15/09/2022
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 برس بعد پاکستان پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان کے خلاف سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
جوز بٹلر کی قیادت میں 18 رکنی انگلش دستہ جعمرات کی صبح کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہا۔
انگلش اسکواڈ کپتان جوز بٹلر، معین علی، جوناتھن بیرسٹو، کرس ووکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ مالان، بین اسٹوک، ہیری بروک، سیم کران، لیام لیونگسٹن، ڈیوڈ ویلے، ریسی ٹوپلے، کرس جورڈن، فل سالٹ اور عادل رشید پر مشتمل ہے جب کہلیام ڈوسن، رچرڈ گلیسن ا ور ٹائمل ملز ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
انگلش ٹیم ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہو گئی ہے جہاں مہمان ٹیم کے کپتان دوپہر دو بجے پریس کانفرنس کریں گے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی جمعرات کو ہی انگلینڈ کے خلاف ٹیم کا اعلان کرے گی۔