Learn Hadith & Quraan

Learn Hadith & Quraan Asslam u Alaikum
Allah Bless You All

20/01/2025
17/11/2024

‏ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیا میں کسی دوسرے شخص کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالی قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا“۔

28/10/2024

وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ سُوۡٓءًا اَوۡ یَظۡلِمۡ نَفۡسَہٗ ثُمَّ یَسۡتَغۡفِرِ اللّٰہَ یَجِدِ اللّٰہَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۱۱۰﴾
اگر کوئی شخص برا فعل کر گزرے یا اپنے نفس پر ظلم کر جائے اور اس کے بعد اللہ سے درگزر کی درخواست کرے تو اللہ کو درگزر کرنے والا اور رحیم پائے گا ۔
القرآن النساء
گناہ کا سر زد ہوجانا بعید از امکان نہیں۔ بسا اوقات انسان جذبات سے مغلوب ہو کر یا نادانی اور ناسمجھی سے غلطی کر بیٹھتا ہے۔ اب اس کے لیے یہ ہرگز روا نہیں کہ وہ اپنے گناہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش شروع کردے۔ اس کے لیے مناسب یہ ہے کہ اپنے غفور ورحیم خدا کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اپنے قصور کا اعتراف کرے۔ اس پر صدق دل سے ندامت و شرمندگی کا اظہار کرے اور پختہ وعدہ کرے کہ آئندہ وہ ایسی نائشائستہ حرکت ہرگز نہیں کرے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کو اپنے دامن رحمت میں پناہ دے گا اور اس کے گناہوں کو بخش دے گا۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد : اور جو شخص کوئی برا کام کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے مغفرت طلب کرے تو وہ اللہ کو بہت بخشنے والا نہایت مہربان پائے گا۔ (النساء : ١١٠) جن لوگوں نے ایک بےقصور شخص پر تہمت لگائی تھی اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے انکو اس گناہ پر توبہ اور استغفار کرنے کی ترغیب دی ہے ‘ برا کام کرنے سے مراد ایسا فعل ہے جیسے طعمہ نے کیا تھا اور اس کی تہمت ایک یہودی پر لگا دی ‘ یعنی ایسی برائی جس کا ضرر دوسروں کو پہنچے ‘ اور اپنی جان پر ظلم کرنے سے مراد ایسا گناہ ہے جس کا اثر صرف اس گناہ کرنے والے تک محدود رہے۔ اس آیت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہر قسم کے گناہ پر توبہ مقبول ہوجاتی ہے ‘ خواہ کفر ہو ‘ قتل عمد ہو ‘ غصب اور سرقہ یا کسی پر تہمت لگانا ہو ‘ اللہ تعالیٰ منافقوں کو توبہ کی ترغیب دی اگر یہ سچے دل سے نادم ہو کر اخلاص سے توبہ اور استغفار کرتے اور اپنی اصلاح کرلیتے تو اللہ کو بہت بخشنے والا اور مہربان پاتے۔

16/09/2024
03/09/2024

حَسنِ مُجتبٰی سَیِّدُ الْاَسْخِیَا
راکبِ دُوشِ عزت پہ لاکھوں سلام

عکس حُسن نبی، پارۂ مرتضی
زیب اھل التقیٰ، زین اھل النقیٰ
رہبر اتقیاء، ہادیٔ اصفیا
”حسن مجتبیٰ سید الاسخیا
راکب دوش عزت پہ لاکھوں سلام“

گوہر فاطمہ، مرکز اتقیاء
پسر مرتضیٰ، مرجع اصفیاء
نور نور خدا، سرور اولیاء
”حسن مجتبیٰ سید الاسخیا
راکب دوش عزت پہ لاکھوں سلام“

ہم شبیہ نبی، ثانیٔ مرتضیٰ
اہلبیت نبوت کا وہ پیشوا
اک شہید وفا، اک شہید وفا
”حسن مجتبیٰ سید الاسخیا
راکب دوش عزت پہ لاکھوں سلام“

دُرّ گنجینۂ جود خیر الورا
موج دریا لطف حبیب خدا
پرتو جلوۂ فیض مشکل کشا
”حسن مجتبیٰ سید الاسخیا
راکب دوش عزت پہ لاکھوں سلام“

پور حیدر وہ فرزند خیر الورا
نقش حسن و جمال حبیب خدا
وہ سراپا کرم و مجسم عطا
”حسن مجتبیٰ سید الاسخیا
راکب دوش عزت پہ لاکھوں سلام“

نور چشمان زہرا و شیر خدا
وہ حسن وہ شبیہ حبیب خدا
وہ حسن راکب شانۂ مصطفی
”حسن مجتبیٰ سید الاسخیا
راکب دوش عزت پہ لاکھوں سلام“

فاطمہ کا وہ مسعود بیٹا بڑا
لاڈلا، راکب دوش خیر الورا
قلزم جود و احسان، رود عطا
”حسن مجتبیٰ سید الاسخیا
راکب دوش عزت پہ لاکھوں سلام“

مرجع اہل حق، سرور اتقیاء
رہبر اولیاء، پیروِ انبیاء
فاطمہ کا سکوں، راحت مرتضیٰ
”حسن مجتبیٰ سید الاسخیا
راکب دوش عزت پہ لاکھوں سلام“

💞 رضی اللّه تعالی عنھم
صلی اللّه تعالی علیہ وآلہ وسلم

30/08/2024

تمہید الایمان مع حسام الحرمین کے فتاوٰی سے غداری کرنے والی، رانجھے سب کے سانجھے بننے والی اور بدعقیدہ (غیر سنی) لوگوں پر پیار نچھاور کرنے والی مخلوق کا مسلکِ حق اہلسنّت و جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں چاہے وہ کوئی گدھی نشین ہو یا نام نہاد مفتی ہو یا کسی کالج کا پروفیسر ہو۔
ختم شد

11/08/2024

14 اگست کا جھنڈا وہ بھی لگا رہا جو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھنڈے لگانے کو بدعت قرار دیتا

21/07/2024

یہودی وہ قوم ہے جس سے اگر دشمنی رکھی جائے تو ممکن ہے بچ جائیں۔دوستی رکھ کر نہین بچا جا سکتا۔
بدقسمتی سے ہمارے اب تک کے تمام حکمران ان سے دوستی ہی رکھتے آئے ہیں

17/07/2024

اک رنج بہ پیرایۂ زر کیوں نہیں جاتا

کشکول ہوس ہے تو یہ بھر کیوں نہیں جاتا

وہ آئنہ رو ہے تو مرا روپ دکھائے

میں اس کے مقابل ہوں سنور کیوں نہیں جاتا

دریا کا تلاطم تو بہت دن کی کتھا ہے

لیکن مرے اندر کا بھنور کیوں نہیں جاتا

کہتے ہو کہ ہو اسوۂ شبیر پہ قائم

دربار میں کیوں جاتے ہو سر کیوں نہیں جاتا

جب روح سے کہتے ہو کہ لبیک حسینا

پھر جی سے یزیدوں کا یہ ڈر کیوں نہیں جاتا

تم صاحب معنیٰ ہو تو تمثال پہ مت جاؤ

الزام کبھی آئنے پر کیوں نہیں جاتا

لو شام گئی رات ہے کابوس ہے میں ہوں

میں صبح کا بھولا ہوں تو گھر کیوں نہیں جاتا

ہر سنگ دعا مجھ کو لگا پھول سے بڑھ کر

جب اتنی دعائیں ہیں تو مر کیوں نہیں جاتا

اخترؔ تری گفتار فسوں کار میں کیا ہے

جو بھی ادھر آتا ہے ادھر کیوں نہیں جاتا

تمام دوست احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں
12/07/2024

تمام دوست احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

06/07/2024

صحابہؓ کا نام سُن کر خوش ہونے والو..!!
اللہ تمھاری مسکراہٹوں کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین

06/07/2024
03/07/2024

جہلم اور اس کے گردونواح میں شدید آندھی گرج چمک⚡⚡بارش ⛈️⛈️اور ژالہ باری 🌨️🌨️🌨️کے بغیر شدید گرمی جاری ہے😁😁

02/07/2024

انٹرنیشنل سروے کے مطابق دنیا میں ہر ایک انسان کے لیے 422 درخت ہیں جبکہ پاکستان میں ہر انسان کے حصہ میں صرف 5 درخت ہیں جبکہ
کینیڈا میں ہر انسان کے لیے 10163 درخت ہیں۔
رپورٹ: 2021
تمام اہل فکر و شعور سے استدعا ہے:
اپنے حصے کی شمع جلائیں
درخت اگائیں، نسلیں بچائیں

02/07/2024

بند دوکان کہ تھڑے پہ بیٹھے دو بوڑھے آپس میں باتیں کرتے ہوئے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ رہے تھے کہ ایک متجس راہگیر نے ان سے اتنا خوش ہونے کی وجہ پوچھ لی-
ایک بوڑھے نے اپنی ہنسی پہ قابو پاتے ہوئے بتایا :
ہم نے ملک کہ مسائل حل کرنے کے لۓ ایک شاندار منصوبہ ڈھونڈ لیا ہے-
اور وہ منصوبہ یہ ہے کہ ساری قوم کو جیل میں ڈال دیا جائےاور ان کہ ساتھ ایک گدھا بھی جیل میں ڈالا جائے-
راہگیر نے دونوں کو حیرت سے دیکھا اور پوچھا
وہ تو ٹھیک ہے مگر ساتھ گدھے کو کیوں قید کیا جائے-
دونوں بوڑھوں نے فلک شگاف قہقہہ لگاتے ہوئے ایک دوسرے کو دیکھا اور ایک بوڑھے نے دوسرے سے کہا-
دیکھا رحیمے آگیا یقین تجھے میری بات پر میں نہی کہتا کہ یہ قوم اپنے بارے میں کبھی پریشان نہی ہو گی، سب کو گدھے کی ہی فکر ہوگی
تتفکروا

02/07/2024

عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”اللہ تعالیٰ علم اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ اسے لوگوں کے سینوں سے کھینچ لے، لیکن وہ علم کو علماء کی وفات کے ذریعہ سے اٹھائے گا، یہاں تک کہ جب وہ کسی عالم کو باقی نہیں رکھے گا تو لوگ اپنا سردار جاہلوں کو بنا لیں گے، ان سے مسئلے پوچھے جائیں گے تو وہ بغیر علم کے فتوے دیں گے، وہ خود گمراہ ہوں گے اور
دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے“ (ترمذی)

Address

Jhelum Punjab
Jhelum
49600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn Hadith & Quraan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share