Rachna News

Rachna News This Page is About The News of Political Parties Of Pakistan .
(47)

29/10/2023

لاہور: مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت

لاہور: مولانا طارق جمیل کا بیٹا نفسیاتی مسائل کا شکار تھا، آر پی او ملتان سہیل چوہدری

لاہور: عاصم جمیل کئی سالوں سے نفسیاتی ادویات کا استعمال کررہاتھا، سہیل چودھری

لاہور: عاصم جمیل نے جم میں دوران ورزش گارڈ سے پیسٹل چھین کر خود کو گولی ماری، سہیل چودھری

لاہور: اس حوالے سی سی ٹی وی میں خودکشی کو واضح دیکھا جاسکتا ہے، ار پی او ملتان

29/10/2023

میاں چنوں معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ڈی ایس پی میاں چنوں

میاں چنوں مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری ۔۔ڈی ایس پی میاں چنوں

میاں چنوں مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا

میاں چنوں ہسپتال میں مولانا عاصم جمیل دم توڑ گیا

میاں چنوں مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ اسکی۔۔ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم

26/10/2023

ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا ڈاکٹر میثم رضا بھٹہ رچنا نیوز کے پروگرام روبرو میں اظہار خیال کرتے ہوئے ۔۔۔۔۔
ہوشربا انکشافات ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہسپتال میں سہولیات اور مذید بہتری کے لئے حکمت عملی ۔۔۔۔۔۔
ہسپتال کے آمور میں سیاسی مداخلت عوامی سوالات کے جوابات

26/10/2023

وہاڑی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کارروائی کرتے ہوئے متعدد گینگ گرفتار لاکھوں روپے مالیت کے موٹرسائیکل اور نقدی برآمد

26/10/2023

کبیروالا بارہ میل سدھنائی کینال راجباہ پر پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار رپورٹ مظہر حسین باٹی

26/10/2023

وہاڑی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری ق۔ت۔ل رپورٹ حافظ عبد المالک

26/10/2023

کبیروالا کے نواحی گاؤں کوہی والا میں گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول کے باہر کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ رپورٹ ۔۔۔ راشد آرائیں

24/10/2023

کبیروالا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے تمام مریضوں کے ٹیسٹ میڈیسن ادویات مفت فراہم کی جائیں گی

https://yt.openinapp.co/vgeph.      ضلع خانیوال سے چلنے والا۔ پنجاب کا سب سے بڑا ڈیجٹل نیٹورک رچنا ڈیجیٹل کا نیوز چینل ر...
10/09/2023

https://yt.openinapp.co/vgeph.
ضلع خانیوال سے چلنے والا۔ پنجاب کا سب سے بڑا ڈیجٹل نیٹورک رچنا ڈیجیٹل کا نیوز چینل رچنا نیوز تمام دوست ایک بار چینل ویزٹ ضرور کریں اور سبسکرائب کریں اور دوستوں سے بھی کروائیں

https://yt.openinapp.co/vgeph.

رچنا نیوز
01/09/2023

رچنا نیوز

09/08/2023

Vehari Me Truck Ne MotorCycle Sawar Ko Kuchal Dia 06-08-23 Bhai Behan Moqa Per Jan Bahaq Rachna News

09/08/2023

Haryanvi Funny News News ishFaq Hussain Comedy Rachna News

09/08/2023

Darya Satluj Mein Pani Ki Kami River Satluj Zilai Intezamia Ki Imdadi Sar Garmia Jari Rahcna Rachna News

09/08/2023

Khanewal Manshiyat Farsoh Se Lakho Rupy Ki Maliyat Aslah Aur Gari Baramad Rachna News

09/08/2023

Breaking News District Khanewal News Reporter Nadeem Gill # Kabirwala RACHNA TV HD Rachna News

09/08/2023

Lahore Very Funny Haryanvi News News ishFaq Hussain Funny Comedy Rachna News

09/08/2023

Sooba صوبہ Sirakistan jamshed Dasti ky inkeshaf 2020 Must Watch - New Thought New Way Rachna News

09/08/2023

Rao Bakhtou Very Funny News Dr ishfaq Hussain Rachna News

09/08/2023

Very Funny Haryanvi News News ishFaq Hussain Comedy News Rachna News

https://youtu.be/CNvnIolMWzE
06/08/2023

https://youtu.be/CNvnIolMWzE

Please Subscribe Rachna Tv Hd© original channel██║▌│║║█║█║▌║║█║▌│ █

آخری زیارات )))))انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔پیر طریقت، رہبر شریعت، مخدوم العلماء، استادِالعلماء شیخ الحدیث حضرت مولانا ا...
31/07/2023

آخری زیارات )))))

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔
پیر طریقت، رہبر شریعت، مخدوم العلماء، استادِالعلماء شیخ الحدیث حضرت مولانا ارشاد احمد صاحب مہتمم دار العلوم عید گاہ کبیر والا۔ بقضائے الٰہی انتقال فرما گئے نماز جنازہ
31_07_2023 بروز پیر بعد نماز مغرب دار العلوم عید گاہ میں ادا کیا جائے گا.

Check out Ahmad Mehran's video.

بھارتی مچھیروں نے ڈولفن پکا کر کھالی بھارت کے نصیر پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے 4 مچھیروں نے دریائے جمنا سے پکڑی گئی ڈولف...
26/07/2023

بھارتی مچھیروں نے ڈولفن پکا کر کھالی
بھارت کے نصیر پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے 4 مچھیروں نے دریائے جمنا سے پکڑی گئی ڈولفن پکا کر کھالی۔

سوشل میڈیا پر بھارتی مچھیروں کے ڈولفن پکڑنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئی تھی جس میں انہیں ڈولفن کو اٹھاکر لے جاتے دیکھا گیا تھا۔

محکمہ جنگلات کے ایک افسر کی جانب سے پولیس کو مچھیروں کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی۔
شکایت میں بتایا گیا تھا کہ 22 جولائی کی صبح دریائے جمنا میں مچھیروں کے جال میں ایک ڈولفن پھنس گئی تھی جس کے بعد مچھیرے ڈولفن کو دریا میں دوبارہ چھوڑنے کے بجائے کندھے پر ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے اور پھر ان مچھیروں نے ڈولفن کو پکا کر کھالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے 4 مچھیروں کے خلاف ڈولفن پکاکر کھانے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ان مچھیروں میں شامل رنجیت کمار کو گرفتار بھی کرلیا۔

ہارٹ اٹیک کا شکار بنانے والی عام عادات اور وجوہاتہارٹ اٹیک کا سامنا کسی فرد کو اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب خون کا بہاؤ ...
26/07/2023

ہارٹ اٹیک کا شکار بنانے والی عام عادات اور وجوہات
ہارٹ اٹیک کا سامنا کسی فرد کو اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب خون کا بہاؤ بہت زیادہ گھٹ جائے یا بلاک ہوجائے۔

عموماً شریانوں میں چکنائی، کولیسٹرول اور دیگر مواد کا اجتماع دل تک خون کے بہاؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

کولیسٹرول کے اجتماع کو plaque کہا جاتا ہے اور کئی بار اس کے باعث بلڈ کلاٹ کا سامنا ہوتا ہے اور خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

متعدد عناصر ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتے ہیں جن میں سے خاندان میں اس بیماری کی تاریخ، جینز اور عمر ایسے عناصر ہیں، جن پر ہم کنٹرول نہیں کر سکتے۔

ان کے علاوہ تمباکو نوشی، موٹاپے، ورزش نہ کرنا، ذیابیطس ٹائپ 2 اور ہائی بلڈ پریشر کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے والے اہم ترین عناصر تصور کیا جاتا ہے۔
مگر اس سے ہٹ کر بھی ایسی عادات یا وجوہات موجود ہیں جو کسی فرد کو ہارٹ اٹیک کا شکار بنا سکتی ہیں۔

چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ کرنا
اگر چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت زیادہ غصہ آنے لگتا ہے تو اس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔

یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اکثر ہارٹ اٹیک کے شکار ہونے والے افراد کو علامات نمودار ہونے سے 2 گھنٹے قبل بہت زیادہ غصہ آنے لگتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا کہ شدید غصے سے اگلے چند گھنٹوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارنا
جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد 4 یا اسے زائد گھنٹے ٹیلی ویژن دیکھتے یا کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے گزارتے ہیں، ان میں دل کی شریانوں سے جڑے مسائل جیسے ہارٹ اٹیک کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں دوگنا بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق زیادہ وقت تک بیٹھے رہنے سے شریانوں میں موجود چکنائی کو گھلانے کی جسمانی صلاحیت گھٹ جاتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر 30 منٹ بعد اٹھ کر کچھ منٹ کے لیے چہل قدمی کریں۔
ہر رات 6 گھنٹے سے کم وقت تک سونا
Scandinavian جرنل میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد ہر رات 6 گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 7 سے 8 گھنٹوں تک سونے والوں کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

بہت زیادہ گرم یا سرد درجہ حرارت میں رہنا
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ بہت زیادہ گرمی یا سردی دونوں سے لوگوں میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
جرنل Epidemiology میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بہت زیادہ سرد موسم کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 36 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح بہت زیادہ گرمی سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ ساڑھے 6 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

فضائی آلودگی
جرنل Environment International میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فضائی آلودگی بڑھنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔
اس تحقیق میں بتایا گیا کہ فضا میں آلودگی کی سطح بڑھنے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ 48 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

فلو (flu) ہونا
نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ فلو کے شکار افراد میں ایک ہفتے بعد ہارٹ اٹیک کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جب مدافعتی نظام فلو کا مقابلہ کررہا ہوتا ہے تو اس سے ہونے والا ورم دل اور شریانوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ایک اور تحقیق کے مطابق نظام تنفس کے امراض ہارٹ اٹیک کا خطرہ دوگنا بڑھا دیتے ہیں، مگر یہ خطرہ اس وقت کم ہوجاتا ہے جب مرض پر قابو پالیا جائے۔

فاسٹ فوڈ کو پسند کرنا
فاسٹ فوڈ میں نمک، چینی، چکنائی، ٹرانس فیٹ، کیلوریز اور پراسیس اجزا کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے جو جسمانی صحت کے لیے تباہ کن ہوتا ہے۔

فاسٹ فوڈ میں نمک کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر سے خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

زیادہ میٹھا کھانا
جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ کی غذا میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے تو دل کی شریانوں سے جڑے امراض کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ غذا میں چینی کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی، امراض قلب، فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ اتنا زیادہ ہوگا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی کے زیادہ استمال سے امراض قلب کا خطرہ 6 فیصد جبکہ فالج کا خطرہ 10 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

طلاق
طلاق بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے والا ایک عنصر ہے۔
ڈیوک یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ طلاق کے بعد خواتین میں ہارٹ اٹیک کا امکان 25 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

البتہ مردوں میں طلاق کے بعد ہارٹ اٹیک کا خطرہ اتنا نمایاں نہیں ہوتا، البتہ اگر 2 بار شادی ٹوٹ جائے تو پھر ہارٹ اٹیک کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

ڈچ ساحل کے قریب ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آگ لگ گئی، ایک شخص ہلاکنیدرلینڈز کے شمالی ساحلی علاقے میں سفر کرنے و...
26/07/2023

ڈچ ساحل کے قریب ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آگ لگ گئی، ایک شخص ہلاک
نیدرلینڈز کے شمالی ساحلی علاقے میں سفر کرنے والے کارگو شپ میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، عملے کے کئی افراد نے جہاز سے نیچے کود کر جان بچائی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ایملنیڈ کے ڈچ جزیرے کے قریب پیش آیا جہاں ایک کارگو جہاز میں 3 ہزار گاڑیاں موجود تھیں۔ ڈچ کوسٹ گارڈ کے مطابق پاناما کے کارگو شپ میں 25 الیکٹرک گاڑیوں سمیت 2 ہزار857 گاڑیاں جرمنی سے مصر لے جائی جا رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں عملہ بھی موجود تھا اور آگ کے نتیجے میں جہاز کا ملاح ہلاک اور 22 افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں سانس میں دشواری، جھلسنے سمیت دیگر زخموں کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ بحیرہ شمالی کے ایسے علاقے میں پیش آیا ہے جسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے اور آگ بجھانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

اس موقع پر ڈچ کوسٹ گارڈ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ جہاز میں موجود 25 الیکٹرک گاڑیوں میں سے کسی ایک کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
کوسٹ گارڈ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آگ ابھی کچھ دن تک بھڑکتی رہے گی، ریسکیو آپریشن کے دوران آگ کو بجھانے کیلئے جہاز پر پانی ڈالا ہے لیکن جہاز کے ڈوبنے کے خطرے کے پیش نظر زیادہ پانی ڈالنے سے گریز کیا جارہا ہے۔

مال بردار جہاز شمالی جرمنی کی بریمرہیون بندرگاہ سے منگل کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 15:00 بجے مصر کے پورٹ سعید کے لیے روانہ ہوا تھا اور رات کے وقت اس جہاز کو حادثہ پیش آیا جبکہ جہاز کے عملے نے آگ کو بجھانے کی کوشش بھی کی لیکن انہیں ناکامی کا سامنا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ جہاز کو دیگر جہازوں کے راستے سے ہٹانے کیلئے ٹگ بوٹ کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

کولمبو ٹیسٹ: سعود شکیل کا وہ کارنامہ جو اب تک ٹیسٹ کی تاریخ میں کوئی بیٹر انجام نہ دے سکاکولمبو میں ہونے والے پاکستان او...
26/07/2023

کولمبو ٹیسٹ: سعود شکیل کا وہ کارنامہ جو اب تک ٹیسٹ کی تاریخ میں کوئی بیٹر انجام نہ دے سکا
کولمبو میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے ٹیسٹ میچ کے دوران قومی بیٹر سعود شکیل نے تاریخ رقم کردی۔

سعود کیرئیر کے ابتدا کے ہر 7 ٹیسٹ میچز میں ففٹی کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔
انہوں نے یہ ریکارڈ قائم کرکے سنیل گواسکر، سعید احمد ، برٹ سٹکلیف اور باسل بچر کو پیچھے چھوڑا، جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس وقت کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ جاری ہے جس میں سعود شکیل 57 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

Address

Kutchery Road Kabirwala
Kabirwala
58250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rachna News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rachna News:

Videos

Share


Other Kabirwala media companies

Show All