Bhatti News Jhang

Bhatti News Jhang For Updated News

06/12/2023
02/12/2023

جھنگ(نمائندہ ) فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے جھنگ کے رہائشی نوجوان سلیم کے ورثاء نے لاش گوجرہ روڑ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹریفک بلاک کر دی۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ پولیس نے سلیم کو دس روز قبل گرفتار کیا اور جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا۔ فیصل آباد پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے 68 موڑ بائی پاس کے قریب شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی اطلاع ملنے پر چار موٹر سائیکل سوار ڈاکؤں کا پیچھا کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔ ملزمان کی فائرنگ سے ان کے اپنے دو ساتھی سلیم اور طلال جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر دو ملزمان فرار ہو گئے۔ مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے سلیم کے ورثاء کا کہنا ہے کہ جھنگ کے محلہ اسلام نگر کے رہائشی سلیم کو فیصل آباد پولیس نے دس روز قبل جھنگ سے گرفتار کیا ۔ سلیم ایک شریف شہری اور محنت مزدوری کرتا تھا۔ سکیم کی گرفتاری کے بعد انہوں نے متعدد مرتبہ جھنگ پولیس سے رابطہ کیا لیکن سلیم بارے انہیں کوئی پتہ نہ چلا اور اب فیصل آباد پولیس نے سلیم کی لاش ان کے حوالے کر دی ہے ۔ مقامی پولیس کی جانب سے سلیم کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وقوعہ کی تحقیقات کروائی جائیں اور بے گناہ شہری کو جعلی مقابلے میں مارنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

24/11/2023

جھنگ(نمائندہ )یونیورسٹی آف جھنگ میں اساتذہ سمیت دیگر عملہ کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور یونیورسٹی میں تدریسی عمل چار روز سے منقطع ہونے پر گزشتہ روز اسلامی جمیعت طلباء کے عہدیداروں نے ایک پریس کانفرنس کی اور سوموار کے روز یونیورسٹی آف جھنگ میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جھنگ ڈویژن عاقب ریحان شاہ ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جھنگ بلال حسن بلوچ، ناظم اسلامی جمعیت یونیورسٹی آف جھنگ عبداللہ طارق اور سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ جھنگ ڈویژن اسامہ مقبول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف جھنگ میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے مستقل وائس چانسلر تعینات نہ ہونے اور اب دو ماہ سے خزانچی کا عہدہ بھی خالی ہونے سے مالی امور شدید متاثر ہوئے ہیں اور اساتذہ سمیت دیگر عملہ کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام تعلیم ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گیارہ لاکھ طلباء و طالبات اب تک ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ریاست 25اے کے قانون کے تحت ہربچے کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی پابند ہے۔ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء یونین کو بحال کیا جائے اور ان کا الیکشن کروایا جائے۔دو سالہ ڈگری پروگرام شروع کیا جائے تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسگی ، منشیات اور بے حیائی کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیسوں میں بے جا اضافہ نا منظور ہے۔گورنمنٹ کالجز میں ہاسٹلز اور ٹرانسپورٹ نہیں ہے۔طلباء یونیورسٹی آف جھنگ میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ 38سو طلباءکے لئے یونیورسٹی آف جھنگ میں صرف 80 اساتذہ موجود ہیں انہیں بھی تنخواہیں نہیں مل رہیں۔چار روز سے اساتذہ احتجاج کررہے ہیں لیکن ان کے مطالبات کوئی سننے کو تیار نہیں ہے ان کے مطالبہ تسلیم کئے جائیں۔یونیورسٹی آف جھنگ میں مزید کلاس رومز بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ 12دسمبر کو کلمہ چوک جھنگ میں طلباء کنونشن منعقد کیا جائے گا جبکہ 27 نومبر سوموار کو یونیورسٹی آف جھنگ میں طلباء بھرپور احتجاج کریں گے۔

16/11/2023

جھنگ (نمائندہ ) پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز اونرز ایسوسی ایشن جھنگ کے زیر اہتمام مختلف نجی سکولوں کے ہزاروں بچوں نے گزشتہ روز فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ آفیسر کیڈٹ کالج میں منعقدہ تقریب میں شہر کے 30سے زائد نجی سکولوں کے طلباءو طالبات نے شرکت کی۔ان سکولوں کے بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے اور ریلی کی شکل میںآفیسر کیڈٹ کالج پہنچے۔تقریب میں پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز اونرز ایسوی ایشن کے چیئرمین آصف ڈھڈی، صدر مشتاق خان، جنرل سیکرٹری عرفان علی، کمانڈر (ر) صہیب فاروق،ملک عصمت اللہ، شیخ ظفر اقبال، کرنل (ر) ریاض خان بلوچ، ہارون ساجداور دیگر سکول مالکان نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے فلسطینی مسلمانوں خصوصاََ بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف خاکے اور ٹیبلو پیش کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں جاریاسرائیلی جارحیت میں تمام تر جنگی اصولوں کو بالائے طاق رکھ دیا گیا ہے ۔ دنیا میں آج تک جتنی بھی جنگیں ہوئی ہیں ان میں اتنے بچے اور عورتیں نہیں مارے گئے جتنے مسلمان بچے اور خواتین اس ننگی جارحیت میں شہید کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں سکولوں پر بمباری کر کے ننھے بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف ان کے مستقبل تاریک ہو رہے ہیں بلکہ ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے معاملہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور فلسطین کی صورتحال پر مشترکہ واضح اور جامع حکمت عملی بنائیں۔

26/10/2023

لوگ پان کیوں کھاتے ہیں ؟

24/10/2023

جھنگ: نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ۔

جھنگ: محسن نقوی ایمر جنسی وارڈ اور ٹراما سنٹر گئے۔

جھنگ: محسن نقوی نے مریضوں سے خیریت اور مسائل معلوم کئے۔

جھنگ:مریضوں کا ہسپتال کی ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنےکی شکایت۔

جھنگ: ایم ایس ہسپتال میں ادویات موجود ہونے کا دعویٰ کرتے رہے۔

06/10/2023

جھنگ (نمائندہ ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب ا میر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت بد ترین سیاسی ، اقتصادی اور تہذیبی بحران سے دو چار ہے، آئین داﺅ پر لگا ہوا ہے، عدلیہ کے سامنے بڑے چیلنج موجود ہیں جبکہ عوام شدید مہنگائی ، بجلی کے بھاری بلوں اور آئی ایم ایف کی شرائط پر بھاری بھرکم ٹیکسوں کے بوجھ تلے پس رہے ہیں۔ گزشتہ روز جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس وقت سیاستدانوں کی سیاسی محاذ پر تلخی شدت پر ہے جو ایک دوسرے سے دوری کا سبب ہیں اور سیاستدانوں کے اس اقدام سے اسٹیبلشمنٹ کو طاقت ملتی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاستدان اپنی ماضی کی غلطیاں تسلیم کرتے ہوئے ان سے سبق سیکھیں اور کم ازکم قومی ترجیحات کے ایجنڈے پر ایک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام غیر جانبدار الیکشن کے ذریعے سے ہی ممکن ہے ۔ منتخب حکومت کے علاوہ کسی دیگر طاقت کے ساتھ ملک میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ طاقت کے زور پر قانون پر عملدرامد کروائے لیکن حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو شام، عراقم یمن اور لیبیا جیسے حالات کی جانب نہ دھکیلا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان کے ساتھ تلخیاں اور دوریاں بڑھانے کی بجائے ان کے ساتھ مذاکرات سے مسائل حل کئے جائیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت عوامی مسائل کو لے کر سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے۔ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ترازو کے نشان پر ملک کے تمام حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

17/09/2023

جھنگ/ جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے نائب امیر سردار ظفر حسین کی میڈیا سے گفتگو

جھنگ: ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ذمہ دار ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کے قائدین ہیں۔سردار ظفر حسین

جھنگ: حکمران عوام کی بات سننے کی بجائے آئی ایم ایف کی بات سنتے اور مانتے ہیں۔ سردارظفر حسین

جھنگ: اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ مرنا ہے یا حق کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہے۔ سردار ظفر حسین

جھنگ: جماعت اسلامی غریب عوام کو ظالم حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔ سردار ظفر حسین

جھنگ: حکمرانوں سے حق چھیننے کے لئے عوام کو انگلی ٹیڑھی کرنی پڑے گی۔ سردار ظفر حسین

جھنگ: جماعت اسلامی چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنے دینے جا رہی ہے۔ سردار ظفر حسین

جھنگ: عوام جماعت اسلامی کے احتجاجی پروگراموں کو بھر پور شرکت کو یقینی بنائے۔ سردار ظفر حسین

14/09/2023

کبڈی پاکستانی

14/09/2023

مین بازار جھنگ صدر میں فاٸرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ریسکیو 1122 موقع پرپہنچ کر طبی امداد دی
فائرنگ کرنے والے شخص کو شہریوں نے پکڑ لیا ذرائع

24/07/2023

سیلاب میں پھنسے افراد کا راشن اور مویشیوں کے لئے چارے کی فراہمی کا مطالبہ

06/07/2023

جھنگ (نمائندہ ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ملزم کا میڈیکولیگل سر ٹیفکیٹ بنوانے کے لئے آنے والے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی ڈاکٹرز سے مبینہ بد تمیزی کے واقعہ کے بعد پی ایم اے کی کال پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز نے دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کرتے ہوئے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آج سے ضلع کے تمام ہسپتالوں میں دو گھنٹے کی ہڑتال کرنے کرنے کا اعلان۔ تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روز چوکی مکھیانہ پولیس ایک خاتون سیاستدان کے قریبی عزیز کو شراب پینے کے الزام میں گرفتار کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میڈیکولیگل کروانے لائی۔ پی ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر اعجاز سلطان کے مطابق پولیس نے مرضی کا میڈیکولیگل بنوانے کے لئے ڈیوٹی ڈاکٹرز کو مجبور کیا اور بدمعاشی اور غنڈہ گردی کرتے ہوئے کمرے کی کنڈی لگا کر خواتین میڈیکل آفیسر سمیت دیگر ڈاکٹرز کو ہراساں کیا، سرکاری ریکارڈ قبضہ میں لیا ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران مبینہ ملز م فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ وقوعہ کے بعد پی ایم اے کی کال پر ڈاکٹروں نے جمعرات کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دوپہربارہ بجے سے دو بجے تک دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی ۔ پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ وقوعہ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں اور افسران کو فوری معطل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایمر جنسی میں سیکیورٹی بڑھائی جائے تاکہ ڈاکٹرز بلا خوف مریضوں کا علاج معالجہ جاری رکھ سکیں۔ پی ایم اے کے مطابق اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو جمعہ کے روز سے ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا سلسلہ شروع کی جائے گا۔

28/06/2023

جھنگ ( ) ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے دنوں میں ضلع بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اور عید کے تینوں روز نہ صرف وہ خود بلکہ ان کی ٹیم کے تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ عید کے موقع پر جانوروں کی باقیات اور الائشوں کے لئے ضلع بھر میں 65کولیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جن میں تحصیل جھنگ میں26، شورکوٹ میں 12، احمد پور سیال میں 18اور اٹھارہ ہزاری میں 9 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے 5ڈمپنگ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ ڈی سی نے بتایا کہ شہر کی تمام 13یونین کونسلوں میں 400ورکرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ ہر یونین کونسل میں ٹریکٹر ٹرالی، ڈمپراور لوڈر رکشے بھی موجود ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں ایکسیویٹر سمیت 230مشینیں صفائی مہم میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ضلعی اور تحصیل سطح پر مانیٹرنگ روم بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں کھڑے سیوریج کے پانی بارے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیوریج جھنگ کا سب سے دیرینہ اور اہم مسئلہ ہے جو انہیں وراثت میں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران اور تمام تر مشینری سیوریج کی لائنیں کھولنے اور حالات کو بہتر بنانے کے لئے فیلڈ میں موجود ہے لیکن اس کے باوجود شہر کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں ڈسپوزل اسٹیشنوں پر پانی کا للیول انتہائی کم ہونے کے باوجود سیوریج کا پانی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ 252کروڑ روپے کی خطیر رقم سے شہر کے سیوریج سسٹم کو اپ گریڈیشن کی جارہی ہے جس کے ٹینڈر عید کے فوری بعد جاری کر دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ کام کو جلد از جلد مکمل کروانے کے لئے سیوریج کی اپ گریڈیشن کے کام کو پانچ حصوں میں تقسیم کر کے علیحدہ علیحدہ ٹھیکے جاری کئے جائیں گے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد تکلیف سے نجات مل سکے۔

25/06/2023

جھنگ ()ضلعی امیر جماعت و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 125 فرید مگھیانہ نےکہا ہے

23/06/2023

چانٹے دار کبڈی

18/06/2023

جھنگ (نمائندہ ) محکمہ زکوۃ نے ضلع بھر میں 4600 سے زائد مستحقین میں ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی امدادی رقم تقسیم کر دی۔ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر میاں خالد کے مطابق ضلع بھر میں 4419 نادار ، غریب اور مستحق افراد کو سہ ماہی قسط کے فی کس 18 ہزار روپے جبکہ 210 نابینا افراد کو فی کس 24 ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔ امدادی رقم کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ڈویثزنل زکوۃ آفیسر اشرف عاصمی نے ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر میاں خالد کے ہمراہ شہر کی مختلف فرنچائز شاپس کے اچانک دورے کئے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مستحقین کو پوری رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ کا دیگر افسران کے ہمراہ شہر میں مختلف فرنچائزرز کے اچانک دورے کئے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین رقوم میں کٹوتی کی شکایات کسی بھی وقت ضلعی دفتر میں کر سکتے ہیں ان کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور کٹوتی کے مرتکب فرنچائزر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

17/06/2023

جھنگ ( )امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر کراچی میں بد ترین دھاندلی اور سندھ حکومت کی فسطائیت کے خلاف یوسف شاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پرجماعت اسلامی کے کارکنان، عہدیداران اور عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز، بینرز اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر سندھ حکومت کی دھاندلی اور کراچی میئر کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے مطالبات درج تھے۔ضلعی امیر جماعت و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 125 فرید مگھیانہ نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں۔کراچی کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ پیپلز پارٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کرپٹ نظام کی سب سے بڑی محافظ ہے۔ان لوگوں نے 1971میں بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو دو لخت کیا تھا۔ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کو چرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ایک ایک ووٹ کا تحفظ کریں گے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی کے عوام کا استحصال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت بے نقاب ہو چکی ہے۔ میئر کا جعلی انتخاب اور سلیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ 31منتخب نمائندوں کواغوا ء کر کے جمہوری روایات کو پامال کیا گیا ہے۔آصف علی زرداری کا اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرناپیپلز پارٹی کا روایتی ہتھکنڈا ہے جو کہ جمہوریت کا نام لیواؤں کے منہ پر سیاہ دھبہ ہے۔ اس جعلی انتخاب کو کالعدم قر ار دیکر از سر نو شیڈول جاری کیا جائے۔ فرید مگھیانہ نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان کرپٹ افراد سے نجات حاصل کی جائے۔ پی ڈی ایم ناہلوں اور کرپٹ افراد کا ٹولہ ہے جس نے عوام سے خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔ قوم کو آئی ایم ایف اور دوسرے مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا گیا۔ ہر سال اربوں روپے ان لوگوں کی کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

جھنگ( )ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں ریونیو افسران زمین کی تقسیم/ونڈہ جات کے کیسز کا فیصلہ موقع ...
17/06/2023

جھنگ( )ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں ریونیو افسران زمین کی تقسیم/ونڈہ جات کے کیسز کا فیصلہ موقع پر کھیوٹ میں جا کر رہے ہیں۔اس حوالہ سے ریونیو افسران کی زیر نگرانی تحصیل شورکوٹ کے موضع جلال پور کملانہ میں جلسہ عام کا انعقاد ہوا جہاں موقع پرتقسیم /ونڈہ جات کے کیس کی سنوائی ہوئی، بیانات ہوئے اور فیصلہ سنایا گیاجس پر تمام فریقین نے رضامندی کا اظہار کیا۔اس موقع پر افسران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام تحصیلوں میں ریونیو افسران موقع پر جا کر فیصلہ کر رہے ہیں۔سائلین کو اب ریونیو عدالتوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام ریونیو افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام کیسز میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

جھنگ (       )ضلعی امیر جماعت و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 125 فرید مگھیانہ نے کراچی میئر کے انتخاب میں ارکان بلدیہ کرا...
15/06/2023

جھنگ ( )ضلعی امیر جماعت و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 125 فرید مگھیانہ نے کراچی میئر کے انتخاب میں ارکان بلدیہ کراچی کی خرید و فروخت اور دھاندلی کے ذریعے پیپلز پارٹی کے امید وار کی کامیابی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔کراچی کے عوام کے حق پر ڈاکہ مارا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر 16جون بروز جمعتہ المبارک کو جھنگ سمیت پورے ملک میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کرپٹ نظام کی سب سے بڑی محافظ اور ہارس ٹریڈنگ کے سوا کبھی اقتدار میں نہیں آسکتی۔ان لوگوں نے 1971میں بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو دو لخت کیا تھا اور آج بھی جعلی مینڈیٹ کے ذریعے کراچی کے عوام کی تقدیر کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کو چرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی کے عوام کا استحصال کیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ان کرپٹ افراد سے نجات حاصل کی جائے۔ پی ڈی ایم نااہلوں اور کرپٹ افراد کا ٹولہ ہے جس نے عوام سے خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔ قوم کو آئی ایم ایف اور دوسرے مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا گیا ھے۔ ہر سال اربوں روپے ان لوگوں کی کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں کہا کہ آسمان کو چھوتی مہنگائی میں عوام کے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ترین کر دیا ہے۔ایک طرف گندم کی بوری 300روپے فی من اور آٹا 7روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے تو دوسری جانب اتحادی حکومت کے وزرا کی فوج ظفر موج نے رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 93غیر ملکی دوروں پر ساڑھے آٹھ کروڑ روپے خرچ کر ڈالے ہیں۔ فرید مگھیانہ نے اس حوالے سے مزیدکہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ غریب ملک کے حکمران شاہانہ اخراجات کر کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے 18غیر ملکی دورں پر اخراجات کو ظاہر ہی نہیں کیا گیا جبکہ حنا ربانی کے 11غیر ملکی دوروں پر ایک کروڑ 26لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ دنیا بھر میں کشکول لے کر بھیک مانگنے والے قومی خزانے پر عیاشیاں کر رہے ہیں ان لوگوں کو عوام کے مسائل کے حل سے کوئی غرض ہے اور نہ ہی ملکی معیشت سے کوئی سروکار ہے۔

11/06/2023

جھنگ ڈسٹرکٹ ڈسٹرک ہاسپٹل سرجیکل وارڈ نرس کی غفلت سے غلط انجکشن لگایا

11/06/2023

توبہ سے کراچی

انتہائی افسوس ناک خبر😢اناللہ وانا الیہ راجعونسابق صدر جھنگ بار صوفی ثنا اللہ رانجھا صاحب ایڈووکیٹ داعی اجل کو لبیک کہہ گ...
10/06/2023

انتہائی افسوس ناک خبر😢
اناللہ وانا الیہ راجعون
سابق صدر جھنگ بار صوفی ثنا اللہ رانجھا صاحب ایڈووکیٹ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے😢اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔

10/06/2023

جھنگ میں کالی اندھیری

10/06/2023

ٹکرز
10 جون

جھنگ:وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی بارے اقدامات۔

جھنگ:کاشتکاروں کی راہنمائی اور سہولیات کیلئے کسان سہولت بازار قائم۔

جھنگ:سہولت بازار میں کاشتکاروں کو بیج، کھادوں اور ادویات کی سستے ریٹ پر فراہمی جاری۔

جھنگ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عنصر صغیر کی جانب سے سہولت بازار کا دورہ کیا گیا۔

جھنگ:محکمہ رزاعت کے افسران بھی موجود تھے۔

جھنگ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں اور ڈیلرز سے بھی گفتگو کی۔

جھنگ:کاشتکاروں کی جانب سے حکومتی فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا گیا

Address

Jhang
Jhang Sadar
35200

Telephone

+923137508608

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhatti News Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bhatti News Jhang:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Jhang Sadar

Show All