District Press Club Jhang ,official

District Press Club Jhang ,official District Press Club Jhang
(4)

23/02/2024
منڈی شاہ جیونہ کے سینر صحافی ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ سابق نمائندہ خبریں دنیا پاکستان اور مخلتف چینلز میں کام کرنے والے...
23/02/2024

منڈی شاہ جیونہ کے سینر صحافی ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ سابق نمائندہ خبریں دنیا پاکستان اور مخلتف چینلز میں کام کرنے والے ڈاکٹر سجاد جنجوعہ وفات پاگئے چند روز قبل۔ان کا برین ٹیومر ڈاکٹرز نے بتایا جس سے چل بسے
اللہ پاک جنّت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین 😥

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر دلی خوشی ہے ملکر تو اور کیفیت چیف منیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان جاوید اقبال مارتھ ان می...
22/02/2024

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر دلی خوشی ہے ملکر تو اور کیفیت چیف منیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان جاوید اقبال مارتھ ان میں۔سے ایک ہیں جھنگ کا فخر ہیں جھنگ کا نام سن لے تو یہی کافی ہے ا ملتان ان کے دفتر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کی طرف سے ان کو شیلڈ پیش کی اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اللہ پاک مارتھ صاحب کو لمبی زندگی اور ترقی دے وہ حقیقت میں ایک منفرد انسان ہیں

کل کا دن ملتان خوب صورت خوب سیرت انسان سابق ڈی سی جھنگ موجود ایڈیشنل سیکرٹری جنونی پنجاب شاھد عباس جو جوِئیہ کے ساتھ خوب...
22/02/2024

کل کا دن ملتان خوب صورت خوب سیرت انسان سابق ڈی سی جھنگ موجود ایڈیشنل سیکرٹری جنونی پنجاب شاھد عباس جو جوِئیہ کے ساتھ خوبصورت لمحات میاں حمزہ نوید سدھانہ حافظ بلال احمد جگر موجود شکریہ جوئیہ صاحب

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم عبدالزاق کا غلام نبی بلاک اور ڈی ایچ کیو جھنگ کا دورہ انچارج ایچ او ڈی میڈیکل وارڈ ڈاکٹر جمش...
15/02/2024

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم عبدالزاق کا غلام نبی بلاک اور ڈی ایچ کیو جھنگ کا دورہ انچارج ایچ او ڈی میڈیکل وارڈ ڈاکٹر جمشید خان ڈی ایم ایس غلام نبی بلاک ڈاکٹر شفقت نے ان کو ویلکم کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہریس کلب کی طرف بطور صدر ان کو ویکم کیا عبدالزاق نے کارڈیالوجی وارڈ میں ایچ او ڈی ڈاکٹر کامران سہہل آئی وارڈ میں ڈاکٹر عرفان صالح سمیت ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اس موقعہ پر ڈاکٹر جمشید خان کو کرکٹر عبدالزاق نے سینر وائس صدر پی ایم اے بننے پر مبارکباد بھی دی

14/02/2024

عوام کےلیے جھنگ پولیس کا پیغام

16/06/2023

جھنگ میں ڈرامائی سین آخر کب تک؟؟؟؟؟

گزشتہ دنوں بلدیہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے خلاف ایک ڈرامائی سین دیکھنے کو ملا جہاں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس انکی ٹیم اور بلدیہ کے انکروچمنٹ آفیسرز اور انکی ٹیم نے صرف غریب عوام پر ظلم ڈھائے جھنگ بیشک چھوٹا سا شہر ہے لیکن اسی چھوٹے شہر میں روزانہ کروڈوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے یہاں کے مشہور بازاروں میں سب سے زیادہ ریلبازار انار کلی بازار کٹرہ بازار صرافہ بازار ہے لیکن شاید بلدیہ آفسران کو اور نہ ہی ٹریفک پولیس کو دکھائی نہیں دیتا کہ ان بازاروں میں تجاوزات کی اتنی بھر مار ہے کہ خریدار بمشکل ان بازاروں میں داخل ہوتا ہے اور بمشکل ہی باہر نکلتا ہے اور مزے کی بات ہے کہ جگہ سرکار کی اور کروڈوں روپے دوکاندار کرایہ وصول کرتے ہیں کیونکہ جھنگ میں اندھا قانون ہے جسکی لاٹھی اسکی بھینس ہے بہرحال ان بازاروں میں تجاوزات کے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں اور سب بخوبی واقف ہیں

بلدیہ آفسران اور ٹریفک پولیس 🚨 کی جانب سے گزشتہ 15 دن قبل تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا یہ آپریشن اتنا قانونی تھا کہ جیسے پانی سے مکھن نکالا جا رہا ہو تجاوزات آپریشن شروع ہوتا ہے فوارہ چوک سے تو بندہ نا چیز بھی کوریج کرتا رہا اور ڈرامہ دیکھتا رہا بلدیہ آفسران اور ٹریفک پولیس 🚨 آفسران کی جانب سے دوکانداروں کو بہت عزت اخلاق اور سہمے ہوئے انداز سے وارننگ دی کہ کل سے یہاں کوئی تجاوزات دکھائی نہ دے جب کہ غریب ریڑھی بان بیچارے بلدیہ آفسران اور ٹریفک پولیس کے ریڈار پر آگئے پھر وہی ہوا جو ہمیشہ غریب عوام کے ساتھ ہوتا ہے کسی ریڑھی بان کو ہزار روپے کا جرمانہ تو کسی کو دو ہزار روپے کا نقد جرمانہ دیکر کوٹ روڈ کی جانب چل پڑے اب یہاں بھی وہ ہی آفسران کا انداز کہ سب دوکاندار کل سے اپنی حدود میں سامان رکھیں ورنہ جرمانے کئے جائیں گے وہ تو شکر ہے ریڑھی بان بیچارے پہلے ہی وہاں سے رفوچکر ہو گئے تھے ورنہ تو دو دن کی دیہاڑی سرکاری خزانے میں جمع ہونی تھی کوٹ روڈ چوک سے لیکر مین بازار چوک تک کچھ دوکانداروں نے اپنا سامان آگے پیچھے کیا جبکہ باقی دوکانداروں کے سر میں جوں تک نہیں رینگی دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جس وقت آفسران مین بازار چوک سے واپس آئے تو تمام دوکانداروں نے اپنا سامان پھر سڑکوں پر رکھ دیا بس وہ دن گیا ان آفسران کا آج تک وہ کل نہیں آیا اور نہ ہی کسی کو وارننگ اور نہ جرمانے ہوئے

آخر کب تک جھنگ میں دوہرا قانون چلتا رہے گا

کیا بلدیہ اور ٹریفک پولیس 🚨 کے آفسران ان طاقت ور دوکانداروں سے ڈرتے ہیں یا پھر وجہ کچھ اور؟؟؟؟؟؟

حاجی محمد ناصر سٹار ایشیا نیوز
روزنامہ سٹار پاکستان لاہور

چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر سعد پر ہونے والے بہمانہ تشدد ظلم بربریت اور کھلم کھلا دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظوں می...
02/06/2023

چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر سعد پر ہونے والے بہمانہ تشدد ظلم بربریت اور کھلم کھلا دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتی ہوں حکومت ہمارے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کرے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے سینئر ممبر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حنا سیال

جھنگ (محمد ناصر ) چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر سعد پر تشدد ظلم بربریت اور کھلم کھلا دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں حکومت ڈاکٹرز کے تحفظات کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ ڈاکٹرز بھی محفوظ رہ سکیں ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سینئر ممبر ڈاکٹر حنا سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چلڈن ہسپتال لاہور میں جو ڈاکٹر سعد پر شر پسند عناصر کی طرف سے جو جان لیوا حملہ کیا گیا ہے اور انکو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اسکی شدید الفاظوں میں مذمت کرتی ہوں حکومت وقت کو چاہیے کہ جہاں دیگر اداروں کے آفسران کی سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات کئے جاتے ہیں وہیں ڈاکٹرز کے مال جان کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ ڈاکٹرز بھی محفوظ زندگی گزار سکیں پورے پاکستان کے ڈاکٹرز اس واقعے پر سراپا احتجاج ہیں اور یہ احتجاج جب تک جاری رہے گا جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے گا اور اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم اس احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کے تمام ڈاکٹرز میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور تمام ڈاکٹرز سیاہ پٹیاں باندھ کر او پی ڈی میں کام کر رہے ہیں

08/05/2023

جھنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فرضی کاروائیاں جاری

جھنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے 24 گھنٹوں کے دوران 332 سے زائد مقدمات پر چھاپے ایک روپیہ بھی جرمانہ نہ کر سکے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے اوکے کی رپورٹ بھجوا دی گرانفروش بھی حیران

13/03/2023

*جھنگ میں جشن بہاراں کی تمام رنگا رنگ تقریبات اور تمام پروگرام کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے پر ہم ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی اور چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ خالقداد گاڑا کے شکر گزار ہیں شہری*

*ہماری آنکھوں میں چمک اور زبانیں میلہ کی ترتیب نظم و ضبط سلیقہ و مہارت اور خوبصورتی دیکھ کر چیف آفیسر ضلع کونسل خالقداد گاڑا کی تعریفیں کئے بغیر نہ رہ سکیں عوامی حلقے*

*جھنگ کی تاریخ میں پہلی بار جشن بہاراں میں عوام کا رش دیکھنے کو ملا شہری*

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جشن بہاراں کے موقع پر رنگا رنگ کے پروگرام ترتیب دئیے گئے

*جشن بہاراں میں نیزا بازی سنگل و سیکشن ٹیبلو شو لڈی کبڈی گھڑڈانس رقص سپورٹس مشاعرہ کیٹیل شو والی بال کرکٹ موسیقی فوڈ فیسٹول پھولوں کی نمائش،اسٹالز تفریحی اور دیگر تقافتی پروگرامز مرد وخواتین اور بچوں کےلئے خصوصی انتظامات کے ساتھ منعقد کئے گئے خالقداد گاڑا*

*جشن بہاراں میں مرد و خواتین اور بچوں کی تفریح کیلئے علیحدہ علیحدہ پروگرام ترتیب دئیے گئے خالقداد گاڑا*

لائیو سٹاک شو میں جانوروں کی نمائش کے ساتھ لائیو سٹاک کا خصوصی سٹال لگایا گیا آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا صنعتی ادارے سکولز کالجز اور غیر سرکاری تنظیموں نےاپنے اپنے سٹالز لگائے

جشن بہاراں میں علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا گیا خالقداد گاڑا

*ضلع بھر کی عوام کو صحت مند اور خوشگوار تفریح کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات ہے خالقداد گاڑا*

*چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ خالقداد گاڑا نے محدود وسائل کے باوجود جشن بہاراں کو جھنگ کی تاریخ کا سب سے کامیاب اور عوام کو ...
13/03/2023

*چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ خالقداد گاڑا نے محدود وسائل کے باوجود جشن بہاراں کو جھنگ کی تاریخ کا سب سے کامیاب اور عوام کو تفریح میسر کرنے میں تاریخ رقم کر دی عوامی سماجی حلقے*

*عوام کی پرزور فرمائش اور عوام کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے جشن بہاراں 18 مارچ تک کا وقت بڑھا دیا گیا عوامی حلقوں سمیت شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی*

جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ میں ضلع کونسل کے زیر اہتمام جشن بہاراں تاریخ رقم کر گیا جھنگ کی تاریخ میں پہلی بار جشن بہاراں میں دیکھا گیا ہے جس میں وسائل نہایت کم اور عوام کو تفریح کے مواقع زیادہ فراہم کئے گئے تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ خالقداد گاڑا جو کہ جھنگ کے عوام کے دلوں میں راج کرتے ہیں انہوں نے محدود وسائل کے ہوتے ہوئے جھنگ کے عوام کے ایک بار پھر دل جیت لئے سات مارچ کو بہار کے دلکش رنگوں اور قدیم و ثقافتی تقریبات سے جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا گیا میلے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی نے کیا تھا جس میں تمام صوبوں کے روایتی رقص اور ڈھول کی تھاپ پر جشن بہاراں کا افتتاح کیا گیا تھاجشن بہاراں میں مختلف شہروں کی کولیکشن کندن جیولری کے اسٹالز ملتانی کھسہ مٹی کے برتن سندھی ہینڈی کرافٹس بلوچی چپل مختلف کھانے پینے کے اسٹالز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے شہریوں کا کہنا تھا کہ جشن بہاراں کے تمام پروگرام خوبصورت انداز میں ترتیب دیئے گئےتھے یہ وجہ ہے کہ جشن بہاراں کا لطف اٹھانے کے لیے پہلی بار فیمیلیز آئیں خوب لطف اندوز ہوئیں جسکا سہرا چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ خالقداد گاڑا کو جاتا ہے کہ جنہوں نے جھنگ کی تاریخ کا سب سے بڑے اور کامیاب جشن بہاراں کا اہتمام کیا شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی بڑی مین شاہراوں اور عمارتوں پر چراغاں پنجابی فوک میوزک پرفارمنس لکی ایرانی سرکس اورپاکستان کے قیام سے متعلق ڈیجیٹل دستایزوای تقریبات منعقد کی گئ جسکو دیکھ کر چھوٹے اور بڑے خوب لطف اندوز ہوئے

جھنگ (محمد ناصر ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں ایمر جنسی اور سی سی یو وارڈ میں رات کی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز اور عم...
03/03/2023

جھنگ (محمد ناصر ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں ایمر جنسی اور سی سی یو وارڈ میں رات کی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز اور عملہ ڈیوٹی کم اور آرام زیادہ کرنے لگے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں رات کے اوقات ڈاکٹرز اور سٹاف ڈیوٹی دینے کی بجائے کمروں میں آرام کرنے لگے رات 3 بجے ایمر جنسی میں وارڈ میں دل کی تکلیف کو چیک کرانے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گئے تو وہاں ایک ڈاکٹر ڈیوٹی پر اور دیگر ڈاکٹر کمروں میں جاکر نیند پوری کر رہے تھے جبکہ سٹاف بھی اپنی نیند پوری کرنے میں مصروف ہیں ڈاکٹر سے جب معلوم کیا کہ سٹاف اور ڈاکٹر کہاں ہیں تو ڈاکٹر نے جواب دیا کہ وہ سب سونے کے لیے چلے گئے ہیں دوسری طرف ای سی جی سٹاف کا پتہ کیا تو وہ بھی کمروں میں جا کر سو رہے تھے ڈاکٹر نے سٹاف کو فوری اٹھایا کچھ دیر کے بعد سٹاف آیا تو ایمر جنسی مریض کی 20 منٹ بعد ای سی جی کی تو پتہ لگا کہ ای سی جی مشین خراب ہے کئیں دھکے لگا کر جب ای سی جی مشین ٹھیک کی تو مریض مطمئن تھا اور نہ ہی ڈاکٹر مطمئن تھا اور جب مریض کو سی سی یو وارڈ لے گئے تو پتہ لگا کہ ڈاکٹر تو موجود ہے لیکن سٹاف ایک کاؤنٹر پر ٹیک لگا کر کرسی پر سو رہی ہے باقی سٹاف کا پتہ کیا تو سب کمروں میں سکون کی نیند سو رہی تھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں رات کے وقت نااہل ناتجربہ کار عملہ تعینات ہے جسکی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ڈاکٹرز بھی اکثر غائب ہی رہتے ہیں ڈپٹی کمشنر جھنگ سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس ڈاکٹرز اور عملہ کو رات کے وقت چیک کریں اور تجربہ کار سٹاف کو رات کی ڈیوٹی پر لگائیں تاکہ مریضوں کی پریشانی میں کمی ہو

11/02/2023

*میونسپل کمیٹی کا اپنا اور شہر کے وسط میں واحد میونسپل سٹیڈیم المعروف تالاب کمیٹی گراونڈ کم اور ٹائلٹ کے طور پر زیادہ استعمال ہونے لگا*

*نہ کوئی چوکیدار اور نہ ہی کوئی زمہ دار دن ہو یا رات میونسپل سٹیڈیم کے دروازے کھلے رہتے ہیں نوجوان نسل رات کے اندھیرے میں نشہ بھی کرتے ہیں زرائع*

*گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہی بدبو ہی بدبو آنے لگتی ہے گراؤنڈ کے اندر اور باہر گندگی ہی گندگی ہوتی ہے سپورٹس کھلاڑی*

*گراؤنڈ کی حالت خستہ حال گراؤنڈ میں درخت گرے پڑے ہیں پول گر چکے ہیں نہ درختوں کی چھنائی کا کام کیا جاتا ہے شہری*

*شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے میونسپل سٹیڈیم کی حالت بارے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے*

20/01/2023

St. Martin’s School congratulates our friend Mehr Naveed Sadhana Sial for being elected next President of District Press Club Jhang ,official.

12/01/2023

جھنگ :خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خالقداد گاڑا

جھنگ :شہری ناجائز منافع خوری کرنے والوں کی نشاندہی کرے اسکے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا

جھنگ :دو دن میں دوکانداروں کو دو لاکھ سے زائد جرمانے کئے دوکانیں سیل جبکہ مقدمہ بھی درج کروایا گیا چیف آفیسر ضلع کونسل و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خالقداد گاڑا

جھنگ : عوام کو ہر صورت ناجائز منافع خوروں سے چھٹکارا دلوا کر چین سے بیٹھیں گے خالقداد گاڑا

جھنگ : شہر بھر میں خفیہ طریقے سے خریداری کروائی جا رہی ہے خالقداد گاڑا

جھنگ : انتظامیہ کی جانب سے جو ریٹ لسٹ جاری کی جاتی اس پر سو فیصد عملدرآمد کروایا جائے گا خالقداد گاڑا

جھنگ : ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانا ہماری اولین ترجیح ہے خالقداد گاڑا

جھنگ : شہریوں سے ریٹ لسٹ کے مطابق قیمت وصول کریں خالقداد گاڑا

جھنگ : ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جائیں گی خالقداد گاڑا

جھنگ : دوکاندار انتظامیہ کی جانب سے ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کریں خالقداد گاڑا

جھنگ : عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے خالقداد گاڑا

جھنگ : تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنی زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں خالقداد گاڑا

04/01/2023

*جانے کب ہونگے کم اس جھنگ کے مسائل کم*

*جھنگ سیوریج مسائل کا گڑھ بن گیا گٹروں کے گندے پانی سے گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی*

*جھنگ کے سیوریج کا نظام کب ٹھیک ہو گا شہری انتظامیہ اور عوامی نمائندوں پر برس پڑے*

*دفاتر مساجد سرکاری پرائیویٹ سکول کے باہر گٹروں کے گندے اور بدبو دار پانی سے شہری ازیت میں مبتلا کیا جھنگ پاکستان کا حصہ نہیں جو اسکے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے شہری*

*جھنگ کا سیوریج نظام تباہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد صاف پانی پینے سے محروم ہیں کئیں بیماری جنہم لے رہی ہیں زمہ دار کون سوالیہ نشان بن گیا*

*جھنگ کا سیوریج نظام کب بہتر ہو گا لاکھوں افراد کی نظریں حکومتی اداروں اور عوامی نمائندوں پر*

مس ارم خان ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار جھنگ کی بلامقابلہ نائب صدر منتخب
24/12/2022

مس ارم خان ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار جھنگ کی بلامقابلہ نائب صدر منتخب

02/09/2022

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ارشد کا تھانہ کوتوالی کا ویزٹ

کچھ 2001 کی یادیں صحافت کا آغاز 1998 میں کیا تھا 2001 میں خبریں اخبار پھر دوسرے مختلف اخبارات اب نیوز چینل اخبار اور زیا...
21/08/2022

کچھ 2001 کی یادیں صحافت کا آغاز 1998 میں کیا تھا 2001 میں خبریں اخبار پھر دوسرے مختلف اخبارات اب نیوز چینل اخبار اور زیادہ سوشل۔میڈیا چینل وقت گزرتا گیا 24 سال گزر گئے جیسے کہ۔کی بات ہے لیکن شکر الحمداللہ 24 سال میں کسی کا برا نہیں کیا اچھا ہی کیا ہوگا اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے

کل۔یہ شہباز گل۔والی ویڈیو فوٹو جب آئے تو میں نے نہیں لگائے کیونکہ مجھے ایک بات کھٹک رہی تھی کہ ملزم اس طرح بیٹھا ہے پولی...
21/08/2022

کل۔یہ شہباز گل۔والی ویڈیو فوٹو جب آئے تو میں نے نہیں لگائے کیونکہ مجھے ایک بات کھٹک رہی تھی کہ ملزم اس طرح بیٹھا ہے پولیس سامنے یاتھ جوڑ کر کھڑی ہے یہ بات سمجھ نییں آتی وہ اسلام آباد پولیس جس نے شہباز گل پر تشدد کیا شہباز گل نے غلط بات کی جو اسے نہیں کرنی چائیے تھی کر بیٹھا اس کا حل یہی ہے کہ مقدمہ جیل سزا لیکن جو قانون میں ہے لیکن تشدد کسی بھی قانون میں نہیں پہلے تشدد پنجاب پولیس کا مشہور تھا اب اسلام آباد پولیس بھی تشدد میں مشہور ہوگئی جو پہلے ماڈل بنی۔تھی بندے نال واہ ہیا یا راہ پیا پتہ چلتا ہے خیر اس وقت جب ایک سرکاری ٹی وی اور سما جیو پر اور سب اینکروں نے اور جب حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے جب تصدیق کر دی تو تب میں نے اوپر نے ویڈیو فوٹو لگا کر اوپر صرف یہ لکھا کہ اللہ پاک سب کو صحت دے آگے میں۔نے کچھ نہیں لکھا کیونکہ میں مشکوک تھا صرف اس وجہ سے کہ۔ایک ملزم کس طرح آرڈر دے سکتا لیکن حکومتی تصدیق تھی سب اینکرز چینکز تو صرف یہ لکھا کہ اللہ پاک صحت دے لیکن ہمارے ہی ٹی آئی کے دوست جن کی سیاسی تربیت نہ ہے ہر بات پر ڈرامے بس ایک بات بغض عمران بھئی عمران خان انسان ہے کوئی آسمانی مخلوق کوئی فرشتہ تو نہیں سیاست دان ہے تنقید یوتی یے لیکن عمران خان سمیت کسی میں برداشت نہیں خود کرتے ییں جب دوسرے کرے تو برداشت نہیں میں حقیقت بیان کرتا ہو یہ مجھے پی ٹی آئی مخالف کہتے ہیں میں نے 2013 سے 2018. تک ن لیگ پر کی جب حکومت تھی تو بہت سخت لکھا میں کسی جماعت نہیں حکومت کے غلط کام پر لکھتا ہو 2013 سے 2018 تک کم۔ہی یوتھی تھے جو سوشل میڈیا پر 18. کے بعد نمودار ہوئے سانحہ قصور پر جب شہباز شریف اور رانا ثنااللہ نے بچی کے والد سے ماہیک چھینا تو میں نے بہت سخت لکھا لیکن ن ہو پی ہی ہی ہو جمیعت علما پاکستان جماعت اسلامی ق لیگ اے این پی سب منجھی ہوئی سیاسی جماتیں ہیں جو تنقید برداشت کرتی ہیں اب بھی جب سے ن۔لیگ کی حکومت آئی ہے ن لیگ پر سخت تنقید کی لیکن۔وہ برداشت کرتے ہیں 2018 سے پہلے مجھ سمیت سب بندوں نے کی خواہش تھی کہ پی ٹی آئی اے ملک ٹھیک ہو لیکن جتنی کرپشن لوٹ مار اس دور میں ہوئی سب کے سامنے ہے مجھے دوستوں۔نے پی پی ہی جھنگ کا ضلعی انفارمیشن سیکرٹری بنایا جو بڑا اہم عہدہ یوتا ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے بہت تگ و دو کرتے ہیں محنت کرتے ہیں میں نے صحافت کی خاطر کہ۔مجھ پر الزام لگ رہا ہے حالانکہ کی میں نے صحافت اور سیاست کو الگ رکھا صحافت سے انصاف کیا لیکن پھر بھی میں نے۔کہا کہ لوگ مجھے جانبدار کہے گے تو میں نے اہم عہدہ سے صحافت کی خاطر استعفی دے دیا اور میں خود اپنی سمجھ جو دیکھتا ہو لکھتا ہو کچھ صحافی ہمارے دوست سرکاری دفاتر سیاست دانوں سے فائدے لیتے ہیں ان کے اشارے پر چلتے ہیں میں چیلنج سے کہتا ہو ایک لٹر پٹرول ثابت کر دے یہاں پٹرول کی چٹ بھی چلتی ہے خیر شہباز گل نے فوج کے بارے بات کی ساتھ اے آر وائی کو بھی بند کر دیا کہ آپ نے روکا کیوں نہیں اب کل جو ہوا مریم اورنگزیب نے جو غلط ویڈیو چلوائی ہیچھے جونکہ ماسٹر پلان۔تھا جیو سما نے چلائی اس میں جوئی شک نہیں ن لیگ ویڈیو بنانے کی ماہر جو بھی ہو جیو سما نے جو پھیلائی ان چینل کہہ رہا ہے کہ وزیر کا موقف تھا ہمارا کیا قصور جو اس نے کہا ہم۔نے چلا دیا تو اے آر وائی نے ییی کیا جیو سب کو معلوم ہے ایک غدار چینل ہے۔میر شکیل فرعون تھا جسے عمران خان سبق دیا اب سما سامنے ہے کہ کس کا چینل ہے اگر اے آر وائی کو بند کیا تو جیو سما کو بھی بند کیا جائے جھوٹ پھیلا رہا ہے اور مریم اورنگزیب نے جو جھوٹ بھولا ڈرامہ کیا آخر یہ ویڈیو کا مقصد کیا تھا کہ۔رات کی عمران خان کی ریلی کو ناکام کیا جائے لیکن خود ناکام ہو گئی باقی مریم اورنگزیب اور جھوٹ نہ بولے یہ ایسے ہیں۔جیسے جھنگ کا چاچا یوسف مچھلی سے انکار کرے مریم۔نے ایک منسٹر ہوگا حکومتی ترجمان یوکر جس سے جھوٹ بولا شرم کرو لیکن وہ جس طرح اوپر آئی سب جو ہتہ ہے ان سے ایسے ہی جھوٹ کی توقع ہے باقی ہی ٹی آئی والے تنقید برداشت کیا کرے یہ۔چھورا چھکری کی طرح چولیں نہ مارا کرے

شکریہ مہر نوید احمد خان سدھانہ سیال سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ 03458502003

20/08/2022

عمران خان کا ملعون سلمان رشدی کے حوالہ سے اب پی ٹی آئی یہ پریس ریلیز جاری کر رہی ہے عمران خان نے کہا کہ یہ طریقہ درست نہیں باقی ہم بھی مذمت کرتے ہیں عمران خان نے اس کانفرنس میں شرکت نہ۔کی جہاں ملعون رشدی تھا لیکن طریقہ کار غلط ہے جو رشدی کےساتھ ہوا او بھئی جب مراد سعید نے پارلیمنٹ میں تماشہ کیا تو عمران خان نے کہا کہ یہ پختون کی غیرت کا مسئلہ ہے وہ غیرت کے لیے کچھ کر سکتے ہیں اس ملعون نے تو میرے نبی کریم محمد مصطفی کی شان میں گستاخی کی کوئی غیرت مند مسلمان یہ برداشت نہیں کر سکتا مجھ جیسا گناہ گار بھی ہوتا تو اس سے زیادہ کرتا ملعون سلمان رشدی کے ہزاروں ٹکڑے بھی کم تھے اور تم عمران خان صرف امریکہ سے اپنے تعلقات اب بہتر کرنے کے لیے ایسے بیان دے رہے ہیں کس طرح یہ فعل غلط ہے بتاو کس طرح بڑے افسوس کی بات ہے سلمان رشدی اور جس جس میرے محبوب کی شان میں گستاخی کی وہ فرانسیسی ہو ڈنمارکی ہو ہالینڈی ہو جو بھی اس کتے کی سزا سرعام موت ہے عمران خان کو فوری اس بیان پر معافی مانگنی چائیے

19/08/2022

آل پنجاب LHV's ایسوسی ایشن کا دھرنا اور کام چھوڑ ہڑتال دوسرے روز بھی جاری۔
اس ریاست کے پاس یہاں کے محنت کشوں اور ملازمین کو دینے کےلیے کچھ نہیں جبکہ یہاں کے سرمایہ دار، جاگیر دار حکمران طبقہ ہر سال لاکھوں کروڑوں کماتا ہے اور ان ملازمین کی سروسز کی بدولت عیش و عشرت کی زندگی گزارتا ہے۔
قوم یہ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں آج سڑکوں پر اپنے حقوق کےلیے ذلیل و خوار ہو رہی ہیں لیکن کسی کو کچھ نظر نہیں آرہا، نہ حکمرانوں کو، نہ ان کے دلال میڈیا کو اور نہ ہی کرائےکے سیاسی کارکنوں کو۔ یہی LHV'S ہوتی ہیں جو اتنی کم تنخواہوں میں شدید سردی و گرمی میں دن رات کی ڈیوٹی سر انجام دیتی ہیں انسانوں کی زندگی کی حفاظت کی جدوجہد کرتی ہیں لیکن ان کی بات کوئی سنانے والا ہی نہیں۔
ان کے مطالبات ہیں کہ ہماری تنخواہیں بڑھائی جائیں، سیفٹی الاؤنس دیا جائے، سکیل اپگریڈیشن کی جائے۔
ان مطالبات میں سے کونسا مطالبہ غیر قانونی یا غیر آئینی ہے؟ اس مہنگائی کے دور میں ان کو جتنی تنخواہ مل رہی وہ تو کرایوں میں لگ جاتی ہے۔
اس وقت جہاں LHV'S کا احتجاج چل رہا ہے وہیں مل پھر محنت کشوں کی فقید المثال تحریکیں جنم لے رہی ہیں بلوچستان میں بے شمار احتجاج آئے دن نظر آتے ہیں جس میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سرفہرست ہے اس کے علاؤہ ٹرانسپورٹرز کے احتجاج اور ہڑتالیں جاری ہیں ساتھ کی کوئل مینرز کے احتجاج اور باقی سرکاری محکموں میں بھی احتجاج جاری ہیں۔ خیبر پختونخوا کی صورتحال اس سے مختلف نہیں وہاں بھی بیشمار احتجاج جاری ہیں جس میں دہشت گردی کے خلاف احتجاج سر فہرست ہیں پنجاب اور سندھ کی صورتحال اس سے کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ کشمیر میں شاندار تحریک جاری ہے جس نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے گلگت میں بھی یہی صورتحال ہے۔ جبکہ حکمران طبقہ اپنی دھینگا مشتی میں لگا ہوا ہے یہاں کی عوام کی ان کو کوئی پرواہ نہیں۔
یہ احتجاج اس بات کی عکاسی کر رہے ہیں کہ طبقات کی مصلحت ناممکن ہے اور طبقاتی جدوجہد ہی واحد راستہ ہے اور یہ ان میڈل کلاسیی دانش گردوں کے منہ پر طمانچہ ہے کہ جو کہتے ہیں کہ عوام نکلتی نہیں۔ عوام نکلتی ہے لیکن تم اندھے، گونگے اور بہرے ہو جو دیکھ نہیں سکتے، سن نہیں سکتے اور نہ ہی تم میں بولنے کی طاقت ہے۔

13/08/2022
ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت مخلتف مجالس امام بارگاہوں اور کل کے سیکورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے اور صحافیوں سے غیر رسمی بات ...
08/08/2022

ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت مخلتف مجالس امام بارگاہوں اور کل کے سیکورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے اور صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت انشااللہ ہماری محنت اور آپ لوگوں کے تعاون کی۔بدولت جھنگ میں تمام مجالس جلوس امن و امان سے گزرے گے

08/08/2022

الحمداللہ اس پر سیکورٹی کے انتظامات بہت بہتر ہیں تمام سیکورٹی ایجنسیز اپنا کام نیک نیتی سے کر رہی ہیں نئے ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت بہت ایکٹو آفیسر ہیں ڈی سی جھنگ بھی بہت پیشہ ور آفیسر ہیں جھنگ کل بھی امن کا گہوارہ تھا آج بھی انشااللہ سب نے ملکر مزید امن کا گہوارہ بنانا ہے تمام دوست کوئی بھی مزہبی پوسٹ نہ کرے جس سے کسی دل آزاری ہو ہر شخص نے اپنا کردار ادا کرنا میرے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافی دوست ممبران عہدایداران نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے اور انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرنا ہے ہمیشہ کی طرح کل بھی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے اور انتظامیہ سے پہلے کی طرح ہر ممکن تعاون کرنا ہے کسی بھی افوہ پر دھیان نہ دینا ہے انشااللہ کل کا دن پورے پاکستان میں امن و امان سے گزرے گا تمام صحافی بھائی اپنا مثبت کردار ادا کرے بلاشبہ سیکورٹی کے بہت اچھے انتظامات ہیں پورے ضلع میں باقی اللہ بہتر کرے گا شکریہ مہر نوید سدھانہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ

Address

Jhang Sadar

Telephone

03458502003

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Press Club Jhang ,official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Jhang Sadar

Show All