Urdu Global News

  • Home
  • Urdu Global News

Urdu Global News The Urdu global is provides latest Online News Local and International, News Live, Videos Reviews,

Here you can find all types of online Pakistani education news , Government & Private sector Jobs in Pakistan, Jobs in Government 2016 Latest , Results,Graduate Assessment Test-General,Graduate Assessment Test-Subject,EL Teach,NAT,GAT,NTS Roll No Slip,Nts jobs,Nts answer key

وزیرآباد(نامہ نگار) علی پورچٹھہ کا طالب علم آسٹریلیا میں آگ لگنے سے جان بحق۔23سالہ حیدر علی چٹھہ 2سال قبل سٹڈی کے سلسلہ ...
18/02/2025

وزیرآباد(نامہ نگار) علی پورچٹھہ کا طالب علم آسٹریلیا میں آگ لگنے سے جان بحق۔23سالہ حیدر علی چٹھہ 2سال قبل سٹڈی کے سلسلہ میں سڈنی میں مقیم تھا۔لواحقین کا حکومت پاکستان سے جلدازجلد لاش وطن واپس لانے کی استدعا۔ تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ نائی والا کا رہاٸشی 23سالہ حیدر علی چٹھہ 2سال قبل سٹڈی ویزہ پر آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم تھا بتایا گیاہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈلیوری کی جاب بھی کرتا تھا تاکہ تعلیمی اخراجات کا بوجھ والدین پر نہ پڑے۔ بیٹری والی بائیسائیکل سفر کے لیے استعمال کرتا تھا گزشتہ رات وہ اپنے کمرے میں...

وزیرآباد(نامہ نگار) علی پورچٹھہ کا طالب علم آسٹریلیا میں آگ لگنے سے جان بحق۔23سالہ حیدر علی چٹھہ 2سال قبل سٹڈی کے سلسلہ میں سڈنی میں مقیم تھا۔لواحقین کا حکومت پاکستان ....

وزیرآباد(طارق جاوید ملک)اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ کی زیر صدارت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور نجی تعلیمی اداروں ک...
18/02/2025

وزیرآباد(طارق جاوید ملک)اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ کی زیر صدارت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا،جسمیں نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز ضلع وزیر آباد کے چیئرمین نعیم خاور، بلال وزیر چیمہ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے،ڈپٹی ڈی سی او ناصر اقبال بٹ،اے ای او آفتاب صادق چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں درج ذیل نکات شامل تھے زیبرا کراسنگ کی لازمی تنصیب:* تمام سرکاری اور نجی سکولز کے باہر زیبرا کراسنگ بنانا لازمی ہوگا تاکہ طلبہ و طالبات کو محفوظ راستہ مل سکے،فکس ڈمپنگ ڈرم ہر سکول میں کوڑا کرکٹ کی مناسب تلفی کے لیے فکس ڈمپنگ ڈرم کا ہونا لازمی قرار دیا گیا،تمام تعلیمی ادارے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں گے، جبکہ بڑے سکولوں کو کم از کم 1000 پودے لگانے کا ہدف دیا گیا،بیرونی دیواروں کی تزئین و آرائش:* تمام سکولز کو ہدایت کی گئی کہ اپنی بیرونی دیواروں پر خوبصورت رنگ و روغن اور دلکش پینٹنگز کروائیں تاکہ تعلیمی ماحول مزید خوشگوار بنایا جا سکے۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ اقدامات طلبہ کے لیے محفوظ، صاف ستھرا اور خوشگوار تعلیمی ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

وزیرآباد(طارق جاوید ملک)اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ کی زیر صدارت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور نجی تعلیمی اداروں کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا،جسمیں نیش...

وزیرآباد(ملک طارق جاوید)تھانہ علی پور چٹھہ تہرے قتل کے مجرم کو 3 مرتبہ سزائے موت کا فیصلہ جاری،تین ملزمان کو بری کردیا گ...
18/02/2025

وزیرآباد(ملک طارق جاوید)تھانہ علی پور چٹھہ تہرے قتل کے مجرم کو 3 مرتبہ سزائے موت کا فیصلہ جاری،تین ملزمان کو بری کردیا گیا،نواحی برج تاشہ میں عید کے روز فائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔عوامی سماجی حلقوں کا اظہار اطمینان۔علی پورچٹھہ کے نواحی گاؤں برج تاشہ میں 23مارچ 2023کو مجرم نعمان چٹھہ نے دوست کی منگنی پر ساتھیوں سمیت کلاشنکوف سے ہوا?ی فا?رنگ کی جس کی اطلاع اہل دیہہ نے پولیس ہیلپ لائن 15پر کی۔نعمان کو چوکی انچارج رسولنگر کرامت اے ایس آ?ی نے گرفتار کیابعدازاں مبینہ مک مکا کے تحت چھوڑدیا جس کی اطلاع سی پی او گوجرانوالہ کو ہوئی تو انہوں نے ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ رانا امتیاز اور چوکی انچارج کرامت اے ایس آ?ی کو معطل کردیا۔مجرم نعمان کو اس بات کا رنج تھا کہ انہوں نے میری مخبری کی ہے اور گرفتار کروایا ہے۔ جس کی پاداش میں 29جون 2023 عید قربان کے روز گا?ں برج تاشہ آیا اور مختلف لوگوں کو کال کر کے اپنے ڈیرہ پر بلوایا کہ میں سب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ اسی اثنا میں 60سالہ حاجی منور، 55 سالہ افتخار حسین اوربیٹا سعد افتخار ڈیرے پر پہنچے ہی تھے کہ سفاک قاتل نے کلاشنکوف سے برسٹ مار کر چچا سمیت باپ بیٹے کو ابدی نیند سلا دیا۔ مقتول سعد چٹھہ نے کچھ ماہ قبل ہی سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھااور اسسٹنٹ کمشنر کا بطور چارج لینے والا تھا۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ندیم انصاری نے تہرے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم نعمان چٹھہ کو 3مرتبہ سزائے موت دی۔جبکہ عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانے کا بھی فیصلہ دیا۔مقدمہ میں تین ملزمان پر جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے عدالت نے انہیں بری کردیا جن کی وکلات نوجوان قانون دان فیضان مقصود ڈار کر رہے تھے۔

وزیرآباد(ملک طارق جاوید)تھانہ علی پور چٹھہ تہرے قتل کے مجرم کو 3 مرتبہ سزائے موت کا فیصلہ جاری،تین ملزمان کو بری کردیا گیا،نواحی برج تاشہ میں عید کے روز فائرنگ کرکے قت...

وزیرآباد(نا مہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر ساجد گوندل،ارشد گوندل،ندیم رضا گوندل،نعیم رضا گوندل کے والد عطا...
18/02/2025

وزیرآباد(نا مہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر ساجد گوندل،ارشد گوندل،ندیم رضا گوندل،نعیم رضا گوندل کے والد عطاء محمد گوندل کی وفات پر شعراء کرام مدثر اقبال بٹ،بابا نجمی،چوہدری محمد الیاس گھمن،حاجی نجیب اللہ ملک،نعیم قیصر نجمی ودیگر کی انکی رہائشگاہ آمد اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی

وزیرآباد(نا مہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر ساجد گوندل،ارشد گوندل،ندیم رضا گوندل،نعیم رضا گوندل کے والد عطاء محمد گوندل کی وفات پر شعراء کرام مدثر اقبا....

جہلم ( بلال رضا ) میاں عبدالجبار ڈی ایس پی کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم تعینات ہونے پر مبارکباد سعید احمد صدر الصدیق ویلفیئر...
18/02/2025

جہلم ( بلال رضا ) میاں عبدالجبار ڈی ایس پی کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم تعینات ہونے پر مبارکباد سعید احمد صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کی ڈی ایس پی میاں عبدالجبار سے ملاقات اور جہلم میں ایس ڈی پی او سٹی تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار

جہلم ( بلال رضا ) میاں عبدالجبار ڈی ایس پی کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم تعینات ہونے پر مبارکباد سعید احمد صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی کی ڈی ایس پی میاں عبدالجبار سے ملاقات ا....

بھرتی کا تمام عمل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوگا کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ ریکروٹم...
18/02/2025

بھرتی کا تمام عمل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوگا کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ ریکروٹمنٹ بورڈ ساہیوال ( چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق بھرتی کانسٹیبل/ لیڈی کانسٹیبل کے سلسلہ میں دوڑ ٹیسٹ اور قد و چھاتی کی پیمائش کا انعقاد کیا گیا ، جس کی نگرانی چئیر میں ریکروٹمنٹ بورڈ DIG ٹیلی عمران حیدر ، DPOساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان اور ایس پیRIBشیخوپورہ نوید ارشاد نے کی ۔ فزیکل ٹیسٹ کے موقع پر سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرون کیمروں اور پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول وہیکل کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا گیا اور سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ۔ بھرتی ٹیسٹ میں 3 ہزار سے امیدواروں نے حصہ لیا جس کے لیے امیدواروں کے شناختی کارڈ چیکنگ اور بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی عمران حیدر اور ڈی پی او ساہیوال کا کہنا تھا کہ مرد و خواتین کانسٹیبلان کی بھرتی کا تمام عمل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوگا کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

بھرتی کا تمام عمل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوگا کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ ریکروٹمنٹ بورڈ ساہیوال ( چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل...

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسز(پمز) صحت کا سب سے بڑا ادارہ ہے اس میں دور دراز سے مریض ہزا...
18/02/2025

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسز(پمز) صحت کا سب سے بڑا ادارہ ہے اس میں دور دراز سے مریض ہزاروں کی تعداد میں روزانہ آتے ہیں مریضوں کی بھلائی کے لیے سی ڈی اے حکام سے التماس ہے کہ وہ پمز سے روات تک بس سروس چلائیں تاکہ غریب عوام کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،سماجی شخصیت ملک تنویر نوشاہی بانی ومرکزی چیئرمین ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان نے سی ڈی حکام سے عاجزانہ التماس کی کہ وہ میٹرو بسز کا دائرہ وسیع کریں اور پمز سے روات بس اسٹاپ تک گاڑیاں چلائی جائیںتاکہ غریب عوام اس سے فاہدہ حاصل کر سکیں۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان انسٹیٹیوٹ اف میڈیکل سائنسز(پمز) صحت کا سب سے بڑا ادارہ ہے اس میں دور دراز سے مریض ہزاروں کی تعداد میں روزانہ آتے ہیں مریضوں کی بھلا...

مانچسٹر (غلام حسین کی رپورٹ) معروف سماجی شخصیت اور ہارڈ ورکر حفیظ چوہان کے ماموں جان پاکستان میں رضائے الٰہی سے وفات پا ...
18/02/2025

مانچسٹر (غلام حسین کی رپورٹ) معروف سماجی شخصیت اور ہارڈ ورکر حفیظ چوہان کے ماموں جان پاکستان میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ اس افسوسناک خبر پر اوپن کچن مانچسٹر اور اردو گلوبل کی ٹیم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حفیظ چوہان سے دلی تعزیت کی۔ اوپن کچن مانچسٹر اور اردو گلوبل کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ حفیظ چوہان ایک محنتی اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں اور ہم سب اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین!

مانچسٹر (غلام حسین کی رپورٹ) معروف سماجی شخصیت اور ہارڈ ورکر حفیظ چوہان کے ماموں جان پاکستان میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ اس افسوسناک خبر پر اوپن کچن مانچسٹر اور ار...

تحریر: چوہدری الطاف شاہد (شہادت) کراچی میں حالیہ مہینوں میں ڈمپرز اور دیگر بھاری گاڑیوں کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ...
18/02/2025

تحریر: چوہدری الطاف شاہد (شہادت) کراچی میں حالیہ مہینوں میں ڈمپرز اور دیگر بھاری گاڑیوں کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ان حادثات میں گزشتہ دو مہینوں کے دوران 100 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ یہ صورتحال شہر میں ٹریفک قوانین کے نفاذ اور حکومتی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔...

تحریر: چوہدری الطاف شاہد (شہادت) کراچی میں حالیہ مہینوں میں ڈمپرز اور دیگر بھاری گاڑیوں کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ان حادثات میں گزشتہ دو مہینوں کے دوران...

2025-26کےلیے یاسر فہمید صدر،محمدنبیل حسن جنرل سیکرٹری،بلال خالد جواٸنٹ سیکرٹری،ملک منظورسینٸرناٸب صدر،وجاہت گل ناٸب صدر،...
18/02/2025

2025-26کےلیے یاسر فہمید صدر،محمدنبیل حسن جنرل سیکرٹری،بلال خالد جواٸنٹ سیکرٹری،ملک منظورسینٸرناٸب صدر،وجاہت گل ناٸب صدر،امتیاز چوہدری فنانس سیکرٹری مدثرفاروق انفارمیشن سیکرٹری بلامقابلہ منتخب سوہاوہ ( بلال رضا) تحصیل پریس کلب سوہاوہ کا فل ہاٶس زیر صدارت سابق چیٸرمین احسن وحید منعقد ہوا،اس اجلاس میں سرپرست اعلی حاجی راجہ تنویر پنوار،لیگل ایڈواٸز چوہدری محمدزبیرایڈووکیٹ،نٸے چیٸرمین راجہ احتشام ارشد کیانی،سابق صدر شیخ انیس،جنرل سیکرٹری ملک وحید سمیت دیگر عہددران و ممبران نے شرکت کی،اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا،سرپرست اعلی،لیگل ایڈواٸزر اور چیٸرمین نے 2025-26کی نٸی باڈی کااعلان کیا،جن میں یاسر فہمید کو بطور صدر ذمہ داریاں سونپ دی گٸی،محمدنبیل حسن جنرل سیکرٹری،بلال خالد جواٸنٹ سیکرٹری،ملک منظور سینٸر ناٸب صدر،وجاہت گل ناٸب صدر،امتیاز چوہدری فنانس سیکرٹری جبکہ مدثرفاروق انفارمیشن سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوۓ، پریس کلب ممبران نے نئی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیااور مکمل تعاون کی یقین دہانی کراٸی،جبکہ ایگزیکٹوباڈی میں احسن وحید،شیخ انیس،ملک وحید،عبدالحمید،راجہ ساجد کیانی،راجہ مدثرکیانی ہوں گے۔جس پر سرپرست اعلی حاجی راجہ تنویر پنوار،لیگل ایڈواٸزر چوہدری محمدزبیر ایڈووکیٹ،چیٸرمین راجہ احتشام ارشد کیانی نے نٸے منتخب ہونے والے عہددران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا،

2025-26کےلیے یاسر فہمید صدر،محمدنبیل حسن جنرل سیکرٹری،بلال خالد جواٸنٹ سیکرٹری،ملک منظورسینٸرناٸب صدر،وجاہت گل ناٸب صدر،امتیاز چوہدری فنانس سیکرٹری مدثرفاروق انفار...

مانچسٹر(غلام حسین کی رپورٹ) مانچسٹر: چوہدری انور یعقوب، صدر جہلم فورم مانچسٹر برانچ، نے 16 فروری 2025 کو جہلم فورم کے دف...
18/02/2025

مانچسٹر(غلام حسین کی رپورٹ) مانچسٹر: چوہدری انور یعقوب، صدر جہلم فورم مانچسٹر برانچ، نے 16 فروری 2025 کو جہلم فورم کے دفتر میں بریگیڈیئر افتخار اور ان کے بھتیجے شاہ جہاں کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ دیا۔ بریگیڈیئر افتخار، جو جہلم فورم کے رکن ہیں، نہ صرف فورم کی کارکردگی کو قریب سے دیکھتے ہیں بلکہ وہ خبیب فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر پاکستان اور بیرون ملک فلاحی سرگرمیوں میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں خبیب فاؤنڈیشن یتیموں اور بے سہارا افراد کی فلاح و بہبود کے لیے شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے، جس کا دائرہ ہر میدان میں پھیل چکا ہے۔...

مانچسٹر(غلام حسین کی رپورٹ) مانچسٹر: چوہدری انور یعقوب، صدر جہلم فورم مانچسٹر برانچ، نے 16 فروری 2025 کو جہلم فورم کے دفتر میں بریگیڈیئر افتخار اور ان کے بھتیجے شاہ جہاں ...

وزیرآباد (ملک طارق جاوید) مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی فلاحی خدمات پوری امت کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ یہ تنظیم قدرتی آفات، شورش ز...
17/02/2025

وزیرآباد (ملک طارق جاوید) مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی فلاحی خدمات پوری امت کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ یہ تنظیم قدرتی آفات، شورش زدہ علاقوں میں بحالی اور ضرورت مندوں کو تعلیم، صحت اور کھیل کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی پنجابی یونین کے صدر مدثر اقبال بٹ نے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل ایجوکیشن کمپلیکس وزیرآباد میں اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی فائنل سلیکشن سے متعلقہ کیمب کے انعقاد کے موقع پر کیا۔مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی تربیت پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔ اسٹریٹ چائلڈ ٹیم قومی فٹبال کی نرسری ہے اور مستقبل میں بین الاقوامی کھلاڑی تیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور محنت کا جذبہ پیدا کرتا ہے، جبکہ ایسے اقدامات قومی وحدت کے فروغ میں بھی مددگار ہیں۔سابق چیف انجینئر واپڈا اور پنجابی یونین کے رہنما چوہدری الیاس گھمن نے کہا کہ ہر علاقے کی ثقافت پاکستان کا حسین عکس ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ماں بولی اور تمدن کا تحفظ کریں۔مسلم ہینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیاء النور شاہ نے بتایا کہ ملک کے 25 شہروں سے 167 کھلاڑیوں کو منتخب کر کے تربیت دی جا رہی ہے۔ انڈر 17 ٹیم جولائی 2025 میں ناروے کپ اور انڈر 16 ٹیم مارچ 2026 میں امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔معروف پنجابی شاعر بابا نجمی نے اپنے جوشیلے کلام سے محفل کو گرما دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مشاعرے پڑھنے کے باوجود آج کی محفل کا جوش منفرد ہے۔تقریب سے سینئر صحافی نجیب اللہ ملک، ینگ تھنکرز کلب کے سرپرست انجینئر نعیم قیصر نجمی، پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی،صوفی اشرف نثار اور علی جواد نے بھی خطاب کیاآخر میں چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل صاحبزادہ لخت حسین کی ہدایت پر اعتراف خدمت کے طور مدثر اقبال بٹ، چوہدری الیاس گھمن، بابا نجمی، نجیب اللہ ملک، نعیم قیصر نجمی اور صوفی اشرف نثار کو ان کی طویل علمی ادبی اور صحافتی خدمات پر خصوصی شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ مہمانوں نے تعلیمی منصوبوں کا دورہ کیا اور تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا گیا۔ قبل ازیں مہمانان گرامی کی آمد پر کنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز نے تنظیم کی دیگر مینجمینٹ کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

وزیرآباد (ملک طارق جاوید) مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی فلاحی خدمات پوری امت کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ یہ تنظیم قدرتی آفات، شورش زدہ علاقوں میں بحالی اور ضرورت مندوں کو تعلیم، ....

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) قرآن روحوں کوتازگی اورمسر ت دیتا ہے،قرآن پاک کواپنے سینوں میں محفوظ کرنے والوں کی فضیلت ومرتبت ...
17/02/2025

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) قرآن روحوں کوتازگی اورمسر ت دیتا ہے،قرآن پاک کواپنے سینوں میں محفوظ کرنے والوں کی فضیلت ومرتبت بہت بلندہے،اس کی تلاوت سے جوحلاوت حاصل ہوتی ہے وہ مسلمان کے سرورواطمینان کی بنیادہے۔قرآن مجیدفرقان حمید آفاقی کلام ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری خالق کائنات نے اپنے اپنے ذمہ لی ہوئی ہے نزول سے آج تک اس میں کوئی زیروزبرکافرق نہ آسکا۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین پیر محمد اجمل رضا قادری نے جامع مسجد محمدی غوثیہ حنفیہ محمد پورہ وزیر آباد میں درس قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمولانا خاور جمیل چشتی،قاری سعید احمد ارشد،علامہ محمد عمران کیلانی،قاری محمد یوسف،مرزا خان،چوہدری محمد شفیق، ملک مہندی،صوفی محمد ناصر،افتخار احمد بٹ،زاہد محمود ہاشمی،محمد رفیق،محمدمدثر،ذیشان احمد شانی،محمدابراہیم دیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لئے جہاں ایک لاکھ چوبیس ہزارانبیاء کرام معبوث کئے و ہاں انسانوں کی بھلائی کے لئے اپنے احکامات بھی نازل کئے۔مسلمانوں کی خوش قسمتی ہے ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب حضرت محمدمصطفی ؐ اوران پراپنی جامع کتاب قرآن مجید نازل فرمائی جوقیامت تک آنیوالی انسانیت کے لئے ہدایت کاسر چشمہ ہے۔جس نے بھی اللہ کی کتاب قرآن مجید اوراسکے پیارے محبوب حضورنبی کریم ؐ کی سیرت کواپنا لیاوہ دنیاوآخرت میں کامیابیاں اپنامقدرکرلیتا ہے۔

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) قرآن روحوں کوتازگی اورمسر ت دیتا ہے،قرآن پاک کواپنے سینوں میں محفوظ کرنے والوں کی فضیلت ومرتبت بہت بلندہے،اس کی تلاوت سے جوحلاوت حاصل ہوتی ہ...

جس میں سینیٹر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد، فرحت اللہ بابر، عمارہ خان و دیگر نے شرکت کی۔ اسلام آباد(...
17/02/2025

جس میں سینیٹر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد، فرحت اللہ بابر، عمارہ خان و دیگر نے شرکت کی۔ اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی طرف سے زیبسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی طرف سے زیبسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینیٹر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما فرحت اللہ بابر ، اور فیڈرل یوتھ ممبر و بزنس وومن عمارہ خان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سینیٹر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا کہ نوجوان نسل مواقع فراہم کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کا ویجن ہے اس موقع پر فیڈرل یوتھ ممبر عمارہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو روزگار کی فراہمی اور انکے بہتر مستقبل کیلئے حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے تا کہ نوجوان نسل کو روزگار کی فراہمی بروقت مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہے اپنے مستقبل کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت اہم اقدامات کریں۔اخر میں فیڈرل یوتھ ممبر عمارہ خان نے چوہدری سعود کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جس میں سینیٹر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد، فرحت اللہ بابر، عمارہ خان و دیگر نے شرکت کی۔ اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ک...

اس موقع پر انہوں نے ضلع اکاؤنٹنٹ چارسدہ محمد نواز خان سے ملاقات کی۔ پشاور(نمائندہ خصوصی)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے...
17/02/2025

اس موقع پر انہوں نے ضلع اکاؤنٹنٹ چارسدہ محمد نواز خان سے ملاقات کی۔ پشاور(نمائندہ خصوصی)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا ضلعی اکاؤنٹس آفس چارسدہ کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے ضلعی اکاؤنٹس آفس چارسدہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ضلعی اکاؤنٹنٹ چارسدہ محمد نواز خان سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ضلعی اکاؤنٹنٹ محمد نواز خان کی بہترین خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ضلعی اکاؤنٹنٹ چارسدہ محمد نواز خان نے کہا کہ تنخواہوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات بروقت حل کرنا میرا مشن ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملازمین کو بروقت سہولیات کی فراہمی ہوں تا کہ ملازمین کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ یاد رہے کہ ضلعی اکاؤنٹنٹ محمد نواز خان 2021 سے ضلع چارسدہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ایسے قابل آفسران کی تعیناتی حکومت کا بہترین اقدام ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ضلع اکاؤنٹنٹ چارسدہ محمد نواز خان سے ملاقات کی۔ پشاور(نمائندہ خصوصی)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا ضلعی اکاؤنٹس آفس چارسدہ ....

مانچسٹر۔ عارف چودھری مانچسٹر کی کاروباری اور سماجی شخصیت اور چیئرمین آرائیں ایسوسی ایشن برطانیہ میاں طارق عزیز کے بھتیجے...
17/02/2025

مانچسٹر۔ عارف چودھری مانچسٹر کی کاروباری اور سماجی شخصیت اور چیئرمین آرائیں ایسوسی ایشن برطانیہ میاں طارق عزیز کے بھتیجے فیصل آباد کی کاروباری شخصیت میاں امجد علی کے نوجوان بیٹے زیشان عزیز مرحوم جو تین دن پہلے مختصر علالت کے بعد فیصل آباد میں انتقال کر گئے تھے - کو ایصال ثواب کے لئے سینٹرل جامع مسجد وکٹوریہ پارک مانچسٹر میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری مزہبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ پاکستانی قونصلیٹ میں تعینیات قونصل جنرل طارق وزیر کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں چودھری نصیر ساہیوالی- چودھری اختر ملوانہ - چودھری انور - میاں نعیم - عبدل باسط اکاؤٹینٹ - ڈاکٹر امجد - چودھری مسرت - چودھری پرویز - سینئر صحافی طاھر چودھری -چودھری محمودالحسن لمبردار -کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر -آفیسر چودھری عامر - چودھری غلام حیدر - ڈاکٹر یونس پرواز -ڈاکٹر نجم شاہ - ڈاکٹر اجمل - اقبال صدیقی - حاجی عبدالغفار - ورلڈ وائیڈ کے زاھد اقبال - ڈاکٹر عنصر حیات - ناصر میر - شامل تھے - برطانیہ کے ممتاز عالم دین قاری جاوید اختر نے خصوصی دعا کروائ - اس موقع پر عوامی قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ نوجوان زیشان عزیز کی اچانک وفات پر دلی دکھ ہوا -اللہ تعالیٰ اسکی مغفرت کرے اور میاں طارق عزیز اور انکی فیملی کو صبر جمیل دے -چودھری نصیر ساہیوالی - میاں نعیم - سینئر صحافی طاھر چودھری اور دوسروں نے نوجوان زیشان عزیز کی اچانک موت پر دلی دکھ کا اظہار کیا -اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے - ایسی روحانی محفل کے انعقاد سے ہم موت کی تلخ حقیقت کو یاد رکھتے ہیں - اس موقع پر میاں طارق عزیز نے انکے بھتیجے زیشان عزیز مرحوم کے لئے دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام دوست احباب اور رشتہ داروں کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوجوان زیشان عزیز کی اچانک وفات سے ھمارا پورا خاندان سوگوار ہے - خاندان کو اسکی کمی ھمیشہ محسوس ھوتی رہے گی - لیکن نظام قدرت کے آگے انسان بے بس ہے - اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین - آخر میں مہمانوں کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئ

مانچسٹر۔ عارف چودھری مانچسٹر کی کاروباری اور سماجی شخصیت اور چیئرمین آرائیں ایسوسی ایشن برطانیہ میاں طارق عزیز کے بھتیجے فیصل آباد کی کاروباری شخصیت میاں امجد علی ک...

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) کے مشہور معروف معالج ڈاکٹر رانا محمد اسلم کے صاحبزادے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر رانا عمران اسلم کے بھائی...
17/02/2025

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) کے مشہور معروف معالج ڈاکٹر رانا محمد اسلم کے صاحبزادے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر رانا عمران اسلم کے بھائی رانا خرم شہزاد عسکری بینک والے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں آبائی قبرستان پیر مٹھا میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات،منتخب نمائندوں،وکلاء،صحافیوں،ڈاکٹرز،تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) کے مشہور معروف معالج ڈاکٹر رانا محمد اسلم کے صاحبزادے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر رانا عمران اسلم کے بھائی رانا خرم شہزاد عسکری بینک والے حرکت قلب بند ہ...

وزیرآباد(ملک طارق جاوید)نارووال کا رہائشی مبینہ طور پر سسرالیوں نے زہر دے کر مار ڈالا، رمضان نامی شخص گذشتہ روز کارڈیالو...
17/02/2025

وزیرآباد(ملک طارق جاوید)نارووال کا رہائشی مبینہ طور پر سسرالیوں نے زہر دے کر مار ڈالا، رمضان نامی شخص گذشتہ روز کارڈیالوجی کے قریب بیہوشی کی حالت میں ملا، ریسکیو حکام نے مقامی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ رمضان نارووال کا رہائشی، سسرال آیا ہوا تھا، بیوی اور سسرالیوں نے رمضان کو زہر دے کر سڑک کنارے پھینک دیا۔ بھائی کا پولیس کو بیان۔ صدر پولیس نے بیوی سمیت دیگر سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ گزشتہ روز رمضان نامی شہری ریسکیو نے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا جو دوران علاج چل بسا۔ واقعے کی بابت رمضان کے بھائی محمد اقبال نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بھائی محمد رمضان ولد محمد رفیق قوم رحمانی ساکن نارووال مورخہ 14 فروری کو بوقت تقریبا 12 بجے دن اپنی بھانجی کو چھوڑنے کے لیے اپنی بہن کی گھر کامونکی آیا اور بھانجی کو چھوڑنے کے بعد کامونکی کے نواح میں موجود اپنے سسرال کے گھر چلا گیا اور تقریبا رات آٹھ بجے کے قریب مسمی رمضان وہاں سے نکل ایا جو کہ گھر واپس نہ آیا جس کی آج تک اپنے طور پر پتہ جوئی کرتے رہے ہیں بعد میں معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز بھائی محمد رمضان کو ریسکیو 1122 نے بیہوشی کی حالت میں وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کے پاس سے اٹھا کر سول ہسپتال برائے علاج معالجہ منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہو گیا۔ اطلاع پا کر میں دیگر اہل خانہ کے ہمراہ وزیرآباد ہسپتال پہنچا۔ ہمیں قوی شک ہے کہ میرے بھائی محمد رمضان کو اس کی بیوی اور دیگر نامزد 4 افراد نے کھانے میں زہر ملا کر قتل کر دیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر نے محمد اقبال کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 229/25 زیر دفعہ 302, 337, اور 34 ت پ کے تحت درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔

وزیرآباد(ملک طارق جاوید)نارووال کا رہائشی مبینہ طور پر سسرالیوں نے زہر دے کر مار ڈالا، رمضان نامی شخص گذشتہ روز کارڈیالوجی کے قریب بیہوشی کی حالت میں ملا، ریسکیو حکا....

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Global News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu Global News:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share