02/06/2025
شہید پولیس کانسٹیبل ناصر شہید کے ملکیتی رقبہ پر ناجائز قبضہ کرنے والوں سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔ بیٹا شاہ زیب
قبضہ مافیا مختلف اداروں سے سازباز ہے جس سے جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے ۔ شاہ زیب
مخالف فریق 22 مئی کو بھی ہم پر حملہ کر کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش کر چکا ہے ، چچا صفدر علی
جھنگ ( بیورو رپورٹ) پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل رائے ناصر اقبال کھرل کے بیٹے شاہ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک شہید کانسٹیبل کا بیٹا ہے اور یہ رقبہ اور موٹر سمیت بجلی کا میٹر بھی اسکے والد کے نام ہے ۔ میں نے اور باقی کھیوٹ دار میرے چچا وغیرہ نے 6 سال پہلے یہ رقبہ باہمی رضا مندی سے خانگی تقسیم میں اپنے چچا صفدر علی کے نام کر دیا جس نے وہاں جانوروں کا فارم بنایا اور مسلسل کاشت کاری بھی کر رہا ہے ۔ گزشتہ کئی ماہ سے انکے مخالف فریق کئی حیلوں بہانوں سے اس فارم ، موٹر سمیت رقبہ پر قبضہ کی کوشش کر چکے ہیں اور اکثر حملہ آور ہوتے رہتے ہیں ۔ میری آئی جی پنجاب ، ار پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ سے اپیل ہے کہ شہید کی فیملی کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے سخت ایکشن لیا جائے ۔ شہید کانسٹیبل رائے ناصر اقبال کھرل کے سگے بھائی صفدر علی نے بتایا کہ موضع مگھیانہ چک نون کھاتہ نمبر 742 میں ایک ایکڑ رقبے کا مالک ہوں جبکہ میرے تمام بھائیوں اور انکی اولاد نے باہمی رضامندی سے خانگی تقسیم کے تحت 3 کنال 8 مرلہ رقبہ میرے نام کیا جس پر میں نے فارم بنایا اور کاشت کاری کر رہا ہوں ۔ میرے مخالفین مختلف طریقوں سے میرا رقبہ مجھ سے چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں جن کے خلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج عابد حسین اور ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد نے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے لیکن اسکے باوجود میرے مخالفین نے 22 مئی 2025 کو میری اور شہید کانسٹیبل بھائی کی والدہ و فیملی پر حملہ آور ہوئے اور رقبہ سے بے دخل کرنے کی کوشش کی ۔ ہماری التجا ہے ڈی پی او جھنگ اس واقعہ پر نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان سے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔
"Provide protection to the family of martyred police constable Nasir from those who are illegally occupying their land," says Shah Zeb, the son.
"The land mafia is in collusion with various institutions, and we need protection for our lives and property," Shah Zeb adds.
The opposing party had previously attacked them on May 22 and tried to occupy the land, says Safdar Ali, the uncle.
Here's a detailed translation of the report:
Jhang (Bureau Report): The son of martyred Punjab Police constable, Rai Nasir Iqbal Khral, Shah Zeb, said in a conversation with the media that he is the son of a martyred constable and the land and motor, including the electricity meter, are in his father's name.
Six years ago, he and other co-sharers, including his uncle, had transferred the land to his uncle Safdar Ali through a mutual family settlement, who built an animal farm and has been cultivating it continuously.
However, their opponents have been trying to occupy the farm and land through various means and often attack them. Shah Zeb appealed to the IG Punjab, RPO Faisalabad, and DPO Jhang to provide protection to the family of the martyr and take strict action.
Safdar Ali, the brother of martyred constable Rai Nasir Iqbal, said that he owns one acre of land in Mughiana Chak Noon, Khatta No. 742. Through a mutual family settlement, his brothers and their children transferred 3 kanal 8 marla land to his name, where he built a farm and has been cultivating it.
Despite a restraining order from Additional District Judge Abid Hussain and Additional Commissioner Faisalabad, his opponents attacked him and his family, including the mother of the martyred constable, on May 22, 2025, and tried to dispossess him from the land.
They requested DPO Jhang to take notice of the incident, take action against the culprits, and provide them protection.