General Mentor TV

General Mentor TV GENERAL MENTOR TV.

Here you can watch videos/posts about every aspect of life
1.Education
2.Current News
3.Awareness
4.Knowledge
5.Entertainment
6.Science and Technology
7.Motivational Knowledge
8.Digital Marketing
9.Social Media Knowledge
10.Awareness

01/09/2022

دیکھیے سیلاب متاثرین کے حالات اور مشکلات

24/08/2022
بجلی کے بلوں میں اضافہ نامنظور
29/07/2022

بجلی کے بلوں میں اضافہ نامنظور

Contact us for voice over for Business advertisement and Social Media accounts Management and video editing             ...
21/07/2022

Contact us for voice over for Business advertisement and Social Media accounts Management and video editing

Contact us for your Business advertisement and Social Media accounts Management
21/07/2022

Contact us for your Business advertisement and Social Media accounts Management

آب زم زم آنکھوں کے لیے شفاءنظر بلکل ٹھیک ہوگئیمکمل تفصیل اس ویڈیو میں👇👇👇لنک پہلے کمنٹ میں دیکھیں
08/07/2022

آب زم زم آنکھوں کے لیے شفاء
نظر بلکل ٹھیک ہوگئی
مکمل تفصیل اس ویڈیو میں
👇👇👇
لنک پہلے کمنٹ میں دیکھیں

آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب کی سلطنت اللہ ہی کے لئے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
22/06/2022

آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب کی سلطنت اللہ ہی کے لئے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

‏Complete video link is in first comment‎      ڈاکٹر عامر حسین لیاقت وفات پا گئے
09/06/2022

‏Complete video link is in first comment

ڈاکٹر عامر حسین لیاقت وفات پا گئے

‏Complete video link is in first comment‎  مقصود چپڑاسی وفات پاگئے
09/06/2022

‏Complete video link is in first comment

مقصود چپڑاسی وفات پاگئے

پرائمری،مڈل،میٹرک اور ایف اے پاس کے لیے گورنمنٹ آسامیاںمکمل معلومات اس ویڈیو میں👇👇👇https://youtu.be/Qd15dOQygt8Airport s...
06/06/2022

پرائمری،مڈل،میٹرک اور ایف اے پاس کے لیے گورنمنٹ آسامیاں
مکمل معلومات اس ویڈیو میں
👇👇👇
https://youtu.be/Qd15dOQygt8
Airport security force jobs

میٹرک کلاس میں 1016/1100 نمبر مگر آگے پڑھنے کے لیے وسائل نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!یہ کہانی ہے ایک ایسے نوجوان کی جس نے گزشتہ ...
04/06/2022

میٹرک کلاس میں 1016/1100 نمبر مگر آگے پڑھنے کے لیے وسائل نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
یہ کہانی ہے ایک ایسے نوجوان کی جس نے گزشتہ سال میٹرک کلاس کا امتحان پاس کیا مگر اس کے والد صاحب نے غربت کی وجہ سے مزید پڑھانے سے معذرت کرلی جبکہ یہ نوجوان مزید پڑھنا چاہتا ہے جسکا ثبوت اس کی نمایاں کارکردگی ہے۔اب یہ لڑکا کچھ مہینوں سے 500روپے فی یوم کے عوض ایک دوکاندار کے پاس صبح 4 بجے سے رات 8بجے تک کام کرتا ہے
اور جو پیسے لے کر جاتا ہے اس سے بڑی مشکل سے گھر کا گزر بسر ہوتا ہے والد صاحب بھی مزدوری کرتے ہیں۔
کچھ روز قبل اس لڑکے کی ملاقات میرے والد صاحب سے ہوئی تو انہوں نے مجھے اسکی کہانی بتائی تو میں سن کر بہت رنجیدہ ہوا اور مجھے کہا کہ کسی ادارے میں سکالرشپ پر اسکا داخلہ کراؤ تاکہ یہ اپنی تعلیم حاصل کرسکے اتنا اچھا ٹیلنٹ ضائع نہ ہوجائے
تو آج اس نوجوان سے ملاقات کی اور مزید تفصیلی کہانی سنی،
آتے ہی مجھے کہا کہ میں زیادہ دیر آپ کے پاس نہیں بیٹھ سکوں گا کیونکہ دوکان مالک چھٹی نہیں دے رہا تھا اس نے کہا جلدی واپس آنا کیونکہ وہ بھی نہیں چاہتا کہ میں مزید تعلیم حاصل کروں وہ چاہتا ہے کہ بس اس کے پاس کام کرتا رہوں۔
یہ لڑکا 7 بھائیوں میں بڑا ہے والدہ وفات پا چکی ہیں والد بھی مزدوری کرتے ہیں اب اور وسائل نہیں کہ مزید تعلیم حاصل کی جاسکے اور ساتھ کما کر مہنگائی کے اس طوفان میں گھر کے گزر بسر میں بھی مدد کی جا سکے
تو میں نے کہا کہ انشاء اللہ میں آپ کو کسی ادارے میں سکالرشپ پر تعلیم بھی دلاؤں گا اور ساتھ کوئی پارٹ ٹائم کام یا فری لانسگ کا بھی بندو بست کراؤں گا اور انشاء اللہ ہو جائے گا
میں بھی اپنے طور پر کوشش کر رہا ہوں،آپ تمام احباب سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ اس کی تعلیم کے لیے کچھ کیا جائے اور ساتھ کوئی وظیفے کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ یہ لڑکا مکمل توجہ اپنی تعلیم پر مرکوز رکھ اور زیادہ اچھے نتائج حاصل کرکے اپنی غربت کا خاتمہ کرکے معاشرے کا اچھا رکن بن سکے۔
یہ کہانی شئیر کرتے ہوئے اس شناخت کو بھی چھپایا گیا ہے تاکہ اسکی دل آزاری نہ ہو اور آپ کو بتانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے اردگرد اس طرح کے نوجوانوں کو تلاش کریں بلکہ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں،ہم بخوبی جانتے ہیں کہ کون کس حالت میں ہے اور کسے رہنمائی کی ضرورت ہے
تو ہم سب کو اپنے حصے کی شمع روشن کرنی ہوگی اور جتنا ممکن ہوسکے ایسے نوجوانوں کی مدد اور رہنمائی کرنی ہوگی
اشفاق مشتاق

یوم تکبیر 28 مئی 1998
28/05/2022

یوم تکبیر 28 مئی 1998

13/05/2022

کہتے ہیں کہ محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ تمہاری کامیابی شور مچا دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
بلکل اسی طرح ایک قابل فخر، مثالی نام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کہروڑپکا کے ہیڈ ماسٹر (حافظ محمد حامد سعید) صاحب کا ہے۔
جنہوں نے گزشتہ 15 سالوں میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کہروڑپکا کو ضلع لودھراں کا نمبر1 سکول بنا دیا۔جسکی بدولت اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے انہیں سکیل 20 ترقی حاصل ہوئی۔اور یوں آپ نے سرزمین کہروڑپکا پر سکیل 20 میں ترقی پانے والی پہلی شخصیت ہونے کا منفرد اعزاز اپنا نام کیا
اسی حوالے سے ہم نے کہروڑپکا کی ہر دلعزیز شخصیت سینئیر صحافی پیارے بھائی عاشق حسین قریشی کی قیادت میں جاکر حامد سعید صاحب کو مبارکباد دی اور عدنان خان لودھی صاحب (کمپیوٹر ٹیچر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کہروڑپکا) کے خصوصی تعاون سے حامد سعید صاحب کے 15 سالہ دور کا احوال انہی کی زبانی جانا اور انٹرویو ریکارڈ کیا۔
مکمل انٹرویو آپ اس لنک پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں
https://youtu.be/DKzZz2Nb0Dk
گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کہروڑپکا میں آپ کی خدمات کو سنہرےحروف میں لکھا جائے گا اور ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
آپ کی ہمیشہ سلامتی اور صحت مند لمبی زندگی کے لیے ڈھیروں دعائیں۔
اشفاق مشتاق (CEO General Mentor TV)
شکریہ
عدنان خان لودھی صاحب
عاشق حسین قریشی صاحب
عبد العزیز عاصم صاحب
یاسر بریار صاحب۔
First person in the history of Kahror Pakka promoted in grade 20 Hamid Saeed Principal Government Model high school Kahror Pakka District Lodhran.
an exclusive interview of Hamid Saeed by Ishfaq Mushtaq.

جہاں جہاں بھی گیا لوگ دل بچھانے لگے♥️عروج ایسا ملا ماں تیری دعاؤں سے🙏 ♥️
08/05/2022

جہاں جہاں بھی گیا لوگ دل بچھانے لگے♥️
عروج ایسا ملا ماں تیری دعاؤں سے🙏

♥️

03/05/2022

The future of bananas' modern   technology is exciting!
02/05/2022

The future of bananas' modern technology is exciting!

مزدوروں کے ساتھ حُسنِ سُلوک کرنے کے حوالے سے پیارے آقا  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا فرمانِ عظیم ہے : انہیں (یعنی غ...
01/05/2022

مزدوروں کے ساتھ حُسنِ سُلوک کرنے کے حوالے سے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عظیم ہے : انہیں (یعنی غلاموں ، اجیروں اور مزدوروں کو) اتنے زیادہ کام کا مکلف نہ کرو کہ وہ ان کی طاقت سےزیادہ ہو ، اگر ایسا کرو تو ان کی مُعاوَنت بھی کرو۔ [1]

مزدور سے پہلے کام لے لیا اور جب مزدوری اور اُجرت دینے کی باری آئی تو جھگڑا کھڑا ہوگیا ، مزدور زیادہ مانگتاہے ، کام والا کم دیتا ہے ، دینِ اسلام نے اس کا بھی حل پہلے ہی سے ارشاد فرما دیا چنانچہ حديثِ پاک میں ہے : جب کسی اَجیر کو اُجرت پر رکھو تو اسے اس کی اُجرت پہلے ہی بتا دو۔ [2]

ایک اور حدیثِ پاک میں ہے : نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مزدور کی اجرت اسے واضح بتا دینے سے پہلے کام لینے کی ممانعت فرمائی ہے۔ [3]

مزدوروں کی مزدوری نہ دینے والوں کو تنبیہ فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : ميں قیامت کے دن تین افراد کامقابل ہوں گا(یعنی سخت سزا دوں گا) : (1) ایک وہ شخص جو میرے نام پر وعدہ دے پھر عہد شکنی کرے (2)وہ شخص جو کسی آزاد انسان کو بیچ دے اور پھر اس کی قیمت کھالے (3)وہ شخص جس نے کوئی مزدور اُجرت پر لیا اور پھر اس سے کام تو پورا لیا لیکن اس کی اُجرت اسے نہ دی۔ [4]

مزدور کی مزدوری بَروقت دینا اَخلاقی و شرعی دونوں طرح سے بہت ضروری ہے ، رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس کی ترغیب دیتے ہوئے فرمایا : مزدور کا پسينہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کرو۔ [5]

مزدوروں کو مالی و جانی تحفظ دینے میں دینِ اسلام سب سے آگے ہے ، رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تو جنگ میں بھی ان مزدوروں کو قتل کرنے سے منع فرما دیا جو لڑنے کے لئے نہ آئے ہوں۔ [6]

اللہ کریم ہمیں مزدوروں اور تمام حق داروں کے حُقوق بَروقت اور صحیح صحیح ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے.
اٰمین۔
(دعوت اسلامی)

میں واقعہ مسجد نبوی (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔اشفاق مشتاق
29/04/2022

میں واقعہ مسجد نبوی (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔
اشفاق مشتاق

Ehsas
27/04/2022

Ehsas

صرف 2منٹ اس تحریرکولازمی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔!!ہمارے ملک میں بہت سے لوگ اپنی اپنی سیاسی جماعتوں سے بڑی خاص حد تک دلی وابستگی رک...
26/04/2022

صرف 2منٹ اس تحریرکولازمی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔!!
ہمارے ملک میں بہت سے لوگ اپنی اپنی سیاسی جماعتوں سے بڑی خاص حد تک دلی وابستگی رکھتے ہیں۔اور اپنے قائدین کے خلاف حق پر مبنی بات بھی سننا گوارا نہیں کرتے کیونکہ ان کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
ایسے میں وہ لوگ بھی نشانہ بنتے ہیں جو ہمیشہ غیر جانبدار رہ کر حق بات لکھتے ہیں۔لیکن وہ حق پر مبنی بات ضرور کسی ایک جماعت کے حق میں ہوتی جبکہ یقیناً دوسری جماعت کے خلاف جا،رہی ہوتی ہے۔
گزشتہ روز نئے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے بعدامریکہ کی طرف سے بیان جاری ہوا کہ Do amore یعنی پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید کردار ادا کرے،تو اس کے بعد میں نے ایک پوسٹ کی جسکی تحریر کچھ یوں تھی
(Do More۔آخر کار بلی تھیلے سے باہر آ گئی)
تو اس پوسٹ کے نیچے میرے شہر کی ایک معزز شخصیت نے کمنٹ تحریر کیا کہ منافق شخص دوست نہیں ہوسکتا آپ کو بلاک کر رہا ہوں۔اوراس کےبعدانہوں نےمجھےبلاک کردیا۔
توپھرمیں نےسوچاکہ اس عام سی پوسٹ کی خاطرمیرےساتھ منسلک ایک اچھےشخص نےمجھےبلاک کردیاتواگرمیں کسی پارٹی کےخلاف حقائق لکھوں تو،نہ جانےکتنےمیرےدوست جوکسی خاص حدتک اپنی سیاسی جماعتوں سےوابستی رکھتےہیں یقیناان سب کےجذبات مجروح ہوں گےاورسب مجھےبلاک کرتےجائیں گے۔
تو میں نےیہ فیصلہ کیاکہ آئندہ کسی کےجذبات مجروح نہیں کروں گاکیوں ہماری عوام ایک خاص حدتک ذہنی غلام بن چکی ہےاورویسےبھی ان سیاستدانوں کی خاطرہمیں اپنےتعلقات خراب نہیں کرنےچاہیں۔
تواس سب واقعےکےپیش نظرمیں نےیہ لکھاکہ(کوئی یوتھیا،کوئی پٹواری اورکوئی بھکاری نہیں ۔ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں)
تومیں آپ سب سےبھی گزارش کروں گاان سیاستدانوں کی خاطرآپ اپنےنجی تعلقات خراب نہ کریں اوراس طرح بیان بازی سےپرہیزکریں۔اورایک دوسرےکو،یوتھیا،پٹواری،بھکاری کہنابندکریں۔اورکوشش کریں کہ ذہنی غلامی سےچھٹکاراپائیں۔اورمحب وطن پاکستانی ہونےکاثبوت دیں۔
اشفاق مشتاق.

یہ مضمون دعوت اسلامی کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!ہجرت کے آٹھویں سال رَمَضانُ المبارَک کے مہینے میں آسمان و...
22/04/2022

یہ مضمون دعوت اسلامی کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
ہجرت کے آٹھویں سال رَمَضانُ المبارَک کے مہینے میں آسمان و زمین نے ایک ایسی فتح کا منظر دیکھا کہ جس کی مثال نہیں نہیں ملتی ، اس فتح کا پس منظر و سبب کیا تھا اور نتائج کیا رونما ہوئے اس کا خلاصہ ملاحظہ کیجئے۔ رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بعثت و اعلانِ نبوت کے ساتھ ہی مکۂ مکرمہ کے وہ لوگ جو آپ کو صادق و امین ، شریف ، محترم ، قابلِ فخر اور عزت و کرامت کے ہر لقب کا اہل جانتے تھے یَک لخت آپ کے مخالف ہوگئے ، انہیں دینِ اسلام کے پیغام پر عمل پیرا ہونے میں اپنی سرداریاں کھوجانے کا ڈر ہوا ، انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ اگر آج رسولِ خدا کی پُکار پرلَبَّیککہہ دیں تو 14صدیاں بعد تو کیا قیامت تک صحابیِ رسولِ آخرُالزّماں کے عظیم لقب سے جانے جائیں گے ، ہر کلمہ گو انہیں رضی اللہُ عنہم کہہ کر یاد کرے گا ، قراٰن (وَ كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰىؕ-)(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں) کا مُژدہ سنائے گا ، بہر کیف یہ ان کے نصیب میں ہی نہ تھا ، (جن کے مقدر میں تھا انہوں نے لَبَّیک بھی کہا) اور پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مخالفت کرنے والوں کے ہاتھوں طرح طرح کی اذیتیں اٹھائیں ، لیکن صبر و استقامت کا دامن تھامے رکھا ، جب کفارِ مکہ کا ظلم و ستم ساری حدیں پار کر گیا اور اللہ کریم نے بھی اجازت دے دی تو مسلمان مکۂ مکرمہ سے مدینۂ منورہ ہجرت کرگئے تاکہ آزادی کے ساتھ اپنے ربِّ کریم کی عبادت کریں۔ لیکن افسوس کہ کفارِ مکہ پھر بھی باز نہ آئے اور مسلمانوں کو مدینۂ منورہ میں بھی اذیت دینے کے درپے رہے ، ان کی انہی کارستانیوں کے سبب غزوۂ بدر ، اُحُد ، خندق اور کئی سرایا کا وقوع ہوا ، وقت گزرتے گزرتے ہجرت کا چھٹا سال آگیا ، مسلمان مکۂ مکرمہ میں بیتُ اللہ شریف کی زیارت کے لئے بے قرار تھے ، چنانچہ رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 1400 صحابۂ کرام کی ہمراہی میں ادائیگی ِعمرہ کے لئے مکۂ مکرمہ کی جانب روانہ ہوئے ، کفارِ مکہ نے پھر جفا کاری سے کام لیا اور پُراَمْن مسلمانوں کو مکۂ مکرمہ میں داخل ہونے سے منع کردیا ، بالآخر طویل مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پایا جسے صلح حدیبیہ کا نام دیا گیا۔ ظاہری طور پر اس معاہدہ کی اکثر شرائط مسلمانوں کے حق میں بہت سخت تھیں لیکن اللہ تعالیٰ کے کاموں میں حکمت ہے اور رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اسی کے بھیجے ہوئے حکیمِ کائنات ہیں ، آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سب شرائط منظور فرمالیں ، ان شرائط میں یہ بھی تھا کہ فریقین دس سال تک جنگ موقوف رکھیں گے ، اس کے ساتھ ساتھ معاہدے میں ایک بات یہ طے پائی کہ عرب کے دیگر قبائل کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ دونوں فریقوں میں سے جس کے ساتھ چاہیں باہمی امداد کا معاہدہ کر لیں۔ عرب کے دو قبیلے خزاعہ اور بنوبکر آپس میں دشمن تھے اور ان میں بہت عرصے سے لڑائیاں جاری تھیں۔ صلح حدیبیہ کے بعد قبیلہ خزاعہ مسلمانوں کا دوست بن گیا اور بنوبکر نامی قبیلے نے قریش کے ساتھ اتحاد کر لیا۔ اب چونکہ صلح کے معاہدے کی وجہ سے مسلمانوں کی طرف سے حملے کا کوئی امکان نہیں تھا اس لئے بنوبکر کی ایک شاخ بَنُو نُفاثہ نے موقع غنیمت جانتے ہوئے کفارِ قریش کے ساتھ مل کر بنوخزاعہ پر اچانک حملہ کر دیا۔ [1]یہ واضح طور پر صلح حدیبیہ کے معاہدے کی خلاف ورزی تھی جس میں بنوخزاعہ کو کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس واقعے کی خبر جب رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ہوئی تو آپ نے قریش کی طرف پیغام بھیجا کہ تین شرطوں میں سے کوئی ایک شرط قبول کر لیں : (1)خزاعہ کے مقتولین کا خون بہا (یعنی ان کے قتل کا بدلہ) دیں (2)بنو نفاثہ کی حمایت سے دست بر دار ہو جائیں (3)اعلان کردیں کہ حدیبیہ کا معاہدہ ٹوٹ گیا۔ قرطہ بن عمرنے قریش کا نمائندہ بن کر کہا کہ ہمیں صرف تیسری شرط منظور ہے۔ [2] 10رمضان المبارک 8ہجری کو نبیِّ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم دس ہزار کا لشکر لے کر مکے کی طرف روانہ ہو گئے۔ مکہ شریف پہنچ کر آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے یہ رحمت بھرا فرمان جاری کیا کہ جو شخص ہتھیار ڈال دے گا اس کے لئے امان ہے ، جو شخص اپنا دروازہ بند کر لے گا اس کے لئے امان ہے ، جو مسجدِ حرام میں داخل ہوجائے گا اس کے لئے امان ہے۔ مزید فرمایا کہ جو ابوسفیان کے گھر میں داخل ہوجائے اس کے لئے بھی امان ہے۔ [3] پھر آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کعبۂ مقدّسَہ کو بُتوں سے پاک فرما کر کعبہ شریف کے اندر نفل ادا فرمائے ، اور باہر تشریف لا کر خطبہ ارشاد فرمانے کے بعد کفارِ قریش سے ارشاد فرمایا : بولو! تم کو کچھ معلوم ہے؟ کہ آج میں تم سے کیا معاملہ کرنے والا ہوں؟
کفار آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رحمت کو مدِّنظر رکھتے ہوئے بولے : اَخٌ کَرِیْمٌ وَابْنُ اَخٍ کَرِیْمٍ آپ کرم والے بھائی اور کرم والے بھائی کے بیٹے ہیں۔

نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رحمت جوش میں آئی اور یوں فرمایا : لَاتَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ فَاذْھَبُوْا اَنْتُمُ الطُّلَقَآءُ آج تم پر کوئی الزام نہیں ، جاؤ تم آزاد ہو۔ بالکل غیر متوقع طور پر یہ اعلان سُن کر کفار جوق در جوق دائرۂ اسلام میں داخل ہونے لگے۔ [4]

اس عام معافی کا کفار کے دلوں پر بہت اچھا اثر پڑا اور وہ آ آ کر آپ کے ہاتھ پر اسلام کی بیعت کرنے لگے ، فتحِ مکہ کے روز دو ہزار افراد ایمان لائے تھے۔ [5]

حضرت سہیل بن عمرو رضی اللہُ عنہ سردارانِ قریش میں سے تھے۔ پہلے اس خوف سے اپنے گھر میں بند ہو گئے تھے کہ کہیں مجھے قتل نہ کر دیا جائے کیونکہ حالتِ کفر میں انہوں نے اسلام کی بہت زیادہ مخالفت کی تھی۔ انہوں نے اپنے بیٹے جو مسلمان تھے ، ان کے ہاتھ سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں امان کا پیغام بھیجا تو آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے انہیں امان عطا فرما دی اور اس کے بعد وہ ایمان لے آئے۔ [6] حضرت عبداللہ بن سعد بن ابی السرح رضی اللہُ عنہ یہ بھی قریش کے سرداروں میں سے تھے۔ حضرت سیّدُنا عثمان بن عفان رضی اللہُ عنہ کے رضاعی بھائی تھے۔ یہ پہلے اسلام لانے کے بعد مرتد ہو گئے تھے ، اس لئے یہ حکم جاری کیا گیا تھا کہ جہاں ملے قتل کر دیا جائے۔ حضرت عثمان انہیں لے کر سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور ان کے لئے امان طلب کی ، سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے انہیں امان عطا فرمائی اور بیعتِ اسلام لے لی ، یوں یہ بھی مسلمان ہو گئے اور ایسے زبردست مسلمان ہوئے کہ پھر کوئی ایسی بات ان سے سرزد نہیں ہوئی جو ان کے دین کو داغدار کرے۔ [7] حضرت سیّدُنا امیر معاویہ اور ان کے والدِ محترم حضرت سیّدُنا ابوسفیان رضی اللہُ عنہم سمیت کئی اہم شخصیات فتحِ مکہ کے موقع پر دائرۂ اسلام میں داخل ہوئیں ، جن میں سے چند نام یہ ہیں : حضرت ابو قحافہ ، حضرت حکیم ابن حزام ، حضرت جبیر ابن مُطعِم ، حضرت عبدالرحمٰن ابن سَمُرہ ، حضرت عَتَّاب بن اَسِید ، حضرت عَتَّاب بن سُلَیم اور حضرت عبداللہ بن حکیم رضی اللہُ عنہم ۔ [8]

اللہ پاک اپنے پیارے حبیب فاتحِ مکہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حُسنِ اخلاق کے صدقے ہمیں بھی بااخلاق بنائے اور دنیا و آخرت میں اس خُلقِ عظیم والے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سایۂ رحمت عطا فرمائے ، اٰمین۔

18/04/2022

The Travel Connection Presented 𝟑 Days tour to Naran Kaghan Babusar Top .....
(5𝐭𝐡-8𝐭𝐡 May)
𝐃𝐞𝐩𝐚𝐫𝐭𝐮𝐫𝐞 𝐟𝐫𝐨𝐦 Bahawalpur Lodhran Kahror Pacca 4:00pm
𝐂𝐎𝐍𝐓𝐀𝐂𝐓 𝐈𝐍𝐅𝐎𝐑𝐌𝐀𝐓𝐈𝐎𝐍:
0300.7312903
0301.7792232
𝐏𝐚𝐜𝐤𝐚𝐠𝐞 𝐏𝐫𝐢𝐜𝐞: 11000/- per person |
|𝐏𝐋𝐀𝐂𝐄𝐒 𝐂𝐎𝐕𝐄𝐑𝐄𝐃|
Abbottabad
Abbottabad Tunnel
Balakot
Kiwai waterfall
Naran
Kaghan
Babusar Top
Lulusar Lake Saif-ul-malook
𝐒𝐄𝐑𝐕𝐈𝐂𝐄𝐒 𝐈𝐍𝐂𝐋𝐔𝐃𝐄𝐃:
Private Luxury Saloon air conditioned Coaster/high roof
2 Nights accommodation & 3 Days (3 Breakfast + 2 Dinners)
Basic first aid kit.
Hotels stay on a 3/4 person sharing basis. (1/2 Bed +
2/3 Mattress)
Quality Meals, Bonfire & All kind of tolls and taxes
𝐒𝐄𝐑𝐕𝐈𝐂𝐄𝐒 𝐍𝐎𝐓 𝐈𝐍𝐂𝐋𝐔𝐃𝐄𝐃:
Porters (for carrying personal equipment of participant)
Extra expenses due to landslides\road blocks,
Tea, Mineral water and Cold drinks expense
Any kind of any tickets.
𝐃𝐚𝐲 𝟎𝟏:
-Departure 4:00 pm
-Short stay on way at Bhera
-Breakfast in Naran or Kiwai Waterfall
-Arrival Hotel 11:00 am
-Shifted into jeeps for Lake Saifal Malook at 2:00 pm (jeep charges Not included in package)
-Explore Lake Saifal Malook
-Dinner overnight Stay in Naran.
𝐃𝐚𝐲 𝟎𝟐:
-Breakfast at 08:00 am
-Departure for Babusar top
-Explore Lulusar Lake on the way
-Explore Babusar Top
-Arrival back for Naran 3:00 pm
-River rafting at kunhar 5:30 pm
-Arrival back hotel 6:30 pm
-BBQ 🍽 dinner bone 🔥 overnight Stay in Naran
𝐃𝐚𝐲 𝟎𝟑:
-Breakfast 8:00 am
-Departure Back 9:00 am
-Short stay on way
-Dinner break on way
-Arrival back11:00 pm
𝐌𝐎𝐃𝐄 𝐎𝐅 𝐏𝐀𝐘𝐌𝐄𝐍𝐓𝐒:
2: Jazz Cash
A/C: 0300-7312903 Ubaid Ali
03017792232 Shahzad Nawaz.
Bank account....
04661007507823 AlFalah Bank Ubaid Ali
And Second Tour Details are
The Treval Connection Presents 3 Days Trip to Swat, Malam jabba, Kalam
Departure : 5/5/2022 InshaAllah
Special Offer For families and Couples & Individuals are Highly Encouraged to join us.
TRIP COST|
---Package from Bahawalpur/Multan: Rs.11, 500/-
|ADVANCE PAYMENT|
---Booking Advance: Rs.5000/-
---Remaining payment : At the time of departure.

JABBA
VALLEY










#
#
SERVICES INCLUDE:
• Private Luxury air conditioned/heated Coaster/high Roof
• Hotel stay on 4/5person sharing basis. (3Bed+mattress)
• Separate room for couples
• Quality Meals,BarBQ 🍽 Bonefire 🔥(3 Breakfast & 2 dinner)
• All kind of tolls and taxes
• Jeep ride to Ushu Forest palogha valley till Mahodand Lake
• Basic first aid kit.
SERVICES NOT INCLUDED:
• ChairLift/horse riding Tickets, Ice Skiing Gear Rent and jeep ride charges.
• Personal Clothing etc
• Extras at hotels like drinks, laundry, phone calls.
• Insurance liability medical aid, and rescue etc.
• Anything not mentioned in cost include area.
|DETAILED ITINERARY|
Day 00
-Departure from Bahawalpur:07:00 pm
Day 01: (Thursday)
▪️ 20 minutes stay at Bhera Interchange
▪️Reach Islamabad
▪️ Pick up Islamabad/Rawalpindi participants from Daewoo Terminal
▪️Breakfast in mingora
▪️Start traveling to Malam Jabba
▪️ Reach malam jabba
▪️Explore Malam jabba whole day
▪️ Chair lift and zip line at Malam Jabba
▪️ Dinner at hotel
▪️ Overnight stay in Fizza Ghat/Behrain
Day 02: (Saturday)
▪️ Breakfast at 8:00 am
▪️ Start travelling to kalam
▪️Reach kalam
▪️ Explore kalam
▪️Transfer to jeeps
▪️ Explore ushu forest
▪️Mataltan
▪️Glacier
▪️Reach Mahodand Lake
▪️Spend some time at Mahodand Lake
▪️Back to Kalam
▪️Dinner BBQ and Bonfire
▪️Overnight stay in Behrain/Kalam
Day 03: (Sunday)
▪️Breakfast 8:00 am
▪️Reach Fizza Ghat
▪️Visit Fizza ghat
▪️ Sight seeing on the way back
▪️Reached at home with Memorable
Journey. Inshallah
(+/- 2 or 3 Hours Can be Minus or Added to Route Plan Due to Current Traffic Situation)
▪️Pick / Drop :
Travel: Via Motorway Multan: Vehari chowk
Bahawalpur: Fared Gate
|𝐏𝐀𝐘𝐌𝐄𝐍𝐓 𝐎𝐏𝐓𝐈𝐎𝐍𝐒 &u 𝐏𝐑𝐎𝐂𝐄𝐃𝐔𝐑𝐄 |Deposit Advance Amount of Rs 3000 Rs In Below
1. Bank Al Habib shahzad Nawaz 0149009500225001 Ubaid Ali Bank Alfalah Karor pka Account 04661007507823
|KIDS Policy|* :
• 03 years And younger Kids will be Free (one kid free at a time)
• 03 - 08 Years Age Kids will be charged 50% (folding seats given)
• Older than 9 years will be charged 100%
|𝐌𝐔𝐒𝐓 𝐁𝐑𝐈𝐍𝐆|
--A Water Bottle
--Joggers
--Extra cloths
--Jackets
--Upper/shawl
--rain coat
--umbrella
--Hiking Stick
-- Power Bank
|𝐑𝐄𝐅𝐔𝐍𝐃/𝐂𝐀𝐍𝐂𝐄𝐋𝐋𝐀𝐓𝐈𝐎𝐍 𝐏𝐎𝐋𝐈𝐂𝐘|
•50% refund of the advance amount if cancellation is at least 07 days before the Departure date.
•25% Refund of the advance amount if cancellation is at least 03 days before the departure date.
•0% Refund if cancellation is less than 03 days before the departure date.
•Advance is not refundable
| 𝐓𝐄𝐑𝐌𝐒 & 𝐂𝐎𝐍𝐃𝐈𝐓𝐈𝐎𝐍𝐒 |
• Every member must keep his/her original CNIC.
•• 1) I haven’t brought any sort of drugs such as w**d, narcotics etc or any other related item.and I haven’t brought any sort of illegal guns/arms along If found any,in my custody, The travel Connection has the authority to cancel my registration at the very moment. Also, if Police or other law enforcement agencies find any sort of illegal stuff in my possession, I, myself, will be responsible and The travel Connection will not be questionable on my behalf.
•• 2) I’ll not humiliate/harass any fellow traveler throughout the whole tour. If I do so. The Treval connection can take any action to control the situation.
•• 3) I assume full trust in team The travel Connection to take steps to control the situation if any mishap occurs throughout the tour like if vehicle run out of order.
•• 4) Team The travel Connection will not be responsible if any change in plan required or delay is caused in reaching the destination due to any sort of road (jam,land sliding and snowfall) issue.
•• 5) Team The travel Connection isn’t to be held responsible for any unfavorable event of robbery, accident etc.
•• 6) The travel Connection reserves the right to cancel the trip anytime before/during the trip. In case of cancellation, The travel Connection has to refund 100% amount (when the trip is canceled before the departure date) or all the money except costs-without taking any profit- of the trip (when cancellation happens during the trip.
•• 7) I’ll pay for any extra expense during the trip such as hiring of secondary transport (Jeeps,taxi,any other), extra food items, extra hotel charges in case of getting stuck due to any general reason.
•• 8)The travel Connection is not responsible for any unfavourable situation during trip like any loss of Luggage or life.Smoking in the transport is strictly prohibited
•• 09) - I understand that the adventure/outdoor activities carry a potential risk of personal injury. I further undertake that neither I nor my heirs or legal representatives shall demand any compensation from the travel Connection
𝐍𝐎𝐓𝐄
- Dues must be paid before last date of registration.
- - Participants must hold a valid Computerized CNIC/Passport Card.
- Participants are advised to use Non-slippery Shoes/Boot/Joggers/DMS. Participants must NOT wear Heel/Dress Shoes.
- - The travel Connection will not be responsible for any injury/damage/loss.
𝐄𝐧𝐝 𝐨𝐟 𝐭𝐡𝐞 𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞𝐬.
Contact number:
Ubaid Ali:'03007312903
Malik Shahzad Nawaz:'03017792232

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ     ۔کالم نمبر6                      15.04.2022 ٹائٹل(خبردار! یہ شخص آپکی زندگی...
16/04/2022

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ ۔کالم نمبر6 15.04.2022
ٹائٹل
(خبردار! یہ شخص آپکی زندگی کوبھی برباد کرسکتا ہے)
میرےعزیزہم وطنو یادرکھیں کہ دنیامیں کوئی بھی ایساشخص نہیں جس کی کوئی بھی مخالفت نہ کرتاہو۔اورہرکوئی اسےپسندکرتاہو۔یہ بھی سچ ہےکہ کوئی بھی شخص ہمیں 100%پسندنہیں کرتاکسی نہ کسی چیزسےہرکسی کو اختلاف رہتاہےچاہےوہ ہمارےکتناہی قریب کیوں نہ ہویاہمیں کتناہی پسندنہ کرتاہوں کیوں کہ یہ دنیاکادستورہے۔
کچھ روزقبل مجھےایک ایسےشخص کےساتھ واسطہ رہاجوکہ پیٹھ پیچھےمیرےبارےمیں لوگوں کوکہتاکہ یہ ہروقت اپنی سوشل سرگرمیوں میں وقت ضائع کرتاہےاسے یہ نہیں کرناچاہیےوہ نہیں کرناچاہیےوغیرہ وغیرہ اورمیں مختلف لوگوں سےایساسن سن کراحساس کمتری کاشکارہوتاگیااورآہستہ آہستہ اپنی سوشل سرگرمیوں کومحدودیاترک کرنےلگاکہ شایدمیں ایساکروں تووہ شخص خوش ہوجائےاورلوگوں کوایساکہنابندکردے۔
پھرایک لمحےکےلیےمیں نے سوچاکہ میں صرف ایک شخص کوخوش کرنےکی خاطراپنےاندرکی خوشی کوقربان کررہاہوں حالانکہ میری سوشل سرگرمیاں کوئی نیگٹونہیں ہوتیں۔اوراس کےبرعکس بہت سےلوگ میری سوشل سرگرمیوں کوپسندکرتےہیں اورسراہتےہیں اوریہ سب میں اس لیےکرتاہوں کیوں کہ میرادل چاہتاہےاورمجھےدلی طورپرسکون ملتاہےتوکیاکہ میں صرف ایک شخص کی خاطریہ سب کچھ چھوڑدوں۔
حتیٰ کہ کچھ لوگ ایسےبھی ہوتےہیں جنہیں ہماری موجودگی کسی جگہ پراچھی نہیں لگتی ان کابس چلےتووہ اسی وقت ہمیں اس جگہ سےنکلواباہرکریں۔
اورپھرمیں نےسوچاکہ میں ایک ہنسنےمسکرانےوالاشخص کبھی مایوس نہ ہونےوالاشخص اس ایک شخص کی وجہ سےپریشان ہوسکتاہوں تویقینایہ مسئلہ میرےاوربھائیوں کوبھی پیش آتاہوگا۔توکیوں نہ اس آپ بیتی کواپنےبھائیوں سےشئیرکروں۔
توپھراللہ تعالیٰ نےکرم کیااورمیرا یہ مسئلہ حل ہوگیاکیونکہ اللہ تعالیٰ ہمیں 70ماوں سےبھی زیادہ پیارکرتاہےاوروہ ہمیں مایوس نہیں دیکھناچاہتاہےبس یقین صرف اللہ کی ذات پرہوناچاہیےکہ وہ جوبھی کرتاہےبہترکرتاہے۔
اوریوں میں ایک آن لائن کلاس لےرہاتھاتومجھےیہ پیغام ملاکہ ہماری زندگی میں صرف ایک ہی ایساشخص نہیں ہوتابلکہ اوربھی بہت سےایسےلوگ ہوتےہیں جوہمیں پسندنہیں کرتے۔جو،گاہےبگاہےہمارےلیے مشکلات پیداکرنےکی کوشش میں لگےرہتےہیں توہمیں ایسےچندلوگوں کی پرواہ نہیں کرنی چاہیےاورنہ ہی آپ کوایسےلوگوں کی خاطراپناوقت ضائع کرناچاہیے۔صرف چندلوگوں کےرویےکی بناپرآپ اپنےاندرکےجذبات کوقربان نہیں کرناچاہیے ۔حتیٰ کہ کچھ لوگ توایسےلوگوں کی تنقیدکی ضدمیں آکراپناپسندیدہ پیشہ بھی تبدیل کرلیتےہیں۔اوران غلط فیصلوں کی بناپراپنی زندگی بربادکرلیتےہیں۔
ایک لڑکاجواپنےچچاکےپاس رہائش پذیرہوکرتعلیم حاصل کررہاتھاتواس کےچچااس پربہت ظلم کرتاتھا۔وہی لڑکابڑاہوکرامیرترین شخص بن گیا اورایک دن وہ اداس بیٹھاتھاکہ اس کےکسی دوست نےپوچھاکہ آپ کیوں اداس بیٹھےہوتواس نےبتایاکہ میں کبھی کبھی ایک بات کوسوچ کربہت پریشان ہوجاتاہوں کہ جب میں اپنےچچاکےگھررہ کرتعلیم حاصل کرتاتھاتوہ وہ مجھ پربہت ظلم کرتےتھےتو اس کےدوست نےپوچھاکہ اب وہ آپ کےچچاکہاں رہتےہیں تو اس نےبتایاکہ انہیں وفات پائےتو30سال ہوگئےہیں۔تواس کادوست یہ سب سن کرحیران ہواکہ تم اپنی زندگی میں کتناآگےبڑھ چکےہواللہ تعالیٰ نےآپ کوہرچیزسےنوازاہےلیکن آپ اس 30سالہ پرانےقصےکوسوچ کرپریشان ہوتےرہتےہو۔توآپ خودسوچیں کہ ایک امیرترین شخص ایسی باتوں کوسوچ کرپریشان ہوسکتاہےتوایک عام شخص کی کیاحالت ہوگی۔
اسی طرح کچھ لوگ ایک شخص کی محبت میں خودکوبربادکرلیتےہیں یہ نہیں سوچتےکہ دنیاکتنی حسین ہوتی ہے۔یہ سوچ لیں کہ یہ شخص شایدہمارےلیےٹھیک ثابت نہ ہوتایا ہمارےنصیب میں تھاہی نہیں ۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے اوربہترعطاکرےگا۔جس واقعےیاشخص کےبارےمیں ہم سوچ کرپریشان ہورہےہوتےہیں تواصل میں ہمیں وہ واقعہ یاشخص پریشان نہیں کررہاہوتابلکہ ہمیں وہ لمحہ پریشان کررہاہوتاہےجس لمحےمیں ہم یہ سب سوچ رہےہوتےہیں اوریہ سب سوچ کرخودکوپاگل بنارہےہوتےہیں۔
ہم بہت سےکام تواس لیےنہیں کرتےیاترک کردیتےہیں صرف یہ سوچ کرکہ لوگ کیاکہیں گے۔لوگ توآخرمیں صرف یہ کہیں گے (" إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ")۔
تومیرےعزیزہم وطنوآخرمیں ،میں یہی کہوں گا کہ ہمیں خودکااحتساب کرناہوگااوراللہ تعالیٰ کی طرف عطاکردہ اس خوبصورت زندگی کولوگوں کی چندباتوں کی وجہ سےبربادکرنےسےبچاناہوگا۔ہم اپنی زندگی میں ہرکسی کوخوش نہیں کرسکتےاورنہ ہی یہ ہماری ذمہ داری ہےکیونکہ ہم ہرشخص کی توقعات پرپوراکبھی بھی نہیں اترسکتے۔توپھرہم اس ایک شخص کی خاطراپنی زندگی کوبربادکیوں کریں؟؟
میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اچھے اعمال کرنے کے ساتھ اچھا انسان بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
نوٹ : اگر اس تحریر سے آپ کو ذرا سا بھی فائدہ ہوتو فیڈبیک ضرور دیجئے گا اور اس کو آگے کسی اپنے مخلص شخص کے ساتھ ضرور شئیر کیجئے گا
شکریہ
اشفاق مشتاق

May Allah grant her higher rank in Jannah. Balqees Edhi(Mother of Humanity)💔🥺 Rest in Peace.We never forget you. You're ...
16/04/2022

May Allah grant her higher rank in Jannah. Balqees Edhi(Mother of Humanity)💔🥺 Rest in Peace.
We never forget you. You're still alive in our hearts.

11/04/2022
Waiting for your precious opinions
10/04/2022

Waiting for your precious opinions

Shakir Shujabadi poetry
10/04/2022

Shakir Shujabadi poetry

06/04/2022

میں نے ایک بار والد سے کہا مجھے اپنی سکول ہیڈ پر غصہ آ رہا ہے
کہنے لگے پتر غصہ نہیں کرنا۔۔۔ جتھے کم کرنا ہوئے اوتھے تعلقات اچھے رکھی دے نے۔ پیار محبت نال گل کر لوو
جب اسی خاتون کی وجہ سے میں وہ سکول چھوڑنے والی تھی تو میں نے کہا اب تو اسے سنا کر ہی جائوں گی
والد بولے جیڑی جگہ تو اٹھو پچھے اپنی خشبو چھڈ کے جائی دی اے۔ پیار نال سمجھائو جے نا سمجھے تے اودی مرضی۔۔۔

Address

Kahror Pakka

Telephone

+923007860772

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when General Mentor TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to General Mentor TV:

Videos

Share


Other Digital creator in Kahror Pakka

Show All