو ووٹ دیں ۔ شکریہ

17/10/2023

استغفرُللہ ۔۔۔۔۔نواز شریف کا استقبال کرو اور جنت کا ٹکٹ کنفرم کروائیں !!!
ن لیگ کے ایم این اے کی توہین آمیز تقریر ۔

میرے PhD سپروائزر قانون کے پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس کے جج بھی ہیں یعنی 27 یورپی ملکوں کی اعل...
09/10/2023

میرے PhD سپروائزر قانون کے پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس کے جج بھی ہیں یعنی 27 یورپی ملکوں کی اعلی ترین عدالت کے جج، جہاں ہر ملک سے 1۔1 جج لازمی ہوتا ہے اور میرے سپروائزر بیلجیئم کی طرف سے ہیں کہ جب بیلجیئم کے کیسز آ جائیں تو بینچ کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔

ویسے تو اپنی گاڑی میں یونیورسٹی آتے ہیں لیکن کئی بار ہم دونوں واک کرتے کرتے ساتھ ہی میٹرو سٹیشن تک آئے اور وہ ایک عام آدمی کی طرح میٹرو میں بیٹھ کر گھر روانہ ہو گئے۔

جبکہ ہمارے والے دو ٹکے کے ججز کو اپنی اولادوں کے لیے بھی پروٹوکول چاہئیے کیونکہ ان کو عام آدمی سے الگ نظر آنے کا شوق ہے۔ جسٹس باقر نجفی کو کوئی بتلائے کہ اپنی اوقات میں رہیں، اپنے ملک کو پروٹوکول لے لے کر کھوکھلا کر دیا ہے اب بیرون ملک بھی ان ح کو پروٹوکول چاہئیے۔ اس لیٹر سے بدنامی الگ ہوگی کہ باہر کی دنیا اچھے سے سمجھ جائےگی کہ پاکستان کس قسم کا ملک ہے، کیونکہ جہاں کی اعلی عدالتوں کے ججز خود پروٹوکول نہیں لیتے تو وہاں گردن تک قرض میں ڈوبے ملک کے ججز کی اولادوں کے لیے بھی پروٹوکول مانگا جائے تو ان کو کیسا لگےگا۔

اگر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب اس گدھ کو نہیں روک سکتی تو پھر ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پروٹوکول کو بھی PTV پر لائیو دکھایا جائے۔

جہاں سارا ملک ڈراموں پر چل رہا ہو، قوم روز سپریم کورٹ کا ڈرامہ لائیو دیکھتی ہو تو ایک ڈرامہ اور سہی۔
Saqib Kakar

08/10/2023
*”نِگران وزِیرِ تعلِیم رحمت سلام مرحوم“ کے بارے میں مشہُور  ہے کہ یہ کِسی عرب مُلک میں ایک شیخ کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ کر...
08/10/2023

*”نِگران وزِیرِ تعلِیم رحمت سلام مرحوم“ کے بارے میں مشہُور ہے کہ یہ کِسی عرب مُلک میں ایک شیخ کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ کر کے کرک بھاگ آیا۔*
*وہ شیخ اپنے سفارت خانے کے تھرُو اپنی لُوٹی ہُوئی دولت واپس لینے پاکستان پہُنچ گیا۔*
*رحمت سلام کو پتہ چلا تو اُس نے کرک کے مشہُور بزُرگ سیاست دان اسلم خٹک مرحوم جو کہ آکسفورڈ کا پڑھا ہُوا تھا، سے مدد طلب کی۔*
*اُنہوں نے ”مرنے“ کا مشورہ دِیا۔*
*جِس پر اِس نے باقاعدہ ڈیتھ سرٹِیفِکیٹ بنوایا اور اپنا مزار بھی۔*
*شیخ جب کرک پہُنچا تو اُس کو رحمت سلام کے مرنے کے بارے میں بتایا گیا۔*
*شیخ زار و قطار رونے لگا اور اِصرار کِیا کہ مُجھے اُس کی قبر پر لے جایا جائے۔*
*قبر پر پہُنچ کر شیخ نے اُس کی بخشِش کے لِئے رقت آمیز دُعا کی، لُوٹی ہُوئی دولت بخش دی اور بقول راوی شیخ رحمت سلام کے بچّوں کو مزید کئی لاکھ رِیال دے کر واپس اپنے مُلک سُدھار گیا۔*
*اب کرک میں یہ ”رحمت سلام مرحُوم“ کے نام سے معرُوف ہے۔*
*یہ جمِعیت عُلماء اِسلام کا مقامی رہنُماء ہے اور خُدا کی زمِین پر خُدا کا نِظام قائم کرنے کے لئے قومی اسمبلی کا اُمِیدوار بھی ہے۔ نِگران وزِیرِتعلِیم کے اہم عُہدے کی اہم ذِمّہ داری کا بوجھ بھی اِس پر لاد دِیا گیا ہے۔*
*آگے قوم کے نصِیب 🙏

02/10/2023

پاکستانیوں کا جگاڑ۔۔ پہلا سمارٹ میٹر لگا دیا گیا۔ کتنا فائدہ ہوگا جانئے اس ویڈیو میں

اسلام آباد میں پہلا سمارٹ میٹر لگا دیا گیا ۔ ریچارج کریں اور بجلی استعمال کریں ۔ بیلنس ختم تو لائٹ بھی ختم ۔ فلحال اسکا ...
29/09/2023

اسلام آباد میں پہلا سمارٹ میٹر لگا دیا گیا ۔ ریچارج کریں اور بجلی استعمال کریں ۔ بیلنس ختم تو لائٹ بھی ختم ۔ فلحال اسکا آغاز اسلامآباد سے کیا جا رہا ہے ۔

ہم نگران وزیراعظم کاکڑ صاحب کو غیر ملکی خاتون کے ساتھ سیلفی لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
29/09/2023

ہم نگران وزیراعظم کاکڑ صاحب کو غیر ملکی خاتون کے ساتھ سیلفی لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

28/09/2023

اپنے معصوم بچوں کو ان وحشی خونخوار جانوروں کے حوالے مت کریں
پہلے مدرسہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں بچوں کے ساتھا بدفعلی جیسے گھناؤنے واقعات تو نہیں ہوتے بچوں کے اوپر وحشیانہ پرتشدد واقعات تو رونما نہیں ہوتے مکمل تسلی کے بعد اپنے بچوں کو مدرسوں میں داخل کروائیں۔

جنونی و وحشی درندے سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد،کیل حلق میں چلی گئیملتان میں سبق یاد نہ کرن...
28/09/2023

جنونی و وحشی درندے
سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد،کیل حلق میں چلی گئی
ملتان میں سبق یاد نہ کرنے پر قاری نے کمسن بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد کیا، بچے کے رونے اور گہرا سانس لینے پر کیل حلق میں چلی گئی۔
پولیس کے مطابق کمسن بچے ہارون نے سبق یاد نہیں کیا تو مدرسے کے قاری نے ایک کیل سزا کے طور پر اس کی زبان کے نیچے رکھ دی، اس پر بچہ درد سے رونے لگا تو کیل حلق کے اندر چلی گئی جس کے بعد بچے نے الٹیاں شروع کر دیں۔
بچےکو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پیچیدہ آپریشن کر کے 6 سینٹی میٹر لمبی کیل نکال لی۔
ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر امجد کے مطابق بچے کی حالت اب تسلی بخش ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ مدرسے کے قاری کے خلاف تھانہ بی زیڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لاہور سمن آباد میں وحشی درندوں کے ہاتھوں چودہ سالہ  معصوم بچہ انس جاں بحق تفصلات کے مطابقتھانہ سمن آباد لاہور مدرسه مدنی...
28/09/2023

لاہور سمن آباد میں وحشی درندوں کے ہاتھوں چودہ سالہ معصوم بچہ انس جاں بحق تفصلات کے مطابق
تھانہ سمن آباد لاہور مدرسه مدنی مسجد نیشنیل بنک کالونی پکی ٹھٹھی میں چودی سالہ بچے انس کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا
انس نے بارش کی وجہ سے مدرسہ انیس سمتبر کو مدرسہ سے چھٹی کی
بیس ستمبر کو صبح جب پڑھنے کیلئے گیا تو مدرسہ کے قاری شعیب کی جانب سے بچے کو ڈنڈوں سے خوب مارا گیا اور زور زور سے زمین پر پٹکا گیا
بچے کو شدید تشدد کرنے کے بعد مدرسہ کے ایک کمرے میں بند رکھا اور گھر والوں کو اطلاع نہ گئی
بچے کونیم مردہ حالت میں گنگا رام ہسپتال پہنچایا گیا
انس چار دن مسلسل زیر علاج رہا اور آخر دم توڑ گیا.

27/09/2023

دو سال پہلے کی بات

ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 12 سال کی سزا پانے والے ایک نوجوان عرفان کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے 9 سال بعد بری کردیا، ان 9 سالوں سے پہلے اس نے چند سال ٹرائل کے دوران بھی جیل میں گزارے ہوں گے. ایک طرح سے بے گناہی کے باوجود اس نے اپنی زندگی کے دس بارہ اہم سال جیل میں گزار دئیے. فیملی کیلئے بے عزتی کا باعث اور ایک بوجھ بنا، اپنا کوئی کیریر شروع نہ کرسکا.
فاضل جج نے فیصلے میں لکھا ہے کہ فرانزک رپورٹ سے پتہ چل گیا تھا کہ ڈی این اے نمونے عرفان کے نہیں تو کیس ختم ہوجانا چاہیے تھا لیکن بے گناہ کو ٹرائل اورسزا کی اذیت سےگزارا گیا، ڈی این اے کی رپورٹ منفی تھی لیکن ٹرائل کورٹ نے اس پرکچھ نہیں لکھا، ٹرائل کورٹ کے اس رویے سے ہونے والی سزا بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔
2012 میں سزا پانے والےمجرم کی اپیل پر تحریری فیصلہ اب سناتے ہوئے عدالت نےقرار دیا کہ سو مجرم چھوٹ جائیں لیکن کسی ایک بے گناہ کو ہرگز سزا نہیں ملنی چاہیے،عدالت نے قرار دیا کہ ڈی این اے مجرم کو پکڑنے کے ساتھ ساتھ بے گناہ کی نشاندہی میں بھی مدد دیتا ہے، یہ کیس ناقص تفتیش اورعدالت میں شہادت کی ناقص جانچ پڑتال کی مثال ہے.
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ عدالت عالیہ نے ڈی این اے کی منفی رپورٹ کے باوجود سزا سناکر ایک نوجوان کی زندگی تباہ کرنے والے ٹرائل جج کے خلاف کسی کارروائی کی سفارش کی ہے یا نہیں اور عرفان سے ظلم کا کسی شکل میں ازالہ ہوگا یا نہیں.
سوچئے ڈی این اے ٹیسٹ سے ملزم سائنسی طور پر بے قصور ثابت ہوگیا تو ٹرائل کورٹ نے سزا کس بنیاد پر دی ہوگی؟ مظلومہ ذہنی معذور ہے، تو اس کا شناخت کرنا تو ناقابل اعتبار ہے. تو پھر شاید گواہیوں کی بنیاد پر دی ہوگی. عین ممکن ہے کہ گواہ ہی اصل مجرم یا اس کے خیر خواہ ہوں... اتنے واضح ڈیفنس کے باوجود محض اپیل زیر التوا رہنے سے بے گناہ نو دس سال جیل میں رہا.

27/09/2023

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Rizwan Ashique, Ateeq Ahmed, Noorhussain Mandal, Rana Ashraf Saeed, Muhammad Baksh, Khaliqdad Luni, Rao Shahid, Amir Yaqoob, Sakhi U Zaman Mir, Hafiz Tayab, Mohsin Alli Wadho, Nadir Ali, Majeed Abdul, Sanwal Khan, Aman Aman, Muhm Bilal, Hassan Cheema, Yasir Gujjar, Fida Khan, Malik Ahmad, S T Naserabad Balochistan, Muhammad Asad Nadeem Phambra, Adrees Yazdani, Ali Hassan, Wazer Wazerahamad, Muhammad Numan, Attaur Rashid, Mohammad Asif Gujjar, Rizwan Raja, Muhammad Bilal Khan Gabool, Muhammad Farooq Farooq

27/09/2023

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی مصروف سڑکوں پر رکشہ کھینچنے والی خواتین سیاحوں اور مسافروں کی داد سمیٹ رہی ہیں۔ یہ خواتین لگ بھگ 250 کلو وزن کے ساتھ لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتی ہیں۔

Address

Kamalia
36350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اردو ڈیجیٹل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share