جھنگ کی واحد سبزی منڈی میں آڑھتیوں اور خریداروں کو سہولیات کا فقدان برقرار ،، سبزی منڈی کو جاتی تنگ سڑک حادثات اور ٹریفک جام کا سبب بننے لگی،، سبزی منڈی کی منتقلی کا نقشہ 3 سال پہلے تیار ہوا، عملدرآمد نہ ہو سکا،، آڑھتی اور خریدار انتظامیہ کی غفلت پر شدید مایوس ،، آڑھتیوں نے سبزی منڈی کی بہتر سہولیات کے لیے احتجاج کی دھمکی دے دی
جھنگ،، حکومت پنجاب نے گندم کاشت کا ہدف مکمل کرنے کے لیے سرکاری مشینری کو فعال کرنے کا حکم دیا ہے۔ سرکاری اراضی پر 100 فیصد گندم کاشت کی جائے گی، جبکہ ضلع بھر میں 6.5 لاکھ ایکڑ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت نے فارمز انچارجز کو مراسلے جاری کر دیے ہیں۔
چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کے دورہ جھنگ پر ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار نے بچوں اور عورتوں کے کیسز سمیت پولیس کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خواتین اور بچوں سے بھی گفتگو کی ۔۔
جھنگ کے پوش علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں سڑکیں انتظامیہ کی توجہ کی منتظر ،، کئی سال سڑک پر تھانہ سمیت تعلیمی ادارے اور رہائش گاہیں واقع تاہم سڑک کی مرمت کے لیے کوئی پراجیکٹ سامنے نہ آسکا ،، علاقہ مکینوں کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
جھنگ: پیر سید آغا کاظم گیلانی المعروف بڑے بابا پیر پٹھان کی نماز جنازہ مائی ہیر گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی، جہاں مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات اور ان کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
شورکوٹ سٹی کے علاقے تین پُلی کے قریب ملزمان کی پولیس پر فائرنگ ۔۔ساتھی ملزمان اور پولیس کے مابین فائرنگ تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دیگر فرار۔۔۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سےہوئی۔۔۔گرفتار ملزم 17 سنگین وارداتوں میں ملوث اور ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا
جھنگ کے دھجی روڈ پر خاتون سے پرس چھیننے والا ملزم ٹریفک اہلکار نے دبوچ لیا!!!
اکتوبر میں ضلع بھر میں 838 حادثات ،بیشتر حادثات بائیکرز کی تیز رفتاری اور غلط اورٹیکنگ کے باعث پیش ائے،،حادثات میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ،، ہیلمٹ کا عدم استعمال اور بیک ویو مررز نہ ہونا حادثات کی بڑی وجہ قرار
جھنگ میں سموگ کے بڑھتے خطرات ،،محکمہ تعلیم اور نجی سکولوں کے سر جوڑ لیے ،، رواں ماہ کو سموگ کے تدارک کے نام کرنے کا اعلان،، گرین ویک منانے کی بھی ہدایت،، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کل سے تمام بچوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا
جھنگ میں پولیس کے ناقص گشت،، مصروف شاہراہِ دھجی روڈ سے نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد رکشہ ڈرائیور سے رکشہ چھین کے فرار،، پولیس ملزمان کی شناخت میں ناکام !!!
حکومت پنجاب کے بڑے وعدے، سڑکوں کے 17 نئے منصوبوں پر عملدرآمد ہونے کو تیار،،، 43 کروڑ 44 لاکھ کا بجٹ، 2025 کے وسط تک جھنگ کے راستے مزید آسان اور محفوظ بنانے کا وعدہ،،،، محکمہ ہائی وے کی جانب سے تعمیر و مرمت کے لیے ابتدائی تخمینے تیار کر لیے گئے،، منصوبوں کی باقاعدہ منظوری رواں مالی سال کے اے ڈی سکیم میں دی گئی تھی،
جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں مقدمہ بازی کی رنجش پر تین افراد کو قتل اور جسمانی عضو کاٹنے والے ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت،، ملزمان کے خلاف سخت سیکورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کی حدود میں سماعت کی گئی،، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد پور سیال محمد رمضان نے مرکزی ملزمان میں محمد زیب کو 2 بار سزائے موت، خضر حیات کو سزائے موت کے علاوہ عمر قید کی سزا سنا دی