Beqadriyan

Beqadriyan Urdu Content

01/06/2021

30/05/2021

28/05/2021
اپنی تصویر کو آنکھوں سے لگاتا کیا ہےاک نظر میری طرف بھی ترا جاتا کیا ہےمیری رسوائی میں وہ بھی ہیں برابر کے شریکمیرے قصے ...
27/05/2021

اپنی تصویر کو آنکھوں سے لگاتا کیا ہے
اک نظر میری طرف بھی ترا جاتا کیا ہے
میری رسوائی میں وہ بھی ہیں برابر کے شریک
میرے قصے مرے یاروں کو سناتا کیا ہے
پاس رہ کر بھی نہ پہچان سکا تو مجھ کو
دور سے دیکھ کے اب ہاتھ ہلاتا کیا ہے
ذہن کے پردوں پہ منزل کے ہیولے نہ بنا
غور سے دیکھتا جا راہ میں آتا کیا ہے
زخم دل جرم نہیں توڑ بھی دے مہر سکوت
جو تجھے جانتے ہیں ان سے چھپاتا کیا ہے
سفر شوق میں کیوں کانپتے ہیں پاؤں ترے
آنکھ رکھتا ہے تو پھر آنکھ چراتا کیا ہے
عمر بھر اپنے گریباں سے الجھنے والے
تو مجھے میرے ہی سائے سے ڈراتا کیا ہے
چاندنی دیکھ کے چہرے کو چھپانے والے
دھوپ میں بیٹھ کے اب بال سکھاتا کیا ہے
مر گئے پیاس کے مارے تو اٹھا ابر کرم
بجھ گئی بزم تو اب شمع جلاتا کیا ہے
میں ترا کچھ بھی نہیں ہوں مگر اتنا تو بتا
دیکھ کر مجھ کو ترے ذہن میں آتا کیا ہے
تیرا احساس ذرا سا تری ہستی پایاب
تو سمندر کی طرح شور مچاتا کیا ہے
تجھ میں کس بل ہے تو دنیا کو بہا کر لے جا
چائے کی پیالی میں طوفان اٹھاتا کیا ہے
تیری آواز کا جادو نہ چلے گا ان پر
جاگنے والوں کو شہزادؔ جگاتا کیا ہے

                                                 #
26/05/2021

#

26/01/2021

اے محبّت تیرے انجام پے رونا آیا
جانے کیوں آج تیرے نام پے رونا آیا

کبھی تقدیر کا ماتم کبھی دنیا کا گلہ
منزل عشق میں ہر گام پے رونا آیا

یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی تھی
آج کچھ بات ہے جو شام پے رونا آیا

جو تو نے دیا میرے ہاتھ سے گرا
ساقی مجھے اس جام پے رونا آیا

مجھ پہ ہی ختم ہوا سلسلہ نوحہ گری
اس قدر گردش ایام پہ رونا آیا

کیا حسیں خواب دکھایا تھا محبت نے
کُھل گئی آنکھ تو تعبیر پہ رونا آیا

جب ہوا ذکر زمانے میں محبت کا شکیل
مجھ کو اپنے دلِ ناکام پہ رونا آیا

شکیل بد ایوانی

02/01/2021
22/11/2020

Voice 🔥🔥

تم ترانے کہو !میرے بچوں کے سینوں پہ تڑ تڑ ہوئی , بچے چیرے گئےاسلحہ دشمنوں نے اٹھایا ہوا ہے ,تم ایسا کرو موم بتی اٹھاؤ ,ک...
27/10/2020

تم ترانے کہو !
میرے بچوں کے سینوں پہ تڑ تڑ ہوئی , بچے چیرے گئے
اسلحہ دشمنوں نے اٹھایا ہوا ہے ,
تم ایسا کرو موم بتی اٹھاؤ ,کوئی گیت گاتے ہوئے ڈھولکی کی ڈھنگا ڈھنگ پہ چلتے رہو
اور خوشیاں مناؤ کہ یوں کر کے دشمن سے بدلہ لیا جا چکا ہے۔

تم نمازیں پڑھو !
کچھ مسلمان مسجد میں آئے ,
الٰہی صداؤں کو چیخوں میں بدلا , اور اللہ کا ورد خاموش کر کے جہادی بنے
اسلحہ وہ جہادی اٹھائے ہوئے ہیں
تم ایسا کرو اپنے ہاتھوں میں تسبیح تھامے رکھو
اور سمجھو جہاد ایک دینی فریضہ تو ہے پر نمازوں سے افضل نہیں , بس نمازیں پڑھو اور مرتے رہو

بس مذمت کرو !
حادثہ ہو گیا ہے , کوئی پھول توڑا گیا ہے , زنا ہو گیا ہے , کئی لعل لاشیں بنائے گئے ہیں
میاں ! لوگ تو اپنی جسمانی خواہش کی تسکین کرتے رہیں گے
تم ایسا کرو , قلبی تسکین کر لو سو الفاظ ڈھونڈو مذمت کرو
اور سمجھو مذمت کے لفظوں سے نقصان کا جو ازالہ تھا وہ ہو چکا ہے , سبھی اپنے کاموں میں مشغول ہیں جس کا جو کام ہے وہ کرے

تم ترانے کہو
تم نمازیں پڑھو
بس مذمت کرو
یہ ہی کر سکتے ہو۔

افکار علوی



20/10/2020

میں نے مانگی تھی اجالے کی فقط ایک کرن
تم سے یہ کس نے کہا آگ لگا دی جائے

14/10/2020

Jaun Elia ❤️

تِری کمی سے خوشی کا بحران بڑھ گیا ہےسو شہر میں خود کشی کا رجحان بڑھ گیا ہے  ہمارا ایک اور دوست آج اس کو دیکھ آیاہمارے حل...
14/10/2020

تِری کمی سے خوشی کا بحران بڑھ گیا ہے
سو شہر میں خود کشی کا رجحان بڑھ گیا ہے

ہمارا ایک اور دوست آج اس کو دیکھ آیا
ہمارے حلقے میں ایک حیران بڑھ گیا ہے

بھروں گا میں شاہ راہِ غم پر اضافی محصول
مقرّرہ حد سے میرا سامان بڑھ گیا ہے

جنوں لگایا تھا عشق کے کاروبار میں سب
تو نفع چھوڑ، اصل زر سے نقصان بڑھ گیا ہے

تو غیر موجودگی میں بھی ہے کچھ اتنا موجود
خدا کی موجودگی پہ ایمان بڑھ گیا ہے

اِسے بڑھایا تو کوئی شریان پھٹ نہ جائے
فشارِ خون اس غزل کے دوران بڑھ گیا ہے

گئے وہ دن، جان دے کے جب جان چھوٹ جاتی
عمیر! اب آگہی کا تاوان بڑھ گیا ہے

عمیر نجمی

Teri kami se khushi ka bohraan baRh gya hai
So shehr maiN khudkushi ka rujhaan baRh gya hai

Hamara aik or dost aaj us ko dekh aya
Hamaray halqay maiN aik hairaan baRh gya hai

BharuN ga maiN shaahraah-e-gham par izafi mehsool
Muqarrara hadd se mera saamaan baRh gya hai

JunooN lagaya tha ishq k karobaar maiN sab
Tu nafa' choR, asl zar se nuqsaan baRh gya hai

Tu ghair mojoodgi maiN bhi hai kuch itna mojood
Khuda ki mojoodgi pe imaan baRh gya hai

Isay baRhaya to koi sharyaan phat na jaye
Fishaar-e-khoon is ghazal k dauraan baRh gya hai

Gaye wo din, jaan de k jab jaan choot jaati
Umair! ab aagahi ka taawaan baRh gya hai
Umair Najmi

بات میری کبھی سنی ہی نہیںجانتے وہ بری بھلی ہی نہیںدل لگی ان کی دل لگی ہی نہیںرنج بھی ہے فقط ہنسی ہی نہیںلطف مے تجھ سے کی...
13/10/2020

بات میری کبھی سنی ہی نہیں
جانتے وہ بری بھلی ہی نہیں

دل لگی ان کی دل لگی ہی نہیں
رنج بھی ہے فقط ہنسی ہی نہیں

لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہد
ہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں

اڑ گئی یوں وفا زمانے سے
کبھی گویا کسی میں تھی ہی نہیں

جان کیا دوں کہ جانتا ہوں میں
تم نے یہ چیز لے کے دی ہی نہیں

ہم تو دشمن کو دوست کر لیتے
پر کریں کیا تری خوشی ہی نہیں

ہم تری آرزو پہ جیتے ہیں
یہ نہیں ہے تو زندگی ہی نہیں

دل لگی دل لگی نہیں ناصح
تیرے دل کو ابھی لگی ہی نہیں

داغؔ کیوں تم کو بے وفا کہتا
وہ شکایت کا آدمی ہی نہیں

داغ دہلوی

12/10/2020

کہ دل اب حسرتیں نہیں کرتا 💔

پیکنگ میں سے نکلنے والے سیلیکا بیگز کبھی نہ پھینکیں کیونکہ۔۔۔۔آپ نے اکثر دواؤں کی بوتلوں میں چھوٹی سی پڑیاں یا تکیہ نما ...
12/10/2020

پیکنگ میں سے نکلنے والے سیلیکا بیگز کبھی نہ پھینکیں کیونکہ۔۔۔۔

آپ نے اکثر دواؤں کی بوتلوں میں چھوٹی سی پڑیاں یا تکیہ نما بیگ رکھا دیکھا ہوگا جس کے بارے میں ہدایت ہوتی ہے بوتل سے صرف گولیاں نکال کر کھائیں جبکہ اس بیگ کو بوتل میں ہی رکھا رہنے دیا جائے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس چھوٹی سی پڑیاں کے کتنے بڑے فائدے ہیں اور یہ ان بوتلوں میں کیا کام انجام دے رہی ہوتی ہے؟

اگر آپ نہیں جانتے تو آئیے ہم آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں- پہلی بات تو یہ اس بیگ کو سلیکا بیگ کے نام سے جانا جاتا ہے اور دواؤں کی بوتلوں میں اس کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے-

سلیکا بیگ کو چیزوں کو نمی سے محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ صرف دواؤں میں ہی نہیں بلکہ کئی اور اقسام کی اشیاﺀ کے ڈبوں میں بھی رکھے جاتے ہیں تاہم اکثر لوگ اس کی افادیت سے لاعلم ہوتے ہیں اور انہیں فالتو سمجھ کر ڈبے سے باہر نکال دیتے ہیں-

حقیقت یہ ہے کہ سلیگا بیگ کو مختلف کمپنیاں تو اپنی اشیاﺀ کو محقوظ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہی ہیں لیکن آپ بھی اس سے کئی فوائد حاصل کرسکتے ہیں-

سلیکا بیگز سلیکون ڈائی آکسائیڈ کے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ان کی صلاحیت یہ ہوتی ہے کہ اپنے اردگرد موجود ہر شے میں پائی جانے والی نمی کو اپنے جذب کرلیتے ہیں اور چیز کو خشک رکھتے ہیں جس سے چیز خراب ہونے سے محفوظ رہتی ہے- تاہم یہ دانے زہریلے اثرات تو نہیں رکھتے لیکن پھر بھی نقصان ضرور پہنچا سکتے ہیں- اس لیے کوشش کریں کہ یہ دانے بچوں کے ہاتھ نہ آئیں-

آپ ان سلیکا بیگز ایک بڑا فائدہ تو یہ اٹھا سکتے ہیں کہ اگر انہیں سفری بیگز میں رکھ دیا جائے تو ان میں جراثیم پیدا نہیں ہوتے اور نہ ہی کسی قسم کی بو پیدا ہوتی ہے- سلیکا بیگز ایک حیران کن فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر انہیں تصویروں والے ڈبے میں رکھ دیا جائے تو یہ گزرتے وقت کے ساتھ خراب ہوجانے والی تصویروں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں-

اس کے علاوہ ان سلیکا بیگز کے ذریعے حادثاتی طور پر پانی میں گر جانے والے گیلے موبائل کی بھی زندگی بچائی جاسکتی ہے اور یہ طریقہ موبائل کو چاولوں کے ڈبے میں رکھنے سے بھی زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے-

ایسے افراد جو زیرِ آب فوٹوگرافی کے شوقین ہوتے ہیں ان کے لیے سلیکا بیگز ایک بہترین چیز ہیں- اگر اس پڑیا کو کیمرہ بیگ میں رکھ دیا جائے تو یہ کیمرے کی تمام نمی کو اپنے اندر جذب کرلیتی ہے-

اسی طرح ان بیگز کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ انہیں اگر ریزر بلیڈ کے ڈبے میں رکھ دیا جائے تو یہ ان کی نمی چوس کر انہیں زیادہ وقت تک کے لیے قابلِ استعمال بنا دیتے ہیں-

اکثر افراد کی گاڑیوں کی ونڈ اسکرین پر دھند جم جاتی ہے جو دورانِ ڈرائیونگ ڈرائیور کو مشکل میں ڈال دیتی ہے لیکن اگر ونڈ اسکرین کے ساتھ سلیکا بیگز رکھ دیے جائیں تو دھند جمنے کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے-

اگر آپ کو کسی وجہ سے پھول خشک کرنے پڑ جائیں اور وہ کم وقت میں تو آپ ان پھولوں کے پیکٹ میں چند سلیکا بیگز رکھ دیں اور پھر کمال دیکھیں-

سلیکا بیگز اوزاروں کو زنگ لگنے سے محفوظ رکھتے ہیں- بس چند بیگز ٹول کِٹ یا اوزاروں کے بیگ میں رکھ دیں اور اپنے اوزاروں کو خراب ہونے سے بچائیں-

اگر کوئی کھالے تو پھر؟
چونکہ یہ زہریلے نہیں ہوتے تو اس کا مطلب یہ نہیں انہیں کھا بھی لینا چاہئے، درحقیقت یہ کھانے کے لیے نہیں ہوتے۔
یہ زہریلے تو نہیں ہوتے مگر نگلنے پر جسم کو ڈی ہائیڈریشن کا شکار ضرور کرسکتے ہیں اور اس کے لیبل پر ڈو ناٹ ایٹ کی جو وارننگ ہوتی ہے وہ درحقیقت چھوٹے بچوں کے لیے ہوتی ہے۔
اگر کوئی غلطی سے ان دانوں کو کھالے تو اسے فوری طور پر کچھ گلاس پانی پلانا چاہئے تاکہ ڈی ہائیڈریشن کو ٹالا جاسکے۔
اس کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کریں خصوصاً اگر بچہ کھالے کیونکہ انہیں صرف ڈی ہائیڈریشن کا ہی خطرہ نہیں ہوتا بلکہ یہ گلے میں پھنس کر دم گھونٹنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

بھرے سفر میں گھڑی بھر کا آشنا نہ ملاشدید پیاس میں صحرا سراب سا نہ ملاگزر گئے تو ہزاروں نشاں تھے پہلے سےپلٹ کے آئے تو اپ...
12/10/2020

بھرے سفر میں گھڑی بھر کا آشنا نہ ملا
شدید پیاس میں صحرا سراب سا نہ ملا

گزر گئے تو ہزاروں نشاں تھے پہلے سے
پلٹ کے آئے تو اپنا ہی نقش پا نہ ملا

کبھی جو دھوپ تو پیکر پگھل گئے سارے
کوئی بھی نقش مجھے میرے خواب سا نہ ملا

رکے ہوئے سبھی آنسو چھلک گئے لیکن
وہ شخص پھر بھی نگاہوں سے بولتا نہ ملا

ٹھہر گئی تھی مرے پاس چاندنی کہ اسے
تمہارے شہر میں کوئی بھی جاگتا نہ ملا

ہوا کے ساتھ ہی آواز لوٹ آئی ہے
خلا میں پھرتی رہی کوئی ہم نوا نہ ملا

چلا تو میری نظر میں ہزار راہیں تھیں
بھٹک گیا تو مجھے گھر کا راستہ نہ ملا

حسنین جعفری

Address

Jhelum

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beqadriyan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Beqadriyan:

Videos

Share

Category


Other Video Creators in Jhelum

Show All