Jhelum TV

Jhelum  TV السلام علیکم میری دعا ھے کہ آپ پھولوں کی طرح مہکتے رھیں

26/01/2023
16/12/2022
11/09/2022
24/01/2022

😜😝😛🤓😳🤔🤔🤔

سائیکالوجی کا پریکٹیکل ہو رہا تھا 😁😁😁

پروفیسر نے چوہے🐀 کے لیے ایک طرف کیک رکھ دیا ؛ 😋😋

اور دوسری طرف چوہی🐁 رکھ دی ، 😁😁

چوہا🐀 فورا کیک کی طرف لپکا ، 😋😋

پروفیسر نے کیک کو بدل کر بریڈ رکھی تو چوہا🐀 بریڈ کی طرف لپکا ، 😁😁😁

مختلف قسم کے کھانے بدل بدل کر دیکھے گئے 😋😋😋

مگر چوہا🐀 ہر دفعہ کھانے کی طرف ہی بھاگا -😁😁

پروفیسر طلباء کی طرف سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے بولا , 😯😯

بس ثابت ہو گیا کہ بھوک ہی سب سے بڑی کمزوری ہے-😒😒😒

کلاس روم کے آخری بینچ سے آواز آئی ؛ 😎😎😎

سر ایک دفعہ چوہی🐁 بھی بدل کر دیکھ لیں، 😏😏😏

ہو سکتا ہے یہ اس کی بیوی 😲😱ہو ,😒😒😏😏😏🙊🙈😂😂

17/08/2021

پاکستان میں سٹیج ڈرامے کے اداکار شکیل صدیقی کا ایک کلپ دیکھا تھا جس میں وہ سہاگ رات منانے کمرے میں آتے ہیں، بیگم نے گھونگٹ اوڑھا ہوا ہے۔ شکیل خودکلامی کے انداز میں کہتے ہیں کہ ابا نے بہت پیسہ خرچ کیا ہے اس شادی پر ۔۔ اللہ کرے لڑکی حسین نکلے۔

گھونگٹ اٹھانے پر پتا چلتا ہے کہ لڑکی گونگی بھی ہے اور بھینگی بھی۔۔ شکیل وہیں سے باپ کو بلند آواز میں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے ابا تیرے پچاس ہزار ڈوب گئے۔

بھارت نے بھی افغانستان میں کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کو دیکھا جائے تو وہاں بھی یہی آہ و پکار مچی ہوئی ہے۔ سب تجزیہ کار مودی کی طرف دیکھ کر کہہ رہے ہیں ابا تیرے اربوں ڈالر ڈوب گئے۔

اس پر ایک لطیفہ یاد آ گیا جسے قابل اشاعت بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک لڑکا اپنے گاؤں کے چوہدری کی بکریاں چراتا تھا۔ چوہدری بہت سخت تھا اور معمولی سی غلطی پر بہت سزا دیا کرتا تھا۔ ایک دن وہ وسیع جنگل میں بکریاں چرا رہا تھا کہ اسے نیند آگئی اور پورا ریوڑ جنگل میں گم ہو گیا۔ بیچارہ بہت خوفزدہ ہوا اور ایک درخت پر چڑھ کر جنگل میں نظریں دوڑانے لگا کہ کہیں ریوڑ کا نشان مل جائے۔

اس دوران ایک نوجوان لڑکی وہاں سے گزری۔ وہ اپنے سخت گیر شوہر کو کھانا دینے جا رہی تھی۔ اسے بہت بھوک لگی ہوئی تھی۔ اس نے سوچا کہ کھانے میں سے ایک روٹی کھا لے، پوچھنے پر کہہ دے گی کہ آٹا گھر میں کم گوندھا تھا۔

وہ اسی درخت کے نیچے بیٹھ کر گٹھڑی سے کھانا نکالنے لگی تو جلدبازی میں سالن والا برتن اس کے ہاتھ سے گر گیا اور سارا شوربہ زمین پر بہہ گیا۔ اس کے منہ سے زور سے آواز نکلی کہ اج تیڈی خیر کائے نی۔ اج خوب دگیسیں (آج تمہاری خیر نہیں ہے۔ شوہر سے خوب مار پڑنی ہے)

درخت پر چڑھے گڈریے نے آواز سنی تو اس نے جوابی آواز لگائی اور کہا
سالن دے ڈونگے تیں روندی پئیں۔ توں کیا دگیسیں، میڈا سوچ کیا بنڑسی، پورا اجڑ گم کیتی بیٹھاں۔
(سالن کے ایک ڈونگے پر رو رہی ہو، تم نے کیا مار کھانی ہے۔ یہ سوچو کہ میرا کیا بنے گا، پورا ریوڑ گم کیے بیٹھا ہوں)

اگر امریکہ بھارتی میڈیا کو دیکھ لے تو وہ بھی زور سے یہی بولے گا کہ تم اتنی چھوٹی سی سرمایہ کاری ڈوبنے پر رو رہے ہو، ہمارا سوچو کھربوں ڈالر خرچ کیے اور تمام کے تمام ڈوب گئے۔

طالبان نے پاکستان کے ساتھ کیا رویہ رکھنا ہے، وہ تو بعد کی بات ہے لیکن ابھی ہمیں بھارت اور امریکہ کے ساتھ ہونے والی واردات پر تو خوش ہونے دیں۔ خوشی کے موقع پر بری خبریں سنانا زیادہ اچھی بات نہیں سمجھی جاتی۔ ہیں جی۔

07/06/2021

جب دوسروں کو خوش دیکھ کر
ایک عجیب سی خوشی اور طمانیت کا احساس ہو تو سمجھ لو تم حسد کو شکست دے چکے ہو -

05/06/2021

شیر اور شارک دونوں پیشہ ور شکاری ہیں لیکن شیر سمندر میں شکار نہیں کرسکتا اور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔ شیر کو سمندر میں شکار نہ کر پانے کیوجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا اور شارک کو جنگل میں شکار نہ کر پانے کیوجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا۔ دونوں کی اپنی اپنی حدود ہیں جہاں وہ بہترین ہیں۔

اگر گلاب کی خوشبو ٹماٹر سے اچھی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے کھانا تیار کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایک کا موازنہ دوسرے کے ساتھ نہ کریں۔

آپ کی اپنی ایک طاقت ہے اسے تلاش کریں اور اس کے مطابق خود کو تیار کریں۔

کہتے ہیں ہر وہ جاندار جو آج دنیا میں موجود ہے حضرت نوح کی کشتی میں موجود تھا جس میں گھونگا بھی شامل ہے۔

اگر خُدا ایک گھونگے کا نوحؑ کی کشتی تک پہنچنے کا انتظار کر سکتا ہے تو وہ خُدا آپ مجھ پر بھی اپنے فضل کا دروازہ اُس وقت تک بند نہیں کرے گا جب تک کہ آپ زندگی میں اپنے متوقع مقام تک نہیں پہنچ جاتے۔

کبھی خود کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھیں بلکہ ہمیشہ خود سے اچھی اُمیدیں وابستہ رکھیں۔

یاد رکھیں ٹوٹا ہوا رنگین قلم بھی رنگ بھرنے کے قابل ہوتا ہے۔

اپنے اختتام تک پہنچنے سے پہلے خود کو بہتر کاموں کے استعمال میں لے آئیں۔

وقت کا بدترین استعمال اسے خود کا دوسروں کے ساتھ موازنہ کرنے میں ضائع کرنا ہے

مویشی گھاس کھانے سے موٹے تازے ہو جاتے ہیں جبکہ یہی گھاس اگر درندے کھانے لگ جائیں تو وہ اسکی وجہ سے مر سکتے ہیں۔

کبھی بھی اپنا موازنہ دوسروں کے ساتھ نہ کریں اپنی دوڑ اپنی رفتار سے مکمل کریں جو طریقہ کسی اور کی کامیابی کی وجہ بنا۔ ضروری نہیں کہ آپ کیلئے بھی سازگر ہو

خُدا کے عطاء کردہ تحفوں نعمتوں اور صلاحیتوں پر نظر رکھیں اور اُن تحفوں سے حسد کرنے سے باز رہیں جو خُدا نے دوسروں کو دیے ہیں۔

*خوش رہیں سلامت رہیں*

04/06/2021

بہادر شاہ ظفر
کے سارے شہزادوں کے سر قلم کر کے اس کے سامنے کیوں پیش کئیے گئے

قبر کیلئے زمین کی جگہ کیوں نہ ملی

آج بھی اسکی نسل کے بچے کھچے لوگ بھیک مانگتے پھرتے ہیں
کیوں
پڑھیں اور اپنی نسل کو بھی بتائیں
تباہی 1 دن میں نہیں آ جاتی

*صبح تاخیر سے بیدار ہو نے والے افراد درج ذیل تحریر کو غور سے پڑھیں*

زمانہ 1850ء کے لگ بھگ کا ہے مقام دلی ہے
وقت صبح کے ساڑھے تین بجے کا ہے سول لائن میں بگل بج اٹھا ہے

پچاس سالہ کپتان رابرٹ اور اٹھارہ سالہ لیفٹیننٹ ہینری دونوں ڈرل کیلئے جاگ گئے ہیں

دو گھنٹے بعد طلوع آفتاب کے وقت انگریز سویلین بھی بیدار ہو کر ورزش کر رہے ہیں
انگریز عورتیں گھوڑ سواری کو نکل گئی ہیں سات بجے انگریز مجسٹریٹ دفتروں میں اپنی اپنی کرسیوں پر بیٹھ چکے ہیں

ایسٹ انڈیا کمپنی کے سفیر سر تھامس مٹکاف دوپہر تک کام کا اکثر حصہ ختم کر چکا ہے

کوتوالی اور شاہی دربار کے خطوں کا جواب دیا جا چکا ہے
بہادر شاہ ظفر کے تازہ ترین حالات کا تجزیہ آگرہ اور کلکتہ بھیج دیا گیا ہے

*دن کے ایک بجے* سر مٹکاف بگھی پر سوار ہو کر وقفہ کرنے کیلئے گھر کی طرف چل پڑا ہے

یہ ہے وہ وقت جب لال قلعہ کے شاہی محل میں ''صبح'' کی چہل پہل شروع ہو رہی ہے

ظل الہی کے محل میں صبح صادق کے وقت مشاعرہ ختم ہوا تھا جس کے بعد ظلِ الٰہی اور عمائدین خواب گاہوں کو گئے تھے۔

اس حقیقت کا دستاویزی ثبوت موجود ہے کہ لال قلعہ میں ناشتے کا وقت اور دہلی کے برطانوی حصے میں دوپہر کے لنچ کا وقت ایک ہی تھا

دو ہزار سے زائد شہزادوں کا بٹیربازی، مرغ بازی، کبوتر بازی اور مینڈھوں کی لڑائی کا وقت بھی وہی تھا ،،

*اب 2020 میں آتے ہیں*

پچانوے فیصد سے زیادہ امریکی رات کا کھانا سات بجے تک کھا لیتے ہیں

آٹھ بجے تک بستر میں ہوتے ہیں اور صبح پانچ بجے سے پہلے بیدار ہو جاتے ہیں

بڑے سے بڑا ڈاکٹر چھ بجے صبح ہسپتال میں موجود ہوتا ہے پورے یورپ امریکہ جاپان آسٹریلیا اور سنگاپور میں کوئی دفتر، کارخانہ، ادارہ، ہسپتال ایسا نہیں جہاں اگر ڈیوٹی کا وقت نو بجے ہے تو لوگ ساڑھے نو بجے آئیں !

آجکل چین دنیا کی دوسری بڑی طاقت بن چکی ہے پوری قوم صبح چھ سے سات بجے ناشتہ اور دوپہر ساڑھے گیارہ بجے لنچ اور شام سات بجے تک ڈنر کر چکی ہوتی ہے

*اللہ کی سنت کسی کیلئے نہیں بدلتی اسکا کوئی رشتہ دار نہیں نہ اس نے کسی کو جنا، نہ کسی نے اس کو جنا جو محنت کریگا تو وہ کامیاب ہوگا عیسائی ورکر تھامسن میٹکاف سات بجے دفتر پہنچ جائیگا تو دن کے ایک بجے تولیہ بردار کنیزوں سے چہرہ صاف کروانے والا، بہادر شاہ ظفر مسلمان بادشاہ ہی کیوں نہ ہو' ناکام رہے گا*

حیرت ہے ان حاطب اللیل دانش وروں پر جو یہ کہہ کر قوم کو مزید افیون کھلا رہے ہیں کہ پاکستان ستائیسویں رمضان کو بنا تھا کوئی اسکا بال بیکا نہیں کرسکتا کیا سلطنتِ خدا داد پاکستان اللہ کی رشتہ دار تھی اور کیا سلطنت خداداد میسور اللہ کی دشمن تھی۔۔(ٹیپو سلطان کی سلطنت )
جس ملک کے ووٹر ذہنی غلام ہوں، پیر اور شاہ غنڈے ہوں مولوی منافق ہوں، ڈاکٹر بے ایمان ہوں، سیاستدان ، اور پولیس ڈاکو ہوں، کچہری بیٹھک ہو ججز بے اعتبار ہوں، لکھاری خوشامدی ہوں، اداکار بھانڈ ہوں، ٹی وی چینل مسخرے ہوں، تاجر بے ایمان اور سود خور ہوں، اساتذہ حرام خور ہوں، دکاندار چور ہوں، عوام ہے کرام ہوں اور جہاں تین سال کی بچی سے پچاس سال تک کی عورتوں ریپ عام ہو اور مجرموں کو سیاسی دباؤ میں آکر چھوڑ دیا جاۓ

کیا اس قوم کو تباہ وبرباد ہونے سے دنیا کی کوئی قوم بچا سکتی ہے جس میں کسی کو تو اس لئے مسند پر نہیں بٹھایا جاسکتا کہ وہ دوپہر سے پہلے اٹھتا ہی نہیں، اور کوئی اس پر فخر کرتا ہے کہ وہ دوپہر کو اٹھتا ہے ، جبکہ کچھ کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ دوپہر کے تین بجے اٹھتے ہیں،،

*جو بھی کام آپ دوپہر کو زوال کے وقت شروع کریں گے وہ زوال ہی کی طرف جائے گا. کبھی بھی اس میں برکت اور ترقی نہیں ہو گی*.

اور یہ مت سوچا کریں کے میں صبح صبح اٹھ کر کام پر جاؤں گا تو اس وقت لوگ سو رہے ہونگے میرے پاس گاہک کدھر سے آئے گا. گاھک اور رزق اللہ رب العزت بھیجتے ہے.

وطن عزیز کی بقاء اور ترقی کیخاطر اس پبلک ویلفئر میسج کو اپنے حلقہ احباب میں ضرور پھیلاٸیں . copied

03/06/2021

باغ آزاد جموں کشمیر کا خوبصورت منظر

Address

Jhelum
Jhelum

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhelum TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jhelum TV:

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Jhelum

Show All