Qari Fakhar Zaman Rafiqi

Qari Fakhar Zaman Rafiqi Online Quran Academy

26/08/2024

دنیا کا ہروہ شخص بہت خوبصورت انسان ہے جسکئ زبان کے شر سے دوسرے محفوظ ہیں
جو کسی پر بہتان نہیں لگاتا
جو کسی کی ترقی پر دل بڑا کرکے تالئ بجاتا ہے
جو صرف گھر کی چاردیواری میں رہنے والئ عورت کو ہی اپنی عزت کے قابل نہیں سمجھتا
جو عزت دینا جانتا ہے جو لہجہ دھیما کرنا جانتا ہے
جو کسی کے دکھ پر ٹھھٹہ لگاتا ہے نہ ہی اسے مکافات عمل کہتا ہے
جسکے دل میں ہمدردی ہے ترحم ہے اخلاص ہے
جو مشکل وقت میں اپنئ جان پر کھیل کر نہ سہی مگر اپنی ضرورت یا آسانی کو پس پشت ڈال کر دوسرے کی مدد کرتا ہے
اگر آپ میں یہ اوصاف ہیں تو آپ خوبصورت انسان ہیں
اور اگر نہیں ہیں تو خود میں پیدا کیجیے
یقین کیجیے اللہ کے ہاں آپکا عمل اور آپکا مقام بہت بڑا ہوجائے گا کیونکہ ہم سب اسی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کرجانا ہے ۔
✍️قاری فخرالزمان رفیقی

29/07/2024

مخلص رشتوں کو مجبوریوں میں بھی ضائع نہ ہونے دیں کیونکہ مجبوریاں تو ختم ہو جائیں گی لیکن رشتے دوبارہ نہیں جڑیں گے۔

06/07/2024

کئی ناکامیاں ایسی ہیں جن کے سامنے بڑی بڑی کامیابیاں چھوٹی پڑ جاتی ہیں۔

ان میں سے ایک بڑی ناکامی یہ ہے کہ آپ کی وجہ سے دوسروں کی مشکلیں بڑھ جائیں۔ آپ کی وجہ سے لوگ تکلیفوں میں گھِر جائیں۔ آپ کے ہونے سے ان پہ زندگی تنگ ہونے لگے۔ آپ کے رویہ انہیں جینے سے بیزار کرنے لگے۔ آپ کے طرزِ عمل سے ان کا انسانیت سے بھروسہ ٹوٹنے لگے۔ آپ کی پہنچائی اذیتوں کے باعث ان کا دنیا سے دل ہی اٹھ جائے۔

اگر آپ کے ہونے سے ان کی زندگی اجیرن ہو جائے اور ان کے چہرے کی مسکراہٹ چھِن جائے تو آپ کی ساری کامیابیاں کسی کام کی نہیں۔

اصل کامیابی یہ ہے کہ آپ کی وجہ سے دوسروں کے دل خوشی سے، اور ان کے چہرے مسکراہٹوں سے بھر جائیں۔
قاری فخرالزمان رفیقی

Online Quran Academy

Address

Jhang Sadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qari Fakhar Zaman Rafiqi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other News & Media Websites in Jhang Sadar

Show All