یہ سعودی نیشنل ڈے کی ویڈیو ہے . ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سو .. سوا سو سال پہلے ...عربوں کا ذریعہ معاش ہی لوٹ مار تھا۔ یہ آنے جانے والے قافلوں کو لوٹتے اور آپس میں لڑتے رہتے۔ ویڈیو میں ایک عرب قبیلہ پانی کے کوئیں کے پاس رہ رہا ہے . دوسرا عرب قبیلہ آ کے کہتا ہے کہ یہاں سے نکلو . یہاں ہم رہیں گے . تم یہاں سے نکلو ورنہ قربان ہو جاؤ گے ... پہلے والا قبیلہ تلوار نکال کے کہتا ہے . ہم مر جائیں گے . یہاں سے جائیں گے نہیں .
اور اسی وقت تیسری طرف سے بادشاہ کی آمد ہوتی ہے . ایک اونچا لمبا تڑنگا مضبوط جسم کا گھڑ سوار ... جس کے پیچھے اس کے لڑاکے ... سبز پرچم اٹھائے آ رہے ہیں جن پہ کلمہ طیبہ لکھا ہے . واہ کیا انٹری ہے بادشاہ کی ... واقعی .... بادشاہ جب آتے ہیں تو زمین و آسمان گواہی دیتے ہیں . بادشاہ اپنے چہرے سے کپڑا ہٹاتا ہے ... تو وہ ابن سعود ہے .
ابن سعود لڑتا نہیں . دونوں قبیلوں کی صلح کرواتا ہے . اور پھر ایک صدی کا سفر مکمل ہوتا ہے . ایک ایسا سعودیہ جس میں امن ہو گا . ترقی ہو گی . دوستی ہو گی . جہاں گھوڑے دوڑتے تھے . وہاں بلٹ ٹرینیں چلادیں . ایک خواب کی تعبیر ... ایک ملک ... ایک قوم ... اتحاد ... کل کو آسمانوں میں سعودی راکٹس بھیجیں گے جن پہ سبز پرچم اور کلمہ طیبہ لکھا ہو گا .
یہ ویڈیو چھ سال پہلے جاری کی گئی تھی
#دعائیں #وظائف Ijaz Ahmad Siddiqui
اے مالک الملکﷻ،پاکستان کو صالح،جری اور غیور قیادت عطإ فرما اور اسے"لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ"کا مصداق بنا، اس کے دشمنوں کو نیست و نابود فرما۔
آمین یا رب العالمین
#دامن_کوہ #Pakistan #islamabad